ذمہ داریاں نبھائیں زندگیاں بچائیں

لطیف النساء

 ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ہوتی ہیں جتانے کے لیے نہیں۔ بھوکے کو کھانا کون دیتا ہے؟بچپن میں میرے بھائی مجھ سے پوچھتے تھے تو میں کہتی تھی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ تو وہ کہتے

تھے کہ اللہ تو سب کو ہی دیتا ہے کہ اللہ نے دنیا میں لوگوں کو ہی ایک دوسرے کا مددگار بنایا ہے ،جسے بھوک کا احساس ہو جو خود بھوکا رہ چکا ہو تو وہی بھوک کا احساس اور پھر خدا خوفی کا احساس رکھتے ہوئے بھوکے کو ضرور کھانا دیتا ہے جو ایک بڑی نیکی ہے، بالکل اسی طرح میں اپنی بلڈنگ میں کہتی ہی رہ جاتی ہوں کہ کوئی کچرا نہ پھینکے،تھیلیوں میں ڈال کر نیچے کچرا لے جانے والے کے لیے ایک جگہ رکھ دو مگر کیا حیوانیت ہے کہ کچھ لوگ کچرا چننے والے تھیلیوں کو کھول کھول کر کچرا پھینک کر تھیلیاں تک لے جاتے ہیں بلکہ بچے ٹکی پیکٹ،پلاسٹک کی تھیلیاں ہر جگہ پھینکتے ہی رہتے ہیں اور مسلسل کچرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

کھلاگیلاکچرا تعفن کا شکار آنے جانے والوں ،چلنے والوں کے لیے اور گاڑی والوں کے لیے بھی وبالِ جان بن جاتاہے۔ لوگ بچوں کی تربیت نہیں کرتے بلکہ خود بھی  اس عمل میں شامل ہیں!۔ بارشیں اللہ کی کتنی بڑی رحمت ہیں؟ انتظار کر رہے ہوتے ہیں ۔حکومتی ادارے اور خود غیر ذمہ دار لوگ! سرسری کام کرتے ہیں اور نالے اور گٹریں صاف تک نہیں کرتے، پچھلے مہینے ہونے والی بارشیں کس طرح وبال جان بنی ہوئی ہیں۔ ذرا سی بارشیں ساری حکومتی دعوؤں کا پول کھول بیٹھتی ہیں،کیا سڑکیں بنائی ہیں؟ کتنی ذمہ داری سے بنائی ہے کہ ذرا سی بارشوں سے کس طرح پورے کراچی کی بڑی چھوٹی سڑکیں اکھڑ گئیں، اجڑ گئیں۔ جگہ جگہ کھڈے،چکنی مٹی،کوڑا کر کٹ، تعمیری مواد اور خود غیر تعمیری رکھا ہوا کام وہ بھی میلوں تک پھیلا ہوا ہے ،تا حد نظر پتھر روڑے، غیر ہموار راستے،ادھڑی اجڑی ہوئی سڑکیں کتنا دشوار سفر کرتی جا رہی ہیں۔

 لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنی ہوئی ہیں ۔رکشے والے بھائی کی جو چار بچوں کا باپ ہے صاف ستھرا مہذب بندہ اداس ہر وقت پریشان!میں جانتی ہوں اس کے کردار کو کافی محنتی بندہ ہے ۔ صمد!کہنے لگا باجی ہر مہینے کا خرچہ ہے اس رکشے پر سڑکوں اور راستوں کی خستہ حالی نے میرانیا رکشہ خراب کر دیا ہے، ہزاروں کا خرچہ ہوتا ہے، بچتا ہی کچھ نہیں۔ لوگوں سے کچھ زیادہ مانگو تو 10  باتیں سناتے ہیں۔ شکایت الگ کرتے ہیں کہ رکشے میں یہ خرابی ہے۔اچھلتا ہے، فلاں چیز نہیں ہے وغیرہ وغیرہ دل جلتا ہے ۔ پچھلے دنوں ایک اماں چڑھتے ہوئے پھسل کر گر گئیں۔ بڑی مشکل سے واپس گھر تک پہنچایا۔ دس قدم کا راستہ دو گھنٹے کی محنت لگی گاڑی تک صحیح جگہ پر کھڑا کرنے کی جگہ نہیں تھی۔پانی اتنا کہ نظر ہی نہ آئے آگے کیا ہے ،کتنا گہرا گڑھاہے؟ ہمارے حکمران اعلیٰ، اعلیٰ عہدوں پر بیٹھ کر بھی کچھ نہیں کرتے،ذمہ داری سے کام نہیں کرتے،سڑکیں نہیں بناتے،نہ کبھی اچھی طرح مرمت کرتے ہیں ۔ورنہ ہمارے سفر اتنے مشکل نہ ہو ں،بجلی، گیس، پانی نے تو الگ تنگ کیا ہے!اس کا غم الگ ہے تو دوسری طرف ہمارے لیے خطرہ ہی خطرہ ہے۔ ہر شخص ملوث ہے کسی کے لیے آسانی کا سوچتے ہی نہیں۔کیوں نہیں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے؟ دیکھیں بارش میں کتنی جانیں گئیں ،کیسے لوگ زخمی ہوئے،مرے،غائب تک ہو گئے؟خدا جانے کہاں کھو گئے بس گڑھے میں گر گئے۔نہ ملے،اندھیرے میں تو پتا ہی نہیں چلتانہ آگے نظر آئے،نہ ہم سنبھل پائیں!اچانک ہی سامنے بائیک گر جاتی ہے لوگ زخمی ہو جاتے ہیں، مر جاتے ہیں۔

ایمبولینس تک بر وقت نہیں پہنچتی تو پھر مزید پریشانیاں ہوتی ہیں، رش اور پریشانی اپنی اپنی،بہت مسائل ہیں، پورے کراچی کا یہی حال ہے۔اللہ حکمرانوں کو ہدایت دے بلکہ سب کو احساس ذمہ داری دے (آمین)۔کیسے ہمدرد یونیورسٹی کی" ڈاکٹر حنا  "محض بائیک اچھلنے سے گڑھے میں گر گئیں اور سر کی چوٹ جان لیوا بن گئی۔ کوئی پوچھے نہ کون ذمہ دار ہے؟ اتنا بڑا سانحہ!شہر کی قابل ڈاکٹر، برسوں کی محنت،ماں باپ کا سرمایہ، لوگوں کی جان کی فکر کرنے والی مخلص باصلاحیت اور قابل قدر اور قابل فخر ڈاکٹر نی کس طرح لمحے میں نااہل لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا شکار ہو گئی۔ ہم کیسے مسلمان؟ کہاں تو ایک کتا بھی پیاسا مر جائے تو حکمران جوابدہ ہونے والی مثالی معاشرے کی بدحالی قابل افسوس، صد افسوس ہے! اللہ مرحومہ کے ورثاء کو صبر جمیل دے (آمین)۔

کیا اب بھی ہوش کے ناخن نہ لو گے؟ عوام کو بھی چاہیے کہ حکومتی اداروں کا پرخلوص ساتھ دیں اور تعمیراتی کام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں۔ہمیشہ تعمیر کریں تخریب نہیں۔ مرتے دم تک انسانی فلاح اور بھلائی کے لیے اپنے حصے کا کام کریں ورنہ کل روز حشر کیا جواب دو گے؟ رب کو کیا منہ دکھاؤ گے؟ ہر بندہ سمجھ لے کہ وہ یہاں ایک مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے۔ انسانیت نہیں تو بندہ نرا جانور بلکہ اس سے بھی بد ترہے!اسرائیلیوں والا سلوک قابل مذمت،قابل شرم ہے ہر ایک کے لیے، خدارا! اللہ کی زمین پر اللہ کے بندے بن کر رہو اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاؤ،جتاؤ نہیں بلکہ زندگیاں بچاؤ اورآخرت کماؤ! کیونکہ یہاں سے صرف اور صرف آخرت کا سودا ہی کر کے جانا ہے! کیوں کیا خیال ہے؟

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے