اچھے رشتے

لطیف النساء

یہ کچھ زیادہ پرانی بات نہیں شادی بیاہ میں ہی لوگ رشتےڈھونڈ لیاکرتے تھے۔ محض ایک نظر دیکھ کروہ اس طرح کہ کسی کو اندازہ  بھی نہ ہو صرف

لڑکا اپنی بہن یا ماں کا کہا مان کرمطلوبہ لڑکی کودیکھ لے۔ دوسری جانب لڑکی والےاس بات پر ہی فدا تھے کہ لڑکا کتنا نیک ہےکہ والدین کو اپنی پسند کا موقع بھی دیا اور پھر راضی بھی ہو گیا کہ والدین ظاہر ہے پہلے سےدیکھ ،سمجھ کر ہی فیصلہ کریں گےاور اپنے لحاظ سے بیٹے کیلئے اچھی بہو کا انتخاب کریں گے۔ان کے اسی اعتماد پرہی لڑکے کی نیکی اور کردار کو نہ صرف سراہا جاتابلکہ اس کی ساری زندگی قدر دانی کی جاتی تو اللہ مہر بان قدردان انہیں نہال کر دیتا۔ اس کے بر عکس جیسے زمانہ آگے بڑھتا گیا کیرئیر کےچکر میں لڑکا اور لڑکی اپنا اپنا کریکٹر تک مشکوک کرتے چلے گئے۔ اگر ہرجگہ ایسا نہیں ہے،مگر پھر بھی بے چارے ماں باپ یوں ہی فارغ کر دیئے گئے۔

رشتہ دار آس لگائے، دوست احباب امیدیں باندھےانتظار میں رہے کہ فلاں کےہاں سے بات آئیگی فلاں رشتہ بھیجے گامگر معلوم ہوا کہ بیٹے نے نیٹ پر ہی نٹ گھٹ بنالی!جی اس کی تو اسکول کی فرینڈ نکلی،موبائل سے معلوم ہوا تو اس کے ساتھ شادی ہے یا پھر دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے یا ایک ہی آفس میں کام کرتے ہیں۔ اس کی پسند تھی چلیں ٹھیک ہےمگر پھر بھی روئیے اور اخلاقیات اتنے تباہ حال ہوتےجارہے ہیں کہ اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔آنے والی لڑکیاں عدم بردا شت کا شکارجو ماں باپ کی نہ مانیں تو کسی اور کی کیا مانے؟ حالانکہ یہ سب تقدیر کے کھیل ہیں کہہ کرہرجوڑے نے رشتہ توڑنے پر کمر باندھ لی ہو تو کیا کیا جائے؟

کہیں میاں نے پوچھ لیا کہ کتنا کماتی ہوں تو بیوی صاحبہ کہیں اترائیں اورکہیں جتا گئیں توکہیں میاں کو ڈی گریڈ کردیا اور یوں ہمیشہ کیلئے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی۔باوجود شوہرکی اچھی نیت خلوص ومحبت کے اس کی نظروں سےایسے گری کہ کبھی نہ سنبھل پائیں نہیں صرف یہی نہیں بات بات پر بڑوں کی بے عزتی کرنا لاپروائی دکھانایاگھر میں دل نہ لگانا انتہائی برا سلوک ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں پر تشدد ہوتا ہے کیونکہ والدین اورساس سسر اوردیگرافر ادبھی بہت گلٹی محسوس کرتے ہیں اوراگر بچے ہوں تو پھر تو سمجھو کہ خود ہم نے اپنے ہاتھوں گھر کا دیا بجھایا والی بات ہوگئی کیونکہ بچے رل گئے اور کبھی وہ پراعتماد نہیں ہوتے تو گویا زیادہ تعلیم بجائے سُدھار کے بگاڑ کا ذریعہ بنی جبکہ تعلیم کا مقصد ہی انسانیت،اخلاق، قربانی اور دوسرے کی بھلائی ہے مطلب وہ دوسرں کیلئے منافع بخش ہوناکہ تکلیف دہ، ایسی  تعلیم اورکیریئر تو پورے خاندان کو کیا معاشرے کولے ڈوبتا ہے۔اس میں اگرفیشن اور بے حیائی شامل ہوجائے تو سمجھو مزید تباہی۔

بسا اوقات مرد حضرات بھی اپنے آپ کو کمتر سمجھنے لگتے ہیں اوراپنی انا کے چکر میں ایک قابل اورنیک صاحب کردار اور اچھے کیریئر والی لڑکی بلا وجہ پستی رہتی ہےمحض اپنے گھر اور بچوں کی خاطر اورلوگوں کو اس کے دکھ دردکا احساس تک نہیں ہوتا یہ بھی ظلم ہے۔ ہمیشہ لڑکیاں ہی مظلوم نہیں ہوتیں آجکل لڑکے بھی سست، لالچی ہیں اورغیرت مند نہیں،اگرچہ ان کی تعداد آٹے میں نمک برابر ہے،مگر وہ نمک سے بڑھ کر زہر بلکہ زہر قاتل بن کر معاشرے میں بگاڑ کرتے جارہے ہیں کچھ تودوسرے ہی مہینے نوکری چھوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں اوربیوی پر حکمرانی کرتے ہیں کہ یہی مرد انگی ہے؟ جبکہ یہ حیوانگی ہے کیونکہ انہیں دین کا شعور نہیں۔ نہ وہ قوام کے فرائض نبھانےکے لائق، نہ باپ کی ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار، ہر وقت تلوار! کیسے نہ ہو کنبہ پریشان! ہرماں ہر باپ یہی چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کو بہترین زوج ملے۔بے شک چاہے چور کی ماں ہو یہی چاہتی ہے کہ اس کے بیٹے کو نیک اور صالح بہو ملے اور بیٹی کو بھی نیک صالح سہاگ ملےکیونکہ انسان کی سرشت میں نیکی ہے،اس لیے اچھے کام بھاتے ہیں۔

رشتے کے انتخاب میں لوگ ظاہری خوبصورتی،اعلیٰ خاندان، مال ودولت اورلڑکی کی دینداری اور تقویٰ دیکھتےہیں اورظاہر ہے حسنِ سیرت کا پلہ ہمیشہ بھاری ہوتا ہے چاہے لڑکی ہو یا لڑکا کیو نکہ دینداری ہی مقدم ہے کیونکہ دین دار خوف خدا رکھتا ہےاور یہی خوفِ خدا دونوں کیلئے سیدھے راستے پر چلنے کا مضبوط ترین محرک ہوتا ہے۔اس لئے وہ ایک دوسرے کی عزت کرتےہیں اوردنیا کے عارضی فائدے کیلئے یا دنیا کی چکا چوند رونقوں کی وجہ سے اپنی آخرت برباد نہیں کرتے۔

ظاہر ہے سیرت ہی ہے جو ہر قدم پر بندے کو برے کام سے روک کرانسان کو دنیا اورآخرت کی فلاح سے ہمکنار کرتی ہے۔ آج کا ایک بڑا مسئلہ یہ بن گیا ہے کہ لڑکیاں لکھ پڑھ گئی ہیں اور کسی بھی وجہ سے لڑکے تھوڑا پیچھے رہ گئے ہیں مگر دوسرے ہنرسیکھ کر اپنے والدین  بہن بھائیوں کو سہارا دیتے ہیں کیونکہ اس کمر توڑمہنگائی  میں جبکہ حکومت نہ ملازمتیں دے رہی ہے نہ ہی مراعات، ایسے میں بھی بے چارے کسی نہ کسی طرح محنت مزدوری کرکے تو کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کرعزت کی روٹی کماتے ہیں۔ کوئی  اے سی ٹھیک کرنےوالا ہے تو کوئی فریج، ڈیپ فریز رکا ماہر ہے ۔ کوئی غضب کا الیکٹریشن ہے، تو کوئی میٹرک کے بعد ہی انٹرنیٹ، ایل سی ڈی  اور لیپ ٹاپ ڈیل کرتا ہے تو کوئی موبائل مارکیٹ میں موبائل ریپئر کرتا ہے، کا روباری دنیا سے ہزا رہا لوگ منسلک ہیں مگر وہی بس میٹرک یا انٹر پاس، ایسے میں اگر وہ شائستہ ہیں مہذب ہیں اپنی اقدار میں ہیں حلال روزی کما رہے ہیں تو اگر لڑکیاں نصیب سے لکھ پڑھ بھی گئیں۔ ہیں تو اچھا ہے اپنی اولادوں کیلئے بہترین مائیں ثابت ہوں گی اورباپوں کی ادھوری تعلیم کو مشن سمجھ کر زیادہ اچھی طرح فیملی کو سپوٹ کریں۔ تھوڑی بہت اونچ نیچ کیلئے اچھے رشتے چھوڑنا ایک طرح سے خود اپنے آپ پر بھی ظلم ہے اوران لڑکوں کی تشنہ زندگی پر ظلم ہے کیونکہ وہ بھی یہی چاہتے ہوں گے کہ ان کے بچے ان سے اچھے تعلیم یافتہ ہوں اپنی کمی وہ اپنی اولاد میں بذریعہ ماں چاہتے ہوں اور خوشی محسوس کرتے ہوں بلکہ فخر بھی محسوس کرتے ہوں یہ تو خوش نصیبی کی بات ہوگی۔ چند کلاسز کے پڑھ لینے سے تو اور بھی انکساری اور کردار میں عاجزی آنا چاہیے ناکہ اکٹر یا تکبر۔اگر نیت خالص ہو تو سمجھو آپکی ہر جگہ جیت ہی جیت ہے۔

قاسم علی شاہ کے پروگرام میں ایک لڑکی کا سن کرافسوس ہواکہ جب اسی چکر میں طلاق ہو گئی تواس کی سمجھ میں بات آئی وہ رونے لگی تو انہوں نے کہا بی بی جائیں آپ نے تو اپنا کیس جیت لیا تو اس کا جواب تھا کہ کیس تو جیت لیا مگر بنا شوہر بچوں کے میں نے تو زندگی ہاردی تو کیا فائدہ ایسی انا کا،نہ مرد میں ہو نہ عورت میں شادی ایک مقدس رشتہ ہے۔ اچھے رشتے پنپ ہی جب سکتے ہیں جب تک ایک دوسرے کے لئے قربانی نہ دیں، احترام نہ کریں تعاون نہ کریں۔

 بے عزتی سے بڑا تشدد نہیں اوربے ایمانی اورمکاری سے بڑا گناہ نہیں۔ چاہے کوئی بھی ہو اچھے رشتےاستوارہی جب ہوتے ہیں کہ ایک دوسرے کو برداشت کریں ۔ ایک دوسرے کیلئے قوت بنیں ذلت نہ بنیں۔  احترام سے رہیں۔ قدردانی اپنائیں، بچوں کو پیار محبت سے پالیں تھوڑے میں گزارا کرلیں تا کہ آگے اپنی اولاد کیلئے بہترین نمونہ بنیں۔ماڈلز بن کر فنکارانہ زندگی دکھاوا، انا، حسد، جیلسی، یہ سب شیطانی حربے ہیں۔ ان سے دور رہیں انسانیت بڑی چیز ہے۔

دلوں کو نفرتوں سے پاک رکھیں اور ہمیشہ اسلامی ماحول میں رہنے کی کوشش کریں کیونکہ جن کے والدین با عمل مسلمان ہوتے ہیں،ان کو تر جیح دینی چاہیے تاکہ والدین کا عمل، گھر کا ماحول اور تربیت زندگی میں اپنا اثر ضرور دِکھاتی ہے۔یاد رکھیں ہم پہلے مسلمان ہیں ،اس لئے اگر ہم اسلامی تعلیمات کو یاد رکھیں تو یقین جانئے رشتوں کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ زمین، زر، جائیداد ان پر نگاہ نہ رکھیں۔ یہ ہمارے ساتھ قبر میں نہیں آئیں گے صرف ہمارے اچھے اعمال اورکردار ہمارے ساتھ جائے گا۔ مرداکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک ان پڑھ سلیقہ شعاراور قبول صورت لڑکی سے ایک تعلیم یافتہ شخص بیاہ کر کے کامیاب زندگی گزار لیتا ہے تو یہ کام ایک تعلیم یافتہ لڑکی بہت ہی اچھی طرح کر سکتی ہے اوراکثر کر بھی رہی ہیں۔اب تو گھر بیٹھے آن لائن جاب بھی ایک نئی دنیا لئےحاضر ہے،لہٰذا ہمیں اچھے رشتوں کو سمجھنا ہوگا اور ذہن بنانا ہو گا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے