پوری دنیا کو سیاست نہیں آتی

لطیف النساء

لوگ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کوسیاست میں گھسنےکی کیا ضرورت ہے اور انہیں سیاست نہیں آتی! تومیں سوچ رہی تھی کہ شاید صحیح

کہتےہوں؟ وہ کہنے لگی کیا کافائدہ ہر مرتبہ تو ہارجاتی ہے، جماعت اور پھر بھی چین نہیں۔

سیاست واقعی مجھےسمجھ نہیں آتی!  میں نے خود اس لفظ کو منفی اورغلط معنوں میں استعمال ہوتےدیکھا ہے، سنا ہے۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ زیادہ سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں؟ یہاں تمہاری سیاست نہیں چلے گی۔ ہم تواپنا کام کرتے ہیں ہم سیاست کے چکر میں نہیں پڑتے۔دیکھا کیسی سیاست دکھائی؟ وغیرہ وغیرہ جن کا تا ثر کچھ اچھا نہیں تھا۔ مجھے لگا یہ جھوٹ ہےایک طرح کا یا شاید کسی کو دھوکا دینا یا دغابازی کرنا ہے۔ مطلب بندہ اچھی اچھی باتیں کر کے مکرو فریب سےآپ کو جال میں پھنسالے۔ عام زبان میں ہم لوٹ مارمیں کہہ سکتے ہیں،  مطلب ایک طرح کی بدنیتی، بد چلنی، خود غر ضی یاعام زبان میں اسےکرپشن بھی کہہ سکتےہیں تو واقعی دیکھا جائے تو یہاں تو تقریبا ہردوسرا بندہ ہی ایسا ہے،بھروسہ ہی نہیں کیاجا سکتا۔ گرگٹ بلا وجہ بدنام ہے۔ لوگ توبندوں کےساتھ ایک لمحےمیں پلٹ جاتے ہیں اوراگلے کو دھوکا دے جاتے ہیں مطلب صحیح بات کا ساتھ نہ دینااوروقت پربھی حق بات نہ کرنا،ایک طرح کی بے ایمانی اور کرپشن ہی توہے،چاہے وہ کوئی بھی معاملہ ہو ،کہیں بھی ہو؟ گویا اقتدار والا اپنی من پسند کررہاہے،چاہے دوسروں کا جتنا بھی نقصان ہو،مطلب وہ کہہ رہاہو کہ" یا شیخ اپنی دیکھ!"نہیں یہ واقعی اگر سیاست ہے تو بالکل غلط ہے۔

یہ کیا بات ہوئی کہ آپ نہ حق بات کرسکتےہوں نہ برائی سے کسی کو روک سکتے ہوں۔  نہ فلاح اور صلاح کا کام کرتےہوں اور نہ ہی اپنی زندگی کوبامقصد بنا کرانسانیت کیلئے رب کی رضا کیلئےرب کے احکام کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتےرہواورتمہیں ہی دنیاوی فائدے ہوں  باقی جائے دنیا بھاڑ میں ،تو یہ طرز عمل حقیقی سیاست کےبالکل خلاف ہے! کیونکہ سیاست توزندگی کےمعنی بتاتی ہے،یہ تو خدمت کا نام ہے۔ہروقت دوسروں کی بھلائی، آرام،سکھ چین اورامن کیلئے ضروری ہےکہ انسانیت کا جذبہ ہو خدمت کا جذبہ ہو ظلم کےخلاف نہ صرف ڈٹےرہنےکا حوصلہ ہو بلکہ سیسہ پلائی دیوار تک بننے کا حکم ہےچاہےکوئی بھی مذہب کےماننے والے ہوں تو اس سیاست کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔ اپنے ملکوں او رزندگی میں عملاً رائج بھی کرتےہیں اورکرنا بھی چاہیے تبھی تووہ مہذب اور ترقی یافتہ کہلائیں گے۔

اس تناظرمیں دیکھا جائےتو گویا حق کا ساتھ ہی نہ دیا جائے۔ مثال دیکھیں تین مہینے ہونے کو آرہے ہیں اکیس ہزارسے زیادہ لوگ نہتےبے یارو مددگار بموں کی صُبح شام زد میں رہ کر جان دے بیٹھے ہیں۔ گھر،مکان، دکان، اسپتال، قبرستان، کھیت، کسان سب ہی تباہ کردئیے گئےاورکرتےبھی جارہےہیں اورپوری دنیا کےلوگ باتیں بنا بنا کر میٹینگزکرکر کے اجلاس کر کرکے سیاست چمکا رہے ہیں اور تو اور امن کمیٹیاں اور اقوام متحدہ کے امن کے ادارے، اسمبلیاں ان شیطانوں، دغابازوں،بے ضمیروں کے آگے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں کیوں؟

یہ کیاسیاست نہیں سمجھتےکیسے کسی کو قتل وغارت گردی، نسل کشی اور مالی نقصان پہنچانے کی اتنی چھوٹ دی ہوئی ہے؟کیا ضمیر سوئے ہوئے ہیں یا سیاست کے منفی معنوں میں گرفتار ہیں؟ جب حق اور نا حق ہی نہ سمجھے!انسانیت کا قتل بچوں کا قتل بے دردی سے، مزید بھوکا پیاسا، بجلی پانی سے بند کر کے کہیں جائے پناہ نہ چھوڑنا، کسی کا کوئی لحاظ نہ کرنا، صحافیوں تک کو مار ڈالنا یہ سب کیا ہے؟ یہ کیسی اور کس کی سیاست ہے؟ اگر اسرائیلی سیاست کھیل رہے ہیں تو باقی دنیا کیا تالی بجا رہی ہے؟ انہیں کوئی سیاست نہیں آرہی؟  خود اسلامی ممالک بھی ان میں شامل ہیں۔ میرا دل تو کہتا ہے بقول شاعر:۔

 ہزاروں سرحدوں کی بیڑیاں الجھی ہیں پاؤں میں

ہمارے پاؤں کو پربنا دیتا تو اچھا تھا

 پرندوں نے نہیں روکا کبھی رستہ پرندوں کا

 خدا دنیا کو بھی چڑیا گھر بنا دیتا تو اچھا تھا

مگر یہ تو ایسے ہی اپنی تسلی کے لیےکچھ یاد آگیا۔  ورنہ اللہ تعالی نےتو شکرالحمد للہ ہمیں اشرف المخلوقات بنا کرمسلم بنا کرایک ذمہ داری سونپی تھی کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔مرتے دم تک اس کی بھلائی اورخیرخواہی میں لگا رہے۔آج اپنا جائزہ لیں۔خود پاکستان کی کیا صورت حال ہے؟کیا آپ اپنےعمل سے مطمئین ہیں؟ فلسطینیوں کی پکار اورللکارانکا خاموش جہاد ہمیں کیسےچین سے بیٹھنے دے رہاہے؟لگتا ہے واقعی ہمارا سودی کاروبارہی ہم سب کیلئےاعلان جنگ بنا تباہی دکھا رہا ہے اور اس لئے حق کیلئے آگے بڑھنے کی ہماری طاقت کم ہوگئی ہے۔اس لئے اسرائیلیوں کا قاتلانہ برتاؤ اور امن کے خلاف ظالمانہ رو یہ کیوں نہیں کسی مثبت حل کی طرف لا کر انہیں مزید خون خرابے سے بچاتے۔ جنگ بندی کرواتے؟امن کی کوششیں عملی طور پر کرتے؟ آزمائش واقعتاً لوگوں کو بےنقاب کر دیتی ہےجیسے آج دنیا بے نقاب ہو کرسامنےآگئی ہے۔ انسانی زندگی اتنی سستی کبھی نہ تھی۔ یہ توسب کیلئے اخلاق،ہمدردی، صبر،برداشت اور بروقت مدد کر کے کھرے کھوٹے کو الگ کردینے کی بات تھی۔

یہ کیسی سیاست ہے،یہ سیاست نہیں یہ بھی دنیا کی منفی سیاست ہے بلکہ معذرت کے ساتھ ذلالت ہے۔ایسی سیاست جوحق دار کو حق نہ دلا سکے ہمیں نہیں چاہے۔ ہماری ہار جیت اس سے بالا ترہے ہمیں انعام رب سے چاہیے بندوں سے نہیں۔کیا آپ بھی اپنے ضمیر کے ساتھ یہ سیاست تو نہیں برت رہے؟

 

نوٹ : اٰڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے