جواب مل گیا

لطیف النساء

مجھے کافی دنوں سے تلاش تھی کہ ہم لوگ بار بار یہ جملہ دہراتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیا؟ تو اس کا جواب مجھے ہمیں سب

کو ہی شاید لگتا تھا کہ یہ جواب کب کیسے اور کہا ں سےملا؟ تو آج میری ایک عزیز دوست نے اس پیغام میں اس کا جواب دے کرمجھے بلکہ ہم سب کو جواب دے دیا۔ پیغام میں بتا یا گیاکہ اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے تھے اور اس وقت کے جلسے میں موجود افراد کو سناتےتھے۔

ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے جس کے ایک مصرعہ نے گویا مسلمانوں کے دلوں کےتارکو ہی چھولیا۔ آپ سےایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا؟ تو آپ نے فرمایا کہ "جب لوگ پوچھتے تھے کہ مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟ تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتا نا چاہئے کہ: پاکستان کیا ہے؟؟؟ یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور نعرہ لازم وملزوم ہوگئے اور اس لئے قائد اعظم نے کہا تھا کہ "تحریک پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے " پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ۔

          شب ظلمت میں گزاری ہے               اٹھ وقت بیداری ہے

          جنگ شجاعت جاری ہے                          آتش و آہن سے لڑجا

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          ہا دی و رہبر سروردین                              صاحبِ علم و عزم یقین

          قرآن کی مانند حسیں                       احمد مرسل صلی علی

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          چھوڑ تعلق داری چھوڑ                             اٹھ محمود بتوں کو توڑ

          جا گ اللہ سے رشتہ جوڑ                           غیر اللہ کا نام مٹا

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          جرأ ت کی تصویر ہے تو                          ہمت عالمگیر ہے تو

          دنیا کی تقدیر ہے تو                        آپ اپنی تقدیر بنا

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          نغموں کا اعجاز یہی                       دل کا سوز و ساز یہی

          وقت کی ہی آواز یہی                      پاکستان کا مطلب کیا  

                                                                   لا الٰہ الا اللہ!

          پنجابی ہو یا افغان                                  مل جانا شرطِ ایمان

          ایک ہی جسم ایک ہی جان                        ایک رسول اور ایک خدا

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          تجھ میں ہے خالد کا لہو                             تجھ میں ہے طارق کی نمو

          شیر کے بیٹے شیر ہے تو                شیر بن اور میدان میں آ

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          مذہب ہو تہذیب کا فن                      تیرا جداگانہ ہے چلن

          اپنا وطن ہے اپنا وطن                     غیر کی باتوں میں مت آ

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

          اے اصغراللہ کرے                         ننھی کلی پروان چڑھے

          پھول بنے خوشبو مہکے                           وقتِ دعا ہے ہاتھ اٹھا

          پاکستان کا مطلب کیا                       لا الٰہ الا اللہ

سبحان اللہ کتنا ہی اچھا تصور تھا اور الحمد للہ ہزار ہا قربانیوں کے بعد پاکستان ملا۔ اللہ پاک اس سرزمین کو ہمیشہ امن و آتشی کے ساتھ سلامت رکھے۔ آمین اور ان جانثاروں کا ہمیں حق ادا کرنے کی توفیق دیں۔ آمین۔

پھر اقوال سے نہیں، نغموں، دھنوں اور میوزیکل آلات سے نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے سچے اور مخلص پاکیزہ جذبوں سے باعمل اور با کردار ہو کر اس ملک سے محبت، محنت اورخدمت کریں اس کا سر بلند کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کی تن من دھن کی تک قربانی لگادیں۔ الحمد للہ ہم آزاد ملک کےمسلمان ہیں بہتر سمجھتے ہیں کہ آزادی کا مطلب شرعی حدود میں رہتے ہوئے ہی وہ تمام کام تمام عمر کریں جو دوسروں کی فلاح کیلئےہوں، امن کیلئے ہوں رب کی رضا کیلئے ہوں اور ہماری زندگی کا مقصد حیات ہی ہوں۔ دنیا وی ترقی، عسکری ترقی ٹیکنالوجی کو ساتھ لیتےہوئےسائنس اورٹیکنالوجی کو ساتھ لیتے ہوئے ان میں بھی مسلسل ترقی کرتے ہوئے اپنے نصب العین کو کبھی نہ بھولیں گویا غیروں کی نقالی سے آزادی، بے حیائی اور فحاشی سے آزادی، حرام خوری سستی کاہلی سے آزادی، سود اور سودی کاروبار سے آزادی، فیشن اور لغو خرافاتی، لوفر کلچر سے آزادی، رشوت خوری، سفارشی، چاپلوسی اور بری حرکات اور حرام کاموں سے چوری چکاری، غیبت، لعن طعن، بے ایمانی اور خود غرضی سے آزادی، ہم تک یہ آزادی دراصل ان سے چھٹکارے سےہی مل سکتی ہے۔ قرآن ہماری زندگی کا لائحہ عمل ہے اور سنت ہماری شریعت ہے ان کی پابندیوں میں بخوشی جکڑے رہنے کا نام ہی تو آزادی ہے۔

نفس پر کنٹرول اور تقویٰ کی روش ہی تو آزادی ہے۔ اسکا جشن تو روح تک کونہال کردیتا ہے۔ بے کار کےشورشرابے، جھنڈے باجے گانے لائٹیں اسکا بدل ہرگز نہیں ہوسکتیں۔ کام کام اور صرف کام ہی ہمارا شیوہ ہونا چاہئے۔ کسی بھی کام میں بخوشی اپنا گھر سمجھتےہوئے دل لگائیں اور جت جائیں، یہ نہ سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟

 آپ یقین جانئے آپکا کام بولے گا آپکا وقت بولے گا اورآپ کا کردار بولے گا دراصل یہی آزادی ہے۔ بلاو جہ نعمتوں کی ناشکری کرکے، الزام دے کر غیبتیں کرے تنقیدیں کرکے ہم دراصل اپنی ہی اتار رہے ہوتے ہیں اور ہمیں خبر تک نہیں ہوتی! کل ہم نے کیا کیا؟ کل کیا کرینگے؟ کل کی خبر نہیں بس آج ہے اور ابھی ہے۔ اس حال کو پروڈکٹیو بنائیں۔

اس حال سے فا ئدہ اٹھائیں ورنہ خود بے حال ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس آزادی کےدن کو ہمارے لئے رحمتوں برکتوں والا بنادے۔ ہمارا آپ مثبت انداز میں بدل جائے ہم خود سدھر جائیں۔ ہماری سوچ ہمارا کردار ہمارا عمل ایمان دارانہ اور حق ادا کرنے والا بن جائے ماحول خود بدلتا نظر آنے لگے گا کیونکہ

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل

لوگ ملتے رہے کارواں بنتا رہا

شہر شہر کی خبریں

عوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات وعطیات الخدمت کو دیں : نوید علی بیگ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگز یکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےعوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات اور

... مزید پڑھیے

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” استقبال رمضان“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر بھر کے کلیسٹرز میں استقبال رمضان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات لیای ،نئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور رینجرز کے اشتراک سے ملیرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے تحت پاکستان رینجرز کے اشترک سے ضلع ملیر کے مضافاتی علاقے دستانو چنا میں لنک روڈ پر

... مزید پڑھیے

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری رنگ دیکھی جاتی ہے، صبا حمید

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت دیکھی جاتی ہے۔

... مزید پڑھیے

جاناں ملک کی ہسپتال میں سرجری‘ مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق

... مزید پڑھیے

اداکارہ عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے