اللہ اکبر کی صدا

لطیف النسا

یاالٰہی! یہ اذاں ہے کہ تیرے گھر کی صدا؟

کس قدر پیار ہے، یہ اللہ اکبر کی صدا

 واقعی اللہ ہی کی صدا ہے جو زندگی میں ہرلمحہ کہیں نہ کہیں آرہی ہوتی ہے۔لوگوں کو جگارہی ہے۔ فلاح اورصلاح کی طرف جنت کی طرف! تو کیا ہمارا سفراس طرف ہے یا ہم لوگ اس طرف دھیان لگائے رکھتے ہیں؟ اس کی صدا پراللہ اکبر کہہ کر اپنی شکر گزاری اور عبدیت کا ثبوت دیتے ہیں؟ جن ممالک میں اذان کی آواز نہیں آتی آپ کو ایک بے چینی لگی ہوتی ہے اور کچھ کمی لگتی ہے نا۔بس اسی کی ضرورت ہے ہر جگہ ہر وقت کہ اللہ بڑا ہے۔ وہی رب اللہ مالک رازق اورقادر ہے وہی میری ہر مشکل کا حل دے گا اورمجھے سکون دے گا۔ صد شکر اس کا جس نے مجھے بے شمار نعمتیں دیکر مجھ پر احسان کیا مگر اختیار دے کر مجھے ہر موقع پر ہر مرحلے پرآزمائے گا کہ تم میں سے کون اچھا عمل کرکے آیا ہے اورواپس کیا لایا ہے؟کیونکہ یہ دنیاتو ہے ہی امتحان گاہ مگرہم کیسے لا پرواہ ہیں کہ وقت کی نہ صرف بے قدری کرتے ہیں بلکہ سب الٹاپلٹا کر دیا ہے۔ اچھائیاں کرکے اتراتے ہیں جبکہ برائیوں پر ڈٹے رہتے ہیں۔ ان کو برائیاں گرانتے ہی نہیں اگر چہ ہماری فطرت میں نیکی ہےجو ہمیں ٹوکتی بھی ہےمگر پھر بھی ہم من چاہی کرکے سمجھتے ہیں ڈھیل ہےڈھیل! اس دنیا میں اتنے مہربان لوگ بھی ہیں کہ سبحان اللہ ان کو دیکھ کرمل کرایک خوشی ہوتی ہے جو ہرمرتبہ یاد کرنےپراتنی بلکہ اس سے بھی زیادہ خوشی دیتی ہے جن کا عمل اتنا پیاراہوتا ہے کہ چھوٹی سی ملاقات یاپُر عنی مسکراہٹ اور قدر دانی کا عمل ہمیں ہر لمحہ نہال کئے دیتا ہے مطلب میں کیا کہوں کہ واقعی کچھ لوگ جی:۔

کچھ لوگ نبھاتے ہیں ایسا

 ہوتے ہی نہیں دھڑکن سے جُدا

جبکہ کچھ لوگ اللہ کی پناہ! انکے اعمال اداکاری مکاری اور خود غرضی دیکھ کر نفرت ہونے لگتی ہے۔ ایسے ایسے موقعوں پر ایسا رُلاتے ہیں کہ اللہ ُ اکبر! عین موقعے پر دھو کا دیکرد ل کی کرچیاں کردیتے ہیں۔ انہیں کسی کے درد کا احساس ہی نہیں ہوتا ایک بار نہیں دوبار نہیں زندگی بھر لوگوں کو اذیت دینا ان کا شیوہ ہوتا ہے۔ان  کے سینوں میں لگتا ہے نفرت کی آگ سلگ رہی ہوتی ہے۔ سوچتی ہوں ان کی آنکھیں کیوں نہیں کھلتی۔ اسپیشل بچے رکھنے والے والد یا والدا ئیں تک اس کردار کی حامل ہوتی ہیں جنھیں اپنی ہی جیسی شکل و صورت رکھنے والے اپنی اولادوں سے تک ہمدردی نہیں ہوتی نہ ہی خوف آتا ہے نہ ان کا رویہ بدلتا ہے نہ ان کا کردار سنورتا ہے۔ اللہ اکبر

اپنے سینے میں جو نفرت کو پنہاں رکھتے ہیں

جانے وہ لوگ محبت کو کہاں رکھتے ہیں

ایک صاحب تھے انہوں نے ایک ایسی عورت سےشادی کی جن کی پہلے شوہر سے ایک چار سالہ بیٹی تھی۔ بہت اچھی بچی تھی پھر ان کے اپنے دوبچے ہوئےمگر محترم کا کردار ظالمانہ سفاکانہ اور باغیانہ تھا۔ نا قابل برداشت تو میری دوست کہنے لگی کہ میں نے دُعاکی اللہ تعالیٰ اس بندے کو سبق سِکھا، انسانیت دے ہدایت دے کہ یہ رشتوں کی اہمیت سمجھے اور انسانوں کو انسان سمجھیں انھیں عزت و توقیر دے کہ رشتوں کی خوبصورتی احساسِ ذمہ داری اور محنت کی عظمت میں پوشیدہ ہے۔ چند سالوں بعد انکے ہاں ایک اسپیشل بیٹی ہوگئی "اللہ اکبر" وہ کہتی ہے میں نے کہا تھا کہ اللہ تو انصاف کر!اوہ میرے اللہ رحم، رحم تیرا انصاف نہیں، نہیں اللہ اکبر مجھے ہر وقت تیرا کرم چاہیے ہم تیرا انصاف نہیں سہہ سکتے!وہ اتنا روئی اتنا روئی مگر آج تک اس کا دل بوجھل ہے کہ میں نے کیوں انصاف مانگا!توساتھیوں ہر وقت اللہ سے رحم کرم مانگیں اور اللہ کے بندے بن کر رہیں کبھی کسی پر ظلم نہ کریں نہ ہی تکبر کریں آپ کا کچھ نہیں ہے جو بیٹےاور صلاحتیں دیکر آپ کو معززبناتا ہے لمحے میں واپس لے کر یا ان کی شکلیں بدل کر تمھیں آسمان سے زمین پر لانے پر قادر ہے۔

 انسان سے نفرت کی سزا کتنی کڑی ہے

نفرت کے تماچے میرے رخسارتک پہنچے

دوسری طرف وہی اللہ جو دلوں کو یوں پھیر دیتا ہے کہ انسان اس کی شکر گزاری میں اپنی بندگی میں احساس جواب دہی میں اتنا حساس ہو جاتا ہے کہ کسی پر ظلم کرتے وقت سو دفعہ سوچتا ہے کہ:۔

 ہر ایک مجبور کے سر پر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے

 نہ ہو جسکا کوئی اللہ اس کے ساتھ ہوتا ہے

 سوچتا ہے میں غلط کیوں کروں یہ فانی دنیا میری میراث نہیں ہے۔ اسمیں کیوں نہ جلدی جلدی اچھے کام کرلوں۔ کیونکہ فانی بقاء زیست کا ہے اعتبار کیا؟ چند آتی جاتی سانسیں ہیں وہ شمار کی!اسے معصوم لوگوں کے ساتھ اچھے سلوک کا ڈھنگ آتا ہے احساسِ ذمہ داری میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جُتا رہتا ہے۔  کسی غم مصیبت پر پریشان نہیں ہوتا نہ کسی اور کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے جانتا ہے کہ:

 خدا کے چاہنے والے مصیبت سے نہیں ڈرتے

 جنھیں اللہ کاڈر ہو وہ طاقت سے نہیں ڈرتے

اللہ ُ اکبر اسی لئے تو ظالم بادشاہ کے سامنے کلمئہ حق بولنا جہادہے۔ زندگی میں اچھائی سچائی اور حق کیلئے ڈٹے رہنا جہاد ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر وقت اپنے رب کی بڑائی کو محسوس کر کے اپنے اعمال کا سدھار عطا فرمائے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے