راشن تو بٹ رہا تھا وہ فوٹوسےڈر گیا

لطیف النساء

واقعی اللہ کی طاقت سبحان اللہ،اللہ اکبر کوئی سوچ نہیں سکتا! لمحوں میں کیا سےکیا ہو جاتا ہے کیسا ہے قدرت کا

توازن؟ بس یہی توازن کا نام لگتا ہے زندگی ہے!لیکن ہم پڑھ لکھ کر سوچ سمجھ کر بھی بھول جاتے ہیں بھٹک جاتے ہیں جانتے بوجھتے وہ کچھ کر جاتے ہیں کہ بس! ہمارے شکوے شکایات ہی ختم نہیں ہوتیں۔

 قدرتی آفات سے پوری دنیا کہیں نہ کہیں متاثر ہوتی نظر آتی ہے مگر ہم وہی حسین دنیا کی لذتوں یا پھر خود غرضیوں میں یوں ملوث ہوتے ہیں کہ اگلے کی فکر ہی نہیں لگتی مطلب دوسرے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ قدرت مہربان ہر موقع مناسبت سے موسم اجناس،  پھل سبزی فروٹ ہمیں برابر نوازتی رہتی ہے۔ وسائل بھی بے پناہ دیتی ہے لیکن ہم خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں حق مار کر، بے ایمانی کر کے، لوٹ مار سے تو کہیں بے حیائی اور فحاشی سے اپنے اوپر شیطان نہیں بلکہ شیطانوں کو طاری کیا ہوا ہوتا ہے۔ پھر وہ بھی اتنا سر چڑھا کہ کسی کی بھلی بات، خیر کا جملہ، نصیحت وصیت اس پر بے اثر ہو جاتی ہے۔

ظلم زیادہ عرصہ ظلم نہیں چلتا؟ یہ قدرت کا قانون ہے ظالم زیادہ عر صہ بچ نہیں سکتا دراز ر سی کو وہ تو کھلی چھوٹ اور نعام سمجھتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے عزت، شہرت، دولت، عیاشی، فنکاری بس ایک حد تک ہی کامیاب رہ سکتی ہے حد سے حد سے گزرا کہ سمجھو زوال شروع:

صبر، صفر،غلط خبر یہ جان لے بشر

مصیبتیں ہیں اپنے ہی گناہوں  کا اثر

ہم تو اپنےکرتوتوں کا کبھی جائزہ ہی نہیں لیتے!اورنہ ہی غلطی کا احساس کرتےہیں نہ نادم ہوتے ہیں بلکہ قیامت کی نشانی کہ غلطیوں پراکڑتے ہیں تو پھر قدرت کا کوڑا!!! اللہ معاف کرے ہمیں ہمارے گناہوں کو، مسلمان ہونے کے باوجود ہمارے اندر وہ تمام غیر مسلموں والی وبائیں لگی ہیں۔ صبح کا اٹھناہی بھاری ہے، فطرت کے خلاف چل کر بھی شرمندہ نہیں، جن کاموں کو رب نے کرنے سے روکا ہے وہی ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اور نہ کرنے والے کوبے وقوف اور جاہل سمجھتے ہیں۔

 انسان کے حالات ساری عمر ایک جیسے نہیں ہوتےہرگزرنےوالے لمحےکاشکراداکریں جو آپ سکھ اور چین سے بسر کر رہے ہیں۔ ہمیشہ اپنے سےنیچے والوں کو دیکھیں پر کھیں اور اللہ کی دین اوروسائل پر شکر گزارر ہیں۔ آج کل مجھے محسوس ہوا کہ ہر بندہ شکوہ شکایت میں ہی لگا ہوا تھا، مہنگائی مہنگائی،یہ،  وہ، شکر کا کہیں نام نہیں، حالانکہ     بے ایمانوں نے ہی نہیں، اپنوں نے ہی اپنوں کو لوٹنے کا بازار گرم کررکھا تھا۔ سانپ بچھوؤں کے زہریلے خطرناک بلوں سے زیادہ بجلی، پانی، تعلیم، گیس اور میڈیکل کے بل آرہے تھے۔بارشیں رحمتیں ہیں اور ہوتی ہیں اگر شکرگزاری سے اسکو قابل استعمال بنایا جائے پہلے سے دعاؤں کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ہر فرد اس کیلئے اپنا سا کام کرے، کچرا کونڈی نہ بنائے۔ایمان داری سے تعمیری کام کرے، دو نمبر کاکام کرکے اپنے آپ کو مجرم بنا نا خودکشی کےمترادف ہے ڈبل سزا اور ہمیشہ کی سزا! دنیا بھی تباہ، آخرت بھی تباہ! اپنی سستی کاہلی، لا پروائی سے اور ڈنڈی مارکام سے ایک دوسرے پر الزام لگا کر ہم کبھی نہیں سدھر سکتے۔کیسے یہ بارشیں رحمت کی جگہ زحمت بن گئیں۔

وقت پر جب صحیح کام نہ ہوگا تیری میری لگی رہےگی تو پھر گُھن کے ساتھ جو بھی پِس جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو خود فرمایا ہے کہ تمہار ا دستور خدمت ہے،منشور خدمت ہے۔ مگرہم کیا کر رہے ہیں؟ کیاکررہے تھے؟ چار مہینے بعد جب میں پاکستان آئی تو وضو کرتے ہی شکر ادا کیا کہ ہمارا پانی جوبر سوں کی محنتوں اور خرچوں کے بعد انتہائی کھارا تھا میٹھا ہو گیا سبحان اللہ اور ہرنل سےآرہا ہے جو ہم پھونک پھونک کر استعمال کرتے تھے۔ شکر الحمد للہ رحمت برسات بارشوں نے کنویں بھر دیئے، زمین سوکھی مری ہوئی کو جلا بخشی مگر انتظامیہ کی غیر منظم حرکتوں سے کئی حادثات رونما ہوئے۔ بے شک سیلاب قدرتی آفات ہیں ۔اللہ ہمیں اس سے بچائے جو نقصان ہو چکااس کی تلافی اللہ پاک اپنے کرم سے کرے۔ لوگوں کو نیک ہدایات دے کہ وہ راہ خدا میں اپنے ان متاثرہ لوگوں کیلئے دل وجان سے ایسے مدد کریں جیسےانصار نے کی تھی۔ کسی کی انامتاثر نہ ہو، کسی کادل نہ دکھے،ہر کسی کی دل جوئی ہو، کوئی دِکھا وا نہ ہو، صرف اور صرف رضائے الٰہی کیلئے کام کریں امداد دیں۔ جو ان کا حق اور ہم سب کا فرض ہے۔ چاہے ہمیں بھی آدھا پیٹ کھانا پڑے۔ کسی کی خودداری کبھی متاثر نہ ہو۔ کتنے عظیم لوگ ہوتے ہیں کتنے ہی خوددار لوگ ہوتے ہیں اللہ ہی جانتا ہے واقعی:

 خوددار میرے شہر کا فاقوں سے مر گیا

راشن تو بٹ رہا تھا وہ فوٹو سے ڈر گیا

 فوٹو بنانے، ویڈیو زبنانے اور پھیلانے سے کہیں زیادہ اہم اچھی سچی نیک نیتوں سے کرنے والے کام ہیں۔ اجر تو اللہ ہی دے گا۔ بے غرض اور بے لوث ہوکر اپنا کام خدمت خلق مخلوق خدا کی بھلائی کرتے جائیں۔ وہ رب بڑا کریم ہے رحمت کے بادل سدا آپ پر برساتا رہے گا بس اپنے مشن سے اپنی زندگی کے مقصد سے کبھی غافل نہ ہوں اور احساسِ بندگی اور دردمندی سے وفا شعاری کرتے رہو۔ دعا ئیں کریں، استغفار کریں اور سب کے حق میں رحمت کی دعائیں کریں کہ رب راضی تو سمجھو سب راضی۔

آخر مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اپنی زبان اور ہاتھ سےدوسرے کو محفوظ رکھنے کا حکم ہے اور ہم کیا کر رہے تھے؟ کیا اموات  ہی ہمیں سدھاریں گی۔ کیسے کیسے مناظر قدرت نے دکھائے؟  کیچڑ سے نومولود زندہ سلامت تو گھنٹوں دبی بند گاڑی سے پیک فیملی کے پانچوں زندہ افراد معجزاتی مظاہرے نہیں؟ کیا اب بھی ہمیں اللہ کی قدرت بڑائی کبریائی پر شک ہے؟ نہیں ہر گز نہیں اے رب جلیل ہمیں بخش دے ہماری کمیوں کوتاہوں کو بخش دے اسی اسلامی ملک کے ہرفرد کو دین کا صحیح شعور اور مقصد حیات سمجھا دے، ہم پر ایسے حکمران مسلط فرما جو تجھ سے ڈرتے ہوں اور ہم پر رحم کرنے والے ہوں، یا اللہ ہمارے ایمان میں صحت میں قابلیت میں رو زی روزگار میں برکت عطافرما اورہمیں اپنے سوا یعنی تیری ذات کے سوا کسی کا کبھی بھی محتاج نہ بنا مالک یقینا ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ ہمیں عبرت کی نگاہ دے۔

 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اس ذات کی قسم جس کےہاتھ میں محمد کی جان ہے!مومن کی مثال شہد کی مکھی کی سی ہے جو پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز نکالتی ہے۔ وہ جہاں بیٹھتی ہے نہ تو کسی چیز کو توڑتی ہے اور نہ اسے خراب کرتی ہے۔ سبحان اللہ اس کے تناظر میں اپنے اعمال دیکھیں، کیسی کیسی ناجائز تجاوزات، درختوں کے نام پر روڈوں پر قبضے۔ درخت کے بہانے اس کے سائے تک کی جگہوں کو گھیر گھاٹ کر عوام کے راستوں کو ٹریفک اور پیدل چلنے والوں تک کو تنگ کر دیاہوا ہے۔ صرف تخریب ہی تخریب ہےکوئی تعمیری کام کرنےکو گناہ سمجھتا ہے اور اگر کوئی بندہئ خدا  پارک وغیرہ بنا دے تو بجائے اسک ی حفاظت کرنے کے اس کی گرلیں، جالیاں دروازے یہاں  تک کے پھل پھول درخت تک توڑ پھوڑ کر اس کو کچرا کونڈی بلکہ آسیب زدہ بنا دیتے ہیں۔ اس طرح صدقہ جاریہ کو بھی گناہ جاریہ بنانے میں کسرنہیں اُٹھا تے۔ پھر بھی میرارب رحم کیے جارہا ہے ہلکی پھلکی ڈانٹ ڈپٹ، مہنگائی برسات گرمی سردی، کی شکل میں یا کوئی بیماری کی شکل میں آزمائش دے رہا ہے کیونکہ یہ تو امتحان گاہ ہی ہے نتیجہ تو اس کے ہاتھ سے اختیار ہمارا ہے عمل ہمارا ہے یہ کیسا ہونا چاہئے فیصلہ ہمارا ہے؟ تمھارا ضمیر تمہارا گواہ ہوگا۔ عزت غیرت حمیت بے معنی نہیں، اسی لیے بٹتے راشن کی پرواہ نہ کی اور فوٹو سے ڈر گیا۔ بتا ئیں وہ کیا کر گیا؟

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے