دینی حمیت یا جگ ہنسائی

محمودہ تفسیر

لاہوراچھرہ میں حلوہ والی خاتون کو"گستاخی قرآن" کےالزام میں جس ہولناک صورتحال سےگزرنا پڑا۔اس نے ماضی میں کبھی توہینِ رسالت

توکبھی توہینِ اسلام اور توہین قرآن کے تناظر میں پیش آنے والےکئی واقعات کی سلگتی ہوئی آگ کی چنگاریوں کو نئے سرے سےبھڑکا دیاہے۔ ہمارے عوام اتنے جاہل کیوں، دیوانے پن  اورمذہبی جنون کا شکار  کیوں ہو رہے ہیں کہ بغیر سوچے سمجھے قانون کواپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں؟؟؟

 اس  دورِفتن میں عورت نےبے حیائی اوربےحجابی کا شیوہ اپنا کرمردوں کےلئےگھروں سے باہر نکلنا دوبھرکر رکھا ہے۔عورت جس کی شرم و حیا ہی دراصل اس کا حسن ازلی تھا کہ شاعر مشرق نے بھی وجودِ زن کو کائنات کا رنگ قرار دیا۔ آج وہی عورت جب دوسروں کو دعوت نظارہ دیتی ہوئی بازاروں میں فتنہ بنی پھرتی ہے تو پھر اپنے جیسے شیطانی چیلوں کےہاتھوں درد و الم کی ایسی داستان رقم کرتی ہے کہ الاماں۔۔۔ ایسے واقعات اورایسےسانحات دراصل ہمارے لئے بہت سےسوالیہ نشانات چھوڑ جاتےہیں۔

پہلی بات تویہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے لباس جس پرعربی رسم الخط میں پرنٹنگ ہو اورجس کا عام شہری جو عربی کو صرف قرآنی عبارت کی تناظر میں دیکھتا اورپڑھتاآرہاہے۔نہ تو وہ عربی زبان کے معانی اور مفہوم سے آگاہ ہے،نہ ہی قرآن کی زبان اور عام عربی میں فرق جانتا ہے۔نہ قرآن کے معانی اور تراجم سے ہی آگاہی رکھتا ہے۔ایسے میں بازاروں کے اندر عورتیں یا مرد اگرعربی رسم الخط کے برانڈڈ لباس پہن کرنکلیں گےتو یہ بات نام نہاد مسلمانوں کےجذبات کومجروح کرنے کے لئے کافی ہوگی اوروہ اسےتوہینِ قرآن سمجھیں گے،اس کے علاوہ مذہبی حمیت میں مبتلا ہو کرمرنے مارنے پر بھی اتر آئیں گے۔

قرآن کوسمجھ کرپڑھنے کے بجائے عام طور پر صرف اسے  چومنے، چاٹنے اور ادب سے اونچی جگہ پررکھ دینا ہی کوکافی سمجھتے ہیں ۔زیادہ سے زیادہ اگر کوئی مرجائے تو مردے کےاوپرقرآنی آیات سے بھری چادرڈال دیتے ہیں اوراس کے لئے قرآن خوانی کردی جاتی ہے۔ ان کے نزدیک بس یہی قرآن کاحق ہے۔عربی زبان سے مسلمانوں کی حساسیت فطری ہے۔اس زبان کے ساتھ ہماری قلبی، ذہنی اور فکری وابستگی ہےجو عقیدت سے بڑھ کرعشق کی صورت اختیارکر چکی ہے۔

مسلمانوں کی اس حساسیت کونظرانداز کر کے اس طرح کے ڈیزائنڈ لباس بنانےوالوں کے دومقاصد سمجھ میں آتےہیں۔ ایک تویہ کہ ایسے ڈیزائین بنانےوالےکوئی انتہائی احمق اور لبرل ازم سےمتاثر ہیں اوردوسرایہ کہ وہ جان بوجھ کرمسلمانوں کے جذبات کو عربی زبان اور قرآنی آیات کےذریعے نارملائز کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پہلے توعام الفاظ کی عربی رسم الخط میں ڈیزائین والےلباس بنا کرمارکیٹنگ کی جائے اور کچھ عرصہ بعد جب لوگ ایسےرسم الخط کےعادی ہوجائیں تو پھرآیاتِ قرآنی کی بھی کپڑوں پر پرنٹنگ کی جائےچونکہ لوگ رسم الخط میں حلوہ، ص،ن اورق جیسے الفاظ دیکھنے کے عادی ہوچکے ہوں گےتو انہیں قرآنی آیات کے ڈیزائن والےکپڑے پہننے میں بھی کچھ عارنہ ہوگا۔ دراصل دشمن کےوار بہت کاری ہیں۔وہ چاہتا ہے کہ ہماری جڑوں کو کھوکھلا کیا جائےاورمسلمانوں کو اندرونی فتنوں سےتباہ و برباد کر دیا جائے۔

میرے خیال سے ہم سب کوہرمحاذپہ ایسےواقعات کےخلاف آوازاٹھانی چاہیے۔مرض سےزیادہ اسبابِ مرض پر غور و خوض کرنا چاہئے۔ کیونکہ اسباب کا سدباب ہو گا تب ہی مرض ختم ہو پائے گا۔ اس واقعے سے کچھ نکات واضح طور پر سامنے آتے ہیں جن پر عمل کرنا معاشرے میں بہتری لا سکتا ہے۔

  • حکومتی اداروں کو ایسے لباس تیارکرنے والوں کے خلاف ایکشن لیناچاہیے؟جس کمپنی یا مل نے یہ کپڑا تیار کیا یا جس نےاسے پرنٹ کیا اس کوجرمانہ کیا جائے۔
  • مسلمان خواتین کو لباس اور حجاب کے اصل مقاصد کو جانناچاہیےاورایسےملبوسات کا بائیکاٹ کرناچاہیےجوغیر مسلموں سےمشابہت رکھیں اور جنہیں زیب تن کرنے سے فتنہ پھیلنےکےامکانات ہوں۔
  • لوگوں کوقانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیےاور کبھی بھی بےصبری، جذباتیت اورجہالت کا شکار ہوکردشمن کا آلہ کار بنتے ہوئےجگ ہنسائی کاذریعہ نہیں بننا چاہیے۔

 

بقول شاعر

سرسے آنچل ڈھلک گئے تو کیا

تو مگر دامن  نظر  کو  سنبھال

رقص و نغمه، شراب و عیش و نشاط

ان دریچوں سے جھانکتا ہے زوال

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے