
سنیہ عمران
مومن دنیا کی خاطر لڑتےنہیں ۔ بے شک ٹیم ورک کےبغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہوتا لیکن اگرلیڈر قابل نہ ہو بہترین قیادت نہ کرے تو کوئی بھی ادارہ ہو یا
جماعت ترقی نہیں کرسکتی، بالکل ایسے ہی جیسے ہمارے رہنما "قائد اعظم محمد علی جناح" کے ساتھ سب نے مل کر محنت کی ،ساتھ دیا قربانیاں دیں ،سب کچھ لٹا دیا لیکن اگر وہ بہترین قیادت نہ کرتے توآ ج پاکستان نہ ہوتا ۔
الحمدللہ ثمہ الحمدللہ ہمارا ضلعی نظم،پی پی نظم اور این سی نظم سب بہت تعاون کرنےوالےسب کو سمجھنےوالے اوربہت جان لڑا کے کام کرنے والے اورکروانےوالے ہیں۔اپنی ٹیم کوہر سطح پر چننا ان کی تربیت کرنا اورانہیں ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل کام ہےاور بے شک ہم سب بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ایسی قیادت ملی جہاں ہماری رسائی ہرذمہ دارفرد تک بہت آسانی سےہے ۔
" ضلع بہاولپور"میں سمجھیں رنگ ہی رنگ ہیں، قوس قزح کی مانند خوب صورت رنگ جکڑلیا ہے۔ان رنگوں نےاپنے رنگ میں کسی جادوگر کی طرح ایک بار جوآجائے واپس نہیں جاسکتا ۔ان رنگوں میں رنگ کے انہی کے سحرمیں کھو جاتا ہے۔
کسی پروگرام کی دعوت جب ملتی ہےتو بڑا خوبصورت سجا ہوتا ہے"قرآن ہاوس" طبیعت ایک دم خوش ہو جاتی ہے۔ اندر داخل ہو کرپھردل خود ہی وہاں بیٹھنے کو چاہنے لگتا ہے اور دوستانہ ماحول میں ہونے والا پروگرام جب اختتام پذیرہوتا ہےتو کام کرنے کی تحریک خودی ہی پیدا ہو جاتی ہے۔اردگرد کی رائے سے پتا چلتا ہے کہ سب کو اچھا لگتا ہے یہ خوبصورت بدلاؤ۔ہمارے ہاں جب کوئی مر جاتا ہےپھر بتایا جاتا ہے کہ وہ کتنا اہم تھا یا اس میں کیا خوبی تھی۔ پر تب مٹی کو بتانے کا فائدہ جب زندگی میں نہ بتایا۔ کیا ہر بارکوئی حادثہ ہی وجہ بنے گا کیوں نہ اس بارزندگی میں بتائیں اس نیت سےکہ اس فرد کو قوت ملےاور وہ اور بھی بہترین کام کرے۔
تو بات ہو رہی تھی رنگوں کی آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ رنگ کیسے بنے۔ ہماری ناظمہ ضلع عظمیٰ نعیم صاحبہ جو کچھ برس قبل ہی بہاولپورشفٹ ہوئیں۔ ان کی آمد کے چند دن میں ہی ان کی قابلیت کا اندازہ ہرکارکن کو ہو گیا۔ اجتماع کےایجنڈا میں شامل ہرہر نکتے پرجس قدر وہ حصہ لےرہی تھیں ۔ اس بات سے ان کی شخصیت کا بہت اچھا تاثر ہم پر نمایاں ہوا کہ انکی مطالعہ پر کس قدر گرفت ہے۔ کچھ عرصہ بعد انتخاب کے توسط سےان کو ناظمہ ضلع بہاولپور منتخب کیا گیا، پھر عظمیٰ نعیم نے" ضلع بہاولپورکو بہترین لیڈ کیا اس میں ہر گز کوئی شک نہیں کہ ہر فرد نے اس باغ کو مہکانے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر لیڈر میں ہی قائدانہ صلاحیتیں نہ ہوں تو کوئی کتنی بھی جان لڑادے تحریک کو اتنا بہترین منظم و کا میاب نہیں کر سکتا کیونکہ کوئی تحریک ہو کوئی گھرہو یا کوئی بھی ادارہ اس کا قائد ہی اس کی پہچان ہوتا ہے اور اس کے کامیاب ہونے کی نشانی وضمانت تو آ ئیے ان کی ٹیم کے افراد سےہی رنگوں کےتعارف کا آغاز کرتے ہیں۔
نائب ضلع عابدہ لطیف صاحبہ بندے کو اتنا فریش کردیتی ہیں کہ انسان ان کے ساتھ مشکل سےمشکل کام بھی بہت آسانی وخوشی سےکرلیتا ہےاورکرنے کےبعد بھی بےحد فریش رہتا ہے اوریہ کمال خوبی ہے جو للہ تعالیٰ نے انہیں عطا کی ہے ۔
دوسری نائب سعدیہ ذیشان صاحبہ ان کا ہرفرد کو عزت دینا اورفرد کو سب کے سامنے اون کرنا جان ہے ان کی شخصیت کی ۔
فرح اشفاق صاحبہ نائب ضلع اور سابق ناظمہ ضلع انہیں کبھی غصّہ نہیں آیا مشکل سے مشکل وقت میں بھی باہمت با حو صلہ رہیں۔ ان کی برداشت اورحوصلہ قابل رشک ہےانہوں نے بھی اپنے دور میں بہت اچھا کام کیا۔ ہماری نائب ضلع طاہرہ یونس صاحبہ کے لبوں سے کبھی مسکراہٹ جدا نہیں ہوئی جب کسی فرد کو دیکھتی ہیں تو مسکرا دیتی ہیں۔
پروگرام کی طرف ہماری پرنسپل قرآن ہاوس اورصوبائی نگران سیاسی سیل ڈاکٹر ثمینہ روحی صاحبہ کبھی نصحیت نہیں کرتیں ،کسی کو بس فرد میں جب خا می لگے تو کہتیں ہیں ۔ کل اس سورہ کی یہ آ یات پٹرھ کے آ نا۔ ڈسکشن کریں گے۔ اس پراور جب فرد سورہ پڑھ کےترجمہ پڑھتا ہےتو پو چھتی ہیں ،ان آ یات کو پڑھ کر کیا سمجھ آ یا اور جب فرد بتاتا ہے تو اسے فوراً سمجھ آ جاتی ہے کہ یہ سورہ کیو ں ڈسکشن کے لیے دی گئی ہے ۔
یہ اتنا خوبصورت اوربہترین نصیحت آمیز انداز ہےکہ سیدھا دل پراثر کرتا ہے۔ ہماری ناظمہ پی پی حمیرا اسلم صاحبہ جیسے انہیں پھول پسند ہیں ویسے ہی وہ انسان کے احساسات کا بھی پھولوں کی ماند خیال رکھتی ہیں ہر پروگرام میں فرد کی اور اس کے گھر والوں کی وہ چند منٹ میں پوری توجہ سے وہ جب خیریت پو چھتی ہیں نہ مانیں فرد کو تحریک سے مضبوطی سے جوڑ جاتی ہیں اور دوسری ناظمہ پی پی اناس حسن صاحبہ اتنی نرمی سے فرد کو ڈیل کرتی ہیں کہ فرد راضی ہو جاتا ہے۔خوشی سے اپنی ذمے داری ادا کر نے کے لیے ۔ہماری ناظمہ پی پی نسیم عبدل واحد صاحبہ کوئ پر سکون ندی ہیں اپنے کام سے لگن کی وجہ سے اپنے افراد کو کام میں طاق کرنےکی کوشش میں ہی مگن رہتی ہیں۔
ہماری نائب این سی ناہید طارق صاحبہ بھی قائل کرنے کی صلاحیت اور بہترین بولنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں جو فرد کوتحریک واین سی سے دلی طور پر جو ڑدیتا ہے باقی سب شعبوں کے نگران اور ان کی ٹیم تینوں نظم کے باقی ٹیم ممبرز اور تمام ارکان کارکنان بھی بہتر ین رنگوں کے مالک ہیں اور اس تصویر کو مکمل کرنے میں بہترین رنگ ثابت ہوئے ہیں۔ سب نے مل کر قوس قزح کے رنگ مکمل کیے ہیں اور یوں سب کی محنت لگن اورکوشش سے ہی بہاولپور کے رنگ مکمل ہو ئےہیں ۔
ہم سب ایمان کےساتھی ہیں اللہ تعالیٰ کی خاطر اللہ تعالیٰ کے دین سے جڑ ے ہیں اور بے شک اس سےبٹرھ کر کوئی خوبصورت تعلق نہ ہےنہ ہوگا اور بے شک اجتماعیت پہ اللہ کا ہاتھ ہے بس اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ رنگ دن بہ دن گہرے ہوتے جائیں پختہ کبھی نہ اترنے والے۔ان پھولوں جیسے افراد سے تحریک پھلتی پھولتی رہے اور ضلع بہاولپور ان پھولوں سے ہمیشہ مالا مال رہے۔ یہ پھول اس ضلع کی تاریخ کو روشن حروف میں رقم کرنے والے اور اس کا نام روشن کرنے والے ہوں اور اس ضلع کو ہمیشہ ایسے ستارےملتے رہیں۔ آ مین ثمہ آمین۔
ملی نہیں تحریک یہ ہمیں تحفے میں ،جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا ہے۔ وعدہ ہے ہم اس چراغ کو بجھنے نہیں دیں گے۔


































