امت مسلمہ جواب دہ قحط واموات

لطیف النساء

روزہ روح کی غذا، یہ وہ واحد عبادت ہے جس کا احساس ہر روزہ دار کوبارہ پندرہ گھنٹےبغیرکچھ کھائےپیئے خود سے ہونے لگتا ہے۔اگر چہ شروع کےچندروزوں کےگزرنے

کے ساتھ ساتھ اس کااحساس کم ہو جاتا ہے،مگر اگر سحری نہ کی جائے تو بھوک پیاس کا احساس دوچند ہوجاتا ہےاور بندہ لاغرہو کرکسی کام کا نہیں رہتا! گویا روزے سے ہی ایک بندے کو دوسرے بھوکے پیاسے بندے کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے اوریہ احساس کتناہی تکلیف دہ ہوجاتا ہےجب کوئی دیکھے کہ مسلسل کچھ بندوں کے پاس کھانے پینےکا انتظام ہی نہیں۔  وسائل ہی نہیں، ڈر و خوف کا عالم الگ ہے۔

رشتوں کے کھونے کا غم الگ اورزخموں کی تکلیف، بے آرامی اور بے بستری کی اذیت مزید جان لیوا ہے۔آج دنیا میں قیامت صغریٰ مچی ہوئی ہےاورطاغوتی طاقتیں، مصنوعی قلت، آب وخوراک سے قحط سالی پیدا کر کےبندوں کا شکا رکررہی ہے،بھوکوں پیاسوں نہتوں کو جانوروں کی طرح چارہ دینےیعنی امداد دینےکےبہانے بلا کر ان پر بمباری کر رہی ہے! اللہ اکبر! اتنا بڑاظلم اس سےتو شیطان بھی پناہ مانگے۔ کچھ حرکات ادھربھی ایسی ہوتی جا رہی ہیں! اس سے بھی امت مسلمہ بجائےاپنا مؤثر رول نبھانےکے پوچھ رہی ہے کہ کیاغزہ میں قلتِ غذاء یعنی قحط کی وجہ سے جو اموات ہو رہی ہیں امت مسلمہ گناہ گارہوگی؟

افسوس صد افسوس! آج ہی "انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز  "کے ڈاکٹر علی قرہ داغی کا بیان آیا ہے کہ پوری کی پوری امت گناہگار ہوگی اور اس سے اس قلت غذا کے سبب ہونے والی اموات کے بارے میں قیامت کے دن ضرور پوچھا جائے گا! کیونکہ مسلمان پر ہر مسلمان کی مدد کا حق ہے اور اس پر کئی احادیث مبارکہ موجود ہیں گویا ہر وہ شخص جس کے پاس اہل غزہ کو امداد پہنچانے کی طاقت اور قدرت ہے اور پھر بھی وہ مدد نہ کرے امداد نہ پہنچائے۔ وہ اللہ رب العزت کے حضور قیامت کے دن ضرور جو اب دہ ہوگا کیونکہ وہ گنا ہ گار ہو گالہٰذا میرے عزیز ساتھیوں آج ہی اپنا اہم فریضہ نبھاؤ۔ آج پوری امت مسلمہ ملوث ہے،ہر طرح سے ہر لیول پر چاہے ہلکے ہو یا بھاری! اپنی استطاعت سے بڑھ کر ان نہتے فلسطینیوں کی مدد کرو یہ ہم اور آپ سب پر فرض عین ہے۔

کیا ہم تماشائی بنے رہیں؟ کیسے ہمارے روزے اور کیسا ہمارا تقویٰ؟ اب کی بار تو عید کے تمام لوازمات اور اپنی بھر پورافطاریوں کو سمیٹ کران مستحق لوگوں کی بھر پورمدد فرمائیں۔ اس دعا کے ساتھ کہ اللہ پاک قبول و مقبول فرمائے اور انھیں ہر طرح کا سکون عطا فرمائے۔ آمین اور ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے بم دھماکوں سے ہونے والی اموات کو بند کروانے کیلئے جلد از جلد عملی اقدامات کریں۔ خدا را حکمران طبقہ متوجہ ہو!اے اہل امت کے حکمرانوں!اپنی ذمہ داریاں کب نبھاؤ گے؟ کیا ان بے کسوں، مجبوروں، زخمیوں کی مدد نہ کرو گے جو بڑی حوصلہ مندی صبر و استقامت کے ساتھ اپنا فرض کفایہ نبھارہے ہیں حالانکہ یہ تو ہم سب پر فرض عین ہے پھر بھی ہم ان کے ہاتھ مضبوط نہ کر کے جرم کر رہے ہیں۔ کیوں ہمار ے دل سخت ہوتے جا رہے ہیں؟اپنی زندگی کے ان مستعارلمحات کو امربناؤ! دکھی انسا نیت کی مدد کر و! عوام توشروع سے منتظر ہے اور چاہ رہی ہے۔

 جوسورہے ہیں وہ تو اپنی دنیا و آخرت کھورہے ہیں۔ پلیز پلیز! جاگو اور جاگو، اپنی آخرت بناؤ،یہ دنیا کی زندگی تو واقعی کھیل تماشا ہے ہی مگر ظالموں کے ہاتھوں انہیں تماشا نہ بناؤ۔ مزید ظالموں کو موقع نہ دو۔ شیطان کو تو رمضان میں بند کر دیا جاتا ہے۔ پھر یہ ہمارے اندر کا انسان کیسے مر رہا ہے؟ضمیر جگاؤ۔ اللہ کے غضب سے اپنے آپ کو بچاؤ، زمین اور آسمانی آفات جہاں تاک رہی ہیں ہمیں تنبیہہ اور آگہی دے رہی ہیں اور ہم ہیں کہ اب بھی غفلت میں ہیں! اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھو، بچپن سے نہیں سنا کہ "ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا" اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں! مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں نا، کتنے بچے مر رہے ہیں؟ یہ سب ہمارے ہیں۔ مجھے بچپن میں ہرتان دیپک دیکھ کر یہ گانا متاثر کرتا تھا۔ یقین جانئے اس وقت تقریبا ًہر ہفتے اس گانے کا اعادہ کیا جاتا تھا تو آہستہ آہستہ آج سمجھ آیا ہے کہ:۔

تم اپنی خوشی قربان کرو، ان کے سکھ کا سامان کرو

یہ گھرکے ستارے سکھی رہیں، تم ماں ہو تمہیں دکھ سہنا ہے

تم قوم کی ماں ہو سوچو ذرا! عورت سے ہمیں یہ کہنا ہے

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے