کرچی کرچی ہوگئی میں

نگہت سلطانہ

"میں بلا کی حسین  ہوں بس۔۔۔ ہے کوئی مجھ سا،تو سامنے آئے نا۔۔

یہ گھنیری ریشمی زلف۔۔یہ شبنمی ہونٹ۔۔یہ آنکھیں شمع فروزاں سی،ہر اک نظرمیں جادوگری، یہ چہرہ  چودھویں کے چاند سا۔۔۔ اور۔۔۔اور

"ہمجولی! تم درمیان بولو نہیں بس سنتی جاؤ۔۔۔ ہاں بس اتنا بتادو غلط کہا میں نے۔۔؟ اور میری مسکراہٹ ، کیا میرےلیے شاعر نے نہیں کہاتھا؟

اک بار مسکرادو اک بار۔۔۔

اور میرے یہ گورے ہاتھ ، مخروطی انگلیاں ۔۔اور میرے پاؤں یوں نرم اور چمکتے ہوئے کہ جیسے تراش تراش کے بنائے ہوں بنانے والے نے۔ میری ہمجولی! جاؤ جاؤ اپنا یہ فلسفہ ء فنا و بقا کسی اور پہ جھاڑو جا کے۔۔ "

"پتا نہیں ہمجولی کیا کہتی رہتی ہے ،بس اس کی پوسٹ آج آخری بار پڑھ لیتی ہوں ۔۔۔ کیا لکھا ہے ۔۔۔  لکھاکیا ہے۔۔۔ " انسان اپنے جسم اور جسمانی اعضا پہ کچھ اختیار نہیں رکھتا۔۔۔۔ اس سے مؤاخذہ اس کے اعمال کا ہو گا، جسمانی ساخت کا نہیں۔۔۔اور ۔۔۔۔ سب انسان برابر ہیں گورا کالا بدصورت خوبصورت۔۔۔ کسی کو کسی پہ فوقیت نہیں سوائے تقوٰی کے۔۔۔اور ظاہری خوبصورتی تو ۔۔۔۔۔۔

اف۔۔۔اف۔۔۔ میری ہمجولی !پاگل ہو تم۔ کیا مالی بابا اور اس کا سیاہ چہرے والا بیٹا میری برابری کر سکتے ہیں؟؟ ہمجولی! انصاف کی بات کہو کیا ہم تینوں ایک جیسے دکھتے ہیں؟؟  

پتہ نہیں کیسی باتیں کرتی ہے میری ہمجولی۔ لو میں فون ہی بند کر کے رکھ دیتی ہوں ۔۔

اور اب بس میں ہوں اور میرا یہ ہرابھرا لہلہاتا۔۔۔ گنگناتا لان۔  لگتا ہے یہ پھول میرے بالوں کی تعریف کر رہے ہیں۔۔۔ ٹھنڈی تازہ ہوا مجھے چھو کے مخمور ہو گئ ہے۔۔۔

اور ۔۔۔یہ۔۔۔ یہ گیندے کاپھول تو ہے ہی میری زلفوں کے لیے۔۔۔

اور۔۔۔۔یہ۔۔۔۔ما۔۔۔ لی۔۔ بابا کا بچہ ۔۔یہ کہاں سے گھس آیا یہاں۔۔۔ جانتا بھی ہے کہ مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتے یہ دونوں باپ بیٹا۔۔۔باپ کے ہاتھ دیکھو ذرا کھردرے کالے بھدے۔۔۔اور یہ لڑکا سیاہ صورت والا ۔۔۔۔ پہلے تو اسے یہاں سے چلتا کروں۔۔۔۔

"آہا۔۔۔ ہمجولی صرف فلسفے ہی نہیں بھگارتی بڑے اچھے کام بھی کرتی ہے۔۔۔ کتنا خوبصورت نازک سا آئینہ آج میرے لیے بھیجا ہے جانے اسے کیسے خبر ہوگئی کہ آج میں نے خاص لباس زیبِ تن کرنا ہے۔۔ تازہ بہار کے رنگوں جیسا۔۔۔ سبز،جامنی،گلابی، سرخ، سارے ہی رنگ تو ہیں اس لباس میں۔۔۔ او ہمجولی شکریہ اس تحفے کے لیے۔۔اس سیاہ صورت والےسے کہہ کے لان میں رکھواتی ہوں اسے  کہ جہاں میں نے سیلفیاں بنانی ہیں۔۔۔

چلو جی ہمجولی کی پھر کال آگئ۔۔۔ کہیں یہ حسد تو نہیں کرتی مجھ سے۔۔۔ نہیں نہیں دل نہیں مانتا ، فلسفی ضرور ہے مگر ہے تو میری مخلص دوست۔۔۔۔کال اٹنڈ کرلیتی ہوں تحفے کاشکریہ بھی تو ادا کرنا ہے."

"ہاں یہ بالکل صحیح کیا لڑکے تو نےیہ آئینہ گلاب کی بیل کےساتھ رکھ دیا۔۔ چل بھئ رشکِ چمن!غنچہ دہن!شیریں سخن! موجِ صبا کی طرح چل ، باد بہاری کی مانند ٹھہر،تتلیوں کے پیچھے بھاگ اور ہاں اک بار بس اک بار مسکرادےذرا کہ آج موسم کی ادائیں بڑی شوخ سی دکھائ دے رہی ہیں۔۔۔۔ پھر۔۔۔۔۔۔

ارے واہ یہ شوخی تو مستی میں بدل رہی ہےاور یہ ہوائیں۔۔۔۔۔ یہ تو۔۔۔ لگتاہے میری دیوانی ہو رہی ہیں کبھی آئینے کو چھوتی ہیں کبھی مجھے چھیڑتی ہیں ۔۔۔۔۔

اب ان بادلوں سے کوئ پوچھے کہ ہوا کے سنگ یوں میرا لہرانا، مستی میں گنگنانا اتنا بھا گیاان کو کہ زمیں کی طرف لڑھکتے چلے آرہے ہیں ۔ سچ یہ ہے کہ سبھی نظارے  پسینے پسینے ہوگئے ہیں مجھے دیکھ کے۔۔ آئینے کے سامنے کھڑی ہوجاتی ہوں۔۔۔ لو ہوا کو تو اب باقاعدہ  شرارت سوجھ رہی ہے۔۔۔ میرے آنچل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا آخر مطلب کیا ہے؟ ۔۔۔۔ اف۔۔۔ یہ ہوا تو تیز ہوگئی ہے۔۔۔۔ رکو ذرا ہولے چلو نا۔۔۔۔ ابھی تین ہی سیلفیاں بن پائ ہیں بس۔۔۔۔ بہارو اتناشور کیوں شروع کردیا۔۔۔۔ اچھا آئینے کو خود ہی تھام لیتی ہوں مضبوطی سے۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔یہ۔۔۔۔موسم کی رنگت تو سیاہ ہوگئ۔۔۔اف۔۔۔یہ۔۔۔۔طو۔۔۔۔فان۔۔۔۔۔وہ۔۔۔وہ میری موتیے کی  بیل نیچے گر پڑی۔۔۔۔

۔۔۔پتا گرا مجھے درسِ فنا دے گیا۔۔۔

اور۔۔۔۔اور یہ۔۔۔یہ ۔۔۔۔ اللہ  کتنےتیز جھکڑ ہیں۔۔۔۔ آئینے پلیز تو بس کھڑے رہنا۔۔۔ ارے۔۔۔ارررررے۔۔۔۔

اف۔۔۔۔ ارے کوئ ہے۔۔۔ سنو۔۔۔کوئ ہے؟  آنا۔۔۔ذرا یہاں آنا۔۔۔  آئینے تو فکر نہ کر تجھے نہیں گرنے دوں گی۔۔۔ ارے کوئ ہے۔۔۔۔میرے پاس آؤ۔۔۔۔۔

اف۔۔۔یہ ۔۔۔۔۔اوہ۔۔۔ یہ چنبیلی کی بیل تو آئینے پہ آگری۔۔۔ آئینہ ٹوٹ گیا۔۔۔یہ کیا۔۔۔۔ میں بکھر گئی۔۔۔ یہ ٹکڑے ٹکڑے میری صورت۔۔۔ اوہ۔۔۔اوہ۔۔ یہ میری زلف ۔۔۔۔لگتا ہے بیل کے ساتھ الجھ گئی ہے۔۔۔ اف۔۔۔اف۔۔۔ارے کوئی ہے؟؟۔۔ مدد ۔۔۔مدد ۔۔۔

آہ۔۔۔ میرے ہاتھ تو زخمی ہوگئےہیں۔۔۔ یہ انگلیاں خون میں لت پت یہ کیسے ہوئیں۔۔

"میں آگیا آگیا چھوٹی بی بی۔۔۔"

"یہ۔۔۔مالی۔۔۔ بابا۔۔۔"

"آئینے کے ٹکڑے آپ کے ہاتھوں کو زخمی کرگئے. میں اسپرٹ اور پٹی لے آیا ہوں۔"

"اف۔۔۔یہ کھردرے کالے بھدے ہاتھ میری پٹی کریں گے۔۔۔اف۔۔۔"

"بی بی جی آرام سے، آرام سے، پٹی کر دیتا ہوں، اور وہ دیکھیں آپ کی سہیلی اپنی گاڑی لے کے آ پہنچی ہیں ہسپتال جانا ہو گا۔۔۔"

"میرے  گورے ہاتھ مخروطی انگلیاں۔۔۔"

"مالی بابا کے کھردرے کالے ہاتھ ۔۔۔

میرے خوبصورت ہاتھ۔۔۔

مالی۔۔۔۔ بابا۔۔۔ کے کھردرے۔۔۔۔کالے۔۔۔

میرے پیارے ہاتھ۔۔۔

نہیں۔۔۔۔۔

مالی بابا کے۔۔۔۔

نہیں نہیں نہیں ۔۔۔اور۔۔۔۔یہ

یہ ہمجولی چلی آرہی ہے۔۔

موبائل فون پہ کیا سنتی آرہی ہے۔۔۔میں بھی سنوں بھلا ۔۔۔

یاایھاالانسان ما غرک بربک الکریم۔۔۔۔۔۔۔۔

 تیز جھکڑ  تھم گئے ۔ موسم دوبارہ اعتدال پہ آگیا۔۔۔

میں آپریشن تھیٹر میں سرجن اکرام اللہ کے رحم و کرم پہ پڑ ی تھی ۔۔۔

"شیشے کے ٹکڑے دونوں ہاتھوں  میں  گہرائ تک پیوست ہو گئے ہیں۔۔ ایک ٹکڑا بائیں کلائ میں پیوست ہوا ہے ۔پاوں بھی زخمی ہیں ان کے۔ اب کچھ دیر تک سینئر سرجن راشد خان صاحب آجاتے ہیں، وہی دیکھیں  گے ان کا کیس۔ تب تک آپ انھیں تازہ پھل کھلائیں سوپ پلائیں انھیں۔۔

ایکسرے رپورٹ  ہاتھ میں پکڑے ڈاکٹرصاحب میری ہمجولی  کو بتارہے تھے... "کچھ دن تک یہ اپنے دونوں ہاتھ استعمال نہیں کر سکیں گی، مکمل طور  ڈپینڈینٹ ہوں گی۔۔۔"

ڈاکٹر اکرام اللہ چلے گئے. میری ہمجولی میرے پاس بیٹھ کے میرے لیے پھل کاٹنے لگی۔۔۔

میں نے عرصے بعد اس ہمدرد انسانیت کے چہرے کو بغور دیکھا ۔اس کے جس  ڈھیلے ڈھالے گاون کو میں طنز سے خیمہ کہا کرتی تھی ، آج جو جی بھر کے دیکھاتو مجھ پہ کھلا اس کالے رنگ کے گاون نے چاند کے ٹکڑے کو اپنے اندر چھپا رکھاہے۔اپنا آئینہ ٹوٹ گیا تو آج اس کے چہرے کو میں دیکھتی گئی ،دیکھتی گئی   گول مٹول بھولا بھالا چہرہ کہ جسے حیا کی سرخی نے مزید حسین کردیاتھا۔ جھکی ہوئی  پلکوں کی چلمن اس نے اوپر اٹھائ میری جانب مسکرا کے دیکھا مجھے نرم مہربان ہاتھوں سے سہارا دیا  بٹھایا اور کٹے ہوئے پھل کی پلیٹ میرے سامنے رکھ دی اور خود میرا دوپٹہ اور میرا بستر ٹھیک کرنے لگ گئی۔۔۔

'ہمجولی!' میرا بس نہیں چل رہا تھا کہ آگے بڑھوں اور اس کے روشن چہرے کو چوم لوں'میں گھر نہیں جاؤں گی تمہارے پاس ہوں سارا وقت تم بہت جلد ٹھیک ہو جاو گی میری پیاری دوست!۔۔۔۔' اس نے میرا دوپٹہ اور بال ٹھیک کرتے ہوئے کہا

"وہ  چلا دو ۔۔۔۔وہ کلپ وہ جو اس وقت آن کیاتھا ۔۔۔"

"اچھا اچھا۔۔۔لو۔۔۔"

یاایھاالانسان ما غرک بربک الکریم۔ الذی خلقک فسوںک فعدلک۔فی ای صورة ما شاء رکبک۔۔۔۔

اے انسان کس چیز نے تجھے اپنے اس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا جس نے تجھے پیدا کیا تجھے نک سک سے درست کیا تجھے متناسب بنایا اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا۔۔۔۔(الانفطار)

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے