خبرداری"دل کی پکار "

لطیف النساء

رات سے تیز بارش، اگرچہ وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔شہرکا حال دیکھیں!زیا دہ ترعلاقے اندھیرے میں ڈوبےہوئے، فون تک چارج نہ ہوسکا۔ شادی میں بہت

دور جانا تھا اس لئے وہ موخرہوگئی ۔ آج صبح سے موسم بوجھا بوجھااور دس ساڑھے دس بجے سے جو بارش ہوئی وہ اتنی زیادہ تو نہ تھی لیکن شہر کا حال نہ نکاسی آب کا نظام، نہ گٹر کے ڈھکنوں کا ہونا، غیرمتوازن سطح مرتفع، تجاوزات، گویا جگہ جگہ رکاوٹیں، ڈھلانیں، سیڑھیاں، جنگلے اور اندرونی بنگلےعجیب آسیب زدہ ماحول اورپھر کچی بستیاں اورروڈوں کا ٹوٹا پھوٹا ہونا ایک طرف! اللہ کی پناہ!جیسے ہی موبائل کھولا کسی  دل جلے، چوٹ کھائے، زخمی دل کی فریاد، وہ کہنے لگا کہ اپنا ووٹ دینےسے پہلے اپنے محلے کی حالت بھی دیکھ لینا بھائی۔  ان سب کو یاد رکھنا جنہوں نے مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کی،جنہوں نے بجلی کا بل بھرنے کی وجہ سے اپنے گھر کا ساراسامان بیچ دیا، جو بے چارہ اپنی بیوی بچوں کے ساتھ برسات میں نالے میں گر کرمرگیا۔ یہ جو آپ کو کہہ رہے ہیں نا کہ یہ آپ کو تین سویونٹ بجلی مفت دیں گے۔

یہ لوگ آپ لوگوں کوجیتنے کے بعد دوربین سے بھی نظر نہیں آئیں گے!! ابھی موقع ہے خیال کرنا! بعد میں اپنے دکھوں کا کسی سے بھی سوال نہ کرنا! اور اس کے بعد نغمہ لگا: اے میرے پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن! سن کے واقعی کان کھڑے ہو گئے۔

کتنے دکھ ہیں سوچیں رات سےبجلی نہیں گھروں میں، میٹھا پانی نہیں متوسط لوگوں کا یہ حال ہے باقیوں کا کیا ہوگا؟ اللہ سب کو پناہ میں رکھے۔ کس ہمدردی اور دکھ  سے یہ بندہ بات کررہا ہے،دودھ کاجلاہےچھاچھ کو پھونک پھونک کرپی رہا ہےاور سب کو مطلع کر رہا ہے!

سبحان اللہ اس موبائیل میں بھی کتنےہمدرد لوگ ہیں، تنبیہہ بھی کرتےہیں اورآگاہی بھی دیتے ہیں ،فیصلہ تو آپ کو کرنا ہے۔ ماں کی طرح ہمدرد بندہ! اللہ کی شان جس کسی کی جان گئی، مال گیا، مکان دکان گیا! جس نے منہ کی کھائی بلا جواز اس کا کوئی پرسانِ حال نہیں! عدالتیں غیر فعال،پولیس اوررینجر زوبال، ہسپتال صرف اچھا گمان، منیجمنٹ نہ ہونے کے برابر۔ شکراللہ کا اس کے باوجود" انتخابات "اللہ ہی کی شان۔ اللہ پاک مبارک کرے۔ آمین۔ اچھی خواہش اور دعاؤں کے سا تھ خیر سے ہوجائیں، سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔ صالح اور وفادار لوگ جو اللہ سے ڈریں اور لوگوں کے حق میں رحم دل ہوں اورمعاشرے کی بھلائی، فلاح اور دین کے نفاذ کے خواہاں ہوں، تم مایوس نہ ہونا ۔ اللہ کی ذات عظیم ہے ۔ وہ ضرور ہماری مدد فرمائے گا اور صالح نیک حکمران ہم پر مسلط کرے گا بشرطیکہ ہم خود بھی نیت کریں کہ ہم اپنی ذات و صفات سے مخلص اور صالح ہوں گے اور آنے والی اس حکومت کے معاون و مدد گارہوں گے۔ انشا ء اللہ۔

مایوسی کفر ہے۔میرے بھائی اچھی نیت،اچھے کام، اچھی سوچ،دعا، دواسب کارگرہوتی ہے،بس ہمیں مضبوط اورمستحکم رہنا ہے۔اپنا ووٹ درست جگہ استعمال کرنا ہے،غلطی کی گنجائش نہیں۔مومن ایک  بل سےدوبارہ یا بار بار  نہیں ڈسا جاتا۔ویسے بھی عزت و وقار انسانی زندگی کا ہوتا ہے اداروں کی عزت ووقار نہیں۔  ذمہ داریاں ہوتی ہیں جنہیں انہیں عزت ووقار والےانسانوں نے نبھانا ہوتا ہے۔

اے عزتوں کے مالک میری عزت تیرے ہاتھ میں ہے۔ اےعطا کرنے والے ہماری مشکلا ت کو آسان کردے اور ہمیں نیک صالح حکمران عطا فرما اور ہمیں بھی نیک اورصالح بنادے کیونکہ واقعی مسلمان تو وہ ہے جسے دوسروں کےدکھوں کا احساس ہو تو ہم سب لوگ اگر متحد ہوں گے، دنیا میں ہرجگہ ہر مسلمان کے دکھ درد کو سمجھیں،اپنے ملک کے لوگوں کیلئے خیرخواہ اور ہمدرد ہوتو اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے گا۔

 ہمیں کبھی بھی اپنے دکھ درد میں گھِرے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑناچاہیے۔اپنے ہم وطن ہوں یا دنیا کےکسی بھی علاقے میں ہوں۔ آج ابھی سے اگر ہم اس بات کا تعین کرلیں کہ سارے مسلمان بھائی (امت مسلمہ) ہمارے لئے ہماری ہی ذمہ داری ہیں ،ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری ہیں جنہیں ہم ہی چنتے ہیں اور موقع دیتے ہیں کہ اپنی خدمات پیش کریں اورہم تمام لوگوں کوچاہیے وہ کسی بھی جماعت کے ہوں مقصد اور اپنے اعلیٰ مقصد کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ایک دوسرے کی مخالفت نہیں معاونت کے ساتھ نیک نیتی اور خلوصِ دل کے ساتھ امن کیلئے بھلائی کیلئے خیر خواہی کیلئےیک جان ہو کر کام کرنا پڑے گا کہ اس مختصرزندگی کے عظیم کام کو، اپنی ذمہ داری کو ہم بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

اس بھلائی کی خیرخواہی ہمارے لیے قابلِ ستائش اورقابلِ عمل ہے کہ ووٹ اوراس کا استعمال ایک بہت ہی اہم فریضہ ہے،اس سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اس   امانت(ووٹ) کو اہل علم، دانشوروں،نیک اور صالح لوگوں تک مخلص ہو کر پہنچانا ہی ہمارا فرضِ عین ہے۔ اس میں کوتاہی تباہی ہے تباہی! اللہ بچائے۔آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے