
ام حسن
غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کسی سےڈھکےچھپےنہیں،ایسے میں اقوام متحدہ اورمسلم امہ کی خاموشی انتہائی قابل مذمت ہے۔فلسطین کے مظلوم
مسلمانوں کی مددآج امت مسلمہ پر فرض ہوگئی ہےلیکن امت مسلمہ ارض مقدس کی اہمیت کوسمجھے بغیر یہ فرض ادانہیں کرسکتی۔یہ وہی سرزمین ہےجس پر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمانوں پر گئےاورجہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انبیاء کی امامت کروائی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟
کرنے کے کام
مسلمانوں میں آگاہی پیدا کرنا،مایوسی کوختم کرنا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
نئی نسل کو ارض مقدس کی اہمیت سمجھانا اور ذہنی طورپرجہاد کےلیےتیارکرنا۔
اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ اوران مسلمانوں کابھی بائیکاٹ جو اسرائیلی مصنوعات رکھتے ہیں۔
تمام اسلامی دنیا میں امریکہ کےسفارت خانوں کاگھیراؤ کرنا۔
عرب حکمران اگر خواب غفلت میں ہیں تو عرب نوجوانوں کوسرحدوں کی طرف پیش قدمی کرنی چاہیے۔
مجاہدین اورغزہ کےلوگوں کو دعاؤں میں یاد رکھنا۔
ہمارادعاؤں کا انداز بھی غلط ہےاوردعا بھی ہم صحیح طریقےسےنہیں مانگتےہم کہتےہیں کہ اے اللہ آپ ان لوگوں کی مدد فرمائیں۔اللہ توان کی مددہمارے ذریعے سے ہی کرے گا۔ہمیں دعا مانگنی چاہیے کہ اے اللہ ہمیں ان کی مدد کے لیےتیارکرلےہمارے دلوں سےدشمن کا رعب ختم فرما اور ہمیں ان کا قوت بازو بنا اور اب صرف دعاؤں کا وقت نہیں کہ ہم کہیں کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے،بس ہم دعا کر رہے ہیں۔
اب وقت ہے عملی طور پر کچھ کر دکھانےکااللہ آسمان سےفرشتےاتارکےان کی مدد نہیں کرےگا۔اللہ ہمارےذریعےسےہی ان کی مددکرےگا۔اللہ آسمان سے میزائل اور اسلحہ نہیں اتارےگا ،ہم یہ اسلحہ ان کوفراہم کریں گے، لہٰذا وقت ہےاپنےآپ کوتیارکرنےکا۔ اس وقت پوری امت یہ دعا مانگ رہی ہے کہ اللہ تو ان کی مدد کر دے ،یہ تو ایسا ہے جیسےشاعرنےکہا کہ! ”یہ ناداں گر گئےسجدے میں جب وقت قیام آیا۔“کیا اب بھی ہم سوتےرہیں گے؟کیا اب بھی وقت نہیں آیا؟ کیا تب جاگیں گے جب پورا غزہ ختم ہوجائے گا؟




































