شادی کی دعوت آئی ہے

لطیف النساء

نہ بھائی نہ، میں تو جانے کے حق میں نہیں ہوں، خود دیکھ لو کتنا دور ہے، کیسے جائیں گے، کتنا ٹریفک ہے، کس

طرح جائیں گے؟سب رشتہ داروں سے ملاقات ہو جائے گی دیکھیں گے، بڑی مشکل سے پھرجانا ملا،تحفے کا انتظام ریپر اتنے مہنگے کہ اتنے تو تحفے کے پیسے دیئے جاتے تھے۔ شکر اللہ کا جانے کا انتظام ہو گیا۔ رشتے داری نبھ گئی۔ اللہ کا شکر ورنہ تو وہ بھی ایک مرحلہ ہوتا ہے۔
اف شادی کیا تھی اتنی سجاوٹ اتنی دور ،اتنے سارے مہمان ،سبحان اللہ ماشاء اللہ! لیکن کوئی بھی نہیں آیا ساری کرسیاں خالی اتنے کم لوگ! نہیں فوٹو سیشن ہو رہا ہے، لوگ تو بہت دیر سے آتے ہیں پھرسب آہستہ آہستہ ہی آتے ہیں نا!فوٹو سیشن ہو رہا تھا۔ دلہا دلہن پورے ہال میں کبھی کہیں کوئی پوز کہیں کوئی فلم ہو موقع ہی کیوں دیا جائے۔ اب تو سب کچھ دکھتا ہے والی بات ہے کی پوز ز، منی فلم جو کہ سینسرز مانگنے کے مستحق ہوں، حیا کا لفظ شرمندہ ہو گیا! جو کبھی فلموں میں نہیں ہوتا تھا وہ اب شادیوں میں ہونے لگ گیا ہے۔
دو چار شادیوں میں جا کر ہم خود کو شرمندہ کر دیتے ہیں، کیسی تیاریاں ہوتی ہیں،کیامیک اپ کیا پہننا اوڑھنا اور کیسے اس میں شرکت کرنا اور پھر دلہا دلہن کا اور پھر کیمرہ مین کا ایک لشکر جو ہر طرف سے ہر اینگل سے اور بعض جگہ پہ تو ڈرون بھی۔۔۔۔ اللہ اکبر۔ا ہر اینگل سے تصویریں بنائی جا رہی ہیں اور اتنے فرمانبردار، اُن کیمرہ مینوں کے اشاروں پہ کہ بس اللہ کی پناہ!۔ ** سب لوگ جدھر ہیں۔ ''وہ'' ادھر دیکھ رہے ہیں۔ ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں، ایک دنیا انہیں دیکھ رہی ہے، تاک رہی ہے، بلکہ ششدر ہے، شور شرابا اتنا کہ بات کرنادشوار ایہ تہذیب نہیں، کچھ سنائی نہ دے اوپر دیکھو لائٹیں ہی لائٹیں ،سجاوٹ، بڑے بڑے جھومر، گلدستے، لا تعداد رکھے ہوئے ہیں پھر وقت کی بھی کوئی قدر ہی نہیں ہے اور اس کے بعد ایپیٹائزر اس کے بعد پھر کھانا یعنی طعام اور ہماری عوام نہیں تھی کبھی بھی ہماری پہچان؟ہر چیز کھانے میں ہے اور لوگ تمیز تہذیب کی دائرے سے باہر لوگ، جب کھانا لگا ہوا ہے تو الگ الگ سے پلیٹوں میں بھر بھر کے لانے کی کیا ضرورت ہے جتنا کھانا ہے اتنا لیں۔
فلسطین کا حال دیکھنے کے بعد ایک دانہ ضائع کرنا گناہ سے کم نہیں! اللہ ہی کی پناہ!چلیں بلانے والوں کو اللہ بہت عزت دے اور ان کی خوشیوں کو سلامت رکھے لیکن مہمانوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ وقت کا خیال رکھیں ۔ بقول ہمارے سسر مرحوم،عداوت نہ بنائیں کہ لوگ تکلیف میں آجائیں۔ اسی طرح کھانے میں ایک دوڈیشزکافی ہیں۔ اتنے آئٹمز! کہ سب چیک تک نہ کر سکو، کتنوں کو تو دیکھا تک نہیں جاتا، پھر ہم کہتے ہیں مہنگائی بہت ہو گئی ہے ۔یہ اسراف! تضاد قوتیں کیسے کام کریں گی؟ کیسے کام چلے گا؟جن چیزوں کو ہم نے آگے بڑھانا ہے وہ انتہائی پیچھے چلی گئیں۔اخلاقیات، وقت کی پابندی، تہذیب تمیز، وقت کی قدر، بے پردگی ناج گانے وہ بھی مخلو ط، پھر مزید انتظار رسمیں! مزید دیر واپسی کا مسئلہ جن کے پاس گاڑی نہ ہو ان کی خواری، پانچ گھنٹے کہیں نہیں گئے! ہم اپنی تمام حدود و قیود کو توڑ کر گناہ میں ملوث ہوتے ہیں۔
اس میں سارے ہم سب شامل ہیں،تو میں سوچنے لگی کہ ہم نے کیا کھو یا کیا پایا؟ جب اتنی رات کو آکے سوتے ہیں تو یقین مانیں کہ صبح آنکھ بھی نہیں کھلتی اور فجر ضائع ہو جاتی ہے اور اس پر بھی پشیمانی ہوتی ہے کہ یا اللہ ہم نے کیا گناہ کیا؟ خوشی پر بھی اپنے سے باہر ہوگئے؟ اللہ ہمارے خطاؤں کو معاف کرے ہمیں خود سنبھال لے۔ اللہ پاک! ہم تجھ سے ان تمام برائیوں سے بچنے کی توفیق مانگتے ہیں۔اللہ ہم سب کو نیک ہدایت دے، اخلاق دے، کردار دے،ہمارا تو دین ہی سراسر اخلاق ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ اللہ ہم سے راضی ہو جائے اور ہمیں تمام گندگیاں تمام غلاظتوں سے دور فرما ہمیں خالص بنا دے اپنی تعلیمات پر چلنے والا ہمیں بنا دے۔(آمین یا رب العالمین)۔اس لئے اسلامی نظام کا نفاز کا شعور جگا دے، اجتماع عام میں آئیں اور مقصد پائیں، صالح قیادت، محنت محبت،بر وقت متحد ہوں، عوام منظم ہو! یا رب! آپ ہوں ہمیشہ مہربان۔آمین

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے