ماحول اور عورت

 محمودہ تفسیر

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں

(علامہ اقبال)

ماحول کی خرابی یا اچھائی میں عورت کا کردار بہت اہم ہے۔ اسلام نے عورت کو چار حیثیتوں و رشتوں میں پسند کیا ہے۔ ماں، بہن، بیوی اور بیٹی۔ یہی عورت کی فطری حیثیت ہے۔

ایک ماں کی حیثیت سے وہ انسان ساز ہے۔ اس اہم کام کا تقاضہ ہےکہ وہ ہر وقت اپنی ڈیوٹی پر مستعد رہے۔ لہذا وہ چوبیس گھنٹے اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے کار بند رہتی ہے۔ اس اہم ڈیوٹی کی انجام دہی اسے اپنی تمام ضروریات سے لاپرواہ کر دیتی ہے۔ انسان سازی حقیقت میں مشکل ترین اور اہم ترین عمل ہے جو ماں کے ذمہ ہے۔ اس حساس اور اہم ترین فرض کی ادائیگی کے لئے اسے زیادہ تر گھر کی چار دیواری کے اندر محصور رہنا پڑتا ہے۔ انسان سازی کا کام ماں کےسوا کوئی نہیں کر سکتا۔ وہ تو بچےکے لئے محبت کا سمندر اورعزت و شرف کا پہاڑ ہے۔ بچے کی پرورش میں اس کی قربانی لاثانی ہے۔

عورت کی دوسری حیثیت ایک بہن کی ہے۔ جو بھائی کیلئےسراسرپیار اوردعا کا سرچشمہ ہے۔ والدین کی غیر موجودگی میں بھائی اپنی بہن کی کفالت، پرورش اور تحفظ ناموس کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

عورت کی تیسری حیثیت ایک بیوی کی ہے۔ بیوی ایسی نعمت ہےجس کے پہلو میں ازروئے قرآن سکون ملتا ہے۔ قرآن نےسکون دو چیزوں میں بتایا ہے۔ الله کی یاد میں اور نیک بیوی کے پہلو میں۔ انسان جب نکاح کرتا ہے تو میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس بن جاتے ہیں۔ گویا معنوی طور پر نکاح سے پہلے وہ ننگے ہوتے ہیں۔ نکاح کے بعد وہ ملبوس ہو جاتے ہیں۔ نکاح سے پہلے دونوں ایک چٹیل میدان میں بے لباس ہوتے ہیں۔ مگر نکاح کے بعد دونوں ایک مضبوط قلعے کے اندر محفوظ ہو جاتے ہیں۔ بیوی دراصل شوہر کیلئے آرام محبت اور قربانی کا پیکر ہے۔

عبدالله بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نےفرمایا: ”دنیا متاع (سامان) ہے، اور دنیا کے سامانوں میں سے کوئی بھی چیز نیک اور صالح عورت (بیوی) سے بہتر نہیں ہے۔‏‏‏‏“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1855]

عورت کی چوتھی حیثیت ایک بیٹی کی ہے۔ جووالدین کیلئے ایک رحمت ہے۔ وہ والدین جو بیٹیوں کی نیک پرورش کرتے ہیں تعلیم دلاتے ہیں اور اس کی شادی کسی نیک انسان سے کراتے ہیں۔ وہ قیامت کے دن جنت میں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے انتہائی قریب ہوں گے۔

حضرت سراقہ بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ

ایک مرتبہ الله کے رسول ﷺ نے ان سے دریافت کیا: ’’اے سراقہ! کیا میں تمہیں سب سےزیادہ فضیلت والے صدقہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟‘‘

انہوں نے جواب دیا: ’’ اے الله کے رسول ﷺ ،! ضرور بتائیے۔ ‘‘

آپؐ نے فرمایا: "تمہاری بیٹی تمہارے پاس لوٹ کر آجائے اور اسے کما کرکھلانے والا تمہارے علاوہ اور کوئی نہ ہو"(مسنداحمد: 17586)

اسلام عورت کو انہی چار حیثیتوں میں دیکھنا چاہتا ہے۔ ان کے علاوہ اس کی کوئی حیثیت نہ باعزت و باوقار ہے، نہ ہی اسلام میں قابلِ قبول۔ امن و سکون، اطمینان و خوشگوار ماحول صرف ان معاشروں میں پایا جا سکتا ہے جہاں عورت کو ان ہی چار فطری حیثیتوں میں رکھا جائے۔ لیکن بد قسمتی سے عورت اپنی اصل فطرت سے دور ہٹتی جا رہی ہے۔ نتیجتاً وہ اپنی حیثیت و پہچان کسی اور غیر فطری شکل میں ڈھونڈتی نظر آتی ہے۔ یہ عمل عزت کا مقام دلانے کی بجائے عورت کی شخصیت کا جنازہ نکالنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مغربی معاشرے میں خاندانی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔ وہاں عورت کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے نہیں پہچانا جاتا۔ وہاں تو اب عورت، عورت کی بجائے مرد کا روپ دھار چکی ہے۔ بسا اوقات اس کو وہ کام بھی کرنا پڑتے ہیں جو مرد بھی نہیں کرتے۔ گھر غیر آباد ہوتے جارہے ہیں۔ گھروں کو تالے لگے ہیں۔ خاندانی نظام نابود ہو چکا ہے۔ نتیجتاً میاں بیوی کا ایک دوسرے سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

اپنے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کے بعد اب وہ مشرق کے خاندانی نظام کو بھی تباہ و برباد کرنا چاہتے۔ تاکہ عورت اپنی اصلی اور فطری حیثیت کھو کر ایک غیر فطری شکل اختیار کرلے۔ اس نیک کام میں مشرق کے چند زعماء اور معاشرے کے چند سرکردہ افراد گرمجوشی سے ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ دانائی اسی میں ہے کہ عورت کو اس تباہی سے بچایا جائے اور اسی فطری حیثیت میں رہنے دیا جائے جو الله و اسلام نے عورت کو عطا کی ہے۔

 

لڑکياں پڑھ رہی ہیں انگریزی

ڈھونڈ لی قوم نے فلاح کی راہ

روش مغربی ہے مد نظر

وضع مشرق کو جانتے ہیں گناہ

یہ ڈراما دکھائے گا کیا سین

پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ

(علامہ اقبال)

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے