بیوہ اورطلاق یافتہ کے حقوق کون ادا کرے؟

لطیف النساء

مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ان لوگوں کے بارے میں کیا لکھوں کیسے لکھوں؟ مگر یقین جانئے مجھے یہ لکھتے ہوئے بھی ندامت سی محسوس

ہو رہی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ اتنے بے حس اور بےغرض کیوں ہو گئے ہیں کہ کسی کو کسی کی پرواہ ہی نہیں۔

کیا مرد اور کیا عورتیں یا تو دین کی بات سمجھتے ہی نہیں یا شاید سمجھنا ہی نہیں چاہتے ۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے، مگر ہم تو یہی جانتے ہیں کہ یہ دنیا متاعِ غرور ہے اوربڑا عمربھر کا امتحان ہے۔ زندگی صرف اور صرف ایک بار ملتی ہے کرنے کو بہت کچھ ہے محبت کیلئے تو یہ زندگی کم ہے، مگر سوچتی ہوں کہ

 وہ جو نفرتوں کو سینے میں پنہا رکھتے ہیں

جانے وہ لوگ محبت کو کہاں رکھتے ہیں

 تمام مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اشرف المخلوقات کا حق ادا کرتے ہوئے محبت ہی کی ترغیب دینا چاہئے۔ کسی ایک شخص بندہ بندی سے نہیں بلکہ جانوروں سے بلکہ ہر زندہ مخلوق خدا سےمحبت کرنا ہی زندگی کا حق ہے۔

قربانی کی روح تقویٰ اور اطاعت کا جوہرہی تو ہے ہاں شرف قبولیت وہی قربانی ہے جو فرماں برداری و جاں نثاری کے جذبات کے ساتھ ہو اور اللہ کی راہ میں پیش کی جائے۔ اس لئے خالق سے دل لگاؤ مخلوق تو وفا کے لائق نہیں مگر اچھی بات یہ جو خالق سے دل لگائے وہ اس کے احکام کی خلاف ورزی کبھی نہ کرے گا، ورنہ سمجھیں ضعفِ ایمان کے مترادف ہے۔

یہ صحیح ہے کہ تنہا رہ لیں مگر اپنا معیار نہ گرائیں عزت کے بغیر محبت کا کوئی وجود ہی نہیں کہتے ہیں نا کہ سب سے ذلیل انسان تو وہ ہو تا ہے جسے سچ اورحق کا پتا ہو مگر پھر بھی وہ جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ دنیا میں ہمیشہ یہ سچ ہی سنا ہے کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ بے شک ایسا ہی ہے زندگی اس یقینی تصور کے ساتھ گزر جاتی ہے لہٰذا کیوں پریشان ہوتے ہو اگر کوئی تمہارے ساتھ غلط کر کے خوش ہے تو کیا تم نے نہیں پڑھا؟ وَمَا کَانَ رَبُّکَ نَسِیًّا o اور تیرا رب بھولنے والا نہیں۔

سورہ مریم کی یہ آیت کتنا حوصلہ دیتی ہے سبحان اللہ! مگر میں یہ سوچتی ہوں کہ دنیا میں عورتیں زیادہ اور مرد کم ہوتے جارہے ہیں اور قیامت کی کھلی نشانی ہے۔ ہمیں اکثر ایسے لوگوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے جو بہت ہی زیادہ مجبور اور بے بس ہیں۔ کسی کے شوہر حادثے کا شکار ہو کر گزر گئے، کوئی بیماری سے چل بسے،  تو کوئی نشئی ہوکربے بس کر گئے تو کسی نے نفسیاتی بیماری کے باعث خودکشی کرلی تو کوئی کسی دوسری کی محبت میں اتنا گرفتار ہو گیا کہ اپنی بیوی بچوں کااُن جیسی عظیم نعمتوں کا شکار ہو کر خود کشیاں کرلیں یا پھر غریبی کا شکار ہو اور خود کو ختم کرلیا بلا سوچے سمجھے کہ معصوم بچوں اور بیوی کو کیوں مزید تکلیف میں گرفتار کر دیا؟ یہ تو ہوئیں بیوائیں! اب بتائیے کہ کیا ان کا کوئی ہمدرد اور غمگسار نہیں ہونا چاہئے؟ کیا والدین کے سوا کوئی اور ان کا ہمدرد اور ذمہ دار نہیں ہوسکتا؟ اللہ تعالی کے احکامات بیواؤں کے بارے میں کیا کیا ہیں؟ کوئی کیوں انھیں نہیں سمجھتا اور کیا ان معصوم بچوں اور عورتوں پر چاہے وہ رشتہ دار ہوں یاغیر انکا کوئی حق نہیں؟

 انسا ن تو وہ ہی سب سے اچھا ہے جو دوسروں کی بھلائی میں اپنے آپ کو کھپا دے تو کہاں گئی وہ انسانیت؟ ان کی بھلائی کیلئے بھی آنے والے صرف اور صرف غرض لئے ہوتے ہیں اور شاید کچھ لوگ آٹے میں نمک کے برابر انکے بارے میں مخلص ہوں مگر میرا خیال ہے کہ انہیں سوچنا چائیے اور عملی طور پر اپنے فرائض نبھانا چاہئے اس سلسلے میں جب کہ وہ صاحب ِ حیثیت بھی ہوں اور اپنی فیملی کیلئے زیادہ خود کفیل بھی ہوں مگر عملی طور پر کیوں اپنے آپ کو اتنا مجبور اور بے بس سمجھتے ہیں کہ وہ خود ان کیلئے کچھ نہیں کر سکتے! انہیں ایک حیثیت اور مقام دینا، عزت کا مقام دینا ان کیلئے قوام بننا کیا انکا حق نہیں؟ بہنوں کو بھی سوچنا چاہئے اور اللہ کی خوشنودی اور رضا کی خاطر انہیں اتنا بے بس نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اختیار اور اقتدار ہوتے ہوئے بھی اگر اپنے فرائض سے غافل ہیں تو کیا سمجھا جائے؟ یا تو وہ بے حس ہیں یا مغلوب یا مجبور۔ مجبوری تو قابل معافی ہے مگر اس کے علاوہ جو شخص جان بوجھ کر صاحبِ حیثیت ہوتے ہوئے ان بیواؤں کو سہارا نہ دیگا تو قیامت کے دن رب کو کیا منہ دکھائے گا؟

 مطلب تو یہ ہے ناکہ ہر کام اللہ کی خوشنودی کیلئے اس کے حکم کی تعمیل کیلئے کیا جائے تا کہ نا جائز فائدہ اٹھایا جائے؟ کچھ لوگ تو عجیب عجیب منطقیں نکال کرنا جائز فائدہ اٹھا جاتے ہیں کچھ تو لوٹ ہی جاتے ہیں مطلب بجائے بیوہ کیلئے قوام بننے کے اس کوہی الٹا جائیدادوں پر قبضہ جما کر اسے غلام بنائے رکھتے ہیں۔ بات بات پر احسان جتاتے ہیں۔ اچھائی برائی کا فرق کون نہیں جانتا اور رویہ کسے سمجھ نہیں آتا؟ اگر خدا خوفی سے اور حکمت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اورآہستہ آہستہ گھر پر امن طور پر بسنے لگتے ہیں۔

میں نے خود ایک عورت کو دیکھا جسکی جوان بیٹی تھی اور اس کی شادی ہونے والی تھی میں نے پوچھا تم کیوں رہی ہو؟ وہ اور اس کی ماں کچھ دم درود کروانے اور کچھ مشورہ لینے آئی تھی۔ ماں کی غیر موجودگی میں کہنے لگی۔ میری ماں بڑی پریشان ہے؟ میں نے پوچھا کیوں تو وہ کہنے لگی کہ وہ چاہتی ہے کہ میری تیسری چھوٹی امی کو میرے ابوطلاق نہ دیں ۔ میں حیران رہ گئی اور پوچھا کیوں؟ تو کہتی ہے کہ وہ بے آسرا ہو جائے گی دو چھوٹے بچوں کو لیکر کہاں جائے گی؟ مجھے بھی رب کو منہ دکھانا ہے۔

ابو آج غصے میں کہہ کر ملتان  گئے ہیں کہ میں اس کو طلاق دیکر آؤں گا۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگی میرے ابو بھی جب چھوٹی امی کے پاس جا تے ہیں تووہ انہیں مہینوں روک لیتی ہے، جبکہ میرے ابو کو سب کو دیکھنا ہوتا ہے۔ اس لیے دعا کیلئے آئی ہیں اور اس کے علاوہ میرا چھوٹا بھائی بھی ماں کو پریشان کرتا ہے کہ میں خود کشی کر لوں گا؟ میں نے کہا وہ کیوں؟ کہنے لگی ہمارے پڑوس میں امی کی ایک بہت اچھی بیوہ دوست رہتی تھی دو بچوں کی ماں تھی تو میرے ابو نے میری امی سے کہا کہ اس سے کہو کسی بھلے مانس سے شادی کرلے بچے سیٹ رہیں گے۔ کچھ عرصے بعد پتا چلا کہ میرے ابو ہی وہ بھلےمانس ہیں ۔ان کا بیٹااچھے اسکول میں پڑھتا تھا اور کافی سہولیات تھیں،جبکہ میرا بھائی اتنے مناسب اسکول میں نہیں پڑھتا تھا۔ جب کالج میں داخلہ ہوا تو اس کا اچھے کالج میں داخلہ ہو گیا مگر میرا بھائی چڑ گیا، کہتا ہےمجھے نظراندازکیا گیا ہے۔

مجھے ابو سے پورا حق چاہئے میری تو تین ہفتے بعد شادی ہے ہم دو بہنیں ہیں اور دوبھائی، باقی تو چھوٹے ہیں مگر مجھے ان سب باتوں سے ڈر لگتا ہے۔ میں نے کہا کہ آپ کی امی اتنی اچھی نیت رکھتی ہیں ۔اللہ آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے گا ۔تم خوشی خوشی رخصت ہو، دعائیں کرنا وہ ضرور رنگ لائیں گی۔

 آپ کے ابو تو سب کا حق نبھانا چاہتے ہیں ماں نے ابھی روکا ہے نا کہ چھوٹی امی کو بےآسرا نہ کریں گناہ ہے تو وہ آپکے بھائی کو بھی منا لیں گی تم فکرنہ کرو۔ ان شاء اللہ۔ ایک طرف یہ رخ بھی ہے۔

 اسی طرح عراق میں میں نے پانچ بچے اور دو امائیں دیکھیں،یقین مانیں سب بچوں کو معلوم ہے کہ آج ابو ہمارے ساتھ نیچے ہوں گے اور کل اوپر کمرے والے بچوں کو معلوم ہے کہ وہ ابو کے ساتھ ہوں گے۔ دونوں بیگمات بچے ایک ساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔ بچوں اور شوہر کے ساتھ جس کے تین بچے ہیں وہ نیچے رہتی ہے۔ بہت زیادہ موٹی جبکہ دوسری بیگم جو اوپر کمرے میں رہتی ہے دبلی پتلی ینگ سی دو چھوٹے بچوں کی اماں جس کو میں نے کبھی لڑتے جھگڑتے نہیں دیکھا۔ سب بچے صبح تیار کیے جاتے ہیں اسکول کیلئے اور وین کے انتظار میں دونوں امیاں بچوں کو لیکر دروازے پرہوتی ہیں۔

ہنستی مسکراتی شوہر کو بچوں کے جانے کے چند منٹ بعد رخصت کرتیں دونوں کے کمرے اور سامان ایک جیسا دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ اسی طرح طلاق یافتہ لڑکیاں بسا اوقات اپنی جہالت میں ماں کے چڑھاوے میں آکر اتنا برا سلوک اپنے شوہروں سے کرتی ہیں کہ معاملہ طلاق تک پہنچ جاتا ہے۔ تو کچھ خودسری میں مبتلا، تو کوئی خود کوحور اور میاں کو لنگور سمجھتی ہیں جبکہ ان کے شوہر حضرات جل جل کررہتے ہیں۔ پھر طلاق کے بعد پچھتاتی ہیں؟ کچھ توسسرال کو بالکل خاطر میں نہیں لاتیں بلکہ ساس سے تو بات کرنا تک گورا نہیں کرتیں! جب یہ رویہ ہو گاتو کیسے گھر میں سکھ چین ہوگا؟ اسی طرح بعض دفعہ مرد حضرات کا بھی الٹا ہی رویہ ہوتا ہے۔ وہ عورتوں کو باندی سمجھ کر بےعزت کرتے رہتے ہیں، شریف زادیاں مجبوراً صبر کازہر کا گھونٹ پی کر سہتی رہتی ہیں اور کچھ شادی شدہ ہونے کےباوجود لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر اس طرح بھی تنگ کرنا نا انصافی ہے۔

بہرحال جب ساتھ رہنا محال ہوجاتا ہے تو سب سے پہلے تو بچے رُل جاتےہیں۔ ان طلاق یافتہ لڑکیوں کو بھی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر حسین ہیں کم عمر ہیں تو بھی مرد حضرات انہیں چین نہیں لینےدیتے۔ بدلہ نکالتے ہیں ۔خدا سے نہیں ڈرتے،طعنے دیتے ہیں اورغلام بنا کررکھتے ہیں اور وہ اللہ والیاں عزت کی خاطر ظلم سہتی رہتی ہیں،جبکہ مرد حضرات اگر بچے والے ہوں توا ن کی بھی کب بنتی ہے؟ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لڑکے جن کی شادی ایسی کنواری یا طلاق یافتہ لڑکیوں سے یا بیوہ سےہو جائے تو کسی کا دل نہیں توڑتیں بلکہ اپنے اخلاق سےمحنت، محبت  سے سب کا دل جیت لیتی ہیں، مطلب صبر شکر والی ہوتی ہیں اور رب کی قدر دانی ان کی روح کو ان کےگھر کو نہال رکھتی ہے مگر اگر لڑکیاں بچوں والی ہوں تو عجیب عجیب مردوں کی شادی کی آفر شرائط کےساتھ آتی ہیں جوبڑاظلم ہے۔ جوڑاوربے ربط رشتے! مذاق سمجھا ہوتاہے! ہرچیز کی حدہوتی ہے۔اس لئے خواتین کے اس مسئلے پر خدا خوفی سے مرد و خواتین دونوں کو سوچنا سمجھنا چاہئے،اس طرح کے کسی کی بھی انامتاثرنہ ہو،پچھلی کہانی کو بھول کر ایک نئی زندگی کو خوبیوں اور خامیوں کو ساتھ لے کرہی تعاون سے رہنا چاہئے۔ ورنہ احساس کے رشتے خونی رشتوں سے بھی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں سمجھنے کی بات ہے کہ تنہارہ لیں مگر اپنا معیارمت گرائیں کیونکہ واقعی عزت کے بغیر محبت کا کوئی وجود نہیں۔کیونکہ:

 ہزاروں وار دنیا کے سہے جاتے ہیں  ہنس ہنس کے

مگر اپنوں کے طعنے اور شکوے ماردیتے ہیں

توحقوق العبادکب نبھاؤ گے؟

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے