"یوم دفاع سے معرکہء حق تک" 

عصمت اسامہ
لہو سے اپنے سجایا ہے ہم نے گلشنِ وطن
یہ وہ چمن ہے جسے کوئی خزاں گوارا نہیں
شہیدوں نے ہمیں جینا سکھایا سر اٹھا کر
خدا کے نام سے بڑھ کر کوئی نعرہ ہمارا نہیں
جو سرحدوں پہ کھڑے ہیں، وہ قوم کا مان ہیں
انہی کے دم سے وطن آج بھی بے سہارا نہیں

چھ ستمبر پاکستان کی قومی و عسکری تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے اور طاقت ور دشمن نے رات کی تاریکی میں وطنِ عزیز پر بزدلانہ حملہ کیا۔ ستمبر 1965ء میں بھارتی افواج نے لاہور اور سیالکوٹ کے محاذوں پر پیش قدمی کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کیاتو پاک فوجِ کے جری جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ چاہے وہ چونڈہ کے مقام پر ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ ہو یا فضائیہ کے شاہینوں کا فضاؤں میں راج، پاکستانی سرحدوں کو فولادی دیوار بنا دیا گیا۔ میجر عزیز بھٹی شہید نے شجاعت کے نئے باب رقم کئے۔ آسمان کی بلندیوں میں ایم ایم عالم نے دشمن کو پسپا کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جنگ صرف سرحدوں پر متعین فوج نے نہیں، بلکہ پوری قوم نے مل کر لڑی۔ بھارتی جنرل کا لاہور کے جم خانہ میں فتح کا جام نوش کرنے کا خواب اس لیے شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا کیونکہ اس کی راہ میں صرف مسلح افواج ہی نہیں، بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کا فولادی عزم کھڑا تھا۔

شواہد اور تاریخی واقعات:۔
محاذِ جنگ پر عام شہریوں کی پیش قدمی:۔
جنگ کے ابتدائی ایام میں جب بی آر بی نہر اور واہگہ کے محاذ پر گھمسان کی جنگ جاری تھی، لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے دیہاتیوں نے گولیوں اور بمباری کی پروا کیے بغیر اپنی گاڑیوں، گدھا گاڑیوں اور سائیکلوں پر فوجیوں کے لیے گرم کھانا، دودھ اور پانی پہنچایا۔فوج کے لاجسٹکس (رسد) کے نظام کو سنبھالنے میں مقامی آبادی نے خود رضاکارانہ کردار ادا کیا، جس سے سپاہیوں کو یہ احساس ملا کہ پوری قوم ان کی پشت پر موجود ہے۔

قومی دفاعی فنڈ اور معاشی ایثار:۔
جنگ کے اخراجات اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جب حکومت نے اپیل کی، تو قوم نے اپنے جیب اور گھروں کے دروازے کھول دیے۔خواتین نے اپنے زیورات اور جمع پونجی قومی دفاعی فنڈ میں جمع کروا دی۔ بچوں نے اپنے گلک توڑ کر رقم فوج کے نام کر دی۔

قلم کاروں، ادیبوں اور میڈیا کا محاذ:۔

1965ء میں ریڈیو پاکستان اور قومی پریس نے جو کردار ادا کیا، وہ اطلاعاتی محاذ پر عوامی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔لکھاریوں نے جذبہء حُب الوطنی اور شوق_شہادت سے لبریز نظمیں اور ترانے لکھے۔ملکہ ترنم نور جہاں، مسعود رانا اور دیگر فنکاروں نے جنگ کے دوران خطرے کے باوجود اسٹوڈیوز میں جا کر ایسے نغمے گائے ("اے وطن کے سجیلے جوانوں"، "اپنی جاں نذر کروں،اپنی وفا پیش کروں" ، ساتھیو ،مجاہدو جاگ اٹھا ہے سارا وطن") جنہوں نے محاذِ جنگ پر موجود سپاہیوں کے لہو کو گرما دیا۔

ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے قلم کے محاذ سےقوم کے مورال کو فلک شگاف بلندیوں پر رکھا۔

داخلی نظم و ضبط:۔
جنگ کے دنوں کے دوران لاہور اور دیگر سرحد کے قریب واقع شہروں میں بلیک آؤٹ ی سخت پابندی کی جاتی تھی۔گھروں ،بازاروں ،مارکیٹوں کی روشنیاں بند رکھی جاتی تھیں تاکہ دشمن کے طیارے وطن کو نشانہ نہ بنا سکیں۔پوری قوم فوج کی استقامت اور توجہ کو محاذ پر مرکوز رکھنے کے لیے اندرونی محاذ پر خود پاسبان بن چکی تھی۔

خون کے عطیات کی فراوانی:۔۔
زخمی سپاہیوں کے لیے جب اسپتالوں سے خون کی اپیل کی گئی، تو شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ، کاروباری افراد اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیے۔

حالیہ "معرکہء حق 2025ء"جدید دور کی سٹریٹجک کامیابی:۔۔
2025ء میں تاریخ نے ایک بار پھر خود کو دہرایاتو "آپریشن بنیان مرصوص" کے ذریعے افواجِ پاکستان نے سمارٹ تکنیک، جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دفاع کیا بلکہ دشمن کو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا۔پاکستانی شاہینوں نے بھادت کے اندر جاکے دفاعی نظام ایس 400 کے پرخچے اڑا دئیے۔جدید سمارٹ جنگ صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ ڈیجیٹل، سائبر اور اطلاعاتی محاذ پر بھی لڑی گئی۔ جب دشمن نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی، نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر اور ففتھ جنریشن پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی بقا کو چیلنج کیا، تو پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ قوم اور افواج کے درمیان فولادی اتحاد آج بھی پہلے کی طرح قائم و دائم ہے۔فوجی جوانوں کے ساتھ شہری اور دیہاتی بھی بندوقیں لے کر ڈرون گرا رہے تھے۔

سن 2025 کی جنگ کا سب سے بڑا چیلنج دشمن کا شدید نفسیاتی اور ڈیجیٹل پروپیگنڈا تھا جس کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان بدگمانی پیدا کرنا اور خوف و نفرت پھیلانا تھا۔ ایسے کٹھن وقت میں ملک کے نوجوانوں، آئی ٹی ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین نے ایک منظم اور بیدار فائر وال کا کردار ادا کیا۔ شہریوں نے دشمن کے جعلی اکاؤنٹس، فیک نیوز اور ففتھ جنریشن پروپیگنڈے کو فوری طور پر بے نقاب کیا۔ سوشل میڈیا واریئرز کی کاوشوں سے مثبت سچائی کی ترویج نے دشمن کے ڈیجیٹل حملوں کو مکمل ناکام بنا دیا۔ عوام نے انفارمیشن وارفیئر کے محاذ پر فوج کی مضبوط ترین دفاعی لائن بن کر فتح حاصل کی۔

پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے سائبر سسٹم کو ہیک کرلیا۔ بازاروں اور کاروباری مراکز میں افراتفری يا ذخیرہ اندوزی پھیلنے کی بجائے تاجر برادری اور عام شہریوں نے مکمل یکسوئی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجس سے پاک افواج کو سرحدوں پر یکسوئی کے ساتھ آپریشن جاری رکھنے کا موقع ملا۔
سیاسی، نظریاتی اور علاقائی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری قوم اور تمام مکاتبِ فکر ایک ہی نکتہ نظر پر متحد ہو گئے۔ تمام طبقہ ہائے فکر، پریس اور عوامی پلیٹ فارم  سے2025ء میں اس یکسوئی نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان پر حملہ پوری 24 کروڑ قوم پر حملہ تصور کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشگاف انداز میں اعلان کیا کہ "ہمیں وہ دنیا ہی قبول نہیں جس میں پاکستان نہ ہو۔ اگر ہم گئے تو آدھی دنیا کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے!" اس اعلان نے عالمی طاقتوں کو بھی دہلا کے رکھ دیا۔

1965ء کی روایتی جنگ سے لے کر 2025ء کے اس جدید اور سمارٹ "معرکہء حق" تک، تاریخ نے یہ حقیقت ثابت کی ہے کہ جنگ کے طریقے اور ٹیکنالوجی چاہے کتنی ہی بدل جائیں، پاکستانی قوم کا اپنی افواج کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا تعلق ہمیشہ ناقابلِ تسخیر اور لازوال رہے گا۔

6 ستمبر کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے جو رشتہ 1965ء میں قائم ہوا تھا، وہ معرکہء حق 2025ء میں مزید مضبوط ہو چکا ہے۔آج کا پاکستان نہایت باوقار اور عالمی سطح پر طاقت ور پوزیشن کا حامل ہے۔ 

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے