ہمارے ڈرامے اخلاقیات سے عاری

عریشہ اقبال / کراچی

  رنگ نو کے مقابلہ مضون نویسی ّ" بعنوان پاکستانی ڈراموں کے اثرات" میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا مضمون

معاشرہ‘ مضبوط قوم کی عکاسی کرتاہے اور اس قوم کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کےساتھ اس کی تعمیر ایک ایسا فریضہ ہے جسے بھلایا جانا اور جس

سے لمحے بھر کی کوتاہی بھی سرزد ہوجانا یقیناً کسی سنگین جرم سے کم نہیں کیوں کہ معاشرے کی تشکیل میں مرکزی حیثیت ہر اُس فرد کی ہے جو عقل و شعور رکھنے والا شخص ہے مگر عقل و شعور سے متعلق اگر مزید گہرائی سے جائزہ لیاجائے تو موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ معاشرے کی تعمیر میں اس معاشرے کو تشکیل دینے والے افراد کے رجحانات اور ان کےنظریات کس جانب سفر کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا جس معاشرے میں‘ میں اور آپ موجود ہیں وہ معاشرتی زندگی اور اس کے آداب سے واقف نظر آتا ہے؟

جی ہاں اس صورتِ حال میں یہ کہنا اور اس امر پر توجہ دلانا ہر اُس فردِ ملت کی ذمہ داری اور فریضہ ہے جو اپنے اندر عقل و شعور کی صحیح روح کو پاتا اور محسوس کرتا ہے کیونکہ احساسِ محرومی کی بات کی جائے یا پھر احساسِ برتری کا حوالہ دیا جائے‘ دونوں ہی پہلو انسان کو کسی نہ کسی نظریے کا پابند بناتے ہیں۔ اگر احساسِ محرومی سے متعلق بات کی جائے تو کسی بھی معاشرے میں اگر لوگوں کا نظریہ یہ ہوگا کہ ناشکری کا رویہ اختیار کیا جائے اور اسی ناشکری کی روش اختیار کرتے کرتے آپ مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبتے چلے جائیں تو یقیناً اس معاشرے کو معاشرے کے نام سے تو جانا جائے گا مگر وہ معاشرتی زندگی اور اس کے آداب سے خالی ہونے کے سبب نتیجتاً زوال پذیر ہی ہوگا۔ جب کہ دوسری جانب احساسِ برتری اور اس کے نتیجے میں پروان چڑھنے والے نظریات پر مشتمل معاشرہ ہوگا اور اس میں موجود ہر فرد اپنی نظریاتی تربیت اور اس کی سرحدوں کی حفاظت سے متعلق حساسیت رکھتا ہوگا تو یقیناً اس معاشرے کو محض کہنے کی حد تک معاشرہ نہ سمجھا جائے گا بلکہ اس کی صورت انتہائی معتدل اور اس میں موجود مثالی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے والے‘ اپنے فرائض ، اپنی تہذیب اور تمدن سے پوری طرح آشنا ہوں گے اور ان اصولوں پر اپنی زندگی گزاریں گے جو انہیں مثبت اور کامیاب طرزِ عمل کی جانب متوجہ کررہے ہوں گے۔

آج اسی موضوع سے متعلق مزید گہرائی سےسوچا تو ذہن میں بہت سےخیالات کی دنیا آباد ہوئے اوردل کا حال تو یہ ہے کہ اس کی دھڑکن مجھ سےفقط آہ و فغاں اور اظہارِ افسوس کررہی ہے‘ ساتھ ہی یہ مجھ سے بار بار ایک ہی سوال کرتی ہے کہ کیا یہ وہی معاشرہ ہے جس کی تعمیر و ترقی کی راہ میں لاتعداد قربانیاں دی گئیں؟ کیا میں اور آپ آج کے اس پاکستان میں اور بالخصوص جس کو ہم ”پاکستانی معاشرہ“ کہتے ہیں اُس میں موجود لوگ اسی نظریے کے مطابق اپنے معاملات اور زندگی کو بسر کرتے نظر آرہے ہیں ؟

جب میں نے ان سوالات کا جواب تلاش کرتے اپنے دل کو پایا تو حقیقت کو دیکھنے سے میری آنکھیں نم اور روح زخمی ہوگئی کیوں کہ پاکستان کے روشن مستقبل اور اس کے کامیاب مملکت کے قیام میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرنے والی طاقت بھی اس میں موجود لوگ اور ان کے نظریات ہیں اور اس کو تباہی اور آتش فشاں کے دہانے تک لے جانے والی بھی یہی قوم ہے۔ اس وقت بلا مبالغہ اگر بات کی جائے تو جدید دور کے جدید تقاضوں سے ضروریاتِ زندگی کا تعین کیا جاتا ہے اب خواہ وہ تعین ہماری زندگی کے کسی بھی حصے پر مشتمل ہو اخلاقی پہلو سے ہو یا دینی تعلیمات سے ‘ معاشی ترقی سے ہو یا اقتصادی نظام سے‘ ان تمام حصوں کے گرد گھومتا ہوا دائرہ ¿ کار ہی دراصل معاشرے کی تعمیر اور اس کی ترقی پر منحصر ہے، کیوں کہ ان تمام حصوں کو ان کی صحیح جگہ پر جوڑنے ہی سے نظریاتی سرحدوں پر حفاظت کے پہرے بٹھائے جاسکتے ہیں۔ اسی موقع پر مشاہدے سے گزرنے والے چند حقائق پر توجہ دلانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ پاکستانی میڈیا نے جس طرح کے ڈرامے چینلز پر نشر کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری رکھا ہوا ہے‘ اُن ڈراموں کی اگر ایک جھلک بھی دیکھنے کا آپ کو یا مجھے اتفاق ہو تو ہمیں اس بات کا عین الیقین ہوجائے گا کہ وہ جس طرح ہماری نوجوان نسل کی ذہن سازی اور ان کے رجحانات کو پراگندہ عناصر کے ذریعے آلودہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں وہ کسی طور بھی ایک مہذب قوم اور ایک تہذیب یافتہ معاشرے کو تشکیل دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ میری رائے سے اکثریت کو اختلاف ضرور ہوسکتا ہے مگر گروہ قلیل بھی اگر اس بات سے اتفاق کرے گا تو میرے لیے یقیناً وہ اذہان ایک روشن مستقبل کی امید کے جگنو کا کام کریں گے کیوں کہ موجودہ دور میں جہاں اس طرح کے بے حیائی اور عریانی کو فروغ دینے والے اور اپنی اقدار کو پامال کرنے والے کانٹینٹ دکھائے جائیں جس کے نتیجے میں کتنے ہی نا پختہ ذہن اپنی ہنستی بستی زندگی کو آگ لگا دیتے ہیں اور کتنی ہی مائیں‘ بہو اور بیٹی میں فرق کرتے ہوئے بظاہر اپنے آپ کو رشتوں کے نباہ کرنے کا مثالی کردار ادا کرنے کے مترادف سمجھتی ہیں جب کہ اس بہو اور بیٹی میں کیے جانے والے فرق کی حقیقت معاشرے میں اس دوہرے معیار کو پروان چڑھاتی ہے جو گھر کو جنت بنانا تو دور کی بات، گھر کے ماحول کو جہنم سے بھی بدتر بنانے کی تصویر پیش کرتی ہے۔

یہی المیہ ہے اور انہیں فلم اور ڈراما انڈسٹریزکی مہربانی سےیہ معاشرہ ہماری بیٹیوں کو فیمنزم کی بھینٹ چڑھاتا اور ان کی باطل نظریات پر مشتمل ذہن سازی کرتا اور شوہر کو اپنا رفیقِ سفر سمجھنے اور اپنا ہمدم سمجھنے کے بجائے اس سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کرلینے کو اپنا بنیادی حق سمجھنے لگتی ہیں اور ناجائز مطالبات منوانے کے لیے ضد پر اتر آتی ہیں جس کے نتیجے میں خاندانی نظام اور اس سے وابستہ معاملات کا شیرازہ بکھر جاتا ہے مگر کیا کیا جائے کہ اظہارِ افسوس کرنا تو دور کی بات کسی کو اس انڈسٹری اور اس کے گھناو ¿نے فعل سے کسی قسم کی کراہیت تک محسوس نہیں ہوتی کہ جس نے ہمارے نظریے کی بنیاد کو مسمار کردیا ہے اور ہماری اقدار و روایات جو ہمارا فخر ، ہمارا احساسِ برتری ہونا چاہیے اسے ہمیں احساسِ شرمندگی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ بجائے اس کی مذمت کرنے کے فریب میں مبتلا ہیں‘ ہماری آنکھیں کیوں خوابِ غفلت سے نہیں جاگتیں اور ہمارے دل کیوں نہیں کانپتے کہ ہم اپنے سب سے مضبوط ہتھیار یعنی ہمارے نظریات اور اس کے سائے میں پروان چڑھنے والے مضبوط خاندانی نظام کی فکر سے خود کو آزاد سمجھنے کی ساتھ یہ خیال کر بیٹھے ہیں کہ ہم سے کچھ باز پرس نہ ہوگی جب کہ قرآن میں واضح طور پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ’‘بچاو ¿ اپنے اہل و عیال کو اس دوزخ کی آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے جن اور انسان۔“

یاد رکھیے جدت پسندی اور جدیدیت سےانکارنہیں مگراس جدید دور میں اس کے تقاضوں کوسامنے رکھتے ہوئےصحیح راہ کا تعین اورکامیابی کی ضمانت ہمارا اپنا قومی نظریہ ہی ہے جو کلمہ ¿ حق کی گواہی اور اسی کا بول بالا کرنے کی جانب ہمیں توجہ دلاتا ہے۔ لہٰذا کچھ نہیں کرسکتے تو اپنے آپ اور اپنے سے وابستہ محبتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش تو کیجیے۔ آپ کے ساتھ آپ کی استطاعت سے زیادہ بوجھ ڈالنے کا معاملہ نہیں کیا جائے گا کیوں کہ یہ وعدہ میرے رب کا ہے۔

میری یہ تحریر ہر اُس فرد کےحق میں باعث خیر ثابت ہوگی جو حق کا عَلم بردار بن کرایک صالح اورمثبت معاشرے کی تعمیر چاہتا ہے‘ جو ایک روشن صبح کا منتظر ہے‘ جس کی آنکھوں نے ہمارے ملک اور ہماری قوم کو مضبوط و مستحکم ہونے کا خواب دیکھا ہے۔ اللہ اس ملک کو صالحیت پر مبنی معاشرہ بنا دے‘ آمین یا رب العالمین۔ وآخرو دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین!

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے