تیرے رنگ رنگ

لطیف النساء

دنیا کا جدید ترین اورامیر ترین ملک دبئی آج کل سب کی زبان پرآیا ہوا ہے۔دبئی میں کوئی سمندرنہیں اس کا اپنا پانی نہیں بلکہ

پانی تک امپورٹ کیاجاتا ہےمگر دنیا میں اس قدر بلند وبالا عمارات اورتفریحی مقامات کیلئےپوری دنیا میں مشہورہی ہوا جا رہا ہے۔ پچھلے دنوں دبئی سعودی عرب کی سرزمین گویا صحرائی زمین پرجنگل میں منگل بنانےکا انتظام کرانے جا رہا تھا۔

نیون سٹی نام کا ایک ایسا منصوبہ جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہرطرح کی سہولیات بمع خرافات لوگوں کو دعوت خرافات دینے جارہا تھا اوربقول میری پھوپھی ساس کےجو امریکہ میں کئی برسوں رہیں،مر حومہ کواللہ جنت نصیب فرمائے آمین۔

کہتی تھیں کہ یہاں لوگوں کو سرپرائزدینےکی عادت ہے۔ کوئی چیز دوسروں کو نہیں دیکھا تے،چھپاتے ہیں۔ کپڑے، گاڑی، جوتے، فون،  مکان، دکان،     کاروباریہاں تک کہ نئے ہونے والے رشتے بھی سرپرائزرکھے جاتے ہیں اور پھراچانک سےبھانڈا پھوٹتا ہے۔۔۔۔ یہی حال دبئی کا ہے۔ یہاں جا کر دیکھو تو ایک سے ایک گاڑی، مکان، مالز، شاپنگ سینٹرز اور مصنوعی تالاب اور فوارے، میوزیکل فاؤنٹین،برج خلیفہ نہ جانے کیا کیا! دیکھنے والے کو بھی حیران کردے۔ ہر جگہ واقعی لوگوں کے اسٹائل انداز، رہن سہن اتنے مختلف کہ حد ہےوہاں تو اتنی گرمی تھی کہ میں سوچتی تھی کہ لوگ یہاں کیسے رہتے ہوں گے؟ جگہ جگہ ائیر کنڈیشن، گاڑی،مکان، دکان،ہوٹلز، مالزکہیں بھی اس کے بغیر گزارہ نہیں مگر پھربھی میں نے دیکھا بچے روڈوں پر کھیلتے ہیں۔ مزدورکام کر رہے ہوتے ہیں۔

سڑکیں اتنی بڑی بڑی اورگاڑیوں کی وہ بھی مہنگی ترین گاڑیوں کی قطاریں تا حد نظر! دیکھ کرہی حیرت ہوتی ہے۔ ہوٹل میں کھانا کھانا اتنا مہنگا کہ صرف امراء ہی کا کام ہے۔ اس لحاظ سے ان کی شان و شوکت! مخصوص آمدنی والوں کوہی فیملی ویزابھی ملتا ہے، ورنہ وہ بھی اکیلے بنا فیملی کےرہنے پرمجبور ہوتے ہیں۔ بہرحال اس جدید ترین ملک جوہمارا اسلامی ملک ہے،آج قدرتی بارشوں کی زد میں ہے۔واقعی قدرت کیا کیا رنگ دکھاتی ہے! کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ ایک دن میں اتنی بارش ہوگی! کہ پوا دبئی ڈبوگئی، ایک کلپ دیکھا لوگ گاڑیوں کی چھتوں پربیٹھے ہیں جان بچانے کیلئے۔ مالز، شاپنگ سینٹرز،گراؤنڈ فلور کے تمام مکانوں تک میں پانی بھراہے۔ اسکولز،کالجز، یونیورسٹیز سب بند پڑے ہیں۔نکاسی آب کا کوئی اتنا اچھا نظام ہی نہیں۔ سڑکیں تالاب ندی نالے بنی  ہوئی ہیں توائرپورٹس بھی تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ میں سمجھی یہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں! معلوم ہوا نہیں یہ سڑکوں پر قیمتی ترین گاڑیاں ہیں جو تیررہی ہیں اوربعض الٹ پلٹ رہی ہیں اورائیر پورٹ پرتو کئی جہاز تیررہے ہیں۔

اف اللہ کی پناہ! یہ کیسا رنگ!عمان کےمقابلے جانی نقصان بےشک کم ہوا ہے اللہ کا شکر،مگر مالی نقصان کا اندازہ لگانا بڑاہی مشکل ہے۔ وہاں تو انشورڈ گاڑیاں ہوتی ہیں ظاہرہے اتنی مہنگی گاڑیاں لینا ہرکسی کے بس کی بات بھی نہیں تواب انشورنس والے حضرات تو کوڑیوں کے ہوگئے۔

مقام عبرت ہے! ہم سب مسلمانوں کیلئے! انسان کتنی ہی مادی ترقی کرلےاورکتنا ہی اوپراڑجائےآنا اسے زمین پرہی ہے۔ سامان سوبرس کا ہے پل کی خبرنہیں کتنے منصوبے بناتا ہےبندہ۔۔۔۔  مگر فطرت کے خلاف نہ جائے،رات کو رات رہنے دے، دن کو دن،  فطرت میں بگاڑ براہے،فطرت قدرتی رنگ  یں ہےاور قدرت کےرنگ ہی  کا ہمیں حکم ہے کہ" صبغۃ اللہ "  اللہ کا رنگ اختیارکرو کیونکہ اللہ کے رنگ سے بڑھ کر کوئی پکا رنگ نہیں! مگرہم بھول جاتے ہیں۔

ہمیں دعائیں سکھائی گئی ہیں۔ قدرتی آفات سے بچنے کیلئےاورہرسال ہر جگہ دنیا میں کہیں نہ کہیں ایسےرنگ انوکھے رنگ نظر آتے ہیں کہ اس کے آگے انسان کی تمام ترقیاں فیل ہیں۔انسان بے بس اور بے کس ہے،اسے اس کا شعور ہےمگر ہم جیسے غافل انسان ہردفعہ ان قدرتی آفات گویا اللہ کی قدرت کے رنگ دیکھ کر ششدر رہ جاتا ہے۔ خود سے ہی احساس ہونے لگتا ہے کہ اللہ تو مہر بان ہے ہی ہمیں اس کا کتناہی قدردان ہونا چاہیے۔یقین کی وہ حد جہاں ہمارا عمل بدل جائے۔ اللہ کو تو وہ عمل گویا عملِ صالح درکارہیں۔ قدرت کے یہ رنگ الہامی اشارے ہیں،وہ عیدیں ہیں،خبر داریاں ہیں،کہیں جنگلوں میں آگ لگ جاتی ہے،جو انسانی دسترس سےباہرجلا کرسب خاک کر دیتی ہیں۔ اسی طرح زلزلے،آندھی، طوفان، ٹارنیڈو وغیرہ یہ سب قدرتی آفات کہلاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو قدرتی آفات سےبچائے رکھے آمین لیکن ایسے قدرت کے ایسے غضبناک مناظر دیکھ کرہمیں اپنی کوتاہیوں،غلطیوں اور لغزشوں کا اندازہ ہونے لگتا ہے، اُس کی پکڑ بڑی شدید ہے۔ کروڑوں کو کوڑیوں والا بنا دیتی ہے۔

ہم سب کو اپنا احتساب کرنا ہوگا اوردبئی کےلوگوں کی ہر حال میں مدد بھی کرنی ہوگی۔ اُن کیلئے بھی دعائیں کریں جیسے بھی ممکن ہو ان کی مدد کریں اور اپنے رویئے بھی درست کریں۔ اللہ نہ کرے کہ ایسی بارشیں یا کوئی اورصور ت حال کسی اور کے ساتھ کسی دوسرے ملک کے ساتھ پیش آئے۔ حادثات بھی ایک بہت بڑا پیغامِ اصلاح ہوتے ہیں اوراس طرح کی قدرتی تبدیلیاں بھی ہمارے لئے آگاہی ہوتی ہے۔

حدود اللہ میں رہ کرہی کام کرنے چاہئیں اورایمان لانےکےبعد اللہ ہی کی ماننی چاہئے۔کہنے کو ہمارابھی اسلامی ملک ہےمگر میڈیاجو معاشرہ دیکھا رہا ہے اور جسے لوگ بھی فالوکر رہے ہیں وہ بھی بہت تشویش ناک حد تک بگڑتا جا رہا ہے۔ سچی توبہ اوراستغفار کرتے ہوئے ہم سب مسلمانوں کو حقوق اللہ اور حقوق العباد نبھانے کی ضرورت ہے۔ اتحاد کی ضرورت ہے۔ انسان بچ نہیں سکتا خود کہتا ہے:۔

تیرے رنگ رنگ تیرے رنگ رنگ                          تیرے رنگ رنگ تیرے رنگ رنگ!

 میں جہاں بھی جاؤ ں دنیا میں                                  تیرے جلوے میرے سنگ سنگ

 ایسا ہی ہےاس گلوبل ولیج میں ہم کتنی حقیقتیں دیکھتے ہیں مگر مثبت عمل نہیں کرتے۔ اللہ سےدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٹیکنالوجی کی ایسی ترقی اورخرافاتی تعمیرات، تقریبات اورتفریحات سےبچائے جوہمیں عذاب الہٰی سے بچائے اور ہم ہمیشہ اللہ کی ناراضی سے بچے رہیں۔ مقصد زندگی کو ہر لمحہ یاد رکھیں کہ یہ زندگی امانت ہے موت کی اور موت تو برحق ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔  آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے