سب ہی موسم ہیں دسترس میں تیری

لطیف النساء

اللہ ہی کی شان ہے کہ واقعی سب ہی موسم ہماری دسترس میں ہیں اگرچہ اللہ تعالیٰ نےموسموں کی اقسام اپنی

مخلوق کی بھلائی کیلئےہی رکھی ہیں۔ گرمی سردی خزاں بہاران سےتو سب ہی واقف ہیں مگر اس کےعلاوہ بھی ہمیں کئی موسموں کا واسطہ پڑتا رہتا ہے۔

کبھی شادیوں کا موسم تو کبھی برسات کاموسم، ویسے کتنے کمال کی بات ہے کہ اس دنیا میں اس لمحے بھی تمام موسم موجود ہیں کہیں گرمیاں ہیں تو کہیں سردیاں تو کہیں موسم خزاں شروع ہورہا ہے تو کہیں موسم بہار اپنا حسین منظر پیش کر رہا ہے۔

دنیا کے مختلف علاقے اور وہاں کےلوگ مختلف طرح کےان ہی موسموں کی لپیٹ میں ہیں اورتو اوران موسموں کے اندر مزید ذیلی موسم بھی آجاتے ہیں جیسےآم آئے تو مکھیوں کا موسم یا کہیں مچھروں کا موسم گویا بیماریوں کے موسم بھی ان ہی سے منسوب کیے جاتے ہیں مگر پھر بھی سبحان اللہ! ہر موسم کی اپنی ایک لذت ہے گرمیوں میں لسی اورمشروبات کا ذائقہ ہی اور ہوتا ہے،تو سردیاں سوپ مختلف اقسام کی چائے، کافی، کستوری دودھ، ہریرہ اور نہ جانے کیا کیا سوغات پھل میوہ جات قدرت اپنی مخلوق کیلئے پہلے ہی سے دستر خوان کی طرح سجاکے رکھتی ہے۔
کتنا شکر گزار ہونا چاہئےاس خلیفۃ الارض کو کہ رب نے بے شمار طر ح  طرح کی نعمتیں عطا کرکے ان سے نہال ہی کر رکھا ہے۔ ہم ہی میں شکر اور قدردانی کی کمی ہے۔ شکر اس پاک ذات کا کہ وہ قحط اور خشک سالی جیسے موسموں سے ہمیں کتنا ہی دور رکھتا ہے ورنہ اس رب کی پاور سپر ہی ہے۔ بندہ بے بس اس کے گمان میں بھی اسکی قوت نہیں آسکتی! ذرا بارش بڑھ جائےتو تنکوں کی طرح مکان دکان انسان مویشی تباہ ہو جاتے ہیں۔ ذراہوائیں تیز کر دے تو اس کے زور سے کوئی چیز بچ نہیں سکتی۔ قرآنی قصےہمیں تفریح کیلئے نہیں پڑھنے بلکہ عبرت و آگاہی کے لیے سمجھنےہیں اور آدمی نہیں انسان بن کر رہنے اور مہذب زندگی گزارنے کے گُر سکھاتی ہےجو قدرت اتنی مہربان ہے کہ ہمیں ایمان صحت طاقت علم روزی روزگار، رشتے ناطے جیسی نعمتیں دے کر حدود میں رہنے کا حکم صادر کرتی ہےاس کی نافرمانی کیا اچھی بات ہے؟ واقعی تبدیلی تو اللہ کی طرف سے ہے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ہر چیزفنا ہونی ہے!جو ہوا اچھا ہوا، جوہو رہا ہے اچھا ہو رہا ہے،جو ہوگا اچھا ہوگا۔ تمہارا کیا ہے تمہارا کیا گیا؟ جو تم روتے ہو؟ تم کیا لائے تھے جو تم نے کھویا ہے؟ تم نے کیا پیدا کیا جو ختم ہو گیا! تم نے تو جولیا یہیں سے لیا! جو دیا یہیں پر دیا! جو آج تمھارا ہے کل کسی اورکا تھا اور کل کسی اور کا ہو جائے گا۔ گویا ہمیں اس فانی دنیا کیلئے متاعِ غرور کیلئے زیادہ ہلکان ہونے کی ضرورت نہیں۔

 قدرتی آفات سے اللہ تعالیٰ ہمیں پناہ میں رکھے لیکن اصل آزمائش امتحان پرہی ہوتی ہے کیسے لمحوں میں جانی مالی نقصان اور نا قابل برداشت حالات سر سے گزر جاتے ہیں لیکن سبق یہی دے جاتے ہیں کہ ہم کہاں کھوئے ہوئے ہیں زندگی کے مقصد سےدور مست ملنگ بنے۔ زندگی کتنی مختصرہے کسی کو خبر نہیں بقول شاعر:

 فانی  بقاء  زیست کا ہے اعتبار کیا؟

چند آتی جاتی سانسیں وہ بھی شمار کی

 بس اسی زندگی میں رب چاہی کرنی ہے من چاہی اورمن مانی تو ہمیں لے ڈوبےگی، قوموں کی زندگی میں جب ایسے سخت حالات آجائیں تو آزمائش سب کی ہوتی ہے۔ کون کسی کے کتنا کام آتا ہے؟ کیا کرتا ہے؟ خدا خوفی اور رب کی مخلوق سے محبت کا ثبوت دیتا ہےکہ نہیں؟ اپنی حیثیت سے قربانی پیش کرتا ہے کہ نہیں؟ کیونکہ اسے معلوم ہے کہ

 خدا کے چاہنے والے مصیبت سے نہیں ڈرتے

جنہیں اللہ کا ڈرہو وہ طاقت سے نہیں ڈرتے

جرائم کتنے بڑھتے جارہے ہیں؟ سوچیں ایسی تو صورت حال کبھی نہ تھی۔ دس پندرہ دن پہلے محلے میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ایک رکشہ والے بھائی رات میں اپنے موبائل کی روشنی میں دن بھر کی کمائی گن رہے تھے کہ اسکوٹر پر دو نوجوان لٹیرے آگئے۔ گن دِکھا کر موبائل اور پیسے بٹورنا چاہتے تھے کہ رکشہ والا جس کے دس بچے تھے 49 یا 50سالہ صحت مند بندہ ذراسی مزاحمت دِکھانے پر بندوق کی گولی کا ایسا نشانہ بنا کہ کندھا، پیٹ اور  ران کے حصے کو چھوتے ہوئے گولی ا سے لہو لہان کر گئی۔ پانچ دن تک عباسی شہید ہسپتال میں پانی مانگتا مانگتا چل بسا کہ انتڑیوں کے آپریشن میں اسے پانی نہیں دے سکے یہ بات اس کی بہن بتا رہی تھی۔ جو خود اپنے جوان سال لا پتا بیٹے کے غم کی ماری تھی۔ سیلاب زدگان کی امداد کیلئےمیں ایک صاحبِ حیثیت بیمار محترمہ کے پاس جا کر سیلاب فنڈ پر آمادہ کرنے گئی تو یہ قصہ سننے کو ملا بتا ئیے کتنا لوٹا کوئی کھا لے گا؟ کتنا ہی جی لے گا؟ دوسروں کا کوئی احساس نہیں؟ یہ کیسے لوگ ہیں کوئی جان کیلئے جان دے رہا ہے اور کوئی چند پیسوں اور عیش کیلئے جان لے رہا ہے معصوم بچوں کا کیا؟ میں نے اس مظلوم بیوہ بہن کو سمجھایا کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے

 ہر ایک مجبور کے سر پر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے

نہ ہو جس کا کوئی اللہ اس کے ساتھ ہوتا ہے

آپ کے سامنے ہے دیکھئے کتنے پیا ر اور محبت سے یہ جماعت اسلامی والے کیسے بےلوث ہو کر اپنے سیلاب زدگان کی صبح شام خدمت کرے ان کے دکھ بانٹے رہے ہیں یہ تھوڑی نا کہ:

 پھول سجائے ہاتھوں میں کانٹوں کی پہچان نہیں

 جو شخص کسی کا درد نہ جانے پتھر ہے انسان نہیں

بس غلطی یہاں بھی ہماری ہےکہ ہمارے اندراتنے ظالم لوگ کیسے؟ان کی تربیت کیوں ایسی ہے؟ ظاہر ہے دین کی کمی، علم سے لا تعلقی فرائض سے غفلت، حُبِ دنیا، برائی جو اگلی نسلوں تک ناسور کی طرح چلی جائے۔ لیکن میں اللہ کی ذات سے نا امید نہیں نیکی نیکی کوجنم دیتی ہے برائیوں کی تو تشہیربھی منع ہے بس اپنا کام نیک کام کرتے جائیں خوشیاں بانٹتے جائیں کیونکہ مایوسی کفر ہے اپنے بچوں کو شعوری طور پر دینی تربیت کریں: کیونکہ

کم ہمتی سے کیوں نہ ہو تو ہین زندگی!

انسان کا وقارتو عزم جواں سے ہے

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے