صراط مبین

مسرت جبیں

 سورة الحديد ( آیت نمبرایک، سورۃ ستاون )

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

سَبَّحَ  لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَالۡعَزِیۡزُالۡحَکِیۡمُ ﴿۱

 اللہ کی تسبیح کی ہےہراس چیزنےجوزمین اور آسمانوں میں ہے اور وہ ہی زبردست دانا ہے۔

سورۃ حدید کی یہ بہت پیاری ہے۔ اللّٰہ کی عظمت و کبریائی کی گواہ ۔اس طرح اسی مفہوم کی آیات متعدد قرآن مجید میں بیان ہوئی ہیں ۔یہ آیات انسان کو دعوت فکرعطاء کرتی ہیں ۔

تسبیح بیان کرتی ہیں۔اللّٰہ کےلیے زمین وآسمان میں ہرچیزاوروہ غالب حکمت والا ہے۔

بےشک وہ ہی حکمت والا ہے ۔ میرے عظیم اللّٰہ کی تسبیح کائنات کی چیز جاندار بےجاندارہرہرپل کررہی ہے۔اللّٰہ کی عظیم ہستی اتنی یکتا واعلیٰ ہے۔اس قدرکبریائی والاہے ۔

کہ اسےکسی کی عبادت کی حاجت نہیں ہےاورنہ ہی اسے یہ حاجت ہےکہ کوئی اس کی تعریف کرے مگران آیات کو بارباربیان کرنادراصل انسان کواس کا مقصد حیات بارآور کروانا ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ کی فرمابرداری ،اس کی مطیع ،اس کی اطاعت گزاری ،ذرابرابرلحظہ بھرکوکوئی مخلوق نافرمانی نہیں کرتی ہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب کائنات کی ہر چیز اس کی مطیع ہےاورکائنات کی ہر چیز ایک انسان کےلیےمسخر ہے ۔ سب کچھ رب رحیم نے اپنی مخلوق انسان "اشرف المخلوقات "کے فائدے کےلیےپیدا کیا ہے ۔

رب رحیم نےانسان کی ہرضرورت،ہرخواہش ،ہروقت ،ہرزمانے،ہرزندگی کےمدارج کو مدنظررکھتے ہوئےنہ صرف پیدا فرمایا بلکہ اس کوبروقت فراہم بھی کرنے کے اسباب بھی پیدا فرمادیے۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ کائنات کی ہرچیز اس رب عظیم کی حمدوثناء کرے۔اس کی تسبیح کرے اور جس کےلیے یہ سب پیدا کیا گیا وہ ہی اپنےکریم اللّٰہ سے غافل ہو۔

کس قدرظلم کی بات ہےاوریہ ظلم حضرت انسان کسی اورپر نہیں خود اپنے اوپر کررہا ہے ۔غور طلب بات ہے کہ کائنات کی ہرچیز توصبح وشام اس کی تسبیح کرے ہرپل ہر لحظہ مطیع ہو حالانکہ قیامت کےپہلےجھٹکےمیں سب فنا، سب ختم ،ان سب کو نہ تو دوباراجی اٹھنا ہے،نہ حساب کا خوف ہے، نہ اللّٰہ کی غضب کا ڈر،نہ جنت کی طلب ،نہ جہنم جانےکااندیشہ ہے،پھر بھی اتنی تابعداری ،لیکن ہم انسانوں کو جو اشرف المخلوقات کا تاج پہنایا گیا۔ہماراتو منصب بھی بڑااورمنصب کا تقاضا بھی بہت بڑا تھا ۔

ہم کیا ہوئے،کیااللّٰہ نے قبل از وقت "قیامت'دوست اوردشمن کا تعارف نہیں کروایا ۔ کیا ہدایت اورگمراہی ،کیا شیطان اور رحمٰن کے راستے نہیں بتائے۔ کیا صراط مستقیم کی راہ نہیں بتائی ۔کیا ہدایت کے لئے انبیاء کرام علیہم السلام اورکتب سماوی نہیں اتاریں۔

کیوں بھول گئے کہ ہم نےمرنےکےبعد دوسری زندگی میں اپنےاللّٰہ کےسامنے جوابدہ ہونا ہے۔جنت کی طلب اورجہنم کا خوف بھی ، پھر بھی اتنے بےخوف کیوں ۔۔؟

ہماری زبانیں اللّٰہ کی محبت کادعویٰ توکرتی ہیں،مگردل اس کےخوف سےخالی۔زبان ذکراللّٰہ سےغافل اورعمل عمل صالح سے دورکیوں ۔۔۔؟

اپنی تنہائیوں میں اس پربہت سوچنا ہے ۔کیاہم نےاشرف المخلوقات ہونےکا حق ادا کیا ۔؟

کیا اللّٰہ نے ایمان کی جو نعمت عظمیٰ نصیب کی، اس کاحق ادا کیا ؟کیا مسلمان ہونے کا حق ادا ہوا ۔؟کیا اتنی بڑی نعمت جس کی خواہش انبیاء کرام نے کی جو ہمیں مفت میں مل گئی ۔امتی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہونے کا اعزاز ،کہاں تک اس اعزاز کا حق ادا ہوا ؟

اگر حق ہوایا حق ادا کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے یا جاری ہےتوالحمدللہ مقام شکر ہےاوراگرنہیں تو ۔۔۔۔۔۔استغفار کےساتھ ساتھ رب تعالیٰ اورپیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اطاعت ومحبت کےلیے پلٹ آؤ۔ابھی درتوبہ کھلا ہے ۔

ابھی رحمت باری تعالیٰ آپ کی منتظر ہے ۔ قرآن حکیم کو دل کی آنکھ سےپڑھیں ۔ تدبر کریں اوراپنے عمل کو اس رحیم اللّٰہ اوررسول اللّٰہ کی محبت و اطاعت کے مطابق ڈھال لیں ۔

دعا رب کریم رب غفورورحیم سےکہ اللّٰہ اپنی توفیق سےہمیں سچی توبہ کی،عمل صالح کی،حق بندگی کی،اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی توفیق کامل نصیب کرے ۔

ہم سب عاجزہیں اللّٰہ ہمیں ریا کاری ،غرورسے پاک رکھے ۔شرک وبدعت سےمحفوظ فرمائے۔ہم سب سے راضی ہوجائے۔

یہ سب میں نےلکھا ہےخالص اللّٰہ کی رضامندی کے لیے اللّٰہ قبول فرمائے اور صرقہ جاریہ بنائے۔ آمین ثم آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے