دس دسمبر یوم حقوق انسانی

لطیف النساء

کہنے کو یہ ایک دن ہے جسے یوم انسانی حقوق کہا جا رہا ہے.بے حسوں کیلئے چلیں یہ ایک دن ہی سہی مگر میری نظر میں تو ہر

لمحہ انسانی حقوق سے مشروط ہونا چاہیے ورنہ تو انسانیت کا جنازہ ہی نکلتا رہے گا ہر لمحہ کوئی نئی خبر لمحے دولمحے کی کوتاہی نسلوں کو بھگتنا پڑتی ہے تو انسانی حقوق کا دن کس لیے؟ ہر لمحہ انسانیت کا ہو انسانیت کیلے ہو! کیا چیز ہے انسانیت؟ کتنی لاجواب مؤ ثر اور ہمدردی کا احساس ہے جو دل کو سکون اور اعضاء کی تھکان اتار کر بندے کی روح خوش کر دیتا ہے مگر کرنے والا دل احساس رکھنے والا ضمیر اور فوری برملا درست فیصلہ کرنے والا انسان ہی ہوتا ہے جسے ہم تو فرشتے سے ملا دیتے ہیں۔ انڈین فلم تھی" تارے زمین پر" لیکن سبق سب کے لیے تھا, انسانیت چھپی تھی. پچھلے دنوں وہ کراچی کا ایک معصوم تین سالہ بچہ کیسے گٹر میں گر گیا اور انسانیت کا درد رکھنے والا ایک دوسرا بچہ جس نے اسے کیسے تڑپ کر نکالا؟ اگرچہ وہ مرا ہوا تھا مگر یہی انسانیت ہے۔

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

بچپن سے سن رہے ہیں اس گانے کواور اس کے مقصد کو پورا کرنے کا شوق دل میں لیے کوششیں کرتے رہتے ہیں لیکن راہ کے پتھر بہت ہی زیادہ ہوتے جا رہے ہیں بس چنتے رہیں تاکہ آنے والا زخمی نہ ہو اور آپ سرخرو رہیں، انسانیت زندہ رہے، اللہ کی ہزار نعمتیں ہیں جنہیں ہم دیکھتے ہیں اور بعض تو دیکھنے سے بھی قاصر ہیں لیکن پھر سب اپنا اپنا کام رب کی اطاعت کیلئے مسلسل کر رہے ہیں لیکن کہیں فساد نہیں کرتے مگر یہ انسان ہے جسے تھوڑا سا اختیار کیا مل گیا وہ تو نراجانوروں سے بھی بدتر بن بیٹھا، درندگی کی ایک مثال ہو تو کہوں! یہاں تو ہزار طرح کے مظالم، زہریلے میزائل،آلات،ٹیکنالوجی،میڈیا،بھوک پیاس، بے بسی، بے کسی سے قتل وغارت گری،دادا گیری ،بے حیائی، منشیات فروشی ہر طرح کے ظلم ہو رہے ہیں۔

میڈیا کی اپنی ایک نہ ختم ہونے والی جنگ، تباہ کن جنگ، گھر گھر فساد پھیلائے ہوئے،بچوں بڑوں کو، ان کے وقت کو، زندگیوں کو، ان کے سالوں کو مسلسل زوال دے رہی ہے، والدین بے پرواہ بھی ہیں اور ٹریپ بھی ہو چکے ہیں کیونکہ وہ میڈیا اور اس ٹیکنالوجی کے ہاتھوں مجبور ہے، منشیات کا پورا مافیا چل رہا ہے،غیر منصف عدلیہ اور حکمرانوں کی حکمرانیاں سب ایک بڑا مشن ہے، سب یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ مجبور ہیں اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے،ایسا ہی ہے بچے تو بچے نا سمجھ مگر بڑوں کے باپ بنتے جا رہے ہیں تو بڑے بھی انہی اسکرینوں میں جتے ہوئے ہیں۔ کوئی گیمز کھیل رہا ہے تو کوئی فلمیں تو کوئی مختلف طرح کی ریلز، کوئی خرافاتی کام اور کوئی جوا،اللہ کی پناہ!مقصد حیات بھول بیٹھاہے۔ اچانک خبر آئی کہ بنارس میں چوروں کی عید ہو گئی،دو گھنٹے کی ٹریفک جام میں پھنسا بندہ کہہ رہا تھا کہ ہر دوسرا بندہ کہتا ہوا گزر رہا ہے کہ میں لٹ گیا،موبائل چھیننے والے چور، ڈکیت 80 سے زیادہ موبائل چھین چکے یہ ریل بنانے والے بندے کا موبائل اتفاقیہ بج گیا جس کی پاکٹ کٹ چکی تھی تو اس نے یہ بتایا،پھر حکمرانوں کو بدوعا دینے لگا کہاں گئی انسانیت؟!اسی طرح چور بازاری کا بازار دو گھنٹے تک رہا بس اللہ ہی ہمارا بھرم رکھتا ہے پھر بہاولپور کا واقعہ کہ دائیں ہاتھ میں چرس لیے بندے کو گرفتار کیا گیا جو 19 ماہ کی سزا بھگت چکا لیکن ایک وکیل نے بالآخر فیصلہ کروایا،بے گناہ ثابت کروایا کیونکہ اس کا دایاں ہاتھ ہی نہ تھا تو ثابت ہوا کہ اس نے کوئی افیون یا چرس چوری نہیں کی تو کہاں گئی؟ اس کا انصاف،کہاں گیا اس کے 19 ماہ جو اس کی بیوی بچوں اور فیملی نے اور خود اس نے کتنے کرب اور تکلیف میں گزارے ہوں گے، اس کو انصاف کون دے گا؟اللہ نے قیامت اسی لیے تو بنائی ہوئی ہے پھر ایک اور خبر کے اب تو بچوں کو بھی چور بنا دیا گیا کہ بزرگ خریداری کر رہے ہیں دو بچے آئے 12 سال کا ہوگا،دوسرا کوئی بمشکل نودس سال کا ہوگا، 12 سال کا بچہ اپنی مصروف نظریں رکھا ہوا مستقل اپنے مشن پہ تیار جبکہ دوسرا بچہ کبھی آگے کبھی پیچھے،ان بزرگ کے پیچھے چپکے سے جیب کو اوپر کیا اور دوسرے ہاتھ سے موبائل صفائی سے نکال کر پلٹ کر یہ جا وہ جا، دوسرا ساتھی نگہبان کچھ دیر بعدچلا گیا، بزرگ بھی آرام سے نکل کر گھر جا کرسر پیٹ رہے ہونگے،قیامت گزری ہوگی، سب کچھ ہو رہا ہے مگر انسانیت مر چکی ہے۔

جب انسانی حقوق کے عالمی دن بنائیں تو کم از کم اتنا سوچیں کیوں دوسروں کو لوٹ کر سکھ پاتے ہو؟ لٹ جاؤ گے ایک دن اور نہ بھی لٹے تو کیا ہوا،ذرا دیر کے بعد اندھیرا ہے، ہرگز کوئی نہ بچ پائے گا کیونکہ آخرت کا ایک دن ہے لہٰذا انسانی حقوق کو اولین ترجیح دیجیے،اپنا انسان ہونے کا رول ادا کیجئے،عورتوں کا استحصال کہیں مردوں کا استحصال! کس طرح کے مرد ہیں یہ؟کہ جو قوام ہی نہیں بدنام ہیں۔ اس عورت کو جو شادی کے تین سال تک ماں نہ بن سکی اور کینسر میں مبتلا ہو گئی تو اس کو گھر بٹھا دیا گیا بڑی مشکل سے صلح صفائی کے بعد واپس علاج کر کے ماں باپ نے بھیجا، دو چار سال رہے اور اس کے بعد دوبارہ ساری چیزیں ضبط کر کے خالی خولی اس 28 سالہ لڑکی کو واپس گھر طلاق دے کر بھجوا دیا،یہ کیسی انسانیت ہے؟یہ کیسا رویہ ہے، انسانیت مر چکی ہے لیکن بہت سی جگہوں پر انسانیت باقی ہے شاید اسی کی وجہ سے دنیا بھی باقی ہے۔ ا

للہ نے ہمارے ہی لیے دنیا سجائی ہے، دنیا کا امن ہم سے وابستہ ہے،اس کی قدر کرو، انسانیت کو ایسا پیغام دو جو علم کا ظہور اور اللہ تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے، آدمی کاکام بولتا ہے،بنو قابل بنو عالم معلم بنو اللہ کے بندے یعنی غلام، کرو اچھے کام تاکہ اداکریں حقوق انسان، کیا واقعی ہم انسان ہیں؟ اگر انسان ہیں تو یقینا انسانی حقوق کا عالمی دن نہیں ہر لمحہ انسان کی تقدس کا عزت واحترام کا ہمدردی کا ہونا چاہیے، عزت اور احترام کا درس لے کرجس تہذیب واخلاق کو سیکھ کر عمل کر کے آپ دونوں جہاں میں سرخروہوں گے اور یہ دنیا امن کا گہوارہ ہوگی۔ فلسطین اور غزہ، سوڈان بوسینیا،کشمیر جیسا حشرکبھی نہ ہوتا!کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اس دنیا میں فساد پسند نہیں ہے۔ہمیں سوچناہوگا، عمل بدلنا ہوگا، مسلم ہی نہیں غیر مسلم بھی انسانیت سمجھتے ہیں تو تضاد روئیے کیسے؟اے اللہ! ہم سب سے راضی ہو اور انسانی حق کا عالمی دن یا یوم پر صحیح معنوں میں انسان کو انسان بننے کا رتبہ دے اور انسان کو انسانیت پر عمل کرنے کی توفیق دے تو ہی اس کا مقصد ادا ہوگا ورنہ ایسے دن بنانے کا کوئی مقصد نہیں ہے بلکہ دو تضاد کام ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو اور ہم میں انسانیت پیدا کرے اور ہمارے ضمیر کو زندہ رکھے۔ آمین یا رب العالمین

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے