لوح ازل ( ناولٹ )

عریشہ اقبال

باب سوئم

بالآخر مقابلےکا دن آ ہی گیا۔عائزہ  اپنی کالے کلر کی" اوڈی " کار سےاتر کر ایک عجیب شان کے ساتھ کانسرٹ  ہال کی جانب

اس طرح جارہی تھی کہ اس کی اونچی ریڈ ہیلز کی ٹک ٹک اور سیاہ دھاری نما شارٹ منی ٹی شرٹ سب کو اس کی جانب متوجہ کر چکے تھے  ،ہر نگاہ اس پر مرکوز تھی انتہائی چست جینز پہنے اپنی  سلور جیکٹ کو وہ لاپرواہی سے  کندھوں پر ڈالے بڑھتی چلی جارہی تھی، شانوں پر پھیلے اس کے ریشمی زعفرانی  بال سب کو سحر زدہ کر چکے تھے۔ اس کی ہر ادا کو سب لوگ اس طرح دیکھ رہے تھے گویا مبہوت ہوچکے ہوں۔

سورج کی کرنیں آسمان پر چمکنے کو تھیں پرندے چہچہارہے تھے۔ مگر فاطمہ اسی صبح فجر کی نماز پڑھ چکنے کے بعد وہ اذکار میں مشغول تھی کہ اسے یوں محسوس ہوا کہ آج پرندوں کی آواز میں اداسی جھلک رہی ہے اور ہوا بھی پرجوش ہونے کے بجائے گم سم اور خاموش سی ہے ۔ فاطمہ کا دل آج بہت اداس ہورہا تھا اس نے ہمیشہ کی طرح عشق الٰہی سے سرشار ہو کراپنے ہاتھ بارگاہ اقدس میں  آسمان کی جانب بلند کیے اور کہنے لگی" اے پروردگار عالم ارض و سما! تیری قدرت کس شے سے اوجھل ہے تیری قدرت کے خزانوں کی مثال دینے بیٹھوں تو مثالیں  نامکمل رہیں گی ۔تیری تعریف لکھنے میں صدیاں گزر جائیں تب بھی  تیری ثنا نامکمل رہے گی۔تجھ سے تیری یہ ناچیز بندی التجاء کرتی ہے کہ میرے دل کو قرار اور سکون قلب عطا فرما اور تو بے شک بہترین کارساز اور کفیل ہے" اور اس نے اپنے چمکتے ہوئے چہرے پر آمین کہتے ہوئےہاتھ پھیرے۔۔۔۔۔ اللہ اکبر کہتے کہتے وہ جائے نماز سے اٹھ کھڑی ہوئی اور  ایک سیشن  کنڈکٹ کرنے  کے لیے تیاری کرنے لگی ،آج اس کا یونیورسٹی جانے کو بالکل دل نہیں چاہ رہا تھا ۔ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کے ذریعے لوگوں کو مسائل و مشکلات سے  نکالنے کے لیئے نا صرف بہترین مشورے دیتی تھی بلکہ اس کی باتیں لوگوں کی زندگی اور  دیگر معاملات میں اس طرح روشنی کا سبب بنتی گویا نور کی کرنیں ۔ وہ اپنے پاکیزہ اوصاف سے ملنے والوں کے  دلوں کو  موہ لیتی تھی اور  قلوب کو منور کرنے کا ذریعہ تھی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اسے اپنے رب سے معرفت حاصل تھی اور جسے اللہ تعالیٰ کی معرفت مل جاۓ تو اس کے نصیب پر رشک ہی آیا کرتا ہے ۔

نہ ثبوت ہے،نہ دلیل ہے

میرے ساتھ رب جلیل ہے

تیرا نام کتنا مختصر.

تیرا ذکر کتنا طویل ہے

 عائزہ کو سحر زدہ انداز میں دیکھنے والے لوگوں کے درمیان ایک ایسا شخص بھی تھا جس کے چہرے پر  غلیظ مسکراہٹ سجی ہوئی تھی ،جبکہ عائزہ اس سارے ہجوم کے درمیان سے  شان بے نیازی کے ساتھ کندھے اچکاۓ اپنے مخصوص انداز میں آگے بڑھنے لگی، اسے آگے بڑھتا دیکھ اس شخص کی خبیث مسکراہٹ میں مزید گہرائی نظر آئی ۔وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ عائزہ کے والد رانا خاور صاحب کی مخالف سیاسی پارٹی کے سربراہ عبد المجید  کا بیٹا تھاجس نے باقائدہ منصوبہ بندی  کے تحت عائزہ کی یونیورسٹی کے اس فنکشن میں اپنے کچھ آدمیوں کے ہمراہ اسے بھیجا تھا۔ پروگرام کا آغاز ہوچکا تھا اور عائزہ اپنے دوستوں کے ساتھ  آڈیٹوریم   میں پرفارمنس دینے میں مصروف تھی۔

 عبد المجید صاحب بہت اثر رسوخ والے آدمی تھے، اسی لیے انہیں یونیورسٹی کے  ڈین  کو پروگرام ہونے سے تین روز قبل ایک ہوٹل میں مدعو کرکےاپنے بیٹے سے ملاقات کروانے میں کوئی دقت نہ ہوئی۔ اس ملاقات میں انہوں نے ڈین کو خرید کر اپنے پلان کے حوالے سے لائحہ عمل سمجھایا اور منصوبے کے مطابق اسے یونیورسٹی کے اندر منصوبہ  عمل میں لانے کے لیے اجازت نامہ طلب کیا ۔ڈین کے لیے ان کی رسائی کے پیش نظر انکار کرنا ممکن نہ تھا ۔ عبدالمجید ویسے بھی لوگوں کی قیمت لگانے میں مہارت رکھتے تھے ،لہذا  اجازت نامہ  تو ملنا ہی تھا ، جس کے  معاوضے کے طور پر ایک خطیر  رقم ڈین کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے مکروہ مسکراہٹوں کا آپس میں تبادلہ ہوا ۔ ڈین کو صرف اجازت نامے کے بدلے اتنی بڑی رقم اور وہ بھی ایڈوانس ملنے کی لالچی خوشی تھی ۔   اس پیشکش کو رد کر دینے کی صورت میں حق اور باطل کی تجارت کے عظیم گناہ کا ٹھپہ لگنے سے اسے بچالیتی مگر اس نے جنت کو متاعِ دنیا کے عوض بیچ دیا تھا۔

عائزہ اسٹیج پر محویت سے آواز کے سر بکھیر رہی تھی ۔اسے دنیا فتح کرنی تھی ، نفس کی تسکین بھی کیا چیز ہے اور روح کی پکار بھی کیا شے ہے۔اس وقت عائزہ کی نظر میں یہ لمحہ درحقیقت ایک گولڈن چانس کی مانند تھا ،جسے وہ کسی بھی قیمت پر گنوانے کو تیار نہ تھی ۔خیر اس نے گانا شروع کیا تو اس کے استقبال پر شور و غل برپا تھا ،تالیوں سے سارا ہال گونج اٹھا تھا ۔جیسے ہی اس کی آواز کا جادو چلا سارے ہال میں سکوت چھاگیا،  مگر یہ خاموشی سکون کی مانند نہ تھی اور درحقیقت سکون تو کہتے ہی روح کو جلا بخشنے والے احساس کو ہیں لیکن یہاں تو غنا کی محفل عروج پر تھی جو روح کے بجائے نفس کو جلا بخشنے والی شے تھی اور جسے  دبانے کے بدلے میں اللہ تعالی نے جنت کا وعدہ کیا ہے  !!

بے شک اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ:" ہم نے جنت کےبدلے تم سے تمہارے اعمال خرید لیے ہیں"

عائزہ نے جیسے ہی مائیک نیچے کیا سب لوگوں نے بے یقینی کے عالم میں پہلے خود کو اس سحر سے باہر نکالنے کی کوشش کی اور پھر تالیوں کی آواز سے پورا آڈیٹوریم گونجنے لگا وہاں موجود ہر فرد نے اس کو اپنے اپنے انداز میں سراہا ۔عائزہ  اسٹیج سے قدم آہستہ آہستہ نیچے کی جانب بڑھانے لگیمگر وہ اپنے وجود کو آسمان میں پرواز کرتا ہوا محسوس کررہی تھی لیکن اسے کیا معلوم تھاکہ یہ احساس دراصل ایک سراب ہے اور کچھ نہیں ، وہ اسے حقیقی اور دائمی سمجھ بیٹھی تھی ۔ وہ اس حقیقت سے واقف نہ تھی کہ دنیا پرستی و نفس پرستی ایک ایسی دلدل ہے جس میں اگر قدم رکھ دیا جاۓ اور اس پر مضبوطی سے جم گئے تو گویا تباہی مقدر میں  خود اپنے  ہی ہاتھ سے لکھی گئی ہے۔جیسے آسمان پر سورج کی روشنی تمام دن چمکنے کے بعد شام کے وقت آخر کار ڈھل کر تاریکی میں تبدیل ہو جایا کرتی ہے مگر ایمان کی مثال اس  چھوٹےسے ستارے کی مانند ہوتی ہے جو رات کی تاریکی میں میں جگمگا تے ہوئے روشنی کا ذریعہ ہوتا ہے لیکن عائزہ کو زندگی کے ان دونوں پہلوؤں سے واقفیت نہ تھی ۔

 کسی نے  آکر کہا کہ آپ اپنا سوشل میڈیا پر آفیشیل پیج بنائیں ،تو کسی نے  کہا کہ آٹو گراف پلیز زندگی میں وہ سوچا کرتی تھی کہ عائزہ تمہیں فیم حاصل کرنا ہے ،تمہیں لوگوں کے دلوں پر راج کرنا ہے اور آج ان لمحات میں اسے وہ خواہش حقیقت کا روپ دھارتی نظر آرہی تھی ۔ اسی اثناء میں لوگوں کے ہجوم میں ایک نمایاں شخص  جو اپنی وضع قطع سے کوئی امیر زادہ نظر آرہا تھا ، سیاہ جوتے  اور بلیک کلر کی دھاری دار شرٹ اور فون کلر کی پتلون پہنے اور جیل سے بال اوپر کی طرف اٹھاۓ ، اچانک نمودار ہوا جو اس کی جانب ہاتھ بڑھاۓ لبوں پر مسکراہٹ سجائے کھڑا تھا۔عائزہ نے بے دھڑک اس سے ہاتھ ملایا اور یہی وہ لمحہ تھا جب عبد المجید صاحب کے فرزند نوفل کو اپنا مقصد حاصل ہوتا نظر آیا ۔ان دونوں نے آپس میں ایک دوسرے کا تعارف لیا اور نوفل نے چند تعریفی کلمات کہنے کے ساتھ ہی اسے کافی کی دعوت دی جسے عائزہ نے بخوشی قبول کرلیا۔

یہ ایک ابتدائی تعارف تھا جس کے بعدوہ دونوں  کافی شاپ میں بیٹھ گئے ۔اس موقع پر نوفل نے عائزہ کو بغور دیکھتے ہوئے اپنے مکارانہ کھیل کا آغاز کرتے  اسے مخاطب کیا " تو جناب عالیہ اپنی آواز اور حسن کے ساتھ اور کیا کیا سرور بکھیرتی ہیں؟" عائزہ سے اس کی یہ پہلی  ملاقات تھی ، اس سے قبل نہ تو عائزہ نے اسے کبھی یونیورسٹی میں دیکھا تھا اور نہ کبھی کسی فنکشن میں عائزہ نے تیکھے لہجے میں اس سے پوچھا" آپ میری تعریف کررہے ہیں یا مجھ سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ؟ عائزہ کے لہجے میں ایک کاٹ سی تھی۔ نوفل کے چہرے پر اس کی بات سن کر مسکراہٹ کھلی جس کے پیچھے درحقیقت ایک شیطانی سوچ کام کررہی تھی۔ ابلیس نے جب اللہ تعالیٰ سے کہا تھا کہ مجھےاس انسان کی وجہ سے جنت سے نکالا گیا ہے ناں اور اسی کی وجہ سے میں دھتکارا گیا ہوں تو میں اس کے سیدھے راستے پر بیٹھوں گا اور تو ان میں سے اکثر کو نافرمان پاۓ گا پھر اللہ تعالیٰ نے اسے جواب دیا کہ ان لوگوں میں سے ہر گز وہ لوگ نہ ہوں گے جن کو میں نے چن لیا ہے وہ تیرے بہکاوے میں ہر گز نہ آئیں گے اور جو تیرے بتاۓ ہوۓ راستے پر چلیں گے ان کو تجھ سمیت جہنم میں ڈالوں گا۔نوفل نے کہنا شروع کیا " تعریف کرنا یا تعلقات استوار کرنا کوئ بری بات ہے کیا؟ اور اگر آپ جیسی ساتھی میسر آجاۓ تو ہم اچھے دوست ثابت ہوسکتے ہیں" عائزہ نے مغرورانہ انداز سے مسکرا کر اپنے زعفرانی بال پیچھے جھٹکے،اور ہاتھ میں پہنی کالے پتھر کی انگوٹھی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ" کیا آپ مجھے دوستی کی پیشکش کررہے ہیں؟

" جی بالکل کیا آپ  اسےقبول کرنا پسند کریں گی؟

سوال قبل از وقت ہے۔۔۔۔عائزہ نے محتاط سا جواب دیتے ہوئے کہا " مجھے کچھ وقت چاہیےکیونکہ سیانوں کا کہنا ہے کہ" نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے"

جاری ہے

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور: بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار، پولیس کی مزید تحقیقات جاری

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے

یکم مئی: پردے کے پیچھے چھپا راز (احمد شفیق )

احمد شفیق

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی

... مزید پڑھیے

میرے کسان تجھے سلام ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ہم نے بچپن سے ہی یہ جملہ پڑھا اور سنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ایک ایسا

... مزید پڑھیے