برسات میں شادی اور سمجھداری

لطیف النساء

کراچی کی بارشیں انوکھی ہوتی ہیں کبھی پیشن گوئی صحیح نہیں ہوتی اور کبھی کبھار ہوجاتی ہے۔4فروری کی شادی کا انتظارتھا۔

موسم کافی تپش اورحبس والا تھا لگتاتھاکہ بارش ہوگی مگر پورادن گزر گیا۔

تین فروری کی رات اچانک تیز بارش ہوئی اورگھنٹے بھر میں سارا شہر افراتفری کا شکارہو گیا۔ کئی ہالوں میں کافی نقصان ہوا لوگ وقت پر نہ پہنچ سکے۔ کسی جناح ہال میں تو گھٹنوں گھٹنوں پانی کی وجہ سےتقریب بری طرح متاثر ہوئی۔ ہم بھی دُعا مانگتے رہے،اللہ سب پر رحم فرما اوررحمت والی بارش برسا۔ خیر اللہ اللہ کرکے بارش رکی مگر ساتھ ہی بجلی بھی غائب! شکر اللہ کاموسم زیادہ گرم نہ تھابلکہ خوش گوار ہوگیا تھارات گزر گئی۔ پورا دن بھی بجلی غائب رہی۔ ہمیں شادی میں وہ بھی دوپہرمیں جانا تھا خاصا دورمگر کیا دیکھتے ہیں کہ گیارہ بجےسے پھرتیز بارش شروع ہوگئی اور ذر اسی دیر میں ندی نالے بہہ نکلے،جانے کی تیاری پکڑی ہی تھی کہ اب گھنٹے کا سفر دو گھنٹےمیں ہوگا۔

 کپڑے بھی استری نہیں ہوئےتھے مگرشکر اللہ کا موبائل کام کر گیا، پیغام موصول ہوا کہ ابھی کوئی بھی باہرنہ نکلے کیونکہ جہاں شادی تھی وہاں اور بھی تیز بارش ہورہی ہے۔ ذرا کچھ کم ہو تو دوسرا پیغام دیا جائےگا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ تقریب اب تاخیرسے یا رات میں ہی ہو! مگر سب نے بہت دعا کی۔ سبحان اللہ!اللہ کی شان! ساڑھے گیارہ بجے بارش کم ہوتے ہوتےرک گئی اور ایک گھنٹے بعد دوسرا گروپ پیغام ملا کہ اب یہ تقریب جو ڈیڑھ بجے ہونے والی تھی چاربجے ہوگی۔  کافی پانی بیٹھ چکا ہے۔آپ سب چار بجے تشریف لائیں۔ اتنے میں تقریباً ڈھائی بجےبجلی بھی آگئی اور ہم جلدی سے استری کر کے تیارہوکرتین سوا تین بچے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نکلے، ڈرتے ڈرتے کہ اللہ خیر کرے کہیں زیادہ پریشانی کسی کو نہ ہو۔

الحمد للہ ہمیں خود ہی گاڑی کی آفرمل گئی اور ہم ان مہربان قدردان کے ساتھ دو گاڑیوں میں نکلے اورراستے بھرشکر ادا کرتے رہے،راستہ صاف اور کھلا ملا۔ ٹریفک بھی کم، دکانیں بھی بند، وقت پر پہنچ گئے بس کہیں کہیں پانی اور گڑھوں سے ڈرتے بچتے بچاتے شادی ہال پہنچے۔

سب رشتہ دار استقبالیے کیلئے تیار کھڑے تھے۔مختلف علاقوں اورممالک کے بچھڑے رشتہ دارملے ایک الگ خوشی تھی۔شادی کی خوشی سہانا موسم اوررشتہ داروں عزیزوں کی ملاقات برسوں بعد ملنا ایک الگ خوشی کا تاثر تھا۔ اللہ سب کی خوشیاں سلامت رکھے اورسب کو خوشیوں میں ملائے۔آمین۔ ماشاء اللہ سے بہت ہی سادہ پُروقار تقریب رہی ، نہ کوئی ڈھول باجا، نہ ڈرون مووی، نہ گانا اورمیوزک تھا۔ اس لئے بھی اوراچھالگا۔خوشیوں میں ساتھیوں سےملنا ملانا اوراپنےہی چھوٹے بڑوں کو تیاردیکھنا ایک الگ خوشی کا احساس ہوتا ہےاورسچ کہوں تووقت کےگزرنےکا احساس بھی ہوتا ۔

کتنے جلدی وقت گزرجاتا ہے۔بچے بڑے ہوتےدیر ہی نہیں لگتی۔ لگتا ہے ابھی ننھی پری تھی آج شادی!ماشا ء اللہ اتنی بڑی ہوگئی! ارے تمہارا بیٹا اتنا بڑا ہو گیا؟  سبحان اللہ اس کی شادی ہو رہی ہے؟ سبحان اللہ! گھر سے ہلکا سا کھا کر گئے تھے پانچ سوا پانچ بچے عصر کی نماز کے بعد کھاناہوا۔بہت اچھا کھانا تھا گرم اور پرتکلف ما شاء اللہ! اللہ برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ مگر ساری باتوں کی ایک بات کہ انسان کو ہمیشہ مثبت سو چنا چاہیے اور اچھی توقعات رکھنی چاہئیں۔میرے پاس اکثر کے فون آئے ہم نہیں آسکیں گے؟میں نے کہا صبر کریں،کوشش کریں دعا کریں سب ٹھیک ہوجائے گا۔انشاء اللہ ضرورجائیں گے۔جب بارش ہورہی تھی لگتاہی نہیں تھا کہ جاسکیں گےمگر ایک گھنٹے میں منظر یوں بدل جائے گا یہ اللہ ہی کی شان ہےمگر مجھے اتنی خوشی ہوئی سب کو میں نے کہا آنا ہے ۔ ضرور اللہ مدد کرے گا۔  شادی کی تقریب ہے ان کی پہلی شادی ہے اور بھائی کے بیٹے کی شادی ہے وہ بھی اکلوتا! انشاء اللہ کو شش کریں سب جائیں گے اور یقین جانیے اتنی دور پہنچ کر اتنا اچھا لگا سب آئے،مزہ آیا۔

کھانے سے فارغ ہوکر مغرب کی نماز پڑھتےہی سب نے نکلنےکی کی۔دلہن کافی تھکی ہوئی لگی مگرسب لوگ ہشا ش بشاش سب کام ہوگیا ۔ ہم بھی مغرب کے بعد وہاں سے نکلےاورعشاء پرگھرپہنچ گئے۔جیسا سوچا تھا ویسا بالکل نہیں ہوا سب ٹھیک ٹھاک ہوا جس کی توقع اوردعا کی تھی اللہ کی اس مہربانی پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

وہاں جس چیزکی مجھے کمی محسوسی ہوئی وہ میرے بزرگ رشتہ دار تھے جو ایک ایک کرکے گزرگئے۔ ایسے مواقع پر بہت ہی زیادہ یاد آتے ہیں،نگا ہیں ڈھونڈتی ہیں۔ اللہ پاک مرحومین کی بہترین مغفرت فرمائے اور ہم سب کو ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔

علاوہ ازیں وہ بہو،بیٹے، بیٹیاں،بہنیں اوربچے جو دور رہتے ہیں نہیں آسکے۔سب ہی بہت یاد آتےہیں۔یقیناً وہ بھی بہت یاد کرتے ہوں گے مگر کیا کیا جائے؟ یہی زندگی کا حسن ہے ۔ اللہ سب کو سلامت رکھے سکھ چین میں رکھے۔  صحت تندرستی اور ایمان کی بہترین حالتوں میں رکھیں اور انہیں بھی یہ خوشیاں مبارک فرمائے اورخوش باش رکھے۔آمین۔

برسات میں یہ شادی اورمیرے بھائی کی سمجھداری سےاللہ کی مہربانی نے سب کام آسان کر دیا۔ ہرحال میں رب کا شکرہےجس نے خوشیاں عطا فرمائیں اورہمیں بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس اورعمر کے گزرنے کے مراحل یاد دلا کراپنے مستقبل کیلئےمزید اچھا کرنے، اللہ سے جڑنے اور اس کی رضا کیلئے اچھے کام، عبادات اور شکر گزاری کا احساس جگایا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رضا کے کام لینے والا بنا دے اور ہم سے راضی رہے۔ آمین یارب العالمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے