حکومت کو کوئی غرض نہیں

لطیف النساء

میرے گھرپچھلے کئی سال سےنمکین پانی آرہا تھا جوابال کر ہزاروں ہتھکنڈوں کے باوجود میٹھا نہ ہوا۔پینے کا پانی الگ منگواتے تھےجوبڑا ہی

مہنگا پڑتا تھا اوراب بھی پڑتا ہے سارے نل، ٹوٹیاں، برتن، چھری،چاقو،چمچے، بڑے سنک،غسل خانے کی دیگر اشیاء زمین تک بےرونق اور زنک آلود ہوگئی۔ شکرہے ڈیڑھ دو سال پہلے بارشیں ہوئیں تو پچھلے سال ہماراپانی خود بخود میٹھا ہو گیا۔

 ہم نے خوشی خوشی صفائی کی اوربرتن نل ٹونٹی دیگرضروریات کی نئی چیزیں لیں مگرآہستہ آہستہ پھر پانی نمکین ہوتا ہی چلا گیا ، بل کئی درجہ بڑھ گئے۔ پانی کی قیمتیں مشین چلانےکا خرچہ تقریباً دگنا ہوگیامگر پانی اوروہ بھی نمکین ناپ تول کر بھی آنے لگا اور بوتلیں میٹھے پانی کی مزید مہنگی ہوگئیں ،جن کو ہم پینے،کھانا پکانے اور چائے وغیرہ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ گیس  کا الگ براحال ہے کبھی اتنی کم کہ نہ ہونے کے برابر اورکبھی اتنی تیز کے اندازے غلط ہو جائیں، ہانڈیاں جل جائیں،رات میں تو خیرہے ہی نہیں صبح بھی ساڑھے چھ بجے آتی ہے،گیزرتو زنک آلودہو کرنا کا رہ ہو گئے۔ گرم پانی وہ بھی نمکین نہانے کوبھی نہ ملے،کپڑوں کی دھلائی ڈبل، صابن کا خرچہ ڈبل،محنت مگر کپڑوں میں نہ وہ چمک نہ رونق۔بجلی کا بھی حال نہ پوچھیں کسی بھی وقت لمبا دھوکہ دے جائے کہ سارے ہی منصوبوں پرپانی پھر جائے۔ چلو کسی رشتہ دار کے گھر! مگر وہاں بھی یہی حالت۔

بازارچلے جائیں قیمتیں سبزی کی دیکھ کر گوشت مچھلی مرغی کوبھی شرم آجائے؟ جبکہ گوشت مرغی مچھلی تو نایاب ہوتی جارہی ہیں ،پتا چلا ان کو بڑے پر لگتے ہی چلے جارہے ہیں۔ گھروں میں گیس توآتی نہیں ہےبجلی تو جاتی رہتی ہےمگر بل بڑھتے ہی چلےجارہے ہیں۔حکومت کوکوئی فکر نہیں!پھر دیکھیں کتنی آگیں لگ رہی ہیں۔ پچھلے دنوں عائشہ منزل کی آگ اللہ کی پناہ کتنی جانیں اور اوپر نیچے کی مارکیٹیں تباہ و برباد ہوگئیں اورابھی کل ہی صدر کی مشہور مارکیٹوں کی آگ  لگی ،یہ آگ تو نظر آتی ہے لیکن جو لوگ ان سےمتاثر ہوئے اُن کے دلوں کی آگ! گھروں میں تو چولہے نہیں جل رہے۔

مہنگائی کے مارے لوگ ایک وقت بھی صحیح معنوں میں کھانا پکانےاورکھانے سے قاصر ہوئے جا رہے ہیں۔مہنگائی ، بیروز گاری نے الگ جینا حرام کر کےدلوں میں آگ بھڑکائی ہوئی ہےاورحکومت خاموش تماشائی ہے۔ اسے کوئی غرض نہیں ،وہ تو آئے دن اخراجات بڑھانے پرتلی ہے۔ ابھی پھر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے عوام پر مسلسل بجلی گرا رہی ہے۔ بتائیں ہےاسے عوام کی کچھ غرض؟لوگ رو رہے ہیں۔

 مرنے مٹنےپر چلےگئے ہیں،بھوک سےمررہے ہیں اور پھربھوکے مریں توکیا نہ کریں! شاید اس کیلئے بھی ایک ہیروئنچیوں کامافیا تیزی سے سر گرم عمل ہےجو پوری عوام کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ اچھے خاصے لوگ مزدور پیشہ لوگ بےکار بیٹھے ہوتے ہیں۔ کاروبار ٹھپ ہیں۔ تعلیم اور صحت کا براحال ہے،حکومت ،ان کی چالبازیوں اور بے غرضیوں سے عوام پریشان ہیں۔

قوم کا سردار تو قوم کا خادم ہوتا ہے۔یہ کیسی حکومت ہے؟جو آئے وہ خودہی کھائے۔ ہرلمحہ عید منائے اورعوام کو ستائے،کسی چیز پر کنٹرول نہیں ، پولیس الگ طرح کی مافیا ہے لوگ بجائے مدد لینے کے اُن کے شرسے بچتےہیں اوراپنے معاملات کھل کر بتا بھی نہیں پاتے۔ صبر کے گھونٹ پی جاتے ہیں۔  

کتنی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری ہو رہی ہیں؟ کبھی مل کے نہیں دیتیں۔ مجھ سمیت کئی رشتہ داروں کی گاڑیاں موٹرسائیکلیں برسوں سےغائب ہیں لیکن سب بے سود،ہمیں اپنے ہی مسائل میں گھِروا کربے چین رکھنے والے کوئی اورنہیں ہمارے ہی ہم وطن مسلمان بھائی ہیں! کیوں بھائیو یہ کیا اچھی بات ہے؟ قیامت صغریٰ دیکھی ہے۔ فلسطین کی تقریباً ًتین ماہ سے کتنی زندگیاں پامال ہورہی ہیں اور ہم ہیں کہ عبرت بھی نہیں لےرہے۔ ہمیں درد نہیں، احساس نہیں، نہ ہمیں مسلمانوں کی سی ہمدردی محبت پیدا ہو رہی ہے نہ ہمیں مومن اورمسلم اور محسن بننے کی شعوری خواہش اور نہ کوشش ہے یا عملی اقدامات ہیں۔توبرائی سے کیسے چھٹکارا ملے گا؟اورکیسےسکھ چین ملے گا؟جب ہم اپنوں کاہی دکھ نہیں بانٹ سکتےتو ان بےبس فلسطینیوں کا درد حکومت کیسےمحسوس کرے گی؟ ایٹمی طاقت ہونےکے باوجود کیونکرعملی قدم نہیں اٹھارہی اوراپنے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھے چلےجا رہے ہیں اور ایک ہم ہی کیا دنیا کے 57 ممالک بھی کچھ قابل قدر اقدام عملی اقدامات نہیں کررہے۔ لگتا ہے یوں ہی کہہ رہی ہوکہ "ہمیں کوئی غرض نہیں " صرف دعائیں کرنے اور چاہنےسے سچی تو بہ سے بے شک اللہ مدد کرے گامگر اللہ تعالیٰ ہمارا عمل دیکھ کر ہی ہمیں عطا کرے گا۔ جب میں یوں کہوں کہ اللہ! میرا حال دیکھ! تو یقینا ہی جواب آے گا نا کہ" اپنا نامہ اعمال دیکھ"! توبہ استغفار کے بعد ہم سب کو سدھرنے کی ضرورت ہے اور حکومتی کارکردگی کو اچھا بنانے کیلئے اللہ ایک اور موقع دے رہا ہے۔

عوام بھی حکومت کے ذمہ دار ہیں،حکومت کو قائم کرنے والے ہیں تو انہیں اب بار بار غلطیاں دہرا کر اور حکومت کو الزام دینے کے بجائے ایسی حکومت لانے کی ضرورت ہے جو ساری عوام کے لئے مخلص ہو،  اللہ کا ڈر اور خوف رکھے۔ اسی کی محبت میں وہ عوام کے حق میں اچھے کام کرے ۔ اُسے تحفظ،امن اور معاشرتی معاشی سکھ چین عطا فرمائے۔ اللہ بھی ایسے ہی لوگوں کی مدد کرتا ہے جواپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ جب میں ہم دوسروں کے دکھ درد کو سمجھ کر انسانیت جگائیں گے۔

 میراآنے والا کل گزرے ہوئے کل سے ہمیشہ بہتر ہونا چاہئے،مجھے آج ہی جاگنا ہوگا انسانیت کوجگانا ہوگا۔اس حکومت کو ظلم کے خلاف کام کرنے اور پر امن پاکستان کی تشکیل کے قابل بنانا ہوگا۔ اس کیلئے ہمیں خود ایماندارہوناہو گا، ہدایات کو لگن تڑپ کے ساتھ مانگنا ہوگا اور ہدایت یافتہ لوگوں کو راہنما بنانے کی دعا اور دوا کرنی ہوگی۔ گویا گواہی حق کیلئے ہی دینی ہوگی تاکہ دل سکون پائے۔ کیا آپ ایسا نہیں سوچتے؟

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے