
ثمرین عالم
لغت کے اعتبار سے تعلیم کا مادہ ہے"علم" جس کے معنی ہےکسی چیز کا ادراک حاصل کرنا ۔علم سیکھنےاورسکھانےکا عمل صدیوں سےجاری ہے۔
تعلیم کسی بھی فرد کی ذہنی نشوونماکے ساتھ ساتھ اقوام کی سماجی واقتصادی ترقی کےلیے بھى بہت اہم ہے۔ تعلیم ایک فرد کے کام کرنے اور زندگی میں سبقت حاصل کرنے کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرتی ہے۔
آج کےاس پرآشوب دور میں تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پہلےسےبھی بہت زیادہ ہوگی ہےکیونکہ آج کادورجدید ٹکنالوجی کا دور ہے۔ایٹمی ترقی کا دور ہے سائنس کادور ہے۔!اب آتے ہيں پاکستان ميں تعلیم کی صورت حال پر۔ حکومت نے سرکاری ادارے تو کھول دیے اور بچوں مفت پڑھانے کا بندوبست بھی کر دیاہےمگر کہیں اسکولوں میں جانور باندھے ہوئےہیں،کہیں جاگیرداروں اوروڈیروں کی اوطاقیں ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔اساتذہ باقاعدہ کلا سز نہیں لیتے۔اساتذہ کو تنخواہیں بھی وقت پردی جاتی ہیں مگر پھر بھی نصاب وقت پر مکمل نہیں ہوتا ہے۔
بچوں پر توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے بچےتعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ سرکاری اسکولوں کی طرف متوجہ ہو جائے اور ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس کے ذریعے عوام میں تعلیم کےبارے میں شعوربیدار ہو۔
تعلیم سے آتی ہے اقوام میں بیداری
.ہے علم کے پنجے میں شمشیر جہاں داری
دنیاوی تعلیم کےساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی بہت ضروری ہےکیونکہ دینی تعلیم سےانسان کے اندر انسانیت سے دوستی کےلیے احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسی تعلیم کی وجہ سے سےزندگی میں خدا پرستی عبادت محبت وخلوص کے ایثار،وقربانی ،خدمت خلق وفاداری اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔
اسلام میں تعلیم کو بہت اہمیت حاصل ہےاسلام نےتعلیم پرجتنا زور دیا ہے شاید ہی کسی اورمذہب نے تعلیم کے حصول پر اتنا زور دیا ہو۔
تعلیم کے بغیر دنیا کا کوئی نظام چل ہی نہیں سکتا یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید کی پہلی وحی” إقرأ“ میں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسرے احکام بعد میں آئے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید میں ایک طرف تو خوف خدا کی بنیاد تعلیم کو قرار دیتے ہوئے فرمایا گیا( إنما يخش الله من عباده العلماء) اسی علم کی بدولت سب سے پہلے نبی حضرت آدم کو سجدے کے قابل بنایا گیا اور سب سے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد تعلیم دینا بتایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا
(وإنما بعثت معلما) بے شک میں ایک معلم کی حیثیت سے بھیجا گیا”
اب بطور مسلمان ہم سب پر علم حاصل کرنا اور علم پھيلانا فرض ہےکيونکہ يہ ہمارے پيارے نبى صہ کا مشن تھا اور ہميں اس مشن کو قيامت تک جارى رکھنا ہے ۔


































