ان کا حق کون ادا کرے؟

لطیف النساء

فتنوں کےاس دورمیں سب سےزیادہ فساد گھروں اورخاندانوں میں نظر آتا ہے۔رشتوں کا تقدس اورپامالی ایک بہت ہی معمولی

بات بن کر رہ گئی ہے۔ رشتے کتنے اہم ہیں اور کتنے خوبصورت ہوتے ہیں ،واقعی یہ تو رب کی عطا کردہ انمول نعمتیں ہیں جن کی قدر کرنا اورحق ادا کرنا ہی دراصل انسانیت ہے،ورنہ نسل کا بڑھانے کا کام تو جانوروں کے ذمے بھی ہے مگر بےمقصد اور بہت خوبی سےادا کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو خلیفہ بناکر اختیار دے کرمقصد حیات دے کر قرآن اور شریعت کے اعزاز سے نواز کر کتنا ہم پر کرم کیا ہے۔

سوچیں کیا کچھ نہ دیارب نےکہ دنیا کی حسین رنگینوں،مظاہرِقدرت میں اورایک دوسرے سے آگےبڑھنے،سب کچھ ہی پالینے کے چکر میں ہم کتنے الجھ کررہ گئے ہیں کہ ذمہ داری تو دور کی بات احساسِ انسانیت ہی ختم ہو گیا ہے!! گھرتو ظاہر ہےا نسانوں سےبنتے ہیں خاندان کی ایک بنیادی اکائی دوافراد پرمشتمل ایک گھرہی توہوتا ہے،جیسے ہی اولاد ہوتی ہےہزارہا رشتے خود بخود اس کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو صاحبِ اولاد ہوتے ہیں۔رب کسی کو بیٹا دیتا ہے کسی کو بیٹیاں اور کسی کو کچھ نہیں تو کسی کی شادی ہی نہیں ہوتی مگر پھر بھی اس کے رشتہ دار کیلئے سائبان ہوتے ہیں مگر یہ کیسا ظلم ہے کہ اتنی نعمتوں میں سے ایک نیک بیوی ہے جس کو بھری محفل میں ایک پکے عہد کے ساتھ نکاح کرکے اللہ کو گواہ بنا کر ایک مسلمان اپنے لئے اپنی عزت بنا کر لاتا ہےسارے لوگ خوش ہوتے ہیں۔ دعاؤں اور نیک تمناؤں سے اسے رخصت کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں مگر وہی شوہر جیسے اچانک حسین  اور جوان بیوی ملتی ہے وہ اس کا محافظ ہوتا ہے، قوام ہوتا ہے اس کیلئے نان نفقے کا انتظام کرتا ہے اور اپنےبچوں کیلئے رحمت اورسا ئبان ہوتا ہے جو زمانے کے سردو گرم سے اسے بچا کر رکھتا اور اپنے سے زیادہ مقبول اور کامیاب بنانے کے چکر میں دن رات محنت کرتا ہے ظاہرہے یہی اسکا فرض ہے مگر کتنا بڑا ظلم ہے کہ دوسری عورتوں کے چکروں میں یا دولت کے چکر میں شیطان کو اس قدر اپنے اوپر طاری کر لیتا ہے کہ برسوں کا بنا بنایا گھرلمحوں میں تین لفظ ادا کرکے فارغ ہوجاتا ہے۔نہ اللہ یاد رہتا ہے،نہ اللہ کا ڈر، نہ رسول، نہ شریعت، نہ وہ دل کا سکون و قرآن اور نہ ہی آنکھوں کی ٹھنڈک اولاد، جب سگے باپ اور شوہر حضرات ہی، نہ ماں کی نہ باپ کی سوچیں اور یہ ظلم ڈھا دیں اور ایک الگ رنگین زندگی جینے لگیں۔سرجھاڑمنہ پھاڑ، تم روٹھے اور ہم ہمیشہ کیلئے چھوٹے،تو کیا یہ ظلم کم ہے؟

 اب تو وہ زمانہ آگیا ہےکہ بیچ میں کوئی نہ آئے۔ نہ ماں باپ ہم خود اتنےماڈرن ہیں کہ اپنےفیصلے خودکرتے ہیں۔ یہاں بھی وہ گندی بات کہ میں بس میں ہوں جوجی چاہے کروں "مرد ہوں "۔ یہ مردانگی ہےتو وہ ماں کیا کرے۔ کیسے بچوں کو چھوڑے اسی اولاد کی خاطر تو وہ سارے دکھ سہتی ہے۔مرد کی عزت و قار کی وجہ سے ہر دکھ جھیل جاتی ہے۔ مانا کہ تھوڑی ناقص العقل ہوتی ہےمگر مرد کی طرح تنہا بچوں کےساتھ زندگی گزارنا آج کے دور میں بہت دشوار ہے۔ ایسے بچے چاہے ماں کتنی ہی محنت سے پالے۔ بھپرے ہوئے اور کچھ کم اعتماد کے حامل ہوتے ہیں اور کچھ رشتوں سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ ظاہر ہے ماں کی تعلیم وتربیت اور کہانی انہیں بہت ڈسٹرب کر دیتی ہے اور انہیں ہی کیا دو خاندانوں میں بھی بے عزتی اور گھٹن کا باعث بن جاتی ہے ۔ آئے دن ایسے واقعات، یہ مرد حضرات اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں؟ صاحبِ حیثیت ہونا کمال نہیں۔ صاحبِ کردارہونا کمال ہے۔کردار کا غازی ہونا قوامی ہے۔ لاکھ جھمیلوں کے بعد بھی اپنی عزت کو برقرار رکھنا اپنی زوجہ کا خیال رکھنا، دکھ سکھ کا ساتھی اور اولاد کا حق ادا کرنا ہی اس کی عظمت ہے۔ان پڑے پڑھےلکھے مگر بے حس لوگوں سے تو وہ صاحبِ ایمان مزدور کسان دکانداراچھے جو لمبے چوڑے کنبوں کے ساتھ سادگی کی زندگی گزارتے ہیں۔ پیار محبت سے رہتے ہیں۔

ہمارا آپ کا سب کایہ تجربہ ہی نہیں مشاہدہ بھی ہےکہ فٹ سے طلاق دے دی۔ بڑا کمال کر دیا!! پہلی رات ہی دھمکی دینا کہ بیٹا نہ ہوا تو مجھ سےبرا کوئی نہیں۔ کتنے کیسزہیں جن میں ایک دوسالہ نئی مائیں اس ڈرخوف میں زندگی گزارتی ہیں کہ کہیں بیٹی نہ ہو جائے! پھر واقعی میری دوست ڈاکٹر نے بتایاکہ آپریشن تھیٹرمیں ڈلیوری کے درد سے زیادہ درد اس بات کا  محسوس کرتی ہیں کہ بیٹی ہوگئی تو کیا ہوگا؟ابھی تین واقعات حال ہی میں ایسے گزرے میری ایک دوست نے بتایا جیسے کہ میری دوست کی بہن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی ۔بہنوئی صاحب ماں بیٹی کوساس کے گھر چھوڑ کرچلے گئے۔آج تین سالہ بیٹی کو لئے وہ اکیلی ماں کے گھر ہے۔ کوئی مائی کا لال بچی سمیت اسے بیانے کو تیار نہیں۔ اسی طرح ایک ڈاکٹر فیملی یعنی میاں بھی ڈاکٹر اور بیوی بھی ڈاکٹر، بیٹی پیدا ہوئی اور اسے تو4 مہینے پہلے بھی معلوم ہو گیا تھا باپ کو کہ میرے ہاں بیٹی آنے والی ہے،لہٰذا اس نے اپنے ڈاکٹر بیوی کو اتنا ٹارچر کیا، کبھی پھل فروٹ نہیں، اچھا کھانا نہیں، کام والی نہیں، وہ نوکری کرنے والی، اس پر ہزارہا پابندیاں لگائیں اتناعاجزکیا کہ وہ خود خلع لے لے اور آخر کار اس نے بیٹی کی سالگرہ سے پہلے ہی خلع لے لی۔

ایک بوڑھی بیمار ماں باپ کےسپرد بچی نہیں اس کاتو بیٹا تھا اس کوچھوڑکر نوکری کرنے جاتی ہے۔ ہے کوئی مائی کا لال جو اس بیٹے سمیت اسےاپنائے؟ ایک بھائی وہ بھی باہر رہتا ہے اپنی فیملی کے ساتھ وہ ماں کو دیکھے یا بستر پر پڑے باپ کو دیکھے یا اپنےبیٹےکوئی وقت دے۔ اسی طرح اتنی پیاری میری دوست کی بیٹی ڈاکٹراچھی جگہ دیکھ کر شادی کی۔ میاں جی چور نکلے اسی کا مال چرائیں بینک سے پیسے نکلوائیں اوربنابتائے گھر کی اشیاء بیچ دیں اوپرسے ہزار کام بیوی سے کروائے۔ بےعزتی الگ کرے۔ اس کی بھی اور اس کے والدین کی بھی کیا یہی مردانگی ہے؟ نہیں یہ حیوانیت ہے،تو پھر اچھی طرح کے اچھے انسان کہاں ہیں؟ قوام کہاں ہیں؟ ہے کوئی جو اس کا ذمہ سگی اولاد کی طرح رکھنے کے وعدے پراس سے شادی کرے؟ لڑکے تو پھر دو بچوں کے باپ دو دو تین تین شادیاں کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک صاحب نے ا پنی بیوی کو جودو بیٹوں کی ماں تھی اسےطلاق دے دی۔ دونوں بیٹوں میں 8 سال کا فرق تھا۔ ان بیٹوں کا بھی خیال نہیں کیا اورایک 18 سالہ لڑکی کی ماں سے شادی کرلی۔ ساتھ رہنے والیاں لٹ پٹ کر بھی مجبوراً زندگی ان کے قدموں میں رکھ دیتی ہیں کیونکہ مجبورہوتی ہیں جب آج کے شوہر جو اپنی عزت بیوی اور اولادجیسی نعمت کو ٹھکرائیں تو پھر ان کے دوسرے رشتہ داروں سےکیا توقع ،کیسا بھائی اور کیسا بہنوئی، کیسا ماما، کیسا تایا سب مطلب کے سوائے جنہیں خوفِ خدا ہو، جنہیں رب کی اطاعت اور شریعت کی پاسداری ہو، اعمال کی جوابدہی کا احساس ہو،تو کون ایسا کرسکتا ہے؟جبکہ لڑکیا ں ان کے سائے میں رہتے ہوئے کچھ تو مستقل محنت کرکے جان پر کھیل کراپنےدو دو، تین تین بچوں کو پالتی ہیں لیکن ماحول کی گھٹن اور زمانے کی نظروں سے اپنے آپ کو بچاتے بچاتے خود کو ہی روگ لگا بیٹھی ہیں۔ ایک لڑکی تو بیچاری چھ مہینے کی حاملہ بیمار ہوگئی اسے کینسر ہوگیا۔ شوہرصاحب نے ماں کےگھر لاچھوڑاکہ میں اس کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔ اللہ حافظ!! تو بتائیے اس طرح کی خواتین اوردیگر کسی بھی وجہ سے طلاق یافتہ بچوں والی عورتوں کا حق کون ادا کرےاور کیسے؟ کہاں گئی مرد کی غیرت اور رشتوں کی محبت۔ مجھ سمیت سوال ہے پورے مسلمانوں سے کہ اللہ کےبعد پہلا حق رشتہ داروں کا ہے جب مائیں سکون میں نہ ہوں گی تو یہ حضرات دنیا و آخرت کے سکون سے فارغ ہیں کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کےٓساتھ ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے