حجاب میری نجات

لطیف النساء

 ہر قیمتی شے یا چیز کو ایک مضبوط حصار میں ہونا چاہیے،یہی اس کی خوبصورتی ہے،جیسے سیپ میں موتی،  چلغوزہ،بادام،  پستہ سب

دیکھیں کیسے محفوظ رکھے گئے ہیں؟عورتوں کو مستورات کہا جاتا ہے یعنی چھپی ہوئی! چند لمحے کے لیے سوچیں قران میں کتنی سورتیں ہیں جو ہمیں پردے اور حیا کے ضابطے بتاتی ہیں۔ ظاہر ہے حیا ایمان کا جز ہے جس میں حیا نہیں اس کا جوجی چاہے کرتا پھرے۔

ایک تو ہوتی ہے بیرونی حیا جو آپ کے لباس رہن سہن میں نظر آئے، محترم اور معزز رکھے۔ "لباس" سے ہی اللہ نے لوگوں کو ایک ایسا شعور اور احساسِ ندامت بخشا ہے جو انسان کو حیوانوں سے ممتاز کرتا ہے۔لباس کے تقاضےجو پورا نہ کرے سمجھو وہ حیا سے عاری ہے۔ یہ تو نیتوں کے معاملے ہیں ورنہ نظریں تو شیطان کے وہ تیر ہیں جن سے بچنا محال ہے۔

 میں تو کہتی ہوں کہ ہر طرح ہر بری نظرسے بچنےکی ذمہ داری ہم پرخودعائد ہوتی ہے۔ہم اندرونی طور پرباحیا ہیں۔اللہ نے خود ضمیر دے کر ہر لمحہ ہمیں امتحان میں رکھا ہے۔ہم کیا پہنتے ہیں؟کیسےغیروں کی نقالی کر کےلباس پہن کر بھی ننگے نظر آنا! اللہ تعالی پر ایمان ہی اس بات پر ہے کہ اس کا حکم مانا جائے ۔آخر ہمارا چہرہ ہی تو ہماری پہچان ہے۔ اتنی قیمتی متاع کیسے حیا کے وقار سےخالی ہو؟ ستر کا ڈھکا ہونا لازمی ہے۔

گھر میں بھی محرم لوگوں کے سامنے ستر پوشی شرطیہ ہےمگر یہ کیا بات ہوئی کہ ہم ہر بے حیائی کو اپنا کربہت ہی فخرمحسوس کرتے ہیں؟۔

ٹی وی پروگرامز کے علاوہ ہر ہاتھ میں موجود موبائل کے ذریعے ہرطرح کی بے حیائی فحاشی کوکیسے پروموٹ کیا جا رہا ہے؟کیا یہ کھلی بغاوت نہیں؟نہ والدین منع کرتے ہیں،نہ شوہر، باپ، بیٹے،بھائی ان کو برا نہ جانے،نہ روکیں، نہ ٹوکیں تو سمجھیں وہ بھی اس بے حیائی میں شامل ہیں۔صرف ایک دن حیا ڈے منانے کا مقصد صرف اس دن حجاب بانٹنا یا کسی کو پہنانا یا تقاریر کر دینا پروگرام بتا دینا کافی نہیں بلکہ معاشرے کی تمام تر برائیوں سے بچنے کے لیے اس احساس کو جگانا ہوگا کہ پہلے تو ہم اپنے رب سے ہی حیا کریں۔ میرا لباس، نظر، ادا،چال ڈھال بلکہ آواز میں تک حیا ہو! گویا میری نیت خالص ہو تو سمجھو یہی حجاب میری نجات ہے ۔ ورنہ تو میں پکڑی گئی۔

ایک عورت چار مردوں شوہر،باپ،بھائی،بیٹے کواپنی بےحیائی کی وجہ سے دوزخ میں لےجائے گی ۔اس کےعلاوہ میڈیا پر آنے والی ہر طرح کی فحاشی اور بے حیائی کیسے آگے بڑھ رہی ہےاور کیوں؟ کتنے درجات سے گزر کر یہ پروگرام سیٹ ہو کر تکرار کے ساتھ دکھائے جاتے ہیں۔ اشتہارات ہوں، خبریں ہوں، ڈرامے، فلمیں جو بھی ہوں ،کیا یہ آرگنائز کرنے والے، پاس کرنے والے سب ہی خدانخواستہ حیا سے عاری ہیں اور پھر دیکھنے والے بچ جائیں گے؟

بے حیائی سے بچنےکی دعائیں ہیں،بے حیائی سے بچنا تو دور کی بات ہم ایسے گھرانوں میں ہیں جن کے بچےبڑے اسے نیرومائنڈڈ سمجھتے ہیں اور خود کو ترقی یافتہ براڈ مائنڈڈ!استغفراللہ! امی کہتی تھیں پھل فروٹ، مٹھائی وغیرہ ہمیشہ ڈھانپ کر رکھو مکھیاں بیٹھتی ہیں اور جب ہم خود سج سنور کر لباس کے تقاضوں کو نظر انداز کر کے اپنی بیٹیوں بہنوں کو سجا سنوار کر نکلتے ہیں تو ان پر اور ناظرین پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہوں گے؟ نہیں معلوم!  آج کل جس طرح کے ہولناک واقعات جنم لیتے ہیں اس کی وجہ بھی ہم خود ہوتے ہیں۔ عزت،احترام،شرم و حیا اور حجاب ساری کی ساری نیکی ہے، بھلائی ہے اور اس کا ٹھکانہ جنت ہے اور فحاشی، بے حیائی، بے ادبی، بد تہذیبی، برائی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ آپ نے خود محسوس کیا ہوگا  عبایا پہن کر حجاب لگا کر دل میں ایمان رکھ کر آپ ہر طرح ہر جگہ کتنی آسانی سے کام کر جاتے ہیں جبکہ دوسری شکل میں ہمیں جگہ جگہ مصائب اور غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

 خالق باری تعالی نے صحیح فرمایا ہے کہ!  "اے نبی ﷺ! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں، اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہیے کہ وہ (باہر نکلتے وقت)اپنے جسم پر جلباب (چادر) ڈال لیا کریں اور اس کاکچھ حصہ اپنے چہروں پر لٹکا لیاکریں، جس سے ان کو پہچان لیا جائے اور ستائی نہ جائیں "۔

 سبحان اللہ!واقعی سچ ہے حجاب میری نجات!

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے