رمضان المبارک تربیت کی منزل

 محمودہ تفسیر

حضور صلی الله علیہ و سلم منبر پر قدم رکھتے جاتے تھے۔ اور آمین کہتے جاتے تھے۔ یہاں تک کہ تین بار آمین کہا۔ اور بیٹھ گئے۔ یہ ایک غیر

معمولی واقعہ تھا کیونکہ مسجد نبوی میں داخل ہونے کے بعد نبی صلی الله علیہ و سلم اکثر و بیشتر صحابہ کے سامنے منبر پر تشریف فرما ہوتے۔ ایمان و عقائد کی درستگی اور دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کی باتیں کرتے مگر ایسے تو کبھی نہ ہوا کہ منبر پر چڑھتے ہوئے آمین کہہ رہے ہوں۔ جب آپ صلی الله علیہ و سلم بیٹھ گئے۔ تو صحابہ کرام بڑی محبت سے پوچھنے لگے

یا نبی الله صلی اللہ علیہ و سلم ہمارے ماں باپ آپ پر قربان آج یہ غیر معمولی عمل ہمیں حیرت میں ڈالے دیتا ہے جسے سن کر نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ جبریل تشریف لائے تھے اور تین اشخاص کے لیے بد دعا کر رہے تھے کہ تباہ ہو جائے وہ شخص جس کے سامنے آپ صلی الله علیہ و سلم کا نام لیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے۔ جسے سن کر میں نے آمین کہا۔ حضرت جبرائیل بولے تباہ ہو جائے وہ شخص جس کی زندگی میں اس کے والدین حیات ہوں اور وہ ان کی عدم خدمت اور نافرمانی کی  بدولت جنت سے محروم ہو جائے۔ میں نے کہا آمین پھر بولے تباہ ہو جائے وہ شخص جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آئے اور وہ اپنی بخشش نہ کرائے۔

رحمت اللعالمین کی اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت اور تقدس ناقابل بیان حد تک عظمت کا حامل ہے۔ تمام اہل ایمان کو مبارک ہو کہ نیکیوں کا یہ موسم بہار اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ایک بار پھر جلوہ افروز ہونے کو ہے۔ الله کے گرانقدر انعامات میں سے ایک بڑا انعام یعنی رمضان سے ہم مستفید ہونے جا رہے ہیں۔ الله ہم پر ایک بار پھر اپنی رحمت و برکت کی خصوصی بارش برسانے والا ہے۔ ماہ رمضان میں نزول قرآن ہوا تو الله نے اس کے تمام دنوں کے روزے فرض کر دیے۔ تاکہ اہل ایمان تقویٰ کی معراج کو پالیں۔واضح طور پر ماہ رمضان کا مقصد انسانوں میں مومنانہ صفات پیدا کرنا ہے۔ یعنی الله کی بندگی کرنا، سچ بولنا، صبر کرنا، عاجزی، اطاعت گزاری کرنا، خیرات کرنا، اپنے ستر کی حفاظت کرنا اور الله کا کثرت سے ذکر کرنا۔ خواہ روزہ دار مرد ہو یا عورت میرے الله نے اس کیلئے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے۔(الاحزاب 33_35)

روزہ خالص ہو کر الله کی عبادت کرنےکا نام ہے۔ یہ بےریا عبادت ہے۔روزہ بندے اورمالک کے براہ راست تعلق کا نام ہے۔ چنانچہ نبی پاک صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا

بندے پر الله کا حق ہے کہ وہ خالص ہو کر اس کی عبادت بجا لائے اور الله پر بندوں کا حق ہے کہ وہ اسے عذاب نہ دے۔ الله روزہ دار سے خوش ہو کر فرمائے گا

 الصوم لي و انا اجزى بة

روزہ خالص میرے لیے ہے اور میں ہی اسکی جزا دوں گا۔

ایک روایت یوں بھی ہے کہ رمضان میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ روزہ گناہوں کو جلا دیتا ہے۔روزہ ڈھال ہے۔ رمضان مبارک میں اجر بڑھا دیا جاتا ہے یعنی ایک نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرضوں کی ادائیگی کے برابر ہے۔ رمضان مبارک کی پہلی رات ہی سے سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ایک پکارنے والا پکارتا ہے اے طالب خیر! آگے بڑھو اور اے طالب شر! رک جاؤ ۔ الله بندوں کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے اور پھر یہ معاملہ ہر رات جاری رہتا ہے۔

ہر سال یہ مہینہ مومنین کی ایمانی تجدید اور اخلاقیات کی تربیت اور مشق کروانے کیلئے سایہ فگن ہوتا ہے۔ مگر ہم اس متبرک مہینے کے مقاصد کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ایک ماہ کی تربیت لے کر پھر دوبارہ اپنی پرانی ڈگر پر چل پڑتے ہیں۔ اگر تربیت کے اثرات قبول نہ کیے جا سکیں گے تو ایک ماہ تک بھوکا پیاسا رہنے رات کو اٹھ اٹھ کر عبادت کرنے ایثار و ہمدردی کے نت نئے انداز دکھانے اور انفاق فی سبیل الله کرنے کا کیا فائدہ ؟ ہمارا رویہ تو اس ورزش کی مشین یا سائیکل کے مماثل ہوا جسے کمرے

میں رکھ کر ہم اس پر دوڑتے ہیں اور زمین پر کھڑی سائیکل کا ہینڈل پکڑ کر چلاتے ہیں اس طرح ہماری ورزش تو ہو جاتی ہے۔ مگر ہم کمرے کی حدود سے باہر نہیں نکل پاتے حالانکہ مشین کا میٹر تو چار پانچ کلومیٹر کا فاصلہ دکھا رہا ہوتا ہے اسی طرح ہم بھی تقویٰ کی مشق تو ایک ماہ کرتے ہیں۔ مگر شوال کا چاند دیکھتے ہی ہم تمام تربیت کو بھول کر پرانی روش پر چل پرتے ہیں۔

آئیں ذراسوچیں کیا اس مرتبہ بھی ہم اس روایت پر عمل پیرا ہو کر خود کو دھوکہ دیتے ہوئے تمام پابندیاں قبول کریں گے یا پھر شعور کی گہرائیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے اصل مقاصد کو اپنی زندگی میں رچا بسا لیں گے کہ اگلے  گیارہ ماہ تک اس کے اثرات نمایاں رہیں۔ پھر اگر کچھ سستی یا کمی آنے لگے تو ایک ماہ کی تربیت کےساتھ اس کی پھر تجدید کر کے نئے عزم کے ساتھ شاہراہ زندگی پر کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری و ساری رکھیں گے۔ ان شاء الله۔

مُشکلیں اُمّتِ مرحُوم کی آساں کر دے

مُورِ بے مایہ کو ہمدوشِ سلیماں کر دے

جنسِ نایابِ محبّت کو پھر ارزاں کر دے

ہند کے دَیر نشینوں کو مسلماں کر دے

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے