اسلام کا معاشی نظام،خوشحالی کی ضمانت

 عصمت اسامہ

 اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن و سنت کے ذریعے سے جو ضابطہء حیات عطا کیا ہے،اس کا ایک حصہ معیشت بھی ہے۔دین اسلام کا معاشی نظام، دنیا میں رائج دیگر نظاموں مثلاً

اشتراکیت ،اشتمالیت، سرمایہ دارانہ نظام سے مختلف ہے اور اپنی ایک جداگانہ حیثیت رکھتا ہے۔اس کے کچھ اصول و ضوابط اور کچھ مقاصد رکھے گئے ہیں جن میں انسانیت کی فلاحدنیوی کے ساتھ آخرت کی کامیابی کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ ذیل میں ان مقاصد کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے۔

 

اولین مقصد یہ کہ ریاست اس قابل ہو کہ عوام کو “حق المعاش ” فراہم کرسکے،قوم کے ہر فرد کو حلال ذرائع روزگار سے کمانے کے مواقع میسر ہوں،ہر فرد اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے مطابق روزی کمانے میں آزاد ہو ۔اس پر صرف اتنی پابندی ہو کہ وہ دوسروں کی فلاح اور کمائی میں رکاوٹ نہ بنے۔ہر فرد کو روزگار اور تجارت کے لئے سفر کی اجازت اور سہولت میسر ہو۔

 

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:۔

فانتشروا فی الارض وابتغوا من فضل اللہ -سورہ جمعہ۔

ترجمہ:پس زمین میں پھیل جاو اور اللہ کا فضل یعنی رزق تلاش کرو۔

حدیث شریف میں ہے :

اجملوا فی طلب الدنیا فان کلا میسر کما خلق لہ۔

ترجمہ: دنیا کی طلب اپنی صلاحیت کے مطابق کرو اس لئے کہ جس کےلئے آدمی پیدا کیا گیا ہے ،وہ اسے ضرور ملے گا - بخاری و مسلم ۔

 

اسلامی معاشی نظام کے مقاصد میں معاشرے میں “معاشی عدل و مساوات” قائم کرنا بھی ہے کہ تمام افراد کو روزگار کے یکساں مواقع ملیں ۔معاشرے میں طبقاتی تعصبات نہ ہوں بلکہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی فضا ہو۔ دولت چند ہاتھوں میں سمٹ کے نہ رہ جائے بلکہ ہر فرد اپنی صلاحیتوں اور محنت کے مطابق ترقی کرنے کا حق رکھتا ہو۔

 

ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :۔

لا یبیعن احدکم علی بیع اخیہ ۔بحوالہ بیہقی شریف

ترجمہ: کوئی شخص ،دوسرے بھائی کی بیع کو نہ خریدے

 

یعنی اگر دو مسلمان افراد آپس میں سودا طے کر چکے ہوں تو کوئی تیسرا فرد زیادہ بولی لگا کے ان کا سودا خراب نہ کرے کہ محض اپنے فائدے کے لئے دوسرے کا نقصان کردے ۔اس سے خود غرضی کا بھی سدباب ہو جاتا ہے۔آج کل عمومآ تجارت یا کاروبار کو دنیاوی کام گردانا جاتا ہے اور دین کو صرف چند رسومات تک محدود کر کے دین اور دنیا کو الگ سمجھا جاتا ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے معیشت کے مقاصد واضح کرکے اسے بھی عبادت کا درجہ دے دیا ہے۔ انبیائے کرام علیہم السلام کی مثالیں موجود ہیں کہ وہ کسی کی ملازمت کو بھی عار نہیں سمجھتے تھے جیسے حضرت شعیب علیہ السلام نے کی اور تجارت اور کاروبار بھی کیا کرتے تھے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔ کفار کو اس پہ بہت اعتراض ہوتا تھا جیسا کہ قرآن پاک میں آیا ہے:

ترجمہ: اور انھوں نے کہا ،بھلا یہ کیسا رسول ہے ،یہ تو کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں بھی آتا جاتا ہے ۔(سورہ الفرقان25:7)۔

پھر رب العالمین نے اس کا جواب بھی خود ہی دیا:۔

 

ترجمہ: ہم نے آپ سے پہلے رسولوں کو نہیں بھیجا مگر وہ بھی کھانا کھاتے تھے اور تجارتی مراکز میں بھی چلا پھرا کرتے تھے!.

حج کے ایام میں ،جو ایک روحانی سفر ہے ،اس کے دوران بھی تجارت کی اجازت دی گئ۔ارشاد ہوا:

ترجمہ: تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم  دوران حج اپنے پروردگار کا فضل بذریعہ تجارت حاصل کرو۔(البقرہ 2:198)۔

 

اسلام کے معاشی نظام میں ایک اہم مقصد ،“فرد کو شخصی ملکیت کی اجازت دینا” ہے۔اسلام کا منشاء ہے کہ ہر فرد اپنی محنت کی کمائی کا پھل کھا سکے اور حلال ذرائع روزگار سے جائیداد بھی بناسکے۔ اسلام ایسے نظام کے خلاف ہے جس میں کسی شخص سے اس کا حق_ ملکیت چھین لیا جائے اور اس کے وسائل اجتماعی ملکیت میں یا ریاست کے قبضے میں ہوں جیسا کہ دنیا کے بعض ممالک میں رائج ہے حالانکہ یہ بھی ظلم کا نظام ہے۔اسلام کے معاشی نظام کے مقاصد میں ملک میں عدل و انصاف، سچائی، وعدہ وفا کرنا،دیانت داری کا نظام قائم کرنا بھی ہے۔

 

 ارشادِ باری تعالیٰ ہے:۔

ترجمہ: اور کہہ دو کہ میں ہر اس کتاب کو مانتا ہوں جو اللہ نے نازل کی اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ تمہارے درمیان انصاف کروں _)سورہ شوری':15(

ایک مقام پر ارشاد ہوا:۔

 

ترجمہ:تباہی ہے کمی کرنے والوں کے لئے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا ماپ کرلیتے ہیں اور جب انھیں ماپ یا تول کر دیتے ہیں تو کم کرکے دیتے ہیں ۔(سورہ المطففین 83:11)۔

 

دنیا میں اس وقت جو آجر اور مزدور ،امیر اور غریب کے مابین کش مکش چل رہی ہے ،اگر اسلامی نظام معیشت رائج ہو تو یہ کش مکش پیدا ہی نہ ہو۔صاف ستھرے اور دیانت دارانہ طریقے سے معیشت کو چلانا آخرت کے اجرو ثواب اور درجات کی بلندی کا بھی ذریعہ ہے جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔

سچا اور امانت دار تاجر آخرت میں انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔(ترمذی شریف)

 

اسلام کے معاشی نظام کے مقاصد میں،دنیا کی کامیابی کے ساتھ آخرت کی کامیابی اور سرخروئی بھی پیش_نظر ہے ،اس لئے حلال ذرائع آمدن کے ساتھ حرام اور ناجائز ذرائع مثلاً دھوکہ دہی ، رشوت ،جوا، اجارہ داری،ذخیرہ اندوزی وغیرہ کو حرام قرار دیا گیا ۔سود کی ممانعت قرآن پاک میں بیان کی گئ ۔ارشاد ہوا:

ترجمہ: اے ایمان والو،اللہ سے ڈرو اور باقی ماندہ سود چھوڑ دو اگر تم مومن ہو،اگر تم ایسا نہ کروگے تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان_ جنگ سن لو اور اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے اصل مال تمہارا حق ہیں ،نہ تم ظلم کرو اور نہ تم ظلم کئے جاو اور اگر )مقروض( تنگ دست ہے تو اسے اس کی فراخ دستی تک مہلت دو اور تمہارا صدقہ کرنا زیادہ بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔( البقرہ،278،280)

 

جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں سود کو ختم کردیا گیا ہے تو ہمارے ملک میں بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔اسلامی نظام معیشت میں چوں کہ ساری انسانیت کی فلاح درپیش ہوتی ہے اس لئے صلہ رحمی بھی رکھی گئ کہ اموال وراثت میں رشتہ داروں کو پیش نظر رکھا جائے اور زکوٰۃ، عشر ،خراج ، جزیہ ،صدقات اور وقف کا نظام بھی قائم کیا گیا تاکہ امراء و رئیس کے اموال میں معاشرے کے نادار اور محتاج طبقات کا بھی حق ہو ،کوئ فرد بھوکا نہ سوۓ جیسا کہ امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب فرمایا کرتے تھے کہ دریا کے کنارے ایک بکری کا بچہ بھی بھوک سے مر گیا تو روز آخرت عمر جواب دہ ہوگا۔اسی فکر کی وجہ سے وہ راتوں کو سونے کی بجائے ،عوام کی حالت جاننے کے لئے گشت کیا کرتے تھے اور اشیاۓ خوردونوش کے تھیلے اپنی کمر پر لاد کے لے جایا کرتے تھے۔

 

اسلامی معاشی نظام کے مقاصد میں عوام کو روٹی ،کپڑا ،مکان فراہم کرنا لازم ہے جس کی ذمہ داری ریاست پہ ہے کیوں کہ اس کے پاس بیت المال کی صورت میں تمام ذرائع آمدن موجود ہوتے ہیں اور کفالت عامہ کے نظام کو جاری کرنا ریاست کا فریضہ ہوتا ہے۔

 

خوش حال عوام ہی خوش حال ریاست کا سب بنتے ہیں۔قوموں کا وجود مضبوط معیشت کا مرہونِ منت ہوتا ہے اس لئے معاشی مسائل کا حل “اسلامی نظام معیشت ” میں ہی موجود ہے۔ اس نظام کی خاطر جدوجہد کرنا ہر ذی شعور مسلمان پر لازم ہے ۔

 

بقول اقبال

یہ حکمتِ ملکوتی ،یہ علم لاہوتی

حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

یہ ذکرِ نیم شبی،یہ مراقبے یہ سرور

تری خودی کے نگہباں نہیں تو کچھ بھی نہیں

خرد نے کہہ بھی دیا ،لا الہ تو کیا حاصل

دل و نگاہ جو مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے