دیانت صداقت امانت

لطیف النساء

اسکول کے زمانے سے مجھے یہ شعر یاد ہے

سبق پھر پڑھ صداقت کا،عدا لت کا، شجاعت کا

لیا جائے گا  تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

صداقت، امانت، دیانت ان تینوں چیزوں سےانسان میں شجاعت(بہادری) آجاتی ہے اوراسی کی وجہ سے وہ دنیا کی امامت کرسکتا ہے۔ نہ جانے کیوں اچھا لگتا تھا آسانی سے سمجھ آگیا تھا یاد بھی ہو گیاتھا اورآج تک یاد ہے نہ جانے اس دور میں کیا بات تھی کئی کئی مرتبہ یہ شعرساتھی ایک دوسرے کوسناتے او محظوظ ہوتے تھے۔ سناتے ہوئے بھی اور دوسروں سے سنتے ہوئے بھی۔  ایک خوشی سی ہوتی تھی ، آہستہ آہستہ اس کے معنی بھی سمجھ آنےلگتے تھے۔

 ذرا ذر اسی بات پر امی بھی کوئی نہ کوئی شعر کردارسازی کیلئے سناتی رہتی تھیں ۔ اُن کی عادت تھی توہم بھی موقع مناسبت کا لحاظ کیےبغیران کا رٹا ہواشعرسنا دیتے تھےاورہمیشہ امی سے داد وصول کرتے تھے۔میرے بڑے بھائی تو بالکل شاعرانہ اندازمیں اسٹائل کے ساتھ سناتے تھے اور آج وہ بستر کے ہوگئے ہیں ، پھر بھی کسی نہ کسی بات کا جواب ان کا یہ شعر ہی ہوتا ہے۔

 مجھے آج بھی ایک مکمل درس لگتا ہےکتنی گہری بات ہےجنہیں آج کےدور میں ہر بندے کوسمجھ آجانا چاہیے۔ظاہر ہےدیانت داری کتنی بڑی صفت ہے،جو آنے والی مزید دو صفتوں امانت اورصداقت کو خود بخود سمو لیتی ہے۔ اگرآج بھی یہ صفات ہمارے اندر آجائیں رچ بس جائیں تویقین جانئے دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔

آج توزمانہ بالکل ہی الٹ گیا ہے۔اتنی برائیاں اتنی بے ایمانی اور جھوٹ ہر کسی پر اتنا غالب آگیا ہےکہ یہ تین خوبیاں خال خال ہی لوگوں میں پائی جاتی ہیں مگر آج بھی جن میں یہ خوبیاں مستقل پائی جاتی ہیں۔غیب سے اسے عزت شہرت اور سکون میسر آجاتا ہے۔جب بندہ دین کو اولین ترجیح دے کر اپنی زندگی گزارے گا تو یقیناًوہ اپنے ہر عمل میں سچائی کوملحوظِ خاطر رکھے گا۔ لوگوں کی نظر میں خود معتبر بن جائے گاپھر کیوں نہ لوگ اس کی امامت کو قبول کر یں گے۔

جتنا بندہ اپنی مقصدِ زندگی کو نظر میں رکھتا ہے یعنی قرآن سے جڑا ہوتا ہے شعوری طور پرتواس کا ہر دن اسے بہتر سے بہتر کرتاچلا جاتا ہے، یوں وہ رب العالمین کی جنت سے خود کو قریب کرتا جاتا ہے۔رب کی محبت اور قربت سے وہ اپنے دل میں اٹھنے والے سوالوں کا جواب پاتا ہےاورہرمشکل میں آسانی کو ڈھونڈ نکال لیتا ہے۔ہرمشکل اورغم ہیں میں اس کا تو کل اسے تسلی اور سکون دیتا ہے۔وہ نفع اورنقصان سےبالا تر ہو کر صرف اللہ کی خوشنودی کے کام کرتا ہے۔ اس کے لوگوں کے ساتھ روئیے، تعلقات ہمیشہ اچھے ہی رہتے ہیں۔ لوگ اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس لیے اس کی شخصیت مثبت کردار کی ہو جاتی ہے،جسے نہ صرف اس بندے کوتسکین ملتی ہےبلکہ اس سے متعلقہ لوگ بھی سکھ پاتے ہیں۔

 ہمیں بچپن سے رسولؐ کی سیرت اور کردار کے بارے میں علم ہے اور اس میں اضافہ بھی ہوتا رہتا ہےجو ہم سب کیلئے زندگی کا نمونہ لئے ہوئے ہیں۔ بالکل سورج کی طرح روشن چاند کوروشی دینے والا ستاروں کو جلا بخشے والا! ٹھیک اسی طرح اپنے ماحول میں نظر دوڑائیں خاندان میں بھی کچھ لوگ مثالی کردار لئے ہوتےہیں۔ ملکی سیاست کو دیکھیں تو آج واضح مثال ہمارے سامنے حافظ نعیم الرحمن بھائی کی ہے جن کا کردار کہہ رہا ہے کہ سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا!کیوں؟ ہم میں ہر بندہ داعی ہے جس سے اسکی رعیت کے بارے میں پوچھا  جائیگا۔ نیچے سے لے کر اوپر تک اور اوپر سے لے کر نیچے تک اگر یہ کردار کے حامل لوگ ہون گے تو ہی امامت کے ذمہ دار ہو سکتےہیں خود بخود چناؤ ہو جاتا ہے۔

؎امامت کیلئے اختیار اور اقتدار دونوں چاہئیں تاکہ ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے!تو کیا خیال ہے کیا ہم امانت دار ہیں؟ صداقت ہے ہم میں؟امانت ہے ہمارے اندر؟ اگر نہیں ہے تو ہم کیسے امامت کر سکتے ہیں؟تو اس کے لیے کیا کرنا ہے۔ اپنے ملک میں حکومت کیلئے زمامِ کا ر ایسے لوگوں کو دینا ہے جن میں یہ ذاتی خوبیاں ہوں وہی اس کے اہل ہیں پھرمعاشرہ ملک خود بخود سنبھل جائے گا۔ لوگ بھرپور تعاون کریں گے اور خود بھی ان جیسا بننے اور عملی اقدام کرنے کے قابل ہوں گے۔ ہم دعائیں تو خوب مانگتے ہیں کہ ہمیں متقیوں کا امام بنا۔ آمین۔ مگر اپنے گریبانوں میں توجھانک کر دیکھیں؟ اللہ کرے یہ صفات ہم سب مسلمانوں میں آجائیں ،ہم اب کے بہترین چناؤ کریں اوراعلیٰ ترین بہترین قیادت لائیں تاکہ صالح  قیادت فروغ پائے اور اخلاقی ،معاشرتی،معاشی ترقی سامنے آئے۔عملی اور شعوری طور پر ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان بنے۔آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے