خواتین آج کے دور کی

لطیف النساء

میں اپنےارد گرد ماحول میں خوداپنےخاندان میں خواتین کاجائزہ لیتی رہتی ہوں ۔ مجھ سمیت ہزارہاخواتین ایسی ہیں جو اپنی سکت سےزیادہ کام کر

رہی ہیں۔مالی طور پرمستحکم ہونے کیلئے بڑے پاپڑ بیل رہی ہیں۔کسی نہ کسی طور پر کہیں نہ کہیں کچھ کر گزرنےکی ایک مثبت سوچ لئےہوئےنظر آتی ہیں۔

 ان میں سے کچھ تو بالکل ہی گئی گزری ہیں، اپنی دنیا میں مست، کسی چیز کی پروا نہیں، بس زیادہ سے زیادہ کماؤ،دیکھاؤ، ٹِپ ٹاپ رہو،ہرطرح سے اپنے آپ کو منواؤ،پھولےنہ سماؤ کہ ہم بہت سُپر ہیں۔  کسی کی پروا ہی نہیں بلکہ ان کاماحول ہی ان کاگواہ ہے۔حلیے مہرے سےشاز ونادر ہی مسلمان لگتی ہیں،ہرقسم کے ڈریس پہننے کا کمال رکھتی ہیں ۔ بلا جھجک بلا تکلف مردوں میں اٹھتی بیٹھتی ہیں ۔ انہیں کوئی عار نہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ہم دنیا میں کامیا ب ہیں، ورنہ ہم ترقی کرہی نہیں سکتیں۔

اچھی خاصی میمن، بوہری، شیعہ، سنی عورتیں سب ہی ان میں شامل ہیں ۔اوور کانفیڈنٹ اتنی کہ کسی کی بات کو نصیحت وصیت کو سننا تو ہین سمجھتی ہیں اور بسا اوقات ان کی توہین بھی کردیتی ہیں۔یہ کہہ کر کہ ہم سے نہیں پہنےجاتےایسے ویسےدقیانوسی کپڑے،پینٹ شرٹ میں ہم پروفیشنل لگتےہیں۔ ان کے بڑے بھی سیٹ ہیں،خواتین ڈے جب منایا جاتا ہےتومیں سوچتی ہوں کہ کیا یہ بھی کوئی منانے کا دن ہے؟یہ تو زندگی بھر کا معاملہ ہے کہ لباس سترانسان کی پہچان اور وقار ہے۔ قابلیت صلاحیت اس کا امتحان! لباس کےتقاضوں کو پوراکرتے ہوئے بھی خواتین ہر ہر طرح کی ڈیوٹی انجام دے سکتی ہیں مگر بشرطیکہ وہ پہلے خود کو توذہنی طورپرتیار کریں۔ ایک تعلیم یافتہ عورت جب پوراادارہ چلا سکتی ہےتو وہ معاشرے کا کتنا فعال رکن ہوئیں؟ میں نے تو کچھ خواتین کو دیکھا ہے جو ماشاء اللہ بڑے بڑے عہدوں پرہیں۔ بڑے بڑے ادارے چلا رہی ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ، کہنے سننے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کا لباس کردارگفتگواور ہرعمل بولتا ہے۔ہر انداز سے اپنی ذمہ داریاں شرم وحیا کےساتھ پورا کرتی ہیں اور بڑے بڑے عہدوں پر فائزہیں۔ ڈاکٹر ز،انجینئرز،بزنس ویمن ،کارڈیلرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اورنہ جانے کیا کیا؟ انہیں دیکھ کررشک آتا ہے۔

یہ بڑا بلکہ بہت بڑا چیلنج ہے۔آج کے جدید دوراورمیڈیا کی جادوگری میں مگرجس کا ایمان مضبوط ہو نیت خالص ہو،وہ سب کچھ کر گزرتی ہیں۔ مرد حضرات بھی سمجھتے ہیں صرف وہ جو لالچی اور خود غرض نہ ہوں ، ورنہ تو احساس کمتری اوردین سے دوری دونوں مل کر آدمی کا حلیہ بگاڑدیتے ہیں اور وہ عورتیں جن کے یہ حضرات سرپرست ہوتےہیں،جینا دوبھر کردیتے ہیں۔ خواتین کوکو لہو کا بیل بنا کربھی انہیں چین نہیں آتا۔

بیوی توبیوی وہ اپنے بچوں بچیوں تک کا استحصال کرتے ہیں۔ مارتے پیٹتے ہیں ان کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اپنی مکاریوں میں غیر ممالک میں بھی نہیں چونکتے اوراحساس کمتری کا شکاراپنے ہی اہل خانہ کو شکار بنا کر پوری دنیا میں معصوم ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔خواتین صحیح معنوں میں صرف عزت چاہتی ہیں۔ سچی محبت، پر خلوص محبت ومودت جو ان کا جائز حق ہے۔ اسی حق کو حاصل کرنے کیلئے خواتین کا ایک الگ طبقہ اپنی جانوں سےچپ چاپ گزرتا جاتا ہے مگرمتعلقہ حضرات کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ اس حق کیلئے خواتین ڈے منایا جاتا ہےکہ ایک حسین احساس اجاگر کریں، قانونِ فطرت کی توہین دراصل عورت کی توہین ہے کیونکہ عورت معاشرہ گرہے۔ آپ کی نسلوں کی آبیاری کرنے والی اسے اس کا جائز حق ملنا چاہیے۔خواتین ڈے پاکستان میں بھی منایا جانے لگا ہے لیکن دیکھیں کتنا بڑا المیہ ہے کہ اُس دن بھی ہماری بہنیں، ماسیوں اور میڈزکو چھٹی نہیں دیتیں بلکہ مزید کام پر لگاتی ہیں۔ اکثرخواتین کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ ماسیوں کوعین عید کے دن بھی چھٹی نہیں دیتیں۔ کیوں؟ کیا ان کا حق نہیں؟ یہ طبقاتی فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لئے دلوں کی بے چینی اوربیماریاں پروان چڑھتی جا رہی ہیں۔

خواتین ڈے کو پچھلے سال میں نےدیکھا صبح ہی صبح ماسیاں مختلف گھروں میں جارہی ہیں۔جب میرے گھرآئی تومیں نے کہاآج توتمہاری چھٹی ہےوہ حیران رہ گئی وہ کیسے؟میں نے کہا آج خواتین کا عالمی دن ہے تم جاؤ اور اپنا بہترین کام کرو! کہنےلگی باجی آپ نے کہا ہے سب تو بلاتےہیں کبھی کوئی چھٹی نہیں دیتا!۔

لیبر ڈے کو بھی میں کہتی ہوں تم چھٹی کیا کرو۔اسی طرح عید،بقرعید اور تہواروں پر بھی چھٹی کیا کرو۔ یہ تمہاراحق ہے۔ وہ کہنے لگی ہمیں تو کوئی اجازت نہیں دے گا۔میں تو کہتی ہوں ہفتےمیں ایک دن اتوارکی تو چھٹی دیا کریں۔ اب جا کر کچھ لوگ چھٹی دینے لگے ہیں، ورنہ اکثر کے ہاں اب بھی اتوار کو ماسیاں آتی ہیں۔

یوں جب خواتین ہی خواتین کاحق ماریں گی تو کیا خود سزانہ بھگتیں گی؟ اس لئے ہمیں خود ہی اپنے آپ کو اہمیت دینی ہے۔ اپنے کردار کو اہمیت دینی ہے اور اپنی ذمہ داری حیا، وفا، خلوص،محنت اور نیک نیتی کو نبھانا ہے۔ بڑے شوق سےسنتے ہیں نہ کہ" وجود زن سے ہے تصویر کا ئنات میں رنگ " اچھا لگتا ہےمگر ساتھیوسوچیں ہم کیا کر رہی ہیں۔  ہمارے کرتوت، اعمال، لباس، خیال اوراعمال کہاں جارہے ہیں؟ اور ہمارے انداز کیسےہیں کتنی مکاریاں، فحاشیاں، بےحیائیاں اور بدکرداریاں ہم سےمنسوب ہوتی جارہی ہیں؟ ہم انگلی پکڑنےکا موقع ہی کیوں دیں؟ ورنہ لوگ کہتے نہ چوکیں گےکہ "وجود زن سے تصویر کائنات میں گند " اللہ نہ کرے کہ ہم ایسے ہوں۔خود کو سنبھالو اور اپنی نسلوں کو عزت و توقیر،حیا، محنت، محبت، مشقت اورخلوص کاخوگر بناؤ یہ جنت تمہارے قدموں میں ہے۔اللہ عمل کی توفیق دے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے