حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شخصیت

عریشہ اقبال

وہ درخت جو کسی کے تھکن سے چور ہوتے ہوئے وجود کو سایہ فراہم کرے اور تپتی دھوپ میں ایک سائبان کی طرح کسی کا سہارا بن جائے

 وہ ہر اس احساس کی قبولیت محسوس ہوتا ہے جو ایک مؤمن کےدل میں دھڑکتی ہوئی رب کی محبت کا ثبوت اوراس کی روح میں سرائیت کرجانےوالی خدا سےوفاکی گواہی کا درجہ رکھتاہےمگریہ مقام جو حب الہٰی سےسرشار کرتے ہوئے ایک روح کو پاکیزگی سےآشنا کراتا  اور رب کی قربت کا حق بتاتا ہے۔

اس مقام تک پہنچنے کے لیےاذن الہٰی کادروازہ تب جاکرکھلتاہےجب اخلاص نیت اورعمل صالح کےذریعے فتنوں کی دیوارکوگرانےکی قوت اپنے اندر پیدا کی جائے  اور فکر آخرت کو خواہشات نفس کےخلاف ایک مضبوط ہتھیار کےطورپراستعمال کیاجائےمگر جس طرح سونے کو کندن بنانے کے لیے آگ میں تپانے کی ضرورت ہوتی ہے،بالکل اسی طرح ایک مؤمن کو ایمان کی تکمیل کے لیے آزمائش کی بھٹی میں جل کر عزیمت کا راہی بننا ہوتا ہے اور یہ عزیمت کے راہی سفرمیں پیش آنے والی دشواریوں اور دامن سے ٹکرانے والے کانٹوں سے خود کو اپنے رب کے حوالے کر دیتے ہیں، ساتھ ہی اپنے ارادوں کوتزکیہء نفس کےذریعےنہ صرف مضبوطی فراہم کرتے ہیں بلکہ ابلییسی شکنجوں سے چھڑانے کے لیے اپنے وجود کو رب کی امانت سمجھ کر زندگی کو بندگی میں تبدیل کرتے ہوئے جنتوں کی بشارت کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔ جب میں مصاف زندگی میں سیرت فولاد پیدا کرنے والی ان خصوصیات سے متعلق سوچنے لگی تو دل ایک لمحے کے لیے گویا دھڑکنا بھول گیا اور افکار کی گہرائی نے سچے گواہ کا کردار ادا کیا کیونکہ میرےتصور کی آنکھ نےاس سیرت فولاد کا مجسم دیکھا، وہ عدل و انصاف کا مثالی نمونہ جس نے نظام عدالت کی بنیاد صدق و راستی کے اصول پر رکھی، تصویر کا منظر تو دیکھیے ایک یہودی اس مرد مجاہد کے خلاف مقدمہ درج کراتا ہے اور وہ قاضی کے سامنے خلیفہء وقت کے طورپر نہیں بلکہ عام شہری کےطور پر پیش ہوتے ہیں، دیکھنے والے کیا دیکھتے ہیں اور سننے والے کیا سنتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

قاضی خلیفہء ثانی کو دیکھ کر احتراماً یا امیر المومنین کہہ کر مخاطب کرتا ہے اور وہ سراپاراستی جواباً کیاکہتے ہیں۔"یہ پہلا ظلم تم نےکیا کہ میرے اور مدعی کے درمیان فرق کیا! "

آئیے ایک اور تصویر کا رخ دیکھتے ہیں

خشیتِ الہی کا عالم یہ ہے کہ نیم شب میں آنکھیں آنسو بہاتی ہیں۔ رعیت پر اپنےحق سےمتعلق خوف اورخداکےحضوراحساسِ جوابدہی کا عالم یہ کہ راتوں کوامت کی خبر گیری کرتے اورتواورمسلسل خود احتسابی کےترازو میں اپنی ذات کو تولتے رہتے ،اس کے بعد بھی یہ حال ہے کہ بیان کرنے والےگواہی بیان کرتےہیں کہ ایک بار آپ نے فرمایا۔۔

 

" اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر گیا تو عمر سے اس کا حساب لیا جائے گا ۔"

عالم اسلام کی عظیم الشان فتوحات کا دروازہ اس مرد مؤمن کے دور خلافت میں کھلا عراق سے لے کر شام، مصر سے لے کر ایران اور سرزمینِ انبیاء جیسی سرزمینیں اسلامی سلطنت کا حصہ بنیں اور ان فتوحات کے دور میں حضرت عمر مسلسل جنگ و جدل کے مراحل میں شجاعت و بہادری کے ساتھ پیش پیش رہے۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی کو اگر بندگی کا سلیقہ سکھانے کی کتاب سے تعبیر کیا جائے تو ہر گز غلط نہ ہوگاکیونکہ انہوں نے حقوق العباد کے تقاضوں اور حقوق اللہ کی بنیادوں پر نہ صرف اپنی ذات بلکہ معاشرے کی تعمیر کو بھی کامیابی کے ساتھ عملی تصویر کے طور پر پیش کیا ہے۔

اگر آج حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنایا جاۓ تو وہ فتنوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں روشن مینارہ بن سکتی ہے اور اندھیری شب میں قندیل رہبانی کا کردار ادا کرسکتی ہے جس سے ابلیسیت کا خاتمہ ممکن اور شر پسند عناصر کو شکست ہونا یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان کے ہمارے لیے چھوڑے جانے والی نقوش سفر کو اپنا زاد راہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

 

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے