تنہائی بری ہےمگر

لطیف النساء

میں نے سنا تھا کہ برے دوست سے تنہائی بھلی بالکل درست بات ہے۔ مگر تنہا رہنے کی نوبت آنی نہیں چاہیے کیونکہ یہ عادت

بری ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی مجرّد رہنے کو پسند نہیں کرتا۔

ایک سے دو بھلے کتنے گھروں میں بوڑھے اکیلے رہ جاتے ہیں جب ان کے بچے، بیٹا، بیٹی یا کوئی منہ بولا بیٹا بھی آ کر رہ لے تو وہ بزرگ ایک دم کھل اٹھتے ہیں۔ ایک کہانی پڑھی تھی جس میں شوہر کہتا ہے کہ میری بیوی نے کچھ دنوں پہلے گھر کی چھت پر کچھ گملے رکھوائے اور بڑی محنت سے ایک چھوٹا سا باغیچہ بنا لیا۔ گزشتہ دنوں جب وہ شوہر صاحب چھت پر گئےتو دیکھ کر حیران ن رہ گئے کہ بہت سے گملوں میں پھول کھلے تھے۔ کچھ میں ننھے ننھے لیموں بھی لگے تھے،کسی میں تین چار ہری مرچیں لٹکی تھیں۔

اس نے دیکھا کہ بانس کا پودا جو چند دن قبل گملے میں لگایا تھا سوکھ رہا تھا تو بڑی محنت سے گھسیٹ کر دوسرے گملے کے پاس انکی بیگم صاحبہ لا کر رکھ رہی تھی۔ شوہر نے کہا کہ اگر پودا سوکھ رہا ہے تو کھاد ڈالو اسے کھسکا کر کسی اور پودے کے پاس کردینے سے کیا ہوگا؟ بیوی نے مسکرا کر کہا کہ یہ پودا اکیلا ہے اس لئے مرجھا رہا ہے اسے اس پودے کے پاس کردینے سے وہ پھرسے لہلہا اٹھے گا۔ ورنہ تو پودے بھی اکیلے سوکھ جاتے ہیں۔ کسی دوسرے پودے کے ساتھ مل جائے تو سمجھو جی اٹھتے ہیں۔ یہ بات تو بڑی عجیب تھی کیونکہ شوہر کی آنکھوں کے آگے کئی مناظر گزر گئے کہ واقعی والد کے انتقال کے بعد والدہ صاحبہ کیسے بوڑھی سے بوڑھی اور سوکھے ہوئے پودے کی طرح بے جان سی ہوگئی تھیں، کیسے اداس اور خاموش ہو کر رہ گئی تھیں کہنے لگے کہ مجھے بیوی کی بات پر مکمل اعتماد اور یقین ہونے لگا کہ بچپن میں سچ مچ میں نے بازار سے ایک مچھلی، چھوٹی سی رنگین شیشے کے جار میں لا کر رکھی۔ پانی بھی ہمیشہ صاف ستھرا بھر کر رکھتا، کھانا بھی ڈالتا مگر وہ چپ چاپ ادھر ادھر گھومتی۔ کھانا بھی نیچے جار میں بیٹھ جاتا مگر وہ کچھ نہ کھاتی، دو دن بعد وہ پانی کی سطح پر الٹی مری پڑی نظر آئی۔ مجھے وہ مچھلی بہت یاد آئی کیونکہ مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ کم از کم دو تین مچھلیاں لانا چاہئے ورنہ میں تو شاید ساری ہی مچھلیاں خرید لاتا میری پیاری مچھلی یوں تنہا نہ مرتی۔

واقعی یہ حقیقت ہے کسی کو تنہائی بالکل پسند نہیں،اگر کوئی کہے نا تو سمجھو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی کا ساتھ چاہتا ہے۔آدمی ہو یا پودا ہر کسی کو کسی نہ کسی کا ساتھ چاہئے ہوتا ہے ہمیں دیکھنا چاہئے کہ اردگرد کوئی اکیلا ہو تو اسے اپنا ساتھ دیجئے اور مرجھانے نہ دیں۔ اگر آپ خود اکیلے ہوں تو آپ بھی کسی کا ساتھ لیجئے اور یوں خود کو مرجھانے سے روکیں کیونکہ تنہائی دنیا میں سب سے بڑی سزا ہے۔ گملے کے پودے کو ہاتھ سے کھینچ کر قریب لایا جا سکتا ہے لیکن آدمی کو قریب لانے کیلئے ضرورت ہوتی ہے رشتوں کو نبھانے کی، سمجھنے کی، محفوظ کرنے اور ہمیشہ سمیٹنے کی، ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہمارے ماحول  میں اتنے مرد حضرات بڑی بڑی عمروں کو پہنچے ہوتے ہیں،صاحب حیثیت ہوتے ہیں۔ مگر تنہا رہتے ہیں۔ اسی طرح کچھ خواتین بھی، خواتین کے بھی بسا اوقات حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ وہ مجبور ہو جاتی ہیں اور کبھی بے بس ہو جاتی ہیں۔ مگر مرد حضرات کا! صاحبِ حیثیت ہوتے ہوئے مجرد رہنا ہمیں کبھی بھی نہیں بھاتا۔ واقعی فطرت بہت ہی حسین ہے جبھی ہمیں ان باتوں کا حکم ہے مگر ہم شیطان کے راستے پر چل پڑتے ہیں۔

 اگر دل کے کسی گوشے میں ہمیں لگے کے ہماری زندگی کا رس سوکھ رہا ہے یا زندگی مرجھانے لگی ہے تو اس پر رشتوں کی محبت کا رس ڈالتے رہیں اور مسکرائیں،  قدردانی کریں رشتوں کی، یہ رحم کے رشتے کتنے عظیم اور مقدس ہیں ۔

اللہ کی کتنی عظیم نعمت ہیں ان سے جان چھڑا کر آپ نہ صرف رشتوں کو پامال کرتے ہیں بلکہ خود بھی مرجھانے لگتے ہیں اوپر سے بھلے آپ ٹپ ٹاپ دکھائیں مگر اندر سے کھوکھلے اور بناوٹی ہیں۔ اس مختصر کہانی کا مقصد ہم بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ رشتوں کا احترام کریں۔ ہر وقت عیب نہ تلاش کریں، کوئی شخص بھی بے عیب نہیں، ہم میں بھی کئی عیب ہوں گے،دوست ہوں یا رشتہ دارہوں انہیں ان کی اچھائیوں اور برائیوں سمیت قبول کریں اور بنا کررکھیں۔ ورنہ بے عیب بندے کی تلاش آپ کو خود اکیلا کر دے گی اور بلا آخر آپ بھی سوکھتےجاؤ گے،جو بات مل کر رہنے میں جڑ کر رہنے میں ہے وہ مڑ کر رہنے میں کبھی نہیں ہوسکتی۔ بازار جاناہویا کہیں اور جانا ہو تو ہمیں تو عادت ہے کہ کوئی ساتھ ہوجائے تو اچھا ہے۔ایک قوت ہوتی ہے میں تو کہتی ہوں کہ ایک اور ایک دو نہیں بلکہ گیارہ جیسی پاور رکھتے ہیں۔ کام آسان ہو جاتا ہے،جبکہ اکیلا بندہ بحالت مجبوری نکلتا ہے جبکہ اس کی کارکردگی بھی سست رہتی ہے جب ہمیں معلوم ہے کہ علم کی پہلی منزل تقویٰ ہے اور یہی فرقان ہے جو مخلوق خدا کو حقوق العباد اور حقوق اللہ کی پہچان کروا دیتی ہے اور یہی لوگوں سے تعلق کی اور اللہ سے تعلق کی مضبوط کڑی ہے۔ یہ تعلق عاجزی انکساری اور تواضح چاہتا ہے۔

لوگوں سے محبت والا نرمی والا رویہ آپ کو کبھی تنہانہ کرے گا۔ جب ہم دنیاوی غیر ضروری اشیاء کے چکر میں پڑ جائیں گے تو بھی یہ دنیاوی رغبت ہمیں اپنی توجہ آخرت پر یا انجام پر رکھنے سے ہٹا دے گی۔ اس لیے بس اتنی ہی دنیا کی فکر کرنی ہے جتنا اس میں رہنا ہے۔ موت کے بعد کی زندگی تو ہمیشہ کی ہے لہٰذا اس کی فکر پر ہردم فوکس رہنے سے ہماری تنہائی ختم ہوجائے گی اور قرب الٰہٰی ہمیں اپنے سےاور بندوں سےمل کر رہنے پرراضی کردے گا۔ظاہر ہے اس کام کیلئے ہمیں ہی مجاہدہ کرنا ہوگا۔ ہماراعلم یعنی اصل علم گویا روحانی علم ہمیں جسم کی راحت کے ساتھ کبھی مل ہی نہیں سکتا کیونکہ ہمیں اسی طرح سکھ چین اور استحکام مل سکتا ہے اور دنیا اور آخرت کی بہتری جب ہی ہمیں عطاہوگی۔ یہ تو اپنی اپنی اوقات ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ کیسے رہیں۔ مثلاً بقول شاعر:۔

 کچھ لوگ سفر میں ملتے ہیں، دوگام چلے اور رستے الگ،

 کچھ لوگ نبھاتے ہیں ایسا ہوتے ہی نہیں دھڑکن سے جدا

پس ہمیں ایسے ہی لوگ بننا ہے جو ہمیشہ ہمیں یاد رکھیں تا کہ ہم بھی خوش اور ہمارا رب بھی خوش۔ انشاء اللہ

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے