انگلیوں سے جو ٹپکے اس لہو کی حاجت ہے

لطیف النساء

بالکل درست ہے۔ اسلام آباد میں کانسرٹ، کالجوں، میلوں ٹھیلوں میں دیگرپروگراموں میں ناچ گانے، کھیل، سیاست کے نام پرجلسے جلوس اوریہاں

تک کے بچوں کے تفریحی پر وگرامز مجھے تو پھولوں کی نمائشوں کا خبروں پر دیکھ کر پہلے جیسا تاثر نہیں ملا مگر باقی گیمز، سیاست، ڈارمے، مختلف چینلز سے پیش کی جانے والی پاکستانی،پنجابی،انڈین فلمیں، بھرے بازاراور ریسٹور ینٹس،شادی بیاہ کی خرافاتی تقریبات بھی بے حسی لگنے لگی ہیں۔ ایک عجیب سا احساسِ گناہ ہےجو طبعیت کو ہمہ وقت بے چین کئے دیتا ہے، رہ رہ کر خیال آتا ہے۔

 کوئی آس نہیں، احساس نہیں

 دریا بھی ملا بجھی پیاس نہیں

بالکل درست ہے۔یہ کیسا ماحول ہے؟ یہ کیسی بے حسی ہے؟ اتنا سب کچھ ہو رہا ہے فلسطین لہو لہو ہو رہا ہے۔ اب تو زہر یلے بموں کے بھی نہتے بے بس، بے کس مسلمانوں پر حملے ہونے لگے اور وہ مجاہدین اپنی جانیں لڑا رہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں کوئی عملی اقدامات کی رمق نظر نہیں آرہی۔ نہ کہیں بے چینی، سو گواری نہیں امت مسلمہ کیسی ہوگئی ہے؟ اپنے فلسطینیوں کیلئے،زخمیوں کیلئے،شہداء کیلئے دردنہیں، احساس نہیں وہی گلے شکوے اور وہی بے حسی، لا پروائی ہمیں کیوں دردِ انسانیت نہیں؟ کیوں ہمارے دل سخت ہوگئے؟کیوں 57ممالک کے سربراہان اور دیگر افواج، امن کمیٹیاں کچھ عملی اقدام نہیں کر رہے؟ لوگ مرے جا رہےہیں ،جتنا دکھا یاجا رہا ہے،اس سے کہیں زیادہ تباہی ہوگئی کیونکہ میڈیا کوریج نہیں دے رہا نہ دےسکتا ہے۔ صحافی بھی کہاں بچ رہے ہیں؟ لوگ مررہے ہیں،مارے جارہے ہیں،اب توزہریلی گیسوں کا استعمال سرعام! اللہ کی پناہ! اللہ اکبر!جانے کب ہوں گےکم اس دنیا کے غم۔ اللہ کی پناہ!مسلمانوں کیا اب بھی حرکت میں نہ آؤ گے؟سنانہیں جو بوؤگے وہی کاٹو گے! جانے والوں کو عبرت کی نگاہ سے تو دیکھو! آج یہ جا رہے ہیں کل ہماری باری ہے۔ موت کی تیاری ان سے سیکھو۔

موت وہ ہے کہ کرے جس کازمانہ افسوس

ورنہ آئے ہیں سبھی آئے ہیں مرنے کیلئے

انیس ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں۔پچاس ہزار زخمی، گرفتاریاں! سوچیں؟ ہم کیسے زندہ ہیں؟ نفسا نفسی لگی ہوئی ہے قیامت صغریٰ دیکھ کر بھی!

کیا خاک وہ جینا جو فقط اپنے لئے ہو؟

خودمٹ کے کسی اور کو مٹنے سے بچا لو

غداروں کا کہنا ہے کہ جنگ کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ ہے!جھوٹ بڑا جھوٹ صاف نسل کشی ہو رہی ہےجبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسے ایٹمی جنگ سے بھی بڑھ کر قرار دے دیا ہے۔نظر آرہا ہےمگر قرار دینے سے تو انہیں خوشی ہے، بے سکونی، بے چینی، رنج غم نہیں۔ اس مسئلے کو امن کمیٹیاں، اقوام متحدہ حل کیوں نہیں کر سکتے؟ جانوروں کی طرح دو ڈھائی مہینوں سے مرنے کے لیے چھوڑاہوا ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہمیں اُن کی بے رحمی اور منافقت دیکھاتے ہیں۔ قابل غورہیں تومتحرک توامت مسلمہ کوہونا چاہیے! وہ تو صرف باتیں بنا کر صرف اجلاس کر کے ویڈو بنا کرچاہتے ہیں مسلمان کم ہوں مرتےہیں تو مریں!یہی تو وہ چاہتے ہیں۔ بری طرح تباہ ہوا مال و اسباب لٹے، ترقی ہی نہ کر پائیں۔ان ہی جھمیلوں میں پڑے رہیں آپس میں بھی لڑتے رہیں اور ہم آگے بڑھتے رہیں! اب تو لگتا ہے مسلمان ہی مسلمان کا دشمن ہو تا جارہاہےکیونکہ ان میں ایکانہیں، اتحاد نہیں۔ اس لیے اتحادی قوت نظر نہیں آرہی عمل نظر نہیں آرہا۔ صرف ہاں میں ہاں ملا کرانگلی کٹا کر شہیدوں میں شمار ہونا چارہے ہیں۔ خلوص نظر نہیں آرہا محبت مقفود ہے،کہاں ہے بنیان مرصوص؟ دیواریں مضبوط ہیں جھوٹ کی، ہٹ دھرمی کی،انا کی،غلامی کی،دکھاوے کی کہیں سنا تھا کہ

آہنی کلیجے کو زخم کی ضرورت ہے

انگلیوں سے جو ٹپکے، اسی لہوکی حاجت ہے

 مطلب ٹھوکر کھا کر سنبھلنا!تویاد رکھیں اللہ نگاہوں کے اشاروں اوردل کی نیتوں کا جاننے والا ہے! کیاوہی نہ جانے گاجس نے پیدا کیا؟ پاکستان کی سرزمین مادر زمین تڑپ تڑپ کر،دھڑک دھڑک کر،زلزلوں کے جھٹکوں سے تنبیہہ کر رہی ہے،لگتی ہوئی آگیں،حادثات،موسمی تبدیلیاں تنبیہ کررہی ہیں۔ یہ قیامت صغریٰ تک ہمارے ہی لیے وارننگ ہے۔کہ کیا تم بے خوف ہوگئے، آسمان سے جو تم پر پتھر برسائے کیا تم بے خوف ہوگئے۔ زمین سے جو تمہیں دھنسادے! سبق نہیں لیتے سب بھول گئے؟یاد رکھیں! وقت پر بھی اگرخاموش رہے تو یہ ظلم کےخلاف نہیں بلکہ ساتھ ہے اقرار ہے کیونکہ

 وقت پر گر بات نہ مانی تم نے وقت کی

وقت پھروقت نہ دیگا تمھیں پچھتانے کا

میڈیا بھی وہ رول نہیں ادا کررہا جو کرنا چاہیے لیکن میڈیا کو بھی چلانے والےہم ہیں۔ تعمیری سوچ اورنصب العین کو یاد رکھیں! اللہ کبھی فساد کو پسند نہیں کرتا تو ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اس فساد کو روکنے کیلئے استعمال نہیں کریں گے؟ معلوم ہے نا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہےتو پھرہزاروں کا قتل! جی ہاں قتل ہمیں کیسےغیرمتحرک رکھ سکتا ہے؟ ظالم بادشاہ کے آگے حق دیکھانے کا بتانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں ہمت کریں کیونکہ ہمت مرداں مدد خدا۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے