قلم اک امانت

زہرا یاسمین

قلم کی امانت اور خیانت

  قلم کیا ہے ؟  لکھنے کا ذریعہ

 اب ذرا قلم۔ کی تاریخ دیکھتے ہیں

 قلم کی تاریخ : انبیاء کرام کے پاس صحیفےآتے تھےجن میں ایمانیا،ت عبادات، اللہ تعالیٰ کی ہدایات اوردین پرعمل کےمطابق احکامات  و معاملات کی معلومات پرمشتمل  لکھے ہوئے اوراق اورچارانبیا کرام پرآسمانی کتب بھی نازل ہوئیں۔ آخری کتاب قرآن کو قلم بند کرکےلوح محفوظ میں رکھ دیا گیا اوراس کی دنیا میں حفاظت کا بندوبست کیا گیا۔ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآنی آیات لکھی جاتی تھیں بعد ازاں انہیں جمع کرکے یکجاکتابی صورت میں محفوظ کرلیا گیا۔

 قرآن میں قلم کا ذکر: قرآن میں قلم کی قسم کھائی گئی ہے فرشتے بندوں کےاعمال لکھ رہے ہیں۔ پہلی وحی کے الفاظ میں پڑھو اور قلم کے ذریعے علم سکھانے کی بات کے گئی ہے۔ یعنی قلم اور انسان کا رشتہ زمانہ قدیم سےقائم و جاری ہے۔

 یہ تو دین کے حوالے سے قلم  کی تاریخ تھی لیکن دیگر معاملات میں بھی  قلم کے ذریعےلکھت پڑھت کی جاتی رہی ہے۔

 قلم کا استعمال

 تجارت میں،خریدوفروخت میں،معاملات معاہدات اورفیصلوں کولکھنا، خط وکتابت کرنا۔معلومات کوکتب کی صورت میں قلم بند کرنااوربعض معاملات میں گواہ بھی بنائے جاتےہیں ۔قلم سےلکھی دستاویز ایک ثبوت ہواکرتا تھا معاہدوں، وعدوں اور فیصلوں میں عمل درآمد  کے لیے۔ عہد نبوی میں  معاہدے ہوئے صلح حدیبیہ  میثاق مدینہ،  فرماں رواؤں کو دعوت دین کےلیےخطوط بھی لکھےگئے۔

  قلم سے لکھنے کی جدید صورت :

قلم سے لکھنا گو اب موجودہ دور میں بہت سےبڑے اداروں  میں اب بہت زیادہ مستعمل نہیں رہا اس کی جگہ کمپیوٹر پرکسی بھی زبان میں تحریر لکھی جاتی ہے ( کمپوزنگ)

 مثال  آپ کسی بڑے ہسپتال میں ڈاکٹر کے پاس جائیں تو آپ کی رپورٹس کیفیت بیماری اورمجوزہ طریقہ علاج اور ادویات سب کمپیوٹر میں درج ہوتا ہے اور اس کی کاپی کر مریض کو تھمادی جاتی ہے۔  اگلے وزٹ پرسیریل نمبر سے مریض کی کیس ہسٹری نکالی جاتی ہے اورآگےعلاج  جاری رکھنا ہے یا نہیں  طے ہوجاتا ہے وغیرہ۔

 اگر آپ کی  پچھلی رسید کھو گئی  تو کوئی مسئلہ نہیں، دن تاریخ سیریل نمبر بتائیں اور آپ کا مسئلہ حل۔  بہت سے اداروں میں آپ کے سیریل نمبرز بنے ہوتے ہیں  پاسپورٹ شناختی کارڈ وغیرہ کے دفاتر میں آپکی ساری معلومات یعنی مکمل ڈیٹا سامنے آجاتا ہے۔ بہر حال بات ہورہی  ہے قلم کی امانت اور خیانت کی۔  توقلم کہاں کہاں  کتنا طاقتور  ہے؟ اس پر نظر ڈالتے ہیں۔

 قلم کی طاقت 

 ملک کا آئین اورقانون دراصل  ملک کا نظام سلطنت ہوتا ہےجو دستاویزی صورت میں بذریعہ تحریرمحفوظ ہوتا ہے خواہ قلم سےہاتھ سےلکھی تحریر ہو یا کمپیوٹر کمپوز شدہ ہو اس کی اہمیت ہوتی ہے۔

 عدالت میں عدالتی کارروائی اورجج جو  بھی فیصلہ کرتا ہےپہلےٹائپ رائٹرسےلکھا جاتا تھا اب کمپوزنگ ہورہی ہے،   گروسری کریں کسی مارٹ سےوہ بھی آپ کا بل دستاویزی صورت میں کاغذ  پر تحریر شدہ ہی دیتا ہے۔

 چاہے کسی ملک کا عدالتی نظام ہو ملک کا آئین ہو، حصول علم ہو،ابلاغ علم ہو، مریض کی رپورٹ ہو لکھنے میں بہت احتیاط برتنےکی ضرورت ہوتی ہے ۔خواہ قلم کی جنبش سے  اوراق پر قلمبند کیا جائے یا کمپیوٹر پر ٹائپنگ سے پرنٹ شدہ ہو۔  جنبش قلم کی ایک غلطی انسان کو بڑے نقصان سےدوچار کرسکتی ہے جبکہ  اس کی درستگی معاملات کی آسانی کا باعث ہوتی ہے۔

 اس لیے ہمیشہ  یہ بات رکھیں کہ " بندوق" کی"غداری" جس طرح بے گناہ لوگوں کی جان لینے کا باعث ہوتی ہے  اسی طرح "قلم" کی "خیانت" پوری قوم کو تباہ کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

 قلم کی خیانت کی صورتیں

 قلم کی  خیانت کا  یہ عمل ہمارے ہاں کافی سالوں سے جاری ہے۔قلم کی خیانت میں مندرجہ ذیل کچھ باتیں شامل ہیں جو انسانوں اور  ملکوں کی تباہی کا باعث ہوسکتی ہیں۔

    اپنی مرضی سےاپنے مفاد کے لیےمروجہ قوانین بدلنا،جیساکہ حکومت اور اسکی حلیف  قوتیں  اپنے مفاد کی خاطر آئین پاکستان میں نت نئی عجیب وغریب  تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

ہسپتال میں لیب کےعملے کے ساتھ ملی بھگت کرکے  مریض کی رپورٹوں میں رد و بدل کرنا تاکہ مریض  بیماری  میں مبتلا نہ ہوتے ہوئے بھی ان سے مرض کا  علاج کروائے اور ہسپتال کو پرافٹ ملے۔جھوٹے میڈیکل سرٹیفکٹ بنواکر علاج کے پیسے ادارے سے لینا اور آرام کی غرض سے چھٹیاں لے کر سیرو تفریح کرنا۔   جعلی تعلیمی ڈگریاں اور سرٹیفکٹ جاری کرنا، تیار کروانا  یا بنوانا اور انکے ذریعے اعلی عہدوں پر  فائز ہو جانا وغیرہ وغیرہ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے