اُن کی مدد کرنا تم پر فرض ہے

 لطیف النساء

 ہم کیسے مسلمان؟ احتساب کریں ہمار ا طرزعمل ذمہ داریاں، صبح کے بجائے زوال کے بعد اٹھنے کی انگڑائیاں مظلوم مسلمانوں کی دُہائیاں اور

اپنی لاپرواہیاں!غیر تو غیر اپنے بھی ہوئے پرائے۔ مسلمان تو مسلمان کا بھائی ہے اس کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچا سکتا نہ اسکو دکھ یا غم پہنچانا چاہئے۔ اگر جذ بے نیک ہوں، قوت ِایمانی ہو، کوئی وجہ نہیں کہ خود تکلیف سہہ لیں مگر دوسروں کو ذرا بھی تکلیف نہ دیں۔ کہاں ہے ہمار ا صبر و برداشت، سستی اور کاہلی ہم پر کیوں چھائی ہوئی ہے؟ زوال کے بعد ہمارے کاروبار شروع ہو نگے فطرت سے منہ موڑیں گے تو کیسے فلاح پائیں گے؟ ارد گرد کی خبر کون رکھے گا؟ کتنی بے ایمانیاں، لوٹ مار،  چوری چکاری ہورہی ہے ہر بندہ دوسرے کو لوٹ رہا ہے صرف بیوٹی پارلرز اور سیلونز اپ گریڈ ہوتے جارہے ہیں۔

بازار پھر بھی رات گئے تک بھرے پڑے ہیں دیگر اسلامی ممالک پِس رہے ہیں اور آئے دن ان کی المناک خبریں کشمیر فلسطین، مسجد اقصٰی جگہ جگہ سے جہاں مسلمان درندوں کے ہاتھوں لُٹ رہے ہیں۔ ہمیں  مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ظاہر ہے ایک بھائی نہتا دوسرے مسلمان بھائی کو پکارے گا بے شک ایمان اللہ پر ہے مگر آزمائش توسب کی ہی ہے ناکیوں ہم اتنے سنگ دل اور بے وفابنے ہوئے ہیں؟ کیوں ہمارے ضمیر نہیں جاگ رہے؟ ہمیں کیا عید اور اس کی تیاریاں زیب دینگی جبکہ ہمارے مسلمان بہن بھائیوں بچوں بزرگوں کو اسرائیلی درندے بھون کر رکھ رہے ہیں اور وہ نہتے لوگ پکار رہے ہیں۔ دنیا کے مسلمانوں کی طرف کہ کہاں ہو تم کہاں ہو؟ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ مسجد الاقصیٰ محاصرے اور آگ کی زد میں ہے تو کہاں ہو تم افواج مسلمین؟ کیا وہ وقت نہیں کیا کہ تمھارے دل مسجد اقصیٰ سے بلند ہونے والی تکبیروں سے تمھارے دل دھلتے نہیں تمھیں غیرت نہیں آتی؟ مسلم افواج کے سرداروں سے ایوانوں کوہلانے کیلئے ان خواتین کی اور

اسی ارض مبارکہ کی خواتین کی چیخیں سنیں اور انکی مدد کے لئےجان ہتھیلی پر لیکر آگے بڑھیں، ان کی مدد کیلئے۔کب مدد کرو گے انکی؟ جب وہ ضرورت پڑنے پر مدد کیلئے پکار رہے ہیں! واقعی تمہیں ضرور جواب دینا ہوگا یہ تم پرفرض ہے اس مبارک سرزمین کی حفاظت کیا ہم سب کا فرض نہیں؟ واقعی ہم کب حرکت میں آئیں گے؟ اتمام حکومتی ٹولے اپنے اپنے مسائل میں لگے ہوئے ہیں اور انکی مدد نہیں کر رہے وہ تو خود اپنے وطن کے لوگوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں انکی مصیبتوں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے متحد ہو کر کام نہیں کر رہے نہ کسی کو کرنے دے رہے ہیں تو پھر بجائے دیگر مسلمانوں کیلئے چاہے وہ کہیں کے بھی ہوں، کشمیر کے ہوں، فسلطین کے ہوں یا مسجد ا قصیٰ کے انکا غم انھیں کیوں نہیں نظر آرہا؟ کیوں حکومت اپنے حر اول دستے اُن کی مدد کیلئے نہیں   بھیج رہی؟  اور کیوں دیگر اسلامی ممالک تماشائی بنے ہوئے ہیں؟ان مقدس مہینوں کا سب سے مقدس کام ہی یہ ہے کہ ظالم کا ہاتھ ہر قیمت پر روکا جائے۔ظالم کو اگر دباؤ کے ساتھ نہ روکا گیا تو یہ تو بڑھتا ہی جائیگا پھر تم ہم کوئی نہ بچ سکے گا۔ اپنے ضمیر کو جھنجوڑ یں اور تمام مسلمان بنیان المرصوص بن کر دشمن سے ٹکرائیں۔ پہلا قدم بڑھائیں سچی اور نیک نیت سے جب ہی تو اللہ کی مدد آئیگی۔ اتنا میڈیا دیکھا رہا ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ چھپا رہا ہے عقل مند کو تو اشارہ کافی ہے۔ کیوں نہیں ہماری حکومت اور افواج اور دیگر اسلامی ممالک حکمت عملی سے ان ظالم قوتوں کا منہ توڑ جواب دیتے، کیوں ان جنگلیوں اور بھیڑیوں  کے سپرد اپنے ان مٹھی بھر مسلمانوں کونہتا چھوڑ کر تماشادیکھا جا رہا ہے؟بچہ بچہ گربیان پکڑے گا قیامت کے دن! ہمارا ہم کیا جواب دینگے؟

ہمیں اپنی اپنی پڑی ہے۔یاشیخ اپنی دیکھ یہ تو محض دنیا داری اورخود غرضی ہوئی نا! ساتھیوں عید کی خوشیاں،  اخراجات،  ملبوسات،تقریبات ہمیں کب زیب دینگیں، جب ہمارے مسلمان ساتھی جانوروں کی طرح ذبح ہو رہے ہوں، انکی اس مقدس سر زمین کی اور وہاں رہنے والوں کی زندگی اجیرن کی گئی ہو، بے حرمتی ہورہی ہو؟ ہم کیسے خوشیاں منا سکتے ہیں؟ اپنی سی ہر کوشش کریں، مال سے جان سے دعاؤں سے،تہجد میں رو رو کر رب سے مدد طلب کریں۔ خود جانی،مالی، قلمی، جذباتی، روحانی ہر طرح سے جہاد کریں۔

اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہمیں جرأت دے ہماری غیور افواج کو وہ زندہ تمنا دے جو واقعی  روح کوتڑپا دے جو قلب کو گرمادے،صرف ہونٹوں کے ہلانے سے نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں اور بے لوث محبتوں کے ساتھ ایسا عمل دیکھا ئیں جو عالمی طاقتوں کو بھی ہلادے۔ آپ یقین جانئے وقت پر ہی کیا گیا کام قابلِ قبول ہوتا ہے۔ مرنے کے بعدبلا نا بیکار ہے، بے سود ہے۔ کیا چڑیا کی چونچ جتنا پانی بھی نہیں لایا جا سکتا؟ اپنےملک میں کس چیزکی کمی ہے؟ جی ہاں ایمان کی کمی ہے صبر برداشت کی کمی ہے۔ ہمدردی نام کو نہیں، لوٹ مار میں لگے ہوئے لوگ دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ تو ہمارے احتساب اور عمل کا وقت ہے حکومت اور افواج عالمین اور مسلمین سے در خواست ہے خصوصا ًپاکستانی افواج اور حکومتی اداروں اور دیگر فلاحی اداروں سے اپیل ہے کہ خدارا اپنا فرض نبھائیں، مظلوموں کو بچائیں، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کریں، زندگی ایک بارہی ملتی ہے اسے کسی اچھے مقصد کیلئے لگا دیں موت تو آتی ہے ہی! تو کیوں نہ اسے امر کر دیں:

بس ایک دیا جلاد وتم کسی صداقت کا

 زمانہ عمربھر پھر اسکو ہوائیں دے گا

واقعی درست ہے:

کیا خاک وہ جینا جو فقط اپنے لئے ہو

 خودمر کے کسی اور کو مرنے سے بچا لو

ہم سنتے ہیں سر دُھنتے ہیں۔ گاتے ہیں بجاتے ہیں

اے مرد مجاہد جاگ ذرا

 پھر وقت شہادت ہے آیا

 اللہ اکبر، اللہ کبر

تو ساتھیوں آگے بڑھئے انتظار کیسا؟

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے