
سنیہ عمران / نگران حریم ادب بہاولپور
حلقہ خواتین جماعت اسلامی بہاولپورکے تحت" فلسطین ریلی "مسجد الحق سےفرید گیٹ تک نکالی گئی۔ ریلی کا آغازعابدہ عبدالخالق کی سورہ"
صف "کی پرسوزتلاوت سےہوا ۔
صوبائی نگران سیاسی سیل ڈاکٹر ثمینہ روحی نےشرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ غزہ اورفلسطین پربمباری نہیں بلکہ یہ بمباری ہمارے دلوں پرہے۔ آج ہم نہ نکلےتواللّٰہ کےآگےجواب دہ ہونا پڑے گا۔ فلسطینی ہم سےمخاطب ہیں کہ اللہ کی خاطرہمارے لیے اپنے گھروں سےنکلو بیت المقدس ہماراقبلہ اول اورامت مسلمہ کی امیدوں کامرکزہے۔ ہر مسلمان کے لئے یہ امرباعث تکلیف ہےکہ انبیاء کی سرزمین ظالم جابردشمن کےقبضے میں رہے اگرکوئی آ ج حرم کو بری نظرسے دیکھے اورقبضہ کرنے کی کوشش کرےتوکیاہم یہ برداشت کر لیں گے؟ تونکلیں اللّٰہ کی خاطر اپنےبیت المقدس کی خاطراللّٰہ تعالٰی ہمارا نکلنا قبول فرمائے۔
ناظمہ پی پی 253 صائمہ معید نے کثرت رائےسےقرار داد "مسلئہ فلسطین کی صورتحال اور عالمی منظرنامہ" منظور کروائی۔ریلی میں چھوٹے چھوٹے بچوں ،بچیوں ،جمعیت طالبات اورضعیف خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔
ریلی کے تمام شرکا کا جوش اورولولہ قابل ستائش تھا۔ ہماری کلیوں اورپھولوں کےجوش اورولولےمیں ایک الگ سی چمک تھی۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کا جوش وجذبہ اسی طرح دین اسلام کے لیے قائم ودائم رکھے اور ہمارے چمن کے ان پھولوں کو دین کی بقا کے لیے سر گرم عمل رکھے۔ آمین ثمہ آ مین
ہر طرف بینر،جھنڈے ،پلے کارڈزنظرآرہے تھےجن پر بیت المقدس کے لیے مختلف تحریریں لکھی گئی تھیں۔ یہ تحریریں جوش ایمانی کو تازہ کررہی تھیں ۔ سروں پر اللّٰہ اکبر کی پٹیاں،بیت المقدس کی ٹوپیاں پہنے۔تاحد نگاہ بہت بڑاجم غفیر تھا۔ ان سب کے ساتھ بیت المقدس کاترانہ "یہ آخری جنگ ہےاقصٰی کی اب مٹ کے رہے گا اسرائیل" چل رہا تھا اوریہ سب چیزیں لہو کو گرما رہی تھیں اوردلوں میں جوش ایمانی کواور ذیادہ بڑھا رہی تھیں ۔
پی پی 253 جما عت اسلامی کےامیر نصراللہ خان ناصر نےشرکا سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بیت المقدس ہماراہے، ہم اس کی خاطر جان تک قربان کردیں گے۔
پی پی 254 جماعت اسلامی کے امیر عبدالحئی نےاپنے خطاب میں کہا کہ ہم اسرائیل کی جارحانہ جنگ میں فلسطینی عوام کےساتھ ہیں اوراس جنگ میں ہم جان ومال کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
امیر ضلع جماعت اسلامی سید ذیشان اخترنےکہا ہمارا لیڈر ہی واحد لیڈرہے،جس نے فلسطین کےلیےآوازاٹھائی۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےفلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا،ہمارے ضلع بہاولپور میں پہلے بھی اس ایشو پرریلیاں نکالی گئیں اور آ ج حلقہ خواتین جماعت اسلامی بہاولپورکی ریلی ہےمیری عزت مآب بہن بیٹیاں اور یہ چھوٹے چھوٹے بچے آج فلسطین کے ساتھ اظہار یہکجہتی کے لیے نکلےہیں اللّٰہ آ پ سب کا نکلنا قبول فرمائے ۔
امیرضلع جماعت اسلامی سید ذیشان اختر کی پرخلوص دعا سےریلی کا اختتام ہوا۔ ریلی میں 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کر کےاس ریلی کو کامیاب بنایا ۔ قریب سے گزرنے والے افراد بھی اس پروقار اورپرامن ریلی کو دیکھتے ہوئے بے اختیار اپنی سواریاں آہستہ کرنےپرمجبورہوگئے۔ سب کے لیے یہ ریلی کشش کا باعث بن گئی۔
ہمارے دین کی پہچان مسجد اقصیٰ
بچائے گے ہم تیری آن مسجد اقصیٰ



































