
زرافشاں فرحین
وہ بہت ویل آف ویل ایجوکیٹڈ اور گریس فل اور ہرلحاظ سے مکمل خاتون لگیں ملکرہی دل مرعوب ہوجائے الوہی مسکراہٹ بھی چہرے کا گویا حصہ ہی لگی پہلی ملاقات۔۔۔۔ مجھے
رشک میں مبتلا کرگئ یہ رشک دنیا کی نعمتوں کا تھا دوسری ملاقات نے میرے دل کو جیسے بھینچ لیا ہو دو بیٹیاں ایک 31سال ایک 26سال کی دونوں وہیل چئیر پر جوان جہان مگر ڈس ایبل۔۔میرے۔ اس ماں کے لئے رشک کے جذبات یکسر بدل گئے جو برسہا برس سے ان بچیوں کا دکھ جھیل رہی ہے کمال قدرت شکر کے کلمات زبان پہ جاری۔۔۔ پتہ ہے کیا کہتی ہین میرے رب نے مجھے یہ ذمہ داری دیکر دنیا کی ساری فضولیات سے بچالیا ہے۔۔۔ شکر واجب ہے ہاں مجھے کروڑ ہا شکر واجب ہے
نعمتوں کا لامتناہی سلسلہ ہے جو میرے اوپر رب تعالیٰ کی طرف سے برس رہی ہیں میں جس کی اوقات کیا۔۔۔۔ کیا کچھ نہ دیا کچھ یاد کروں تو ذہن و دل کے کینوس پر رنگ ہی رنگ بکھرے ہیں
نعمتوں کی قوس و قزح ہو جیسے
ہدایت کے رنگ
آزادی کے رنگ
زندگی کے رنگ
شکر تو اس پر کہ انسان بنایا
اشرف بنایا
قرآن فرقان نورمبین
شفاء لما فی الصدور عطا کیا۔۔
۔۔۔ یہ رات ہے شب تنزیل قرآن کی
ہر گھڑی ہے تجدید ایمان کی
تذکیر ہے تشکیل پاکستان کی
ڈس ایبل کون ہوتے ہیں جو نامکمل ہوں
جنھیں شعور نہ ہو سمجھ کم ہو
ہم تو مکمل سمجھدار، ذہین فطین
سب کو قائل کرنے کے ماہر
لفظوں کی مار سے ہی تو جیت جاتے ہین
مجھے لگ رہا ہے شاید ایک وہی فیملی مکمل ہے۔۔۔ باقی سب ڈس ایبل۔۔۔ پوری قوم من جملہ
نعمتوں سے بے نیاز
شکر سے دور نفسانفسی کا شکار
مادیت کی اندھادھند دوڑ اور لاحاصل زندگی
ستائیس رمضان المبارک۔۔۔۔آج شاید شب قدر ہو
شاید آج مجھے ان نعمتوں کی قدر ہو
ہمارا شمار بھی ہوجائے ان قلیل لوگوں میں
جو کثیر نہیں مگر جلیل ہیں
نبوی ﷺ مشن کی تشکیل میں
رب کی رضا کے حصول میں
بہتے پانی پہ بے وزن پتوں کی طرح گم نہیں
ایمانی قوت کی بناء پر
طوفانوں کا رخ موڑنے کا
عزم یقین رکھتے ہیں
شکر تو واجب ہے کروڑ ہا شکر
ربنا تقبل اللہ منا ومنکم اعمال صالح ۔


































