اعادہ

لطیف النساء

 ہمارے گورنمنٹ اسکولوں میں ٹیچرصاحبہ اپنا سبق مکمل کرنے کے بعد اس کے اہم نکات دہراتی تھیں اور انہیں تختہ سیاہ پر لکھتی تھیں پھرانہی میں سے

چند سوالات کرکے بچوں کو دہرانے کا موقع دیگرمطمئن ہو جاتی تھیں اور ہم بچے بھی کافی مطمئن ہو جاتے تھے بالکل اسی طرح آج یہ کتاب ہرے رنگ کی طالب علم کے نام کی میرے ہا تھ لگی اور بچوں سمیت مجھے بھی کچھ احساس ہوا کہ واقعی اچھی باتوں کا بڑوں کی کہانیوں اورنصیحتوں کا اور خاص کراچھی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہی رہنا چاہئے۔

جیسے اس میں "چند مشہور آداب " لکھے تھے کہ قرآن کی تلاوت کے کچھ آداب ہیں ان کا خیال رکھنا چاہئے چنانچہ وہ مشہور آداب یہ ہیں: ۱۔ قرآن شریف شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح وضو کریں اور پھر اعوذ باللہ اور پھر بسم اللہ یعنی تعوذ اور تسمیہ ضرور پڑھنا چاہئے۔ صاف ستھری جگہ قبلہ رخ ہو کر بیٹھیں اور محض اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے تلاوت کریں کوئی اور دنیوی نیت دل میں نہ رکھیں۔ ۲۔ مسواک کر کے تلاوت کرنا اس میں قرآن پاک کی تعظیم ہے۔ ۳۔ پڑھنے میں جلدی نہ کریں ترتیل اور تجوید سے پڑھیں۔ ۴۔ کلام پاک کی عظمت دل میں رکھیں کہ ایسا عالی مرتبہ کلام ہے۔ ۵۔ جب نیند آنے لگے تو تلاوت موقوف کر کے سو جائیں۔ ایسا نہ ہو کہیں نیند کے غلبے کی وجہ سے پڑھنا کچھ اورہو اور زبان سے کچھ اور نکلے۔۶۔ دورانِ تلاوت آیت سجدہ پڑھنے کے بعد سجدہ کرنا واجب ہے۔ سجدے کا طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہو کر بغیر ہا تھ اٹھائے اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں جائیں اور کم ازکم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ کہہ کر پھر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھا لیں نہ تشہد پڑھیں اور نہ سلام پھیریں۔ ۷۔ ناظرہ پڑھنے کے وقت بغیر وضو کے قرآن پاک کو ہاتھ نہ لگائیں،نہ اٹھائیں اور نہ ہی ورقے ہاتھ سے پلٹیں البتہ بغیر وضو کے زبانی تلاوت میں کوئی مضائقہ نہیں اور ناپاکی کی حالت میں نہ زبانی تلاوت جائز ہے نہ دیکھ کر۔ ۸۔ دورانِ تلاوت جب جمائی آئے تو خاموش ہو جائیں اور تلاوت کرتے ہوئے ھَا ھَا نہ کریں۔ ۹۔ قران پاک کو  رحل، تکیہ یا اونچی جگہ پر رکھیں اور قرآن پاک کی تلاوت کے دوران باتیں نہ کریں اور اگر کوئی ضروری بات ہو تو پہلے مناسب جگہ پر وقف کریں اور قرآن پاک بند کرکے پھر بات کریں۔ پھر دوبارہ اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھ کر جہاں سے ختم کیا تھا شروع کردیں۔

 یہ تو تھیں چند اہم باتیں مگر آج کے تناظر میں دیکھا جائے تو آن لائن کی صورت حال کا تو میں بعد میں بتاؤں گی مگر اول تو تلاوت بھی بہت کم ہونے لگی ہے۔ پہلے ہم گھر سے نکلتے تھے تو دوسرے گھروں سے صبح ہی صبح تلاوت کی آوازیں آتی تھیں، گھر میں بھی بزرگ قرآن پڑھتے بڑا خوشگوار احساس دیتے تھے، مگرآجکل موبائل کی، فون کی اورٹائم سیٹ الارم کی آوازیں وقفے وقفے سے اوربعض دفعہ مسلسل آتی ہیں اوربعد میں اس پر بھی ایک لڑائی فساد ہوتا ہے، جبکہ آن لائین کی صورت حال میں ، میں نے اکثر دیکھا ہے کہ بچے جیسے بھی حلیے میں ہوں، جہاں بھی ہوں۔۔۔۔ مس کی کال آتے ہی چلے آتے ہیں اور قرأت، تجوید، ناظرہ کیلئے تیاری پکڑ لیتے ہیں۔ بعض جگہوں پر ان کے والدین یا کوئی بڑا بھی مدد گار ہوتا ہے مگر اکثر بچے دوسری حرکتوں میں زیادہ ملوث رہتے ہیں،  ٹیچر کو دِکھائی نہیں دیتا اور اگر دیتا بھی ہے تو وہ بے بس ہے۔ ادھر معلم عجیب عجیب کرتبوں کو ناظرہ پڑھاتا ہے۔

 کچھ بچے جو شروع سے رہنمائی میں سیکھتے ہیں اچھےجاتے ہیں۔ پڑھانے والے بھی بہت پیار محبت سے آدھا گھنٹہ لگا کرفل محنت سے سکھانے کی کوششیں کرتے ہیں۔اکثر بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی یہی حال ہے جبکہ لڑکے مزید تنگ کرتے ہیں ۔ایسے میں انہیں کسی مسجد یامدرسے میں داخل کروانا پڑتا ہے۔ انہیں لینے اور چھوڑنے جانے میں بھی کافی وقت لگتا ہے مگر پھر بھی والدین اپنا حق نبھاتے ہیں اور بچوں کو راہ راست پر لانا چاہتے ہیں۔ مگر اس میں پھر بھی بڑی محنت اور توجہ کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف والدین ہی اپنا حق سمجھتے ہوئے اپنی راہنمائی میں نہ صرف قرآن پڑھناسکھا ئیں بلکہ اس کا ترجمہ تشریح سب پر بیک وقت زور دیں۔ نمازیں سیکھا ئیں، دین دنیا کی فلاح کی دعائیں سیکھیں سیکھائیں تا کہ اس پر آشوب ماحول سے نمٹا جائے سب سے پہلے کرداراور اخلاقی کی تربیت خود گھر کے سیٹ شدہ ماحول سے دیں ورنہ دوسروں کی دیکھا دیکھی بہت کچھ متاثر ہو سکتا ہے۔

ماحول درست نہ ہو، ساتھی منفی رجحان رکھنے والے ہوں تو سلو پوائزن کی طرح برائیاں دھیرے دھیرے ایسے جذب ہوتی جاتی ہیں کہ کچھ خبرہی نہیں ہوتی اور بندہ کہیں سے کہیں نکل جاتا ہے پھر سوا ئے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہیں آتا ،لہٰذا پہلے مرحلےمیں ہی دعاؤں کے حصار میں نفس کو قابو میں رکھنے کی مسلسل کوشش ہے۔ اب تو ماحول خود ساختہ ہے ایک کلیک پر منا ظر بدلتے ہیں ساتھ ہی آپکے خیالات ارادے اور روئیے بدلتے رہتے ہیں۔ دن رات میں اور رات دن میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں ،بس اسی طرح لمحے گھنٹوں میں گھنٹے دنوں میں دن سال اور یوں عمر تمام کہاں گزاری کیا ہوا، کیا کیا؟ زندگی کا وقت پر لگا کر اڑ گیا اور رہ گیا ہماراعمل بس یہی تو سرما یہ زندگی ہے۔ اس کیلئے تو سب کچھ کرنا ہے۔

سچ بولیں، امانت داری سے زندگی گزاریں، کسی کو دھوکا نہ دیں یعنی جھوٹ نہ بولیں کیونکہ یہ ہی خدا سے بے خوفی ہے اورتمام برائیوں کی جڑ جبھی تو بندہ بے دھڑک جھوٹ بولتا ہے اور گالیاں تک بکتا ہے۔ چند لمحے دل پرہاتھ رکھ کرسو چیں کیا ہمارا عمل ایسا تو نہیں؟ چاہے 100فیصد نہ ہو تو ایک فیصد بھی برا ہے۔ ایک روپیہ چوری اور لاکھ روپیہ چوری کر نا برابر ہے۔ لاکھ روپے چوری کرنے والا کوئی فنکار نہیں ہوسکتا، پھر ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر برائی کا فرق کیسے رکھ پاؤ گے؟ اسکا مطلب ہم نے آزمائش کو سمجھاہی نہیں! تو چلیں سب باتوں کا دوبارہ اعادہ کر لیتے ہیں تاکہ سکون ملے اور کامیابی کیلئے تو مسلسل صحیح عمل آزمائش پرمرتے دم تک پورے اترنا ہے،جس آزمائش میں آپ کوڈالا گیا ہےتو آپ کیا سمجھتے ہیں آزمائش کیا ہے اور کیوں ہے؟ تو سبحان اللہ جو جواب مجھے اس پیغام کے ذریعے ملا وہ پوری کائنات کیلئے ہے لہٰذا آزمائش کو غنیمت جان کر اس پر پورا اتریں اور شکر ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ہمیں لگتا ہے کہ ہم اتنا صبر کرتے ہیں اور اور اتنا برداشت کرتے ہیں پھر بھی کسی کو ہماری تکلیف نظر کیوں نہیں آتی اورہمارا صبر بھی کیوں دِکھائی نہیں دیتا؟ تو پھر غور سے سنیں۔

 دنیا بے خبر ہو سکتی ہے لیکن اللہ بے خبر نہیں ہوسکتا۔ دنیانا انصافی بھی کرسکتی ہے لیکن اللہ ناانصافی نہیں کر سکتا! یقین رکھیں کیونکہ وہ سب جانتا ہے اور سب دیکھ رہا ہے اور سب سن رہا ہے۔ وہ آپ کے دلوں کے پوشیدہ راز سے تک واقف ہے۔

 آپ جس تکلیف سے گزرتے ہیں اسے آپ کی ہر ایک تکلیف کی خبر ہے وہ تو بس آزما رہا ہے اور آپ کو معلوم ہے صبر کرنا اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے صبر کا اجر بہت ہی خوبصورت رکھا ہے جس طرح آسانیوں کیلئے کی ہمیشہ مشکل راستوں سے گزرنا پڑتا ہے اسی طرح ایک خوبصورت منزل حاصل کرنے کیلئے ایک اعلیٰ مقام پانے کیلئے صبر سے گزرنا پڑتا ہے اور پتا ہے اللہ صبر کرنے والوں سے بہت محبت کرتا ہے محسوس کریں سوچیں اگر آپ ان تکالیف اور آزمائشوں پر مشکل وقت پر صبر کرینگے تو پھر اللہ تعالیٰ کو کتنے پیارے ہوں گے!کتنے زیادہ عزیز ہوں گے اور جو لوگ اللہ کی رضا کیلئے صبر کرتے ہیں نا وہی لوگ تو اللہ کو بہت ہی زیادہ پیارے ہوتے ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ اللہ اپنے پیاروں کے صبر کو رائیگاں جانے دے گا؟ اگر آپ اللہ کی رضا کیلئے صبر کر رہے ہیں تو یقین جانئے ایک وقت آئے گا جب آپ کو آپ کے صبر کے خوبصورت اور حسین اجر سے نواز دیا جائے گا اور جب آپ اس صبر کے اجر کو پالیں گے تو سارے غم اور تکلیف بھول جائیں گے۔

آپ کو یاد بھی نہ ہوگا کہ یہ تکلیف آپ پر آئی تھی!کیونکہ اس کا اجر بہت خوبصورت ہو گا اور دل اللہ تعالیٰ کی محبت میں جاگ اٹھے گا آپ کو اس کے سوا کوئی نظر نہ آئے گا۔

دنیا کے جھمیلے آپ کو کبھی نہ بھائیں گے نا آپ کو کسی شخص کی ضرورت ہوگی اور نہ لوگوں کے دلاسوں کی۔ کیونکہ آپ کو ایک ایسا دلاسہ مل چکا ہوگا جو صحیح دل سے آپ کے قریب ہوگا اور بے شک یہ وہی دلاسہ ہے جو ہم سب کو چاہئے لیکن اس کیلئے ایک شرط ہے کہ آپ کو صبر کرنا پڑے گا جس آزمائش میں آپ کوڈالا گیا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ اس آزمائش سے آپ کو گزرنا پڑے گا اور پھر آپ اللہ پاک کی محبت پالیں گے اور جس نے اللہ کی محبت پالی اس کو سب کچھ مل گیا۔ اللہ ہم تجھ سے چاہتے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے