نکاح کرنا دین کا تقاضا ہے

 لطیف النساء

  ہم کیسےمسلمان؟دین کے تقاضےنہ سمجھیں۔ میں نےخوب پڑھاہےکہ نکاح کرنا دین کا تقاضا ہےاوراس سےاعراض کرنےوالا رسولؐ سے تعلق

کاحق دار نہیں کیوں؟ کیونکہ اولاد طلب کرنا انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ شادی کا مقصد بھی اولاد اوران کی اچھی تعلیم وتربیت اور اچھے معاشرے کی تشکیل ہوتی ہےلیکن عجیب بات ہے میں نے بچپن سے اب تک کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو اچھےخاصے پڑھے لکھے سروس کرنے والے صاحب حیثیت ہوتے ہیں مگر شادیاں نہیں کرتے۔ ہمارے سامنے کے گھرمیں تین بہن بھائی اور ان کے والدین رہتے تھے، جب ہم اسکول میں پڑھتے تھے،وہ اس وقت شادی کے لائق تھے ، پھر ہم سب بڑے ہو گئے سارے ہی بہن بھائیوں کی شادیاں ہوئیں۔اللہ کا شکر ہے اللہ سب کوسلامت رکھے۔  اللہ ایمان کی بہترین حالت میں رکھے اور ماں باپ کو اس کا اجرعظیم عطا فرمائے (آمین) مگر سامنے والوں کے ہاں شادی نہ ہوسکی۔ سب سےبڑے بیٹے تو ہمارے ابا کےآفس میں ہی اچھی پوسٹ پرہوا کرتےتھے۔پھر آہستہ آہستہ ہمارے ماں باپ گزرگئے اور ان کے بھی پھرایک دن اچانک ان کے بڑے بیٹے کے گزرنے کی اطلاع ملی۔چند سال بعد دوسرے چھوٹے بھائی کے انتقال کی خبر ملی اورپھر پچھلے سال منجھلی بہن جو کافی بوڑھی ہوچکی تھیں انتقال فرما گئیں نہ جانے کیوں ان کے گھر لوگ بہت کم آتے تھے۔ ایک حصے میں وہ لوگ رہتے تھے اور تین حصے کرائےپرتھے۔

اللہ تعالیٰ سب کو جنت الفردوس عطا فرمائے، یہی نہیں عزیز رشتہ داروں میں بھی کافی لوگ ہیں لڑکیاں تو چلیں بے بس ہو تی ہیں کہ جی رشتے نہیں اچھے لگےمگر لڑکوں کیلئے یہ بات سمجھ سے باہر ہے! اسلام میں مجرد رہنا منع ہے۔ پھر کیا وجہ ہے؟ دوہی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ دین کی کمی مطلب دین سے دوری یا شعور نہیں تو یا پھر لالچ، ہوس زیادہ کی یا خوبصورتی کے معیار کی یا پھر مستقبل میں آنے والے اخراجات سے ڈر جانا وللہ علم مگر جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہے۔

خالق پرتوکل لازمی ہے۔ والدین بھی نہ جانے کیوں ان کی وقت پر شادی نہیں کرتے اور بعد میں ہاتھ ملتے رہ جاتےہیں۔ اس کے برعکس بھی میں نے دیکھا ہے کہ چھوٹی عمر میں کم کمائی کرنےوالے بالکل نوجوان لڑکوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں اور وہ اتنے ذمہ دار محنتی اور باادب ہو جاتے ہیں کہ معاشرے میں مثال ہوتے ہیں۔ایک گھر میں تین بڑی عمر کی خواتین دوبہنیں سگی اور ایک خالہ زاد بہن بے بسی کی حالت میں رہ رہی ہیں ، چاربھائی تھے کسی کی بھی شادی نہ ہوئی۔  بڑے تھے صرف ایک چھوٹے بھائی کی شادی بعد میں ہوئی وہ بھی باہر چلےگئے نہ جانے کرایہ آتا ہے یا کچھ بھائیوں کی پینشن، وہ بہنیں جن میں سے دو بسترکی ہیں اور ایک کرسی کے سہارے چلتی ہیں اکٹھا رہتی ہیں۔کیسے گزر بسر کرتی ہو نگی؟ ایک کھانا پکانے والی ماسی آتی ہے کچھ پکا کر کچھ کام کر جاتی ہے۔ جب ایک دن ہم ملنے گئے دروازہ نہ کھلا بیل بجانے پربھی کوئی نہ آیا۔ پڑوسی کے صاحب نے پوچھا آپ کو ان پگلیوں کے گھر جاناہے؟ سُن کر دکھ ہوا نام سے جان گئے کہنے لگے بیل بجاتے رہیں دیر سے آ کر کھولیں گی۔ مجھے بڑا افسوس ہوا کر سی سے گھسٹتے ہوئے ایک چھوٹی بہن نے آکر دروازہ کھولا۔ ہم کئی سال بعد ان کے گھر گئے تھے۔ سب بہت خوش ہوئے ،یہی کہنے لگیں کہ اگر ہمارے بھائیوں نے شادیاں کی ہوتیں تو ہم یوں تنہا نہ ہوتے؟ بچے بچیاں بھابیاں ہوتیں! ہمارے لئے دعا کیجئے۔ اس طرح کے حالات بعض گھروں میں نظر آتے ہیں۔ کہیں اکلوتے بیٹے ہیں کہیں دو دو تین تین مگر غیر شادی شدہ! اللہ اکبر بڑے عمروں کوپہنچے ہوئے ہیں ہمارا مذہب توبڑی عمر میں بھی شادی کومنع نہیں کرتا بلکہ تنہا رہنے کو منع کرتا ہے تا کہ فساد نہ ہو مگر نہ جانے کیوں نکاح کو اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے؟دوسری تیسری شادی کی تو نوبت ہی نہیں، پہلی ہی نہیں ہو رہی جبکہ بگاڑ تو اتنا پھیل رہا ہے کہ  اتنے بگڑے مرد حضرات دو دو تین تین بچوں کو چھوڑ یہ جا وہ جا ، نہ کوئی خرچہ نہ ذمہ داری ایسے منہ موڑا کہ بچوں کو خودزندہ ہوتے ہوئے یتیموں سے بد ترچھوڑا!نہ احساس ذمہ داری ،نہ ہی وفاداری اللہ کی پناہ مائیں کس طرح گزارا کر رہی ہیں وہی جانتی ہیں۔

 یہ تو اور بھی غلط ہے معاشرے کا یہ رویہ بھی بہت ہی عام ہوتا جارہا ہے کہ مرد حضرات کمانا ہی نہیں چاہتے مار کٹائی لگائی بجھائی اور کچھ نہیں۔ گھر کو جہنم بنانے کا کسی کوحق نہیں۔ کہیں میڈیا کی ماری لڑکیوں نے ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ شوہروں کو ناکوں چنے چبوائے ہوئے ہیں۔ شوہروں کو مُٹھی میں لیا ہوا ہے ۔

والدین گئےبھاڑ میں، میں اور میرے بچے میری مرضی، باہر کے کھانے، مرضی کے زمانے صرف ہم تم باقی گم۔ ابھی ایک محترمہ بتا رہی تھیں پانچ بچوں کی تربیت کی چھوٹی عمروں میں شادیاں کیں ایک بچی کے شوہر نے قیدیوں کی طرح رکھا ہے۔ صبر سے وہ رہ رہی ہے۔ دوسری کا شو ہر کم کماتا ہے مگر وہ خود سلائیاں کر کے خرچہ پورا کرلیتی ہے۔ شکر ہے جبکہ آنے والی تینوں بہوئیں شوہروں کو تگنی کا ناچ نچاتی ہیں۔ باہر کے کھانے گھومنے گھمانے سے فرصت نہیں گھراوروالدین کی فکر نہیں۔ ماحول بنانا ہی نہیں جانتی، لڑکوں کو سمجھاؤ تو کہتے ہیں ہم کیا کریں ہماری کب سنتی ہیں؟ پہلے ہم بڑوں کی سنتے تھے برداشت کرتے تھے اب چھوٹوں کی سنتے ہیں اور پھر صبر کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہی انہیں نیک توفیق دے لیکن بہرحال ایک محنتی مناسب حلال کمائی کرنے والے بندے کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تنہا رہےاوراس کے بوڑھے ماں باپ اس کے نخرے اٹھائیں۔

 یہ بھی ظلم ہے اوریہ بھی ظلم ہے کہ وہ کہیں اوردور اکیلا رہے اورماں باپ کو تنہاچھوڑ دے!ہربندہ اکیلا آتا ہےاکیلا ہی جائے گا اوررب کے حضور ضرور جواب دہ ہوگا اپنے ہرعمل کا،اپنی جوانی اور وقت کا اور دیگر صلاحیتوں اور نعمتوں کا!کیا ہم مسلمان نہیں؟ الحمد اللہ،  اللہ کو ہی مانتے ہیں تو کیا اللہ کی نہ مانیں گے؟

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے