نیا سال

لطیف النساء

کتنے انتظامات دنیا کے مختلف ممالک اس نئے سال کے آغاز کیلئے کرتے ہیں پہلے منصوبہ بندی کے تحت پروگرامز! گانے اور ساتھ ساتھ ہلا گلا ہنگامے

اورنہ جانے کن کن چیزوں پر پہلے ہی سے تیاریاں کرنے لگتے ہیں اور بہت ہی پر جوش اور جذباتی ہونےلگتے ہیں ۔ ساتھ ساتھ میڈیاکی حرکتیں مزید جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کرتی ہیں۔

 اگر ہم صحیح معنوں میں دیکھیں تو نیا سال جو کہ ایک انتہائی متبرک مہینہ محرم الحرام کے نام سے سامنے آتا ہے،!جی ہاں مسلمانوں کا نیا سال یکم محرم سے شروع ہوتا ہے جبکہ یکم جنوری شروعات تو عیسوی سال کی ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ ہجری سال کی نسبت امام الانبیاء اور اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ہی ذات سے بابرکت سے ہے، کیونکہ عیسوی سال کی نسبت تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ہی ہوتی ہے۔ محرم کتنا اہم مہینہ ہوتا ہے۔ حجاج تو عجیب ہی تقویت محسوسی کرتے ہیں اور شکر گزاربھی ہوتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انھیں حج کی سعادت عطا فرمائی۔ حرمت والا مہینہ ایک بار پھر ملا ان مہینوں میں تو باپ کے خون کابدلہ لینا تک منع ہوتا ہے ناکہ ہم نفرتوں اور جنگوں سے تک گریز نہیں کرتے!!کتنے ہی مقدم واقعات اس ماہ  میں ہوئے انکو دیکھا جائے تو بھی ایک تاریخ سامنے آ ہی جاتی ہے ،جیسے اسی مہینے میں حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی تھی تو اسی مہینے میں حضرت نوح  علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ سے ہمکنار ہوئی اور آدمِ ثانی کہلائے گئے کہ جیسے دنیا وہیں سے آگے بڑھی۔ اسی طرح فرعون کو غرق کیا گیا تو حضرت یوسف علیہ السلام کو جیل سے رہائی ملی تو کہیں حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی، اسی مہینے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹ آئی ادھر حضرت ابراہیم علیہ السلام پر آگ کو گلِ گلزار بنا دیا گیا یہ سب کتنے انعامات تھے رحمت بھرے!! یہ وہی مہینہ ہے جس میں عظیم فاتح امام عدل و انصاف حضرت عمرؓ بن خطاب نے جام شہادت نوش فرمایا تو پھراس محرم الحرام کو نئے سال کا آغاز توبہ و استغفار سے کریں تو کتنا کرم ہو! کیونکہ دیکھیں نا سال تو نیا ہے، مگر عمر مزید پرانی یعنی کم ہوگئی ہے۔ دولتِ زندگی کم ہونے کی فکر دنیا وی دولت کے ختم ہونے یا کم ہونے سے زیادہ ہونی چاہئے نا؟ پانی کی تنگی ہو اورٹنکی میں اگر وہ پلاسٹک یا لوہے کی چادرکی بنی ہو تو ہم کیسے ٹھونک ٹھانک کر پانی کی سطح کی پیمائش کرتے ہیں اور سوچ سوچ کر احتیاط سے استعمال کرتے ہیں کہ دیر تک چلے لیکن اپنی زندگی کی!!! جو برف کی مانند گھلی جارہی ہے اس کی فکر نہیں کرتے! یہی تو لا پروائی اور زندگی جیسی نعمت کی ناقدری ہے! ہمیں تو فکر ہونی چاہیے رب کی رضا، اس کی خوشنودی کی اورکامیابی کیلئے ہمیں تو گذشتہ زندگی سے زیادہ محتاط، حساس اور ذمہ دار ہونا چاہئے۔ پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہئے۔ واقعی امی کتنا سچ کہتی تھیں کہ بس بیٹا آج تمہارا ہے۔

موجودہ زمانہ یعنی حال تمہارا ہے اسے گزرے ہوئے کل سے اچھا بلکہ بہت چھا بنالو کل کس نے دیکھا ہے؟ ہم ماضی میں نہیں جا سکتے،مگرماضی کی غلطیوں کی تلافی تو کر سکتے ہیں۔ یوم حساب بندہ خواہش ظاہر کرے گا کہ اے کاش میں نے اپنی زندگی میں کچھ آگے بھیجتا کیونکہ اس دن جہنم سامنے لائی جائے گی۔

اللہ نہ کرے ایسا ہو! ہم سمجھتے ہیں نا۔ پڑھا بھی ہے سنا بھی ہے، جانا بھی ہے مگر ہم نیا سال یعنی نیوا یئر کیسے مناتے ہیں؟ ہم تو مناتے بھی نہیں، نیو ائیر جو غیر اسلامی سال کا پہلا دن یعنی یکم جنوری ہے بلکہ اسے تو اب عالمی سطح پر ہی منایا جا رہا ہے، رات 12 بجے سے شروع ہو جاتا ہے۔ اگرچہ یہ بھی ہمارے ہی قیمتی دن ہیں ہمارا ہی زندگی کا قیمتی وقت ہے اور سرکاری کام کی ابتدااس سے ہوتی ہے مگر اس پر بھی ہمارا طرز عمل وہی ہونا چاہئے جو ہمارے یکم محرم کو ہو مگرہمارا یا غیرمسلموں کا طرز عمل دیکھیں؟  احتساب کریں، جائزہ لیں اپنے کرتوتوں کا! کیا دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں؟ اور کیوں کرتے ہیں؟ پابندیوں کے باوجو ہلا گلا کہ بس کیا دھما کے، کیا پٹاخے اور فائر ورکس! میڈیا اتنا مصروف اورمستعد!اس سے زیادہ شیطان اور اس کے بھائی بندے! اللہ کی پناہ! پہلی دفعہ مجھے سونامی کے بعد والے 31 دسمبر کا دن اور رات یاد ہے جب تنکوں کی طرح کچرے کی طرح لوگ اور انکی قیمتی اشیائیں بہے تھے،کیسے لوگ بے بس تھے اور پانی نے کیسا روپ دکھایا تھا؟ سب نے ہی رب کو پکار اہو گا؟ اسکے بعد سے مجھے ہروقت یکم جنوری کو خصوصی طور پر زیادہ ڈر لگتا ہے اور میں کہتی ہوں کہ ہمارے نئے سال کو بلکہ ہر صبح کوزندگی کی نئی صبح سمجھ کر شکر گزاری اور آخرت کی تیاری کو مد نظر رکھکر گزارنی چاہئے۔

کتنے گنہگار بندے ہیں؟ قرآنی قصوں کو خاطر میں نہیں لاتے! کتنی قوموں پر عذاب آئے! کہیں ناپ تول میں کمی پر تو کہیں بے حیائی اوربیہودگی پر تو کہیں غرور و تکبر پر! اللہ کی طاقت کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا؟ یہ قصے ہمیں بہلانے کیلئے نہیں سمجھانے اور راہنمائی پانے کیلئے بتائے گئے ہیں جبکہ یہ عذاب الٰہی تو صرف ایک گناہ پر دیئے گئے تھے جبکہ آج کل تو ہم ہر گناہ میں ملوث ہیں ہر طرف ہر طرح کے گناہ پھیلے ہوئے ہیں۔ بندے ہر برائی کا شکار ہیں اور شکار بھی کر ہی رہے ہیں۔ پھر بھی بے حسی سے بعض نہیں آرہے! یہ کتنی بڑی سزا ہے؟ جس کا ہمیں ادراک نہیں۔

 آج صبح میں اٹھی تو اپنے ہی ماحول میں اتنی نافرمانیاں، خودغرضیاں، لاپرواہیاں اور بے ادبیاں دیکھیں، رزق کیلئے، دنیا کیلئے، قلبی سکون کیلئے میں اور صرف میں کیلئے خود اپنے ہی گھر میں خالق کیلئے فرمانبرداریاں کیوں نہیں؟ کہ دل پھوٹ پھوٹ کررویا!آنسو آئے مگر مجھے تو کسی کی آنکھوں میں دوا کے قطرے ڈالنے تھے اتنی معصوم سی معمولی ناراضگی مجھ سے برداشت نہ رہ سکی۔ یقین جانئے اللہ ہی نے صبر دیا ہے پیار کا دوسرا نام صبر ہے یہ بھی سمجھا دیا کیسے رب نے زخم کا علا ج کیا؟ سب کو صبح رخصت کرکے جب رو دھو کر موبائل کھولاتو دوست کا پیغام تھا جو دوست کا تو تھا، اسی نے بھیجا تھا مگر وہ ہمارے ولی اور حقیقی دوست ربِ کائنات کا پیغام تھا۔ آنے والے نئے سال کیلئے بھی میرا یہی پیغام ہے انشا اللہ! پیغام یہ تھا کہ تم کیوں پریشان ہو کیا میری قدرت پر یقین نہیں ہے تم کو؟ میں تو تمھاری شہ رگ سے بھی قریب ہوں۔

 تم مانگو مجھ سے۔ تمہارا مانگنا اچھا لگتا ہے،مجھے تمھارامانگنا اچھا لگتا ہے۔ اللہ کی شان! جب تم اپنی ماں کی نیت پر شک نہیں کرسکتے تو اس پر کیسی بے یقینی جو تم سے 70 ماؤں سے بڑھکر محبت کرتا ہے۔مجھ سے مکمل یقین کے ساتھ مانگ کر تو دیکھو، عرش پر" کن "کہ کر پوری دنیا کو تمھارا وسیلہ بنا کر تمھیں نہ نو از اتو کہنا.. سبحان اللہ اتنا سکون ملا کہ آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ خوب دعا کی اللہ پاک دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین، ساتھ ہی میری ایک اسکول کے زمانے کی ٹیچر کا ایک شعر یاد آگیا:

میرے ہم سفر تجھے کیا خبر، میرے دل میں جذب ہیں کتنے غم

وہی آنسوبن کے نکل گئے، جنہیں دل نے میرے سہا نہیں

یہ ہمسفر کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ عزیز رشتہ دار، بیٹا،پوتا، دوست، چاچی، نانی، شوہر،دادی، پوتی، پوتا یا کوئی ڈاکٹر مریض یا کوئی بھی لہٰذاسوچ کر بات کریں، روئیے اچھے رکھیں جو الفاظ سے بھی زیادہ خطرناک ہو جاتے ہیں جبکہ الفاظ زہر سے زیادہ! تو ان کی نوبت کبھی نہ آنے دیں کیونکہ زندگی واقعی مختصر ہے اور مقصد لئے ہوئے ہے ورنہ بے مقصد اور بے بندگی زندگی،  شرمندگی ہی شرمندگی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین و دنیا میں ہمیشہ کامیاب فرمائے۔ آمین۔ محرم کا استقبال ایک نئے عزم سے کریں امر بامعروف اور نہی عن المنکر کے ساتھ۔ جزاک اللہ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے