رشتوں کا تقدس زندگی کاحسن

لطیف النساء

 کتنا آسان ہو گیا ہےیہ کہنا کہ آئی ڈونٹ مائنڈ!یاآئی ڈونٹ کیئر!صائمہ نجم نے ایک فارورڈ ڈ پیغام میں بڑی اچھی بات سمجھائی کہ بچوں کو آداب

اور اخلاق سیکھائیں کیونکہ دین سراسراخلاق ہے اورہمیں اس کی پاسداری کرنی چاہئے۔ بچوں سے ہمیشہ گھلے ملے رہیں۔ ان کو کوالٹی ٹائم دیں،ان کے ساتھ کھیلیں،ان کے معاملات میں شیئرنگ، کیئرنگ ہویعنی ساتھ رہ کر ان میں رول ماڈلز اور اپنے اندازسے ان میں لاشعوری طورپر تہذیب تمیزسرایت کروانا ہے۔

بچوں کی سرشت میں شروع سے یہ بات ڈال دیں کہ ادب و آداب کیاہوتے ہیں۔ کن سےملنا ہے؟کیسے ملنا ہے؟ کیسے بیٹھنا ہے۔ کیسے جملے بولنے ہیں۔ اُن نوجوانوں کو کسی طرح اہمیت دیں۔ خاص کرٹین ایجرزاپنے آپ کو بہت بڑا سمجھنے لگتے ہیں کیونکہ وہ جسمانی طور پربڑے لگتے ہیں لیکن وہ معصوم ہوتے ہیں۔ میں اور میری مرضی چلاتے ہیں۔ہروقت انہیں ان کی مرضی پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ جہاں ضروری ہے ان کو اعتماد میں لیں۔ ذمہ داری ڈالیں، دوست احباب رشتہ داروں سے کیسے بات کرنی چاہئے۔ مہمان آئیں تو کیسے انہیں عزت کے ساتھ ملیں۔ اچھے جملے بولیں عزت سے بٹھائیں خوشی کا اظہار کریں۔ ان کی عزت کریں۔ یہ باتیں زبانی کہنے سے نہیں آتیں اپنے رول ماڈل سے انہیں سیکھائیں۔والدین ہی انہیں لوگوں کا،رشتوں کی اہمیت کا احساس دلائیں، پیارمحبت کا، کام کا،رشتوں کا تقدس سیکھائیں۔ جانے انجانےکے ساتھ ادب تمیز سےبات کرنا کسی کے گھرجائیں تو بچے بڑوں سے کیسے ملنا ہے ۔ کوئی گھر میں بزرگ آئیں سلام کروائیں۔ اچھی طرح ملیں ،عز ت سے بٹھائیں عزت و تو قیرکریں ، پھر بھلے کام ہو تو اجازت لے لیں۔  پھر بھلے اپنے کاموں میں مصروف ہوجائیں اس سے بڑاخوشگوارماحول ہو جاتا ہےیہ کیا کہ جی کہیں گے ۔ اپنے موبائل میں لگے ہیں ۔ پروا  ہی نہیں۔  کوئی گھر آئے تو کسی کو کسی کی پروا ہی نہیں۔  بچے جو چاہے کرتے ہیں کمرے سے نہیں نکلتے ملتے نہیں اور والدین بجائے احساس دلانے کہ الٹا کہتے ہیں۔ پڑھ رہا ہے،سو رہا ہے، گیمز میں مصروف ہے وغیرہ وغیر ہ اس کاموڈ نہیں ہے۔ ارے کیسےموڈ نہیں؟ جب وہ ملیں گے ہی نہیں تو کیا سمجھیں گے؟ جب وہ توجہ ہی نہ دیں گے تو دوسروں کی توجہ کیسے لے جائیں گے؟ کمرے سے باہر ہی نہ آنا۔ کسی بھی طرح کے مہمان سےملیں خوشی کا اظہار کرنا، ٹوٹلی نظر انداز کرنا، مہمان کی عزت توقیر میں کمی آ جاتی ہے اور جب مہمان جو رحمت ہے وہی خوش نہ ہو تو اس گھر میں جانے کا کیافائدہ؟ والدین چاہے زندہ ہوں یا وفات پاچکے ہوں ،ان کے رشتے داروں کو اہمیت دیں عزت دیں۔ ایک خاندان کو ٹائٹ رکھنے کیلئے یہ سب چیزیں ضروری ہیں۔

 آپ کہہ نہیں سکتے کہ آئی ڈونٹ کیئر! رشتوں کی اہمیت، انسانوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے؟ یہ کوئی فارمیلٹی نہیں، یہ ایک خوشی کا احساس ہے ایک محبت کا رویہ ہے، جذبہ ہے،  دکھ سکھ کوسمجھنے کا طریقہ ہے۔ ورنہ احساس مردہ ہوجا جاتا ہے۔ یہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں ورنہ میں اورمیری مرضی نہیں چلےگی یہ تو خود غرضی ہو گی! رشتوں کی برتری کو بر قرار رکھنے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ورنہ اس کی کمی سے رشتوں کا احساس ختم ہو جاتا ہے۔دکھ درد کو سکھ کو سمجھنے کے قابل نہ ہوں گے۔ اخلاقی رویوں کا بر قرار رکھنا، ہر چیز میں اس کا خیال رکھنا، رکھوانا ہی ماں باپ کی ذمہ داری ہے۔

میاں بیوی بھی کھنچے کھنچے رہیں گے تو زندگی بھی روکھی سوکھی ہوگی۔ تشدد، بغض، غصہ، غیبت ان سب سےدُور رہنا،مطلبی نہ رہنا یہ ایک رویہ بن جاتا ہے۔ اس طرح یہ پورے معاشرے کا رویہ بن جاتا ہے۔ پس ہمیں اچھے اخلاق کو اپنانا، دوستی اورخلوص کو پروان چڑھانا ہی زندگی کا اصل حسن ہے۔ یہی رشتوں کو بر قرار رکھنے اور ایک قوم کو ٹائٹ رکھنے کیلئے ضروری ہے۔آپ کو ذرا کچھ نہیں پتا کہاں گئے کس سے ملے؟ کون آیا کون گیا؟ کس کا کیا رشتہ ہے، یہ احساسِ زندگی اور تہذیب ہے۔

یہی زندگی کے طور طریقے ہیں،بہت ضروری چیزیں ہیں۔ جب ملیں گے جلیں گے تو ضروریات کا احساس ہوگا! شیئ نگ ہوگی ،کیئر نگ ہوگی ، یہی اصلی محبت ہے اور پر خلوص اور پرسکون زندگی اور خوشگواررویہ ہوگا جو اسلامی معاشرے کا شعارہے جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہے ہمیں اس ماحول کیلئے پہلے خود کوہی رول ماڈل بننا ہوگا۔ آج کل یہ سب چیزیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔ مطلب پرستی برائی ہے اوربرائی کبھی بھی معاشرے کو حسن نہیں دے سکتی۔ پس ہمیں اچھے رویئے  اختیار کرنا، دوستی اورخلوص کو پروان چڑھانے کیلئے خود کو رول ماڈل بننے کی ضرورت ہے۔ غلطیاں ہوتی ہیں مگر سدھار بھی ہمیں ہی کرنا ہے۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ مستقبل ہمارے اپنے اچھے پاکیزہ اور بے غرض بے لوث محبتوں سے پروان چڑھے تو کیا بات ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے