ہم بھی شرمندہ ہیں

لطیف النساء

اتنی تباہی بربادی اور انسانیت سوز مناظر بلکہ بدترین حیوانیت کھلی قیامت کے آنےکی دلیل!اللہ اکبر!واقعی کل قیامت کے دن، ان بے کس بے بس فلسطینی

مسلمانوں کا جنہیں جنگ بندی کے ختم ہونے والے معاہد کے بعد مزید زورآور بمباری سے تباہ کیا گیا بلکہ بد ترین نسل کشی کی گئی ،ضرور ان کا ہاتھ ہماری گردنوں پر خصوصاً مسلم حکمرانوں پر ہوگا جنہوں نے حکمت عملی سے کام نہ لے کر بروقت مدد نہ کر کے پوری امت مسلمہ کو افسردہ کیا اوراسلام کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی۔

کیسے مناظر! کہ وہ مجبور زخمی بندہ پاگلوں کی طرح صدا لگا رہا تھا کہ فلسطین جل رہا ہے کیونکہ وہ کمزور ہے ،ان پر رحم کراوران کی مغفرت کر، اے اللہ! مجھے ہمیں اور اہل غزہ کو بخش دے۔اے اللہ مجھے مصیبت سے نجات دے۔ اے اللہ! ہم نے گناہوں کی قیمت چکا دی۔ اے اللہ! اہل غزہ پر رحم کر اور مغفرت کر ہمیں بے حساب جنت میں داخل کر کیونکہ ہم کمزور ہیں۔ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں ، تیری طاقت اور قوت سے بڑھ کر کوئی نہیں! اے اللہ ہماری حالت کو بہتر کر دے۔دراصل وہ اس وقت اپنے رب سے ہی دعا مانگ رہا تھا!۔ تڑپا دینے والی آواز،رو ح سے اٹھتا درد، اس کی پکار میں پوشیدہ جو ہماری روحوں کو تک رلا رہا تھا اور ہم بھی اس کی دعا میں رب سے التجا کر رہے تھے کہ اے رب اہل غزہ کوہم تیرے سپرد کرتے ہیں کہ تجھ سے بڑھ کر کوئی مدد کرنے والا نہیں (آمین)۔

 دل سے تو واقعی یہی آواز نکل رہی تھی جیسے اکثر لوگوں کو محسوس ہو رہا تھاکہ رفح کو مکمل مٹا دیا گیا ہے۔۔۔ نہ کوئی سایہ ہےنہ دیوار، نہ کوئی سانس ہے نہ آواز،دیکھتے ہی نہ جانے کیوں دل تھم سا گیا اور ہمارے الفاظ بھی شرمندہ،قلم شرمندہ! ایسا ہی لگتا ہے کہ ایک شہر نہیں، ایک درد کا، کرب کا طوفان تھا جو اہل رفح کو ہی بہا لے گیا۔ اللہ اہل فلسطین پر اپنا خصوصی رحم فرمائے (آمین)جس کی وجود کی چیخ اب اس مٹی میں دفن ہے،یہ تو صرف ملبہ نہیں، یہ تو واقعی گواہی ہے کہ انسانی بہت ہی کڑے امتحان میں ہے اور ہمارے امتحان کی سخت ترین آزمائش ہے۔ اس چلتے پیغام نے واقعی ہم سب کے دلوں کی عکاسی کی اور ہم کیا اپنے آپ سے بھی شرمندہ نہیں۔

ستاون اسلامی مالک!اور ان کی افواج! حکمران! ایٹمی طاقتیں!کیا صرف زبانی کلامی تھیں؟ یہ کیسارویہ ہے؟ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ مسلمانوں نے ہی بعض اوقات نہیں بلکہ اکثر اوقات میں منافقت دیکھائی ہے اور اللہ نے صاف کہہ دیا کہ تمہیں اس لیے دنیا میں بھیجا گیا کہ تم میں سے اچھے اعمال کون کر کے آیا ہے؟ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے کیا اب بھی معجزات کا انتظار کر رہے ہیں اور پانی سر سے گزر جائے؟اللہ نہ کرے معجزات تو جنم ہی تب لیتے ہیں کہ مسلمان اپنی پوری آخری سانس تک کوشش کرے۔تمام تر توانائیاں لگا دے،کھپا دے،گویا آخری لمحے تک الگ جم کر کھڑے رہیں تو معجزات ہوتے ہیں! یقینا اقتدار کی جنگ عقیدے سے الگ ہی شے ہے لہٰذا ان تمام ان ظالموں کو ضرور سزا ملے گی جو اپنی طاقت پر فرعون بنے رہے لیکن انجام سے بے خبر ہیں!کچھ کہہ نہیں سکتے جنگ اور اس کا انجام اللہ کی رضاہی ہوگی ۔ان شاء اللہ!لیکن ہمیں تاریخ کا سبق یاد رکھنا چاہئے۔قرآنی واقعات کس طرح ہمارے ایمان کو جھنجوڑتے ہیں۔ قربانیاں دے کر ہی فتوحات حاصل کی گئی تھیں۔ کیسے ایمان تھے اگلوں کے اور آج بھی اس کی مثالیں فلسطینی مٹھی بھر مجاہدین بتا رہے ہیں کہ ایسے ہوتے ہیں حزب اللہ کیونکہ

 "تھے تو آباہی تمہارے!مگر تم کیا ہو؟

 ہاتھ  پر ہاتھ  دھرے منتظر فردا  ہو"

 ایسے نہیں چلے گا! جب جنگ ایمان اور زندگیوں کی ہو تو زندگی دو ایمان بچاؤ۔آخرتم اس زمین کے نائب ہو، تمہارا مقصد حیات دین کا نفاذ ہے لیکن تمہیں وہن کی بیماری لگ چکی ہے کہ اپنے ہی مسلمانوں کے آہ و فغاں اور فضا میں اڑتے چیتھڑے نہیں متاثر کر رہے بچوں کی چیخیں اور ظالم کے ظلم نظر نہیں آرہے۔ہر لیول پر ان کی مدد آخری سانس تک کرنا ہمارا فرض ہے۔ یہ بائیکاٹ، مظاہرے،احتجاجی مظاہرے اور فنڈنگ بھی ناکافی ہے بھائیوں اب تو سدھر جاؤاور اپنے رب کو راضی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑو کیونکہ اس طرح تو ہم خود عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ رب کی ذات ڈھیل ضرور دیتی ہے مگر اس کی پکڑ شدید ہے۔ اب بھی متحد ہو جائیں امت بن کر کردار نبھائیں،ایمان اپنائیں اور اپنا اپنا فرض عین نبھائیں کیونکہ جب آپ  آگ کو نہ روکیں تو وہ ہمیں بھی جلا کر بھسم کر دے گی۔ وقت کی پکار پر لبیک کہو کیونکہ:

 وقت پر گر بات نہ مانی تم نے وقت کی

 وقت پھر وقت نہ دے گا تمہیں پچھتانے کا

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے