تیسری شادی اورسمجھداری

 لطیف النساء

 دنیا حادثات کا گھرہےاورمستقل امتحان کی جگہ۔۔۔۔ یہاں ہر صورت قدم قدم پر نت نئے امتحان سےگزرنا پڑتا ہے۔ سمجھداری یہ ہےکہ اللہ کوحاضر

ناظر جان کر احساس جواب دہی سےاپنے فرائض ادا کرتے رہیں۔ پہلی بیوی میں اگرکوئی ایسی کمی ہو جس کی وجہ سے مرد سمجھوتہ ہی نہ کرپائے مثلاً اولاد نہیں ہورہی توانتظار، صبر، شکر کا راستہ اپنانے کے بجائے فوراً طلاق دے کر دوسرا بیاہ رچالے!اور پر سکون زندگی گزارنے کا سوچ لےجبکہ ایسا بھی ہے کہ کچھ خواتین دوسری شادی کی اجازت بھی دے دیتی ہیں مگر بہت ہی تھوڑی خواتین ایسا کرتی ہیں۔

اس ڈرکے ساتھ کہ شوہرصاحب اس سے بدسلوکی،ظلم زیادتی ناانصافی کرکے اسے تنگ نہ کریں لیکن پھربھی طلاق حل نہیں! لیکن ہمارابےصبرامعاشرہ کیا کیا جائے؟ قرآن میں صاف لکھا ہے کہ اگردوسری بیوی کرو تو عدل کرو یہ نہیں کہ کسی ایک کو توجہ دو اور دوسری کو لٹکا کر چھوڑ دو۔ جورب سے ڈرتے ہیں وہ ایسا نہیں کرتے۔

آج کل میڈیا کی بےلگامی نے بھی خواتین کے اندر طرح طرح کی شیطانیت بھر دی ہے۔ نوکری، دولت، فیشن، دکھاوے اورمقابلے کے چکر میں عورتیں مردوں سے بے وفائی کر جاتیں ہیں۔ جتاتی ہیں،اتراتی ہیں،سر چڑھ جاتی ہیں۔ حقوق کی ادائیگی کی پروا ہی نہیں کرتیں تو بھی طلاق کی شکل آگے آجاتی ہے۔ پھر آج کی مہنگائی میں مرد حضرات روزی روزگارکیلئے پریشان، اچانک روز گاربند ہو جانے یا دکان نہ چلےتو بھی صبر شکر کھوبیٹھتے ہیں  یا بیویوں پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو یا تو وہ خود بیزارہوجاتی ہیں اور خلع کا مطالبہ کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگی جہنم بنا دیتی ہیں۔  

مرد اورعورت دونوں ہی برابر کےشریک ہیں۔ نکاح کی شرط تو دکھ سکھ کے ساتھی ہونے کی تھی مگر یہاں یکسر اللہ کے اس قانون کو پامال کیا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کی عزت اچھالی جاتی ہے۔ مرد قوام ہےاسے بہر حال کوشش اور محنت کرنا چاہئےاوربیوی کو حکمت سے پیارمحبت سے صبر شکرکے ساتھ کفایت سے گھرچلانا اورسکون فراہم کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے اور مرد کےساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

محنت سے گھبرانا نہیں چاہئےکیونکہ رات کتنی ہی کٹھن ہوگزر ہی جاتی ہے۔ اللہ ضرورصلہ دیتا ہے،حالات بدل دیتا ہے۔بعض مرتبہ بلکہ اکثرآج کل تو دونوں ہی یعنی مرد عورت نوکریاں کرتے ہیں ۔ اب یہ لک ہےکسی کی اچھی ہوتی ہے تو کسی کی ذرا کم۔۔  تواس پر اکڑنا نہیں چاہیےنہ ہی جتا نا چاہیے۔ اگر مرد ذرا کم ہےتو کوئی بات نہیں، وہ بھی بیوی کا دوسری طرح سے خیال رکھ لےاس کے آرام کا، تفریح کا، کام کاج میں بچوں کو پڑھانےلکھانے،لانے لیجانے میں بھرپورتعاون کرے۔  اگر ماں باپ قابل تیمارداری ہیں تو ان کا خیال رکھ کر بیوی کوذہنی جسمانی سکون دینا بہترین مدد ہے۔  بجائے اسی کے زور زبردستی سے احکام منوانا اور ڈنکے کی چوٹ پراحکام چلوانا،من مانی کرنا، عورت کو بات بات پرذلیل ورسواکرنا ،طعنے دینا دونوں کیلئے براہے بلکہ بہت ہی بُراہے اس طرح بچے بھی متاثر ہوتے ہیں اور اسی خود غرضی کی وجہ سے وہ اپنے ہی بچوں پرنا قابل تلاقی ظلم بلکہ دوخاندانوں پر بلکہ پور ے معاشرے پرظلم ہے اورزمانے بھر کا بگاڑ ہے۔

 اس سے بچنا ہی گھر کی،اپنی اور معاشرے کی عافیت ہے۔ ورنہ بچے بھی باغی، یا خودسریا پھر ذہنی مریض بنتے ہیں۔ اپنی انا کیلئے اتنا بڑا ظلم کون کر رہا ہے۔  سوچئے؟ آپ تو با اختیار ہیں۔ اللہ کو ماننے والے ہیں ۔ اللہ کی ماننے والے پھر ایسا کیوں؟ غلطی کا احساس بھی غلطی کرچکنے کے بعدہوتا ہے۔ یعنی جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔ ایسے میں بھی کچھ خدا کے بندے اللہ اُن کو اجر عظیم عطا فرمائے خاص کر مرد حضرات! دو تین بچوں کو ساتھ رکھتے ہیں اور دوسری شادی کرلیتے ہیں۔ توقع وہی ہوتی ہے کہ یکسر سب کچھ بلا تعاون یک طرفہ ہو جائے۔بیوی نہ ہوئیں ابا، بچوں، ساس سُسر کیلئے نئی ملازمہ ہو گئیں۔ نیک سیرت خدا خوفی اور دین ایمان والی بچیاں یہ سب کچھ  کرلیتی ہیں اور بخوبی گھر چلا لیتی ہیں۔ ہزا رہا مثالیں پڑی ہیں۔ چند دنوں میں کا یاپلٹتی ہے اور اللہ تعالیٰ اسے اتنی عزت تو قیر عطا کرتے ہیں کہ زمانہ مثال دیتا ہے لیکن حادثاتی طور پر تو کہیں جان بوجھ کر عور تیں ہی عورتوں کا استحصال کرتی ہیں ان کا حق مارتی ہیں؟ ان سے تعاون نہیں کر تیں بلکہ اتنا تنگ کرتی ہیں کہ یا تو وہ خود خلع لے لیں یا مرد خود بہانے تلاش کرکے، یاسینہ زوری کرکے طلاق دے دیتا ہے جو بڑا گناہ ہے۔

دوخاندانوں پرظلم ہے معاشرےکا کھلا بگاڑہے۔اس کی کبھی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ اچھا یہاں بھی یکسانیت نہیں۔ میڈیا نے دین سے دوری کی راہیں ہموار کر دی ہیں لہٰذا مرد کسی سے دوستی کرتا پھررہا ہے اورعورت جل کڑھ رہی ہے۔ یعنی دوسری شادی کے بعد بھی اس طرح بعض جگہ عورت پریشان ہو رہی ہےتو آج کل دیکھنے میں آیا ہےکہ دوبارہ طلاق ہو جاتی ہے۔ معاشرے کا مزید بگاڑ، مزید تباہی۔اسی لفظ سےتوعرش ہل جاتا ہےجبکہ یہاں اسے مذاق سمجھ لیا گیا ہے۔

 لڑکی کی اگر دوسری شادی ہوئی ہےتو اتنا تنگ کیا جائیگاکہ الزام لگا کریا کوئی نہ کوئی بہانا بنا کرفارغ کر دیاجا تاہے۔ بہت کم شکرگزاراللہ کے بندے ایسا نبھاتے ہیں کہ نسلیں یاد رکھیں یہ کمال ہے۔ورنہ وبال! آجکل توعجیب ہی حال ہےشادی کو تین مہینے نہیں گزرتے کے طلاق!جی کیا ہوا؟ انڈراسٹینڈنگ نہیں ہوئی! کمال ہے چلو دوبارہ شادی بلکہ دونوں نے دوسری جگہیں شادیاں رچالیں۔  اب بھی چین نہیں معلوم ہوا ۔ اب پھر طلاق ہو گئی کیوں؟ تو معلوم ہوا کہ پہلی شادی کے خمیازہ  بھگت رہے ہیں تو کہیں موبائل اور فیس بک نے پرانے عاشق بلکہ بچپنےکے عاشق اچانک سامنے لاکھڑے کر دیئے!لو جی اپنےننھے منھے معصوموں کو چھوڑ چھاڑ بڈھی گھوڑی لال لگام یا بڈھے طوطوں نے نیا ناطہ جوڑا۔ باقیوں سے رشتہ توڑا، نہ افسوس نہ ملال، نہ حقوق نہ فرائض، میں اورمیری مرضی! اللہ کی پناہ۔

ان میں بھی جو حقیقت میں مسائل سےگزررہےہیں اورمعصوموں کی بھر پورمدد کرنا چاہ رہےہیں وہ بھی پس جاتے ہیں ۔انہیں بھی لوگ شک سے دیکھتے ہیں یا پھر ایسی مومنانہ صفات والے لڑکیاں آگے نہیں بڑھتیں یا انہیں ان کے والدین پڑھنے نہیں دیتے۔ زمانے سے ڈرتے ہیں اللہ سے نہیں۔ مستقبل تو کسی نے بھی نہیں دیکھا۔ اگر انسانیت کا احترام کرتے ہوئے بچوں سمیت والد یا والدہ کو تیسری مرتبہ بھی اپنا لیا جائے یعنی ضروری نہیں کہ صرف مرد کے پاس بچے ہیں بلکہ عورت کے پاس ہیں تو اس کی تیسری شادی بھی آسانی سےہو جائے تو کوئی بُری بات نہیں بلکہ ایک نیک اور تعلیم یافتہ عورت ایک معاشرے کی تربیت کے مترادف ہو جائے کوئی احسان نہیں احساس ہے۔ اللہ کی خاطربچوں کے اچھےمستقبل کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینا ہی ایک مومن کی آرزو ہوتی ہے۔ اسی طرح دودو، تین تین بچوں کی ماں سے بھی تیسری شادی صاحبِ حیثیت مرد بہت اچھی طرح نبھا سکتا ہےاورہمارے معاشرے میں اس کی مثالیں بھی موجود ہیں۔ سبحان اللہ!بس اللہ پر یقین توکل اور احساسِ ذمہ داری کی بات ہے اگر رشتے احساس کے ہوں تو سب اپنے ہیں ورنہ اپنے بھی پرائے ہیں۔

آج کل ہمارے معاشرے میں تیسری شادیاں بھی کافی دیکھنےاورسننے میں آرہی ہیں۔ آفرین ہے ان نئی کنواری باشعوربیویوں پر جوبچوں والےدو دو بار اجڑے گھر والے مردوں سے شادی کر کےنہ صرف انہیں تحفظ دیتی ہیں بلکہ ان کے بچوں پرخصوصی توجہ دیکر ماں کا حق ادا کرتی ہیں ۔ بالکل اسی طرح وہ حضرات بھی قابل تعریف ہیں جو بیواؤں اوریک بار یا دو بار کی طلاق یافتہ ، بے اولاد یا اولاد والیوں سے نکاح کرتے ہیں اورسارے حقوق نبھاتے ہیں۔ ساری بات خلوص کی ہے۔

حادثے کے بعد بھی اگرآنکھیں کھل جائیں تو غنیمت جانیں کہ معاشرےکاسدھار بہرحال مقدم ہے۔اللہ پاک سب کو عقل و شعورعطا فرمائے اور انسانیت کا دردعطا فرمائے۔ زندگی جیسی نعمت کومقصدیت پر پرکھنا ہی انسانیت کی معراج ہے اللہ کی خاطر اس کی رضا کی خاطر کئے گئے کام ہی ہمیشہ امر ہوتے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے