اللہ کے ساتھ مذاق ہے

لطیف النساء

حضرت یونس علیہ السلام کی قوم نے ایسا کیاکیا کہ پوری قوم عذاب کی زد میں تھی؟ مگر جب یونس علیہ السلام نے اس سرزمین کو ناراضی

اورجلد بازی کی وجہ سےچھوڑا تو انہوں نے اپنے رب کو توبہ واستغفار سےمنایا، راضی کیا۔ کتنا زبردست عمل کیا تھا اس قوم نے! کہ رب کے عذاب سے بچنے کے لیے سچی توبہ کر کے اپنے اپ کو عذاب سے بچا لیا، بالکل یہی بات توحضرت نوح علیہ السلام نےاپنی قوم سےکی تھی کہ انہوں نے بھی تو یہی سمجھایا تھااپنی قوم کو کہ اگر تم توبہ و استغفار کرو گےتو اللہ تعالی تمہیں نہ صرف معاف کر دے گا بلکہ آسمان سے بارشیں برسائے گا۔ تمہاری معیشت کو درست کرے گا۔  تمہیں مال اور اولاد دے گا۔ تمہارے لیے باغ اور نہریں جاری کر دے گا مگر استغفار بھی کیسا ہو؟ صرف ورد نہیں کیونکہ حضرت علیؓ نے ایک بدو کو تسبیح کے دانوں پراستغفار کا تیزی سے ورد کرتے دیکھا!

وہ جلدی جلدی استغفارکررہا تھاتوحضرت علیؓ نےاس سےکہا کہ اس طرح استغفارتوبہ کرنا توجھوٹوں کی توبہ ہے تو اس بدو نےکہا کہ وہ کیسے؟فرمایا صحیح توبہ میں چھ چیزیں شامل ہیں توبہ و استغفار کے ذریعے آج ہم بھی بچ سکتے ہیں مگرشرط یہ ہے کہ ان چھ چیزوں کو دل سےتسلیم کریں اورخلوص دل سے ان پرعمل کریں تاکہ توبۃ النصوح یعنی سچی توبہ میسر ہو سکے اورمسلمانوں پر سے یہ عذاب بھی ٹل جائے یعنی (۱)اپنی غلطی پر نادم ہو(۲) جن فرائض سے غفلت برتی ہو انہیں ادا کرو(۳) جس کو تکلیف پہنچائی ہو اس سے معافی مانگ لو، راضی کر لو(۴) کسی کا حق مارا ہو اس کو ادا کرو (۵) آئندہ کے لیے پختہ عزم کر لو کہ آئندہ کبھی ایسا نہ کرو گے وہ گناہ جو تم کر چکے ہو (۶)اپنے آپ کو اللہ کی مکمل فرمانبرداری میں دے دو اور فرمانبردار بندے بن جاؤ۔

جائزہ لیں آج ہمارے اخلاق،رویے،کردار کیاہیں۔احتساب درکار ہے نا؟ابھی بھی ہمارے لیےیہی حکم ہےامن و سلامتی کے لیے اے مسلمانو ں!نافرمانی کے کاموں میں نہ پڑو،جھوٹ، ظلم، کرپشن اور بد اخلاقی پر قائم رہو گے تو توبہ کیسے قبول ہوگی؟لہٰذا اپنی انفرادی اجتماعی زندگیوں میں دو رن گی چھوڑ دو اورصرف صبغت اللہ اختیارکرنےکی ہر ممکن کوشش کرو۔  ترقی و خوشحالی، امن وسلامتی کے لیے فحاشی،بے حیائی، بداخلاقی،ظلم،لوٹ مار، کرپشن،نا انصافی کبھی بھی سکون نہیں دے سکتی۔

ان گناہوں کےساتھ ساتھ توبہ واستغفارکرنایقیناًاللہ کےساتھ مذاق ہے۔صرف زبانی دعویٰ اوردکھاواکبھی بھی مؤثرنہیں ہوسکتا! آخر یونس علیہ السلام کی قوم توبہ و استغفارکی وجہ سے تو بچائی گئی! گویا عذاب نہ دینےکی ضمانت خود رب نےدی۔ اُسے تو سچی توبہ و استغفار سے نکلے ہوئے دو آنسو بہت پسند ہیں۔

مسلمان سست اور کاہل نہیں ہوتا،اسلامی نظام کے قیام کے لیے تو پہلے ہمیں ہی مخلص اور محنتی ہونا ہے۔ زندگی کی اس امتحان گاہ میں ہم حدوداللہ کے پابند ہیں اورآخرت کے لیے یہی امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ ہم اپنی غلطیوں کو تو کبھی دیکھتے ہی نہیں۔  دوسروں پرتنقید کر کے ہم کبھی نہ اپنی اصلاح کر سکتے ہیں نہ ہی اپنا معاشرہ درست کر سکتے ہیں بغیرظلم،فحاشی،بےحیائی کرپشن، بدکرداری اوربداخلاقی،ظلم کونہ چھوڑ کر ہم اپنی زندگیوں کو ضائع کر رہے ہیں بلکہ اللہ کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں جو بدترین گناہ ہے۔مسلمان ہوتے ہوئے ہمارا کردار مشکوک، حلیہ مشکوک، کام مشکوک،لاپروائی،خود غرضی کی زندگی ہمارے ایمان کوکمزورکرتی جائے گی اورآہستہ آہستہ دل سخت اوربے ضمیر بنتا جاتا ہےجو آخر کاربےحس ہوجاتا ہےجو بدترین عذاب ہے۔ احساس کا مرجانا ہی انسانیت کی موت ہے۔

ہماری ہر عبادت ہمارے لیےحصار ہے۔ گناہوں سے، عذابوں سے اور اللہ کی ناراضی سے اگراسے شعور کےساتھ مخلص ہو کرادا نہ کیا جائے تو کیا ساتھیوں ہم اتنے گرے ہوئے ہوسکتے ہیں کہ اللہ کے ساتھ نعوذ باللہ مذاق کر سکیں۔ اللہ پاک ہمیں سچی پکی توبہ استغفار کی نعمت عطا فرمائےکہ ہم اورہماری تمام مسلم امہ اللہ کی ناراضی کبھی نہ مول لیں بلکہ ہمیشہ رب کو اپنےکردار و اخلاق و عبادات سے راضی رکھیں۔آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے