اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ عمل" محبت''

لطیف النساء

بےشمار اعمال ہیں جو اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اعمال ہیں مگرہمیں غور سے سمجھ جانا چاہیے کہ رسول اللہ ﷺ نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کو اللہ

تعالیٰ کا پسندیدہ عمل فرمایا ہےکیونکہ وہی ہماری جنت ہیں اور وہی تمہاری دوزخ... ابن ماجہ کی یہ حدیث ماں باپ کی کتنی اہمیت نمایاں کرتی ہے ۔ اب ہمیں سوچنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ عمل کرتے رہنا ہے ورنہ آج کل دیکھیں بچے اپنے ماں باپ کو صرف مطلب پرستی کیلئےاستعمال کرتے ہیں۔ اپنی ہرجائز نا جائزخواہش منوا لیتے ہیں اورماں باپ محبت کےمارے بچوں کے ہاتھوں بکےجارہے ہیں۔ اگرچہ ماں باپ اوراولاد کی محبت بڑی ہی عظیم اور دلکش ہے مگر پھر بھی ماں باپ اپنے والدین کے ساتھ اگر اپنا رویہ درست رکھیں اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی تا بعداری کریں،انہیں اُف تک نہ کہیں تو ان کی اولادیں صرف یہ دیکھ کرہی بہت کچھ فرما نبرداری سیکھ جاتی ہیں۔ ادب، لحاظ ، تمیز تہذیب بچے ماں باپ سے ہی تو سیکھتے ہیں اور پھرمعاشرے میں اور ہرجگہ ان ہی کی بدولت خوش اخلاق کہلاتے ہیں ومہذب کہلاتے ہیں۔
کتنی خوش قسمتی کی بات ہوتی ہےجب بچوں کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ بچے بڑے اچھے ہیں ان کا خاندان بہت اچھا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر بچے بگڑ جائیں لڑائی جھگڑا،ہڈ دھرمی،نفسانفسی اوراکڑ ہو اورمغرورہوں، مطلب پرستی ہو، خود غرضی ہو، چالبازی اور مکاری ہو یا پھر بچے سست اور کاہل ہوں برعکس چست، چاک وچوبند اور پھرتیلے ہونے کے تو یہ منظر انتہائی تکلیف دہ بن جاتا ہے۔ ہم نے اکثر سنا ہے کہ اگر کسی بچے نے کچھ برا کیا تو کہا جاتا ہے کہ تمہارے ماں باپ نے یہ سکھایاہے؟ میں نے تو ایک صاحب کو یہ کہتے سنا تب ان سے کہا گیا کہ اتنی گالیاں دیتےہو اور بہن بھائیوں کے علاوہ والدین تک سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہو کیوں ؟ تمہیں تمیز نہیں ہے؟ اس نے کہانہیں! پوچھا تمہاری ماں نے تمہیں یہی سکھایا ہے؟ کہنے لگے ہاں! جی ہاں بچپن سے میں نے ماں باپ کی گالیاں سنتےاورانہیں جھگڑتے دیکھا ہے تو مجھے خود بخود یہ سب کرنا آگیا حالانکہ میرا دل نہیں چاہتا مگر مجھے ایسا کر کے تسکین ملتی ہے تو سوچیں شرپسندی کی نوبت کہاں سے شروع ہوئی اور کہاں تک پہنچی؟
آج کل کتنے حالات خراب ہیں ماحول میں اداسی ہے۔ مہنگائی اوربد اخلاقی اور نا انصافی کا دوردورہ ہے۔ اس میں بھی والدین ہی ہیں جو کسی نہ کسی طرح محنت کرکے مشقتیں جھیل کراپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں بعض حلال کام اور کمائی سے اوربعض انتہائی لاچاری اور بے بسی میں تو بعض حرام کام اور حرا م کمائی کرکے اولاد کو خوش بلکہ بہت خوش رکھنا چاہتے ہیں۔ تینوں صورتوں میں ماں پاپ بچوں کی خواہشات اورزندگیوں کی خاطر اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انہیں سکھی رکھنے کی کوششیں کرتے ہیں۔صبح ہی صبح دیکھیں کیسےمزدورانتظارمیں بیٹھےہوتے ہیں ۔ کوئی آئے اور دیہاڑی پر لے جائے۔ بلڈ نگوں میں، کارخانوں میں، بسوں میں اندر اوراوپر سڑکوں پر، گٹروں، ندی نالوں میں تک ہردم آپ نےلوگوں کو کام کرتے دیکھاہوگا؟ یہ لوگ کیوں مصروف ہیں صرف اپنا پیٹ پالنے کیلئے نہیں بلکہ اپنی فیملی چلانے کیلئے۔ ہم ساری زندگی ایسے ہی مناظر دیکھتے ہیں۔ لمحوں میں دن گزر جاتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے جب ہم خود والدین بنتے ہیں تو ہمیں اپنے والدین کی قدر آتی ہے خاص کر بیٹے کو باپ بننے کے بعد ہی باپ کی قدرآتی ہے کہ کیسے انہوں نے ہمیں پال پوس کر بڑا کیا؟ بد قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنے زندہ والدین کی کبھی شکرگزاری نہیں کرتے بلکہ الٹا طعنے دیتے ہیں کہ آپ نے ہمارے لئے کیا ہی کیا ہے؟
ایک بہن ہیں وہ کہنےلگی کہ میرے بیٹے نے موبائل فون میرے منہ پرمارا، اتنی مشکل سےنوکری ملی مگر اسے قدر نہیں، دوسرے چھوٹے ہیں بھائی کیا سیکھیں گے؟ مجھ سے کہتا ہے کہ تم نے اس آدمی سے شادی ہی کیوں کی؟جس نے ہمارے لئے کچھ نہ رکھا اوراللہ کو پیاراہو گیا؟ گھر کا بڑا بچہ ہے بیوگی کے 16 سال گزارکر میں نے انہیں پاؤں پرکھڑے ہونے کے قابل کیا اور یہ مجھ سے سوال کرتے ہیں؟ مگرآپ ان کا ظرف دیکھیں چندہی دنوں بعد جب دوبارہ ملی توکہنے لگی معصوم ہےبچپنا دکھاتا ہے،غصے میں کردیا۔ اب تو بالکل ٹھیک ہے مجھ سے کہتا ہے کہ میری شادی کروا دو بتاؤ؟ بیچاری ماں کی ممتا! خودد بیمار جیسے تیسے گھر تبدیل کیا اور شادی کی۔ چھ سات مہینے تک صحیح رہا مگر پھر بیوی سے براسلوک کیا تو وہ ماں کے گھرجا بیٹھی اورخلع بھجوا دیا۔ اب ماں کو مزید تنگ کر رہا ہے کہ ماموں کو گھر نہ آنے دو کیونکہ انہوں نے رشتہ لگوایا تھا؟ جس ماموں نے بچوں کی طرح پال پوسنے میں مدد کی لمحے بھر میں انہیں رسوا کر دیا مگر پھر بھی ماں کا ظرف دیکھیں اس کو گھر میں رکھا ہے۔ ہاتھوں سے پکا کر کھلاتی ہیں، کپڑا لتا سب کرتی ہیں مگر بہو کے بچھڑنے کا غم خود کو قصور وارسمجھتی ہیں۔ یہ ماں کی بے لوث محبت نہیں تو اور کیا ہے؟
حکم تو ہے کہ والدین کو اف تک نہ کہو مگر یہ کتنی تذلیل کرتے ہیں انہیں احساس تک نہیں۔ بڑھاپا تو والدین کا کتنا بے چین ہوجاتا ہے اگرا ولاد سکھی نہ ہو مگر سوچنا تو اولاد کو چاہیے کہ کیوں وہ ماں باپ کو دکھ یتے ہیں۔ اگر سکھ نہ دے سکیں تو کم از کم انہیں دکھ بھی نہ دیں کہ یہ سائباں، ٹھنڈی چھاؤں بے لوث چاہنے والے اور تمہیں ترقی کرتے دیکھنے اور چاہنے والے کبھی کہیں اور نہ ملیں گے ماں باپ اور ان کی محبت کے بدلے میں ہم کیا کرتے ہیں سب سے قیمتی وقت انہیں نہیں دیتے جس کے وہ زیادہ حق دار ہوتے ہیں۔ اپنی اپنی جگہوں پر بچوں سے زیادہ بے چین ہوتے ہیں۔ اس وقت کیوں کہ صبر برداشت کم ہوجاتا ہے، بھول جانا عذاب بن جاتا ہے۔ بچے نہیں سمجھتے اور انہیں بڑا ہی سمجھ کر بہت سی با توں کا برامانتے ہیں درگزر نہیں کرتے۔ وہ بالکل بچوں کی طرح کی حرکتیں کرتے ہیں اور بسا اوقات باتیں بھی، بسا اوقات بلاکی حکمت بھری باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف بچوں سے زیادہ ضداور بیوقوفیاں لیکن اب اولاد کی آزمائش ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ آپ وہ وہی کریں گے جو ان کے والدین نےدادی دادا اورنانی نانا سے سلوک کیا جتنا ایمان اور تقویٰ مضبوط ہو گا، بچوں کا عمل خود بخود مشفقانہ اورخالص ہو گا ماحول پرسکون اوردل مطمئین ہوں گے،ورنہ دکھاوے میں نہ برکت ہوگی نہ روح کا قرار، بچے اگرسمجھ جائیں کہ:۔

محبت ماؤں کا آنچل، محبت باپ کی شفقت
محبت رب کی رحمت کا جہاں میں نقش ثانی ہے
محبت حق کا حکمہ ہے محبت چاشنی من کی
محبت روح کا مرہم، دلوں کی حکمرانی ہے
فنا ہوجائیگی دنیا فنا ہو جائیں گے ہم تم
محبت باقی رہ جائے گی، یہ تو جاودانی
محبت کا لحاظ اور کن الفاظ سے ہوگا
محبت تو محبت ہے محبت زندگانی ہے

ماں کی محبت کو اللہ نے اپنی محبت کا پیمانہ بنادیا ہے۔ اس لیے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے تو اسکا قوام باپ بھی کتنا ہی عظیم ہو گاسوچیں؟تو پھر آپکا سلوک انکے ساتھ کیسا ہونا چاہیے؟ یہ کہنے کی نہیں سہنے کی بات ہے اپنی جنت اورجنت کے دروازے کیلئے اس دنیا میں ہی بے لوث اور بے غرض محبت کرنے کا خالص ثبوت دینا ہی دراصل اولاد کا فرض ہے،حق ہے اور ترجیحِ اول ہےتو سمجھیں آپکا مقام خود بخود بلند ہوتا چلا جائے گا دونوں جہاں میں انشا ء اللہ و العزیز۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے