
عصمت اسامہ
آج کل لوگ خبر کی تصدیق یا تحقیق نہیں کرتے بلکہ سنی سنائی باتوں پر سوشل میڈیا کمپین چلادیتے ہیں۔ جھوٹ اگر 100 دروازوں سے بھی آۓ تو
وہ جھوٹ ہی رہتا ہے۔ اگر کسی انسان کے بارے میں کوئی الزام سامنے آۓ تو یہ سوچیں کہ الزام لگانے والے کی اس سے کوئی دشمنی تو نہیں ؟ حسد تو نہیں؟ پروفیشنل رقابت تو نہیں؟ کرسی یا مرتبے کی لڑائی تو نہیں؟جونئیر اور سینئر کا مسئلہ تو نہیں؟
آپ کی ذرا سی غفلت سے کسی کی عمر بھر کی ساکھ خراب ہوسکتی ہے۔کسی نیک کام سے روکنے کے لئے کسی کی شخصیت پر کیچڑ اچھال دو۔۔۔شیطان یہی چاہتا ہے۔کچھ تعلق اور معاملات ایسے سخت ہوتے ہیں کہ سچ سامنے نہیں آپاتا مثلاً ساس بہو کا تعلق ، کراۓ دار اور مالک مکان کا تعلق ۔۔۔۔۔
یہ اچھے لگنا بہت مشکل ہیں۔
وطنِ عزیز میں بھی کبھی عوام کو ریاست سے لڑوانے کی کوشش کی جاتی ہے ،کبھی اپنی ہی محافظ فوج سے متنفر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈاکیا جاتا ہے ۔ عوام کو خود اپنی تحقیق سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔اسی طرح مسلمان ریاستوں کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کے لئے بھی کثرت سے افواہیں ،اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز ،کردار کشی پر مبنی فیک پوسٹ پھیلائی جارہی ہیں۔ کہیں پاک ایران فرقہ واریت کو ہوا دی جاتی ہے ،کہیں عربی اور عجمی تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ باطل قوتیں سرگرم عمل ہیں ۔
غیر ممکن ہے کہ حالات کی گتھی سلجھے
اہل دانش نے بہت سوچ کے الجھائی ہے
(نوٹ: سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشیوں کو سزائے موت دینے کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے ،سوشل میڈیا پر من گھڑت قصے فارورڈ کیے جارہے ہیں اور کچھ معصوم نادان دوست یا جلدباز سوشل میڈیا یوزرز دھڑا دھڑ انھیں شئیر کرتے جارہے ہیں۔حقیقت جان کر جیو!)
نوٹ : ایڈیٹر کے بلاگر کے خیالات سے متفق ہوناضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )




































