نئی صبح مبارک

لطیف النساء

نئی صبح" نیا احساس "کہ میں زندہ ہوں!واقعی ہم سب کو مبارک ہو الحمد للہ کتنے شکر کی بات ہے دنیا بھرمیں ہونے والے ہزارہا حادثات، آفات اور بلیات

کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ہمیں نئی زندگی، سورج کی نئی روشنی اورنیا ہجری سال کا محترم مہینہ محرم کا آغار دکھایا! یہ ہجری کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور وہ بھی ان چار احترام والے مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے۔ سبحان اللہ۔  اس مہینے کی کتنی برکات ہیں۔

تاریخ شاہد ہے کتنے اہم واقعات اس ماہ میں ہوئے۔ اسلامی ریاست کے قیام کیلئے کی جانے والی ہجرت کتنی مقبول و معروف کہ ہجری کیلنڈر کا وجود عمل میں آیا۔ ہجرت کوئی معمولی بات نہ تھی کتنی عظیم قربانی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کیلئے ان کے صحابہ کیلئے اور دل شکستہ تمام لوگوں کیلئے جنہوں نے مکہ کی سرزمین کو اللہ کی رضا کی خاطر چھوڑ اور مدینہ کا رخ کیا ۔ گویا یہ تو مسلمانوں کے خون میں شامل ہے۔ کتنا ہی کٹھن مرحلہ ہوتا ہ جو اپنے بسائے گھر بارعزیز و اقارب مانوس ماحول کو خاص کر کعبہ کو چھوڑ کر جانا مگر یہی قربانی اسلامی تاریخ کا سنگ میل بن گئی۔ گویا ہر مشکل اور اہم کام کیلئے قربانی دینی ہوتی ہے۔  آپ نے کیسے لوگوں کو تبلیغ کی اپنے ہر عمل سے کہ اندھی تقلید نہ کرو بلکہ شعوری طور پر رب کی پہچان کرو۔اس لئے ہی آپ نمازِ فجر میں سورۃ الکافرون پڑھتے تھے کہ پہلے شرک کو چھوڑو، کوئی نہیں کوئی نہیں سوائے رب کے جولا شریک ہے عقیدہ مضبوط ہو گا تو "توحید" دلوں پر چھا جائے گی۔ نیکی کی طرف بڑھنا آسان ہو گا۔ کوئی الٰہ نہیں جورب ہے وہی سب ہے۔

 آپؐ جانتے تھے کہ بر ائیوں سے جہالت سے رسم و رواج سے غلط عقائد سے بچنا نکلنا آسان نہیں اسی لیے بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں حق کی خاطر، سچ کی خاطریہی در س جگہ جگہ دیا گیا یہ تو مادی ہجرت ہوتی ہےجس میں اتنی صعوبتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ جسمانی اذیتیں سہنی پڑتی ہیں۔ روحانی ہجرت کا تصور کریں!کتنا مشکل ہوتا ہے باپ داداؤں کی رسم و رواج اور عقیدوں کو ختم کرنا لیکن نہیں جس کے دل میں اللہ،رسولؐ کی محبت ہووہ ہر طرح کی ہجرت کیلئے تیار رہتا ہے۔ شعوری طور پر سوچیں ہم کتنے خوش نصیب ہیں ہمیں بنا بنایا اسلامی ملک ملا! اسلامی جمہوریہ پاکستان!سبحان اللہ لیکن ہم کہاں کھڑے ہیں؟ دنیا میں ہمارا کیا مقام ہے خود ہماری اپنی نظروں میں ہماری کیا وقعت ہے؟ کیا ہم مسلم فرمانبردار ہیں؟ کیا ہم اب بھی باپ داداؤں کی رسومات اور عقائد میں ملوث نہیں؟ کیا ہم صرف نماز پڑھ کر تھوڑی بہت عبادات کر کے غافل نہیں ہوگئے۔ کیسی کیسی اندھی تقلیدوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ بے جا فیشن اور مغربی تہذیب کی نقالی ترقی کے نام پرکرکے فخر نہیں محسوس کر رہے ہیں ۔ہمارے کردار، اخلاق، اطوار، لباس، بے حیائی رسومات اورتہوار دیکھیں، جینا مرنا دیکھیں کہاں سے کہاں تک کی تبدیلیاں آگئی ہیں ۔ ہم توزبان سے بھی بے بہرہ ہوتے جا رہے ہیں ۔ بجائے اس کے کہ ہم قرآن کو برکت کی چیز سمجھ کر اس سے گہرا تعلق جوڑیں کہ اس سے ہمارے وقت میں کاروبار میں صحت میں روزگار میں برکت ہی برکت ہوگی۔ہ دوسروں  کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں۔ زبان گئی، لباس گیا، انداز گیا،

 رہنے سہنے کا اسٹائل گیا۔ فہم رکھتے ہوئے دین میں رہتےہوئےمسلمان ہوتےہوئے ہماری ہجرت کس رخ کی ہے؟سوچاہم نے؟ ہم کہاں جارہے ہیں؟ ہمارے بچے کہاں اغوا ہوگئے ہیں؟ کہاں وقت صلاحیت گنوا  رہے ہیں؟ کچھ خبر ہے؟ ہماری ہجرت کا رخ کہاں ہے؟ ہماری ترقی نہ صرف رک گئی ہے بلکہ تیزی سے تنزلی کی طرف گامزن ہے کیونکہ ہم نے اپنی اسلامی تہذیب معاشرت معیشت کو بگاڑ لیا ہے ٹیکنالوجی کے غلام ہوگئے ہیں۔

 دین سے دور ی اور قرآن سے تعلق کی مسلسل کمی ہمیں بیمار کئے جارہی ہے اورہم بحیثیت قوم ضعف اور کمزورہوتےجارہے ہیں۔ آج کے دور کی اہم ترین ہجرت کیا ہونی چاہئے؟احتساب کیجئے! اللہ کا شکر ابھی ہم زندگی لئے ہوئے با ہوش و حواس ہیں بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا ہوا ہے ہمیں بھی ہجرت کرنی پڑے گی۔ الحمدللہ اسلامی سلطنت ہے مسلمان بھائی بہن ماحول ملا ہے لیکن ہمیں دوبارہ کلمے کو زندہ کرنا ہے، قرآن سے جڑنا ہے۔

مستقل اپنے گھروں میں اپنی ذات میں قرآنی فہم ، شریعت اور ترجیح اول دینی ہوگی۔ ہمیں اپنےاسلام سے سبق لیناہوگا نعمتوں کا شکرکرتےہوئے کردار کو ایک صالح اور محنتی بنانا ہوگا، اخلاقی گراوٹ کو ختم کرنا ہوگا، اسلامی تہذیب اور اسلامی کلچرکو صحیح معنوں میں فروغ دینا ہوگا۔ محنت محبت اور مشقت کو اپنا دستوربناناہو گا، وقت کی قدر کرنی ہوگی۔ انصاف ہر صورت بحال ہو ہر جگہ ہر طرف ہمدردی اور سچی اخوت نبھانی ہوگی۔ ا

للہ کو راضی رکھنا ہوگا اس کیلئے ہمیں پر طرح کی مشغولیات، خرافات اور بےہودہ ٹیکنالوجی کو خدا حافظ کہنا ہوگا اور پلٹ کر بھی ادھر نہ دیکھنا ہوگا۔ ہماری زندگی کتنا عظیم مقصد لئے ہوئے ہے اسے سمجھنا اور اسکے حصول کیلئے جُت جاناہوگا۔ روحانی ہجرت اور جسمانی ہجرت دونوں کو اختیار کرنا ہوگا، بڑی جگہوں، بڑے مقامات، بازار سینما، تھیٹر کو خیر باد کہہ کر صحیح معنوں میں ہمیں تمام تر گناہوں سے ہجرت کرتے ہوئے نیکیوں کی طرف دوڑ نا ہوگا، مساجد اور گھروں کو آباد کرنا ہوگااور اور اپنی تہذیب کیلئے صبح اٹھکر شکرادا کرتے ہوئے سارے کام خوش اسلوبی نیک نیتی سے کرنے ہونگے عبادات کو عادات نہیں عبادات سمجھنا ہوگا۔

حقوق اللہ اور حقوق العباد کو صحیح معنوں میں سمجھ کر عمل کرتے ہوئے مختصر زندگی کےسفرکو مصروف اور معروف بنانا ہی جہالت کے اندھیروں سے نئی صبح نئی روشنی اور ہدایت کے نور کی طرف ہجرت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں ہدایت دے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے