کراچی بین الاقوامی کتب میلہ

 لطیف النساء

بڑی ہی خوشی کی خبر تھی کہ کراچی ایکسپو سینٹرمیں سترہواں بین الاقوامی کتب میلہ8 دسمبرسے 12دسمبر تک منعقد کیا جا رہا ہے۔  اس کا پہلا دن تھا

دو تین سال کے بعد کوشش کر کےاپنی اور دیگر بچوں بڑوں کیلئے ہر طرح کی کتابیں خصوصاً اسلامی کتابیں،کہانیاں، بچوں کی سرگرمیاں اوربچوں کیلئے دیگر پزلز آئٹمز، کلینڈرز، اسٹیشنری، جگساس، بلڈنگ بلاکس اوردیگر بے شمار بچوں اور بڑوں کی دلچسپ چیزوں کولینے کا بھرپور موقع ملا۔

بہت اچھا ایکسپو سینٹر کوسجایا گیا تھا۔ اگرچہ ہم تقریبا ًپونے ایک بجے وہاں پہنچے اوراسکولز کی چھوٹی چھوٹی بچیوں یعنی 8سال سے چھوٹی اور چار سال تک کی بچیوں کا ایک گروپ  کی لائن دیکھی جن کی معلمہ ان کو لائن میں لگا کر فوٹو بھی لےرہی تھیں اور ان کو ان کے پسندیدہ اسٹال پر لے جارہی تھیں۔ واقعی چھوٹے پچوں کے سامنے کتابیں رکھی ہوں تو وہ ہر کتاب لینا چاہتےہیں۔ دیکھ کر ہی خوشی ہوتی ہےمزید حبیب اسکول اور انڈس اسکول کے بچے بھی کافی تعداد میں نظر آئے جو بڑی دلچسپی سے اپنی اساتذہ کی نگرانی میں کتابیں خرید رہے تھے۔  بڑا اچھا لگ رہا تھا۔ واپسی پر میں نے کھانے کے اسٹالز اور سیڑھیوں پران سے پوچھا بھی کہ کیسا لگا کتابی میلہ؟ لڑکیاں بہت خوش تھیں اورہر چیز کی ہی تعریف کررہی تھیں۔ بے شک انتظامات بھی بہت اچھے تھے ہر طرح کے اسٹالز لگے تھے۔

بلائینڈ ایسوسی ایشن فاؤنڈیشن پاکستان کا اسٹال دیکھا!! اللہ کی شان!کیسے بینائی سےمحروم افراد بھی دلچسپی سے اپنے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اورٹیکنالوجی کو بھی مؤثر طور پراستعمال کرکے دنیا کیلئے ایک چیلنج عطا کرتے ہیں۔ ان کے محترم وقاریونس صاحب نے بڑی اچھی طرح اپنا مؤقف بتایا کہ کس طرح ہم بینائی سے محروم افراد کو قابل اور با صلاحیت شہری بناتے ہیں اوراس کوشش کیلئے وہ کیا کچھ کرتے ہیں؟ واقعی یہ باصلاحیت افراد اپنا بہت مہذب معصوم اور مؤثر کردا رکھتے ہیں اور ہم سب کیلئےشکر گزاری اور خوش مندی سے وقت کو مزید اچھا استعمال کرنے کی ایک لگن ایک جو شیلہ شعور عطا کرتے ہیں۔ بیریل کا طریقہ ایک طرح سے آئی ٹی سے منسلک ہو کر کافی کارگر ثابت ہوا ہے جو ان افراد کو کبھی بینائی سے محرومی کا دکھ نہیں دیتے بلکہ وہ اس ٹیکنا لوجی کو مزید بہتر طور پر استعمال کرکے دیگر کو حیران کر دیتے ہیں۔

 بچے بڑے خوش اورجو شیلےتھے۔ خوشی ہوئی کہ اتنے سارے والدین، اساتذہ کالج کے اساتذہ طالبات، زیادہ ترطالبات تھیں اورطلباء کی بھی بڑی تعداد تھی اوربھر پور خریداری میں حصہ لے رہے تھے۔ حریم ادب کا اسٹال بھی بہت ہی زبردست تھا وہاں کافی کتابیں خریدنے کو ملیں اور ہرعمر کے بچوں کیلئےاور بڑوں کیلئے بھی کافی ساتھی ملے خوشی ہوئی مل کراس طرح الھدٰی کا اسٹال بھی قابل دید تھا۔

النور انٹر نیشنل اسٹال 13،  14 نمبر میں اسلامی کتب 50% ڈسکاؤنٹ پر تھیں۔ بچیوں کیلئے مذہبی تعلیم مفت دیکر معاشرے میں دین کے نفاذ کا بیڑا اٹھایا بقول سعدیہ ماہ رخ کے واقعی اس میلے نے مختلف لوگوں کومقصد کیلئے ملا دیا۔ سب کا رجحان اسلامی کتب اور اصلاح ہی تھا تمام ہی اسٹالز میں سنجیدگی تھی اور ایک آگے بڑھتے اور کچھ سیکھنے تلاش کرنے کا سفر تھا۔ ہر بندہ، بند ی مصروف تھی۔ مائیں تو بچوں کے اسٹالز پر جلدی جلدی کسی کسی کتاب سے تصاویر دِکھاتی ہوئی کہانیاں بھی سنارہی تھیں! مردوں کا کردار بہت ہی سنجیدہ اور پروقارتھا۔بہت اچھی  ڈیلنگ کر رہے تھے۔ ماشاء اللہ کچھ جان پہچان کے لوگ ملے۔ کچھ اسٹوڈنٹس ملے اور بہت خوش ہوئے،ایسے موقع پر علم کی اہمیت کی وجہ سے دی جانے والی عزت واحترام باعث سکون اور باعث خوشی ہوتا ہے۔ بچیوں کو کتابوں میں غرق دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اورروشنی علم کی ہی ہوتی ہے۔ جوان دینی مذہبی اور ہماری اسلامی کتابوں، قرآن،ڈیجیٹل قرآن الگ الگ سپارے یا سورتوں والے مع ترجمہ مناسب قیمت پرمطلب ہدیے میں مل رہے تھے،جیسے یاسین، سورۃ الواقعہ یا سورۃ الملک دعاؤں کی کتابیں یکا دکا مصنفات تک وہاں موجود تھیں جو کتابی لفافے پر اپنی دستخط تک کرکے دے رہی تھیں۔ بہت ہی اچھا لگا۔ وہ خاص بیگز تھیلے جن پر مولانا مودودی محترم کے بقول صرف نماز، روزہ، حج عبادات کا نام نہیں بلکہ صبح شام ہر وقت ہر معاملے میں اللہ کے احکا مات کی پابندی کرنا ہےاوردین کی ترقی کو ترجیح دینا ہے۔ یہ پیغام ہی بندے کو دونوں جہاں میں کامیاب کریگا۔ انشاء اللہ۔ حسن اخلاق زندگی کے طور طریقے،اسلامی تاریخ اور دیگر چھوٹی چھوٹی دعاؤں اور خواہشات کے اسٹیکرز نہایت کم قیمت پر ستیاب تھیں۔ اس طرح کھانے پینے کا پورشن میں اوپر بہت صاف ستھرا اورانتظامات بہت اعلیٰ تھے،بس کچھ چیزیں مہنگی زیادہ تھیں ،جسے بریانی کی پلیٹ بہت ہی زیادہ، اس طرح  50، 60،70 روپے اور 100 روپے تک کی صرف ایک کون نما سموسہ بہت مہنگا، صرف دو چکن اسٹیک ڈیڑھ سو روپے کے۔ بچوں کیلئے دیکھ سمجھ کر ان کی استطاعت کے مطابق اشیاء خوردنی رکھنا چاہئیں، جن میں پھل اور مشروبات بھی ہوں اور مناسب قیمت پر پانی ہر جگہ مفت ہونا چاہئے۔ باقی سب چیزیں بہت اچھی تھیں، صفائی اور سیکیورٹی کا تسلی بخش نظام تھا۔ مجموعی طور پر مجھے بھی بہت ہی خوشی ہوئی اور کافی خریداری کرکے میں شام گھر آئی مسرور اور مطمئن۔ سبحان اللہ ایسی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے