الجھیں نہیں سلجھیں

لطیف النساء

 آج صبح سب کام کاج سے فارغ ہو کر موبائل کھولا اس امید کےساتھ کہ اللہ پاک سب کچھ اچھا دیکھانا! مگراچانک ایک بندے کا انٹرویو دیکھنے

کو ملا جو صرف یہ کہہ رہا تھا کہ میں نے آج دکان نہیں کھولی ۔ بسم اللہ نہیں کی۔  کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں؟ بس صبر کررہا ہوں!پوچھا گیا تو آپ؟؟ بس پھر کیا تھا اچھا خاصا مضبوط جوان بندہ! آنکھیں بھرآئیں اور منہ چھپا کر روتے روتے کہنے لگے دیکھیں بھائی یہ حالات ہوگئے ہیں جبکہ رات دیکھا تھا کہ بجلی کا بل جمع کرنےجو بندہ گیا تھا وہ وہیں گر کر مر گیا اور لوگ اس کے گرد جمع ہو گئے اوربیوی بھی دھاڑیں مار مار کر رونے لگی! ۔

یا اللہ یہ مناظر! ہم کوئی پر دیسی ملک میں نہیں رہ رہےاور نہ غلام ملک میں! الحمد للہ ہمارا اسلامی ملک ہے اور ہم سب مسلمان، مگر یہ لمحۂ فکر سب کیلئے ہے کہ کیا ہم واقعی مسلمان ہیں تو پھر ہمارا شعار کیا ہے۔ طریقۂ زندگی کیا ہے؟ ہماری اخوت محبت اور مودت کہاں مرگئی؟ احترامِ انسانیت، عزت غیرت حمیت نام کی کوئی چیز ہم میں باقی نہیں؟ کیونکہ ہمارے اندر نہ خدا کی محبت ہے اور نہ ہی خوف خدایعنی جواب دہی کا احساس! تو پھر ہم اپنے ہی لوگوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ ہر بندہ دوسرے کو لوٹ رہا ہے۔ مٹھی بھر مہذب ایمان والے جفا کش لوگ، بری طرح بے موت مر رہے ہیں۔ نچلا طبقہ نام کا تو وجودہی نہیں ہونا چاہئے۔ اگر ہم صحیح معنوں میں مسلمان ہوں! آج کی اہم ضرورت  جو ہمیں موجودہ افسردگی، غربت، ڈر خوف، بد امنی اور بے روزگاری سے بچاسکتی ہے وہ تو کل اور خود اعتمادی محنت اورایک دوسرے کیلئے ہمدردی کا جذبہ مخلص اور بے لوث اور ساتھ ساتھ رب کوراضی ہرلمحہ رکھنے کی اپنی سی کوشش ہے۔ میرے نزدیک ناراض بندہ بھی اداس بندہ ہوتا ہے اور اداس بندہ اپنے سے بھی خفا رہتا ہے۔ ظاہر ہے اُس کے دل کی کیفیت رب جانتا ہے مگر آج کل جو مغموم حالات چل رہے ہیں ۔ اس میں سب سے زیادہ ضرورت خواتین کوپر اعتماد اورتحمل کے ساتھ رہتے ہوئے حقیقت کو تسلیم کرنے کی ہے ۔کبھی کبھی حالات بہت زیادہ خراب ہو جاتے ہیں۔ مرد حضرات با وجود اپنی محنت، ہمت طاقت اور کوشش کے بے بس ہو جاتےہیں اور کمائی نہیں ہو سکتی ہمت جواب دینے لگتی ہے۔ ایسے میں ماؤں بہنوں بیویوں اوربیٹیوں  کاحق بنتا ہے کہ ان کی تکالیف کوسمجھیں،احسن طریقے سے ان کی پوری معاونت کریں۔ اپنی دولت، مال، وقت، طاقت، صلاحیت اوربہترین حکمت عملی کوکام میں لاتے ہوئے بلا تذلیل خوشی خوشی ان کا ہاتھ مضبوط کریں۔

ایسا تو انہیں ہر دم ہی کرناہےمگر مشکل حالات میں کئی گنا اضافہ کر کے اپنے قوام کو ابھاریں حوصلہ ہمت طاقت دیں! کہ یہی حکم ربی ہے۔ ظاہرہے آج کل سب لوگ پریشان ہیں۔ بجلی،گیس،پانی، ادویات،سفر، تعلیمی اورگھریلو اخراجات کی نوعیت اتنی خراب ہوگئی ہے اورہوتی جارہی ہے کہ دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ایسے میں اپنے جب سب طرف مایوسی ہوظاہر ہے ہمیں روشنی ہمارے واحد امید کے سہارے اس ایک رب العالمین کی طرف جاتی ہےجو ہماری تمام تر مشکلات کو فوراًحل کرسکتا ہے۔  عافیت دے سکتا ہے۔ساری کارسازی اسی کی ہے۔اپنی کوتاہیوں کی اصلاح کریں اور ایسے میں اگر ہم ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہرائیں گے،لڑیں گے، برا بھلا کہیں گے  صرف ہنگامہ آرائیاں کریں گے۔ ایک دوسرے سےلڑتے مرتے رہیں، الزامات لگاتے رہیں تو مطلب مزید اپنا وقت انرجی دنیا وآخرت تباہ کریں گے ۔

بہتر یہی ہےکہ ہم اچھے صابرشاکربندوں کی طرح رہیں!عورتیں خصوصاً بے جا اخراجات نہ کریں۔ نہ زیادہ آرام طلبی اورآسائش کے چکرمیں رہیں، اپنی خواہشات کے لامحدود جال کوسمیٹیں اورسادہ کھائیں۔ سادگی سےپہنیں، اوڑھیں، میڈیا سےبچیں، بچوں کو بھی شکر گزاری اور ضبط و تحمل کا نمونہ بن کر دکھائیں۔کسی بھی کمانے والے"اپنے قوام " پراس حد تک بوجھ نہ ڈالیں کہ وہ کچھ الٹا پلٹا کرجائے!مجبور ہو جائے یاغلط راہ اختیار کرلے۔

 اللہ نہ کرے خود کشی! نہیں نہیں کبھی نہیں یہی تو ہمارا ہارسنگھار ہیں ۔ انہیں مطمئن اورخوش رکھیں ان کےساتھ تعاون کریں ۔ وہ بھی خوش اسلوبی اورنیک نیتی کے ساتھ، مخالفت نہ کریں کہ ان کو ذہنی مریض بنا کر ساری زندگی برباد کریں اپنی  بھی دوسروں کی بھی!۔

 کسی بھی گھر کی خوش حالی مردعورت کےتعاون ومعاون میں۔ ایک دوسرے کی شیئرنگ اورکیئرنگ سےمشاورت اورمعاونت ہے مخالفت اور انا نہیں۔ اس کیلئے رب سے جڑے رہنا ضروری ہے۔رب تعالیٰ ہمیں اتنی آسانیاں دیتا ہے نعمتوں کو دیکھیں جو آپ کو حاصل ہیں انکا شکرکریں، آسانیاں بانٹیں اپنی وفا اور جفا سب کچھ سب اپنے لوگوں پر نثار کردیں ہمیشہ قلیل لوگ غالب رہتے ہیں چند لوگوں کی قربانیاں ہی رنگ لے آتی ہیں میں مگر یہ نہ سوچیں یہ چند لوگ کوئی اور ہوں گے؟

اپنے حصے کا کام کریں شکوہ شکایت ہمیں زیب نہیں دیتا۔ وہ تورحمٰن ہےہزارہا گناہوں کو معاف کرکے آپ کی ایک تو بہ قبول کرلیتا ہے۔ ہمیں حیا آنی چاہیے اللہ سے اس کو کیا منہ دیکھا ئیں گے؟ دنیا دنیا، دنیا کی آسائشیں! یہ چند دنوں کی دنیا اور اس کی آسائشیں ہمیں رب سے دور کررہی ہیں اس لئے ہم مشکل میں ہیں، بے چین اور بے بس ہیں۔ رب کی محبت اور شکر گزاری اطاعت ہی دراصل ہماری تمام الجھنوں کی سلجھنیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم نہ صرف دنیا حاصل کرسکیں گے بلکہ آخرت بھی کما جائیں ،گے۔ اللہ پاک ہمیں ہدایت دے آمین۔

vif

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے